نواز شریف کی مری میں قریبی ساتھیوں سے مشاورت

لاہور (نیااخبار رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے گزشتہ روز مری میں قریبی ساتھیوں سے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی۔ پیر کے روز مری میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں انہوں نے نیب عدالت میں آج پیشی، سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم اور 10 فروری کو چترال میں جلسہ کے حوالے سے صلاح مشورے کئے۔ اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، طارق فاطمی اور سلیم ضیاءنے شرکت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ نیب عدالت میں جاری کیس کے متوقع فیصلہ کے بارے اور اس پر مسلم لیگ ن کے رد عمل پر منصوبہ بندی کی گئی۔ نواز شریف نے ساتھیوں کو یقین دلایا کہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کے ایسے امیدوار کامیاب کرائے جائیں گے جو ن لیگ کی قانونی و سیاسی جدوجہد میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی عوام میں پذیرائی بڑھ رہی ہے، چترال میں 10 فروری کو ہونے والے جلسہ کی بھی بھرپور تیاریاں کی جائیں تا کہ عوامی دباﺅ بڑھایا جا سکے۔

زینب قتل کیس ۔۔۔ نئی پیشرفت نے سب کو چونکا دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم عمران کو مزہد 7 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیسز میں نامزد کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم عمران کا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے ملزم عمران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے 7 دوسرے کیسز سے بھی میچ ہو گیا ہے، ملزم عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کر کے قتل کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم عمران بچیوں کو چیز دینے کے بہانے اغوا کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد آٹھ بچیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

فواد چوہدری بھی سپریم کورٹ طلب ،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےکوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان میان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ عاصمہ رانی قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہماری پولیس بہت مثالی ہے، انہیں طلب کر لیتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کتنی مثالی پولیس ہے’۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ‘ملزم مجاہد آفریدی دبئی میں ہے یا سعودیہ عرب میں معلوم نہیں’۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ‘یہ تو لگتا ہے کہ ملزم نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا’۔

 

وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ۔۔۔چیف جسٹس کا اہم شخصیت سے مکالمہ ، سب حیران

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف 6 درخواستوں پر سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت عظمیٰ نے یکطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ مذکورہ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق پیش ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس کیس میں فریق بننے سے انکار کردیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ بل پارلیمنٹ نے پاس کیا اور انہیں ان کی پارٹی نے بطور پارٹی صدر منتخب کیا، انہوں نے کوئی درخواست نہیں دی تھی لہذا وہ اس کیس میں فریق نہیں بننا چاہتے۔جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر نواز شریف حصہ نہیں بننا چاہتے تو یکطرفہ کارروائی جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پبلک نوٹس جاری کردیا تھا جو انہوں (نواز شریف) نے وصول بھی کرلیا، اگر وہ کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو ان کی اپنی مرضی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے لیگی رہنما راجہ ظفر الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو۔

شہری ہو جائیں تیار 9فروری سے بارشیں شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعے سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواو¿ں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی جب کہ جمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویڑن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویڑن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب کراچی کا درجہ حرارت مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا ہے، منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم سرما کا دورانیہ یکم دسمبر تا 31مارچ تک ہے، آئندہ ایک ہفتے کے دوران کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم فروری کے وسط اور مارچ کے اوائل میں مغربی سسٹم کراچی پر اثر اند از ہوسکتے ہیں اور اس دوران کراچی میں بارش کا امکان بھی دیکھ رہے ہیں۔

روس کی پاکستان کو سپر جیٹ مسافر طیارے فروخت کرنےکی پیشکش،صلاحتیں جان کر سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی اور اس ضمن میں ایک خصوصی طیارہ SSJ 100 اسلام آباد بھیجا ہے جس کا مشیر ہوا بازی سردار مہتاب نے معائنہ کرکے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق روس نے دنیا کا ایک جدید ترین درمیانی جسامت کا جیٹ طیارہ تیار کر لیا ہے جس میں سو نشستیں ہیں جب کہ روسی طیارہ ساز کمپنی سخوئی سپر جیٹ 100 نے اپنا جدید ترین طیارہ گزشتہ روز خصوصی انتظام کے ساتھ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔ خصوصی طیارے میں روسی طیارہ ساز کمپنی کے سنیئر عہدیدار روسی حکام بھی آئے، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے ایوی ایشن ڈویژن سردار مہتاب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طیارے کا معائنہ کیا۔ وسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے سردار مہتاب خان اور ان کے رفقا کو جن میں وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول پی آئی اے کے سنیئر پائلٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیدار نے روسی وفد سے اس طیارے کے بارے میں مذاکرات کئے فریقین نے ایک دوسرے سے استفسارات کا جامع تسلی بخش جواب دیا۔ پاکستانی ٹیم کے سربراہ سردار مہتاب خان عباسی نے روسی وفد کے سربراہ سے کہا کہ ہمارے ماہرین اس طیارے کے تمام پہلوﺅں اور اپنی ضروریات کا ملحوظ رکھ کر حتمی فیصلہ کرینگے، اس کے ٹیکنیکل پہلوﺅں کا مطالعہ کرینگے۔روسی وفد نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن ڈویژن کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ اپنے دوست ملک پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں پہلی بار روسی ساختہ مسافر بردار جیٹ طیارے کی شمولیت کے دل و جان سے خواہاں ہیں۔

2ڈاکٹر ایک نرس ،گلگت بلتستان بارے چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان میں نرسنگ کے شعبہ پر حکمرانوں کی توجہ نہ ہونے کے باعث تقریباً 15 لاکھ کی آبادی کیلئے 56 تربیت یافتہ نرسز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں علاج و معالجہ کیلئے اس وقت محض 463 ڈاکٹرز،34ڈینٹسٹ اور 56 نرسز موجود ہیں۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے شہریوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فی 1000 آبادی کیلئے دو ڈاکٹرز، ایک ڈینٹس اور آٹھ نرسز کا ہونا ضروری ہے لیکن اس کے برعکس اس وقت گلگت بلتستان میں فی تین ہزار 239 افراد کیلئے محض ایک ڈاکٹر دستیاب ہے جبکہ اس کے علاوہ 44 ہزار 117 افراد کیلئے ایک ڈینٹس اور 26 ہزار 785 افراد کیلئے محض ایک تربیت یافتہ نرس ہے۔ اس ضمن میں گلگت بلتستان کی محکمہ صحت کے ذمہ داران سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت فی 1000 ہزار افراد کیلئے ایک بیڈ دستیاب ہے۔

وزیر اعظم کا اقتدار خطرے میں ،وجہ جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے

لندن(آئی این پی) برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا، ٹوری ایم پیز نے وارننگ دی ہے کہ اگر یورپی یونین میں رہنے کی کوشش کی تو تھریسامے کو وزارتِ عظمی سے ہٹا دیا جائے گا۔۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریگزیٹ کا معاملہ ایک اور برطانوی وزیرِ اعظم کا اقتدار نگلنے کو تیار ہے، یورپی یونین چھوڑنے کے معاملے پر برطانوی حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی۔ رواں ہفتے تھریسامے بریگزیٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے والی ہیں۔ بریگزیٹ کے حامی ایم پیز کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم یورپی یونین چھوڑنے سے ہچکچاتی رہیں تو ان کو وزارتِ عظمی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ بورس جانسن ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے ممکنہ نئے مکین ہو سکتے ہیں۔

 

متحدہ پاکستان تقسیم ، عامر خان کا فارووق ستار کو تھپڑ، وجہ سامنے آ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات کے معاملہ پر فاروق ستار اور عامر خان میں پارٹی اجلاس کے دوران جھگڑا، عامر خان نے فاروق ستار کو تھپڑ مار دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہوئی، عامر خان نے فاروق ستار کو تھپڑ مار دیا۔ سینٹ الیکشن کیلئے پی ایس پی اور متحدہ پاکستان میں جلد رابطہ کا بھی امکان ہے۔ ایم کیو ایم میں دو دھڑے کھل کر سامنے آ گئے، ایک ہی وقت میں دو جگہ اجلاس ہوا، ایک اجلاس کی صدارت فاروق ستار جبکہ دوسرے کی صدارت عامر خان نے کی۔ دونوں دھڑوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، متحدہ سربراہ نے ڈپٹی کنوینر پر پارٹی پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کا چناﺅ ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم کر گیا ہے، رابطہ کمیٹی نے فروغ نسیم، امین الحق، شبیر قائم خانی اور نسرین جلیل کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی، نام نکالنے پر کامران ٹیسوری نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ فاروق ستار نے بھی کامران ٹیسوری کی حمایت کی جس پر متحدہ سربراہ اور عامر خان گروپ میں جھگڑا ہوا، رابطہ کمیٹی کے ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ عامر خان گروپ کے ارکان نے جھگڑے کے بعد بہادر آباد میں اپنا اجلاس کیا جبکہ فاروق ستار کے حامی پی آئی بھی مرکز جمع ہو گئے جہاں کارکنوں نے متحدہ سربراہ کے حق میں نعرے لگائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر خان پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اس معاملے میں خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر ہیں اور پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی رکنیت بھی چھ ماہ کے لئے معطل کر دی گئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تا کہ سینٹ الیکشن آنے والے ہیں ہماری پارٹی کے چار ارکان سنیٹر شپ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اسی بنا پر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ بھی ہماری پارٹی کے چار سنیٹر ہی بنیں گے جس کے لئے ہم نے پارٹی میں تجربے اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کنوینر نسرین جلحیل، فروغ نسیم، امین الحق، شبیر قائم خانی کے نام دیئے جبکہ عامر خان اور کامران ٹیسوری کے نام پانچویں اور چھٹے نمبر پر تھے، لیکن عامر خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ سینٹ الیکشن میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔ ذرائع نے بتایا کہ بہادر آباد کا اجلاس عامر خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں نسرین جلیل، فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، شبیر قائم خانی، امین الحق اور دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں فروغ نسیم، نسرین جلیل، امین الحق اور شبیر قائم خانی کو سینٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ فاروق ستار کامران ٹیسوری کو نامزد کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ آئندہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے 8 میں سے 4 سنیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، ڈاکٹر فروغ نسیم، مولانا تنویر الحق تھانوی اور نسرین جلیل شامل ہیں۔ سینٹ انتخابات 3 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ سندھ کی دوسری سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی 12 نشستوں پر انتخابات لڑے گی جہاں اسے 50 اراکین سندھ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو صوبائی اسمبلی میں 94 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار نے پی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں صبح کارکنا کا بڑا اجلاس بلاﺅں گا۔ رابطہ کمیٹی کے جن ارکان نے میڈیا سے بات کی وہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہوا یہ اجلاس میری مرضی کے خلاف بلایا گیا آج میں ساتھیوں سے پوچھتا ہوں آپ کو بااختیار سربراہ چاہیے یا ڈمی۔ اگر ڈمی چاہیے تو مجھے سربراہی قبول نہیں پارٹی دستور کے خلاف بہادر آباد میں کارکنان کو بلایا گیا۔ بڑی تعداد میں ایم پی ایز اور ایم این ایز میرے ساتھ ہیں اور یہاں موجود ہیں۔ 22اگست کو ہم بکھر گئے تھے۔ ٹوٹ گئے تھے تنکا تنکا کرکے میں نے جمع کیا۔ کارکنان فیصلہ کریں کہ کسی اور کو سربراہ چننا ہے تو چن لیں۔ میرے بغیر بڑے بڑے فیصلے کئے گئے یہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہے۔ اسی طرح میں پارٹی کو نہیں چلا سکتا۔ میں ایسی پارٹی نہیں چلاﺅں گا جہاں لوگوں کی منتیں کرنی پڑیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھے بغیر ڈپٹی کنوینئر کو 6ماہ کےلئے معطل کردیا میں سرکولر بھجوایا کہ جب تک میں نہ آﺅں اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ ان فیصلوں کے پیچھے 15ماہ کی کہانی ہے اگر کسی بات پر اختلاف تھا تو بیٹھ کر بات کی جاسکتی تھی۔ ذاتی مفاد کیلئے کبھی سیاست نہیں کی۔ مجھے ہٹایا گیا تو فیصلہ قبول کیا۔ میں نے 23اگست کو علیحدگی کرنے کے بعد پارٹی کا مرجر کسی نے نہیں کیا۔ اور اب تک پارٹی چلا کر دکھائی ورثے میں ملنے والے افراد کو ساتھ لے کر چلا۔ اگر پی ایس پی کے ساتھ الحاق کے وقت غلط فیصلے ہوگا۔ اگر لندن والے ہوتے تو ڈکٹیٹر شپ ہوتی۔ میں نے پارٹی میں جمہوریت قائم کی غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں۔

 

طلال چوہدری کو ایک اور مہلت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر طلال چوہدری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید اور وزیر مملکت طارق فضل چوہدری بھی تھے۔سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 3 ہفتوں کا وقت طلب کیا۔جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا، تین ہفتے کیوں، تین سال کیوں نہیں؟جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ وکیل مصروف ہوتے ہیں، اس لیے تین ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔تاہم عدالت عظمیٰ نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی دخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی اور کیس کی سماعت منگل (13) فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔