انڈسٹری میں خود کو بطور آل راﺅنڈر کی حیثیت سے منوا لیا ہے

لاہور( شوبزڈےسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں خود کو بطور آل راﺅنڈر کی حیثیت سے منوا لیا ہے‘ ماڈ لنگ ، گلوکاری اور اداکاری کے شعبوں میں اپنا لوہا منوا چکی ہوں‘میری پرورش طاقتو ر خواتین کے درمیان ہو ئی ہے اس لئے مجھے رونا دھونا بالکل نہیں آتا ہے‘اپنی ناکامیوں پر پچھتانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا استاد نصرت فتح علی ،پٹھانے خان اور ریشما میرے پسندیدہ گلوکار ہیں جبکہ موجودہ دور میں علی عظمت کی گائیکی سب سے زیادہ پسند ہے اس ان کو ہمیشہ سنتی ہوں۔میری کامیابیوں کا آغاز پندرہ سال قبل ہی ہو گیا تھا لیکن مجھے اصل شہرت عارف لوہار کے ساتھ ”جگنی“ گانے سے ملی ہے۔جبکہ میرا دوسرا سپر ہٹ گانا ”چوری چوری“ ہے جو کوک اسٹوڈیوکے پلیٹ فارم پر گایا گیا تھا۔

 

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کے ہاں بچے کی پیدائش

لاس اینجلس (شوبزڈےسک)امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کایلی جینر نے تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔خیال رہے کہ 20 سالہ ماڈل کایلی جینر سے متعلق گزشتہ برس ستمبر میں یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ وہ امید سے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے کایلی جینر کی دوران حمل کھینچی گئی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
، تاہم اداکارہ نے اس حوالے کوئی بھی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے خاموش رہنے کو ذیادہ اہمیت دی۔اب کایلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ، مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پہلی بار ماں بننے کے احساس کو دنیا کا بہترین ترین احساس قرار دیا۔اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں یکم فروری کو لاس اینجلس میں بچی کی پیدائش ہوئی، جس کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا۔انہوں نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کو راز رکھنے سے متعلق بتایا کہ وہ اس کی خبر دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے اپنی خوشی اور آنے والے بچے کی بہتری کے لیے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

 

کترینہ کی فلم ٹھگ آف ہندوستان کی ڈانس ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبزڈےسک)لی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی ’کالا چشمہ‘ کی ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے پہچانی جانے والی کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور فلمیں اور خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ سمجھی جاتی ہیں لیکن بات اگر رقص کی کریں تو رقص میں ا±ن کا کوئی ثانی نہیں کیوں کہ ڈانس ’کملی کملی‘ گانے پر ہو یہ ’کالا چشمہ‘ پر لیکن کترینہ اپنے رقص سے سب ہی کو اپنا گرویدہ بنا دیتی ہیں او راب ا±ن کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے۔

کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف آج کل عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں اپنی حقیقی اداکاری کے ساتھ اپنے ڈانس سے مداحوں کا لہو گرما دینے والی کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘میں کترینہ کیف ایک گانے پر ڈانس کرنے کے لیے آج کل خوب محنت کر رہی ہیں اور انہوں نے ڈانس کو اچھے سے اچھا کرنے کے لیے کوریوگرافر منوش نندن کی مدد بھی حاصل کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں پہلی بار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

 

عنقریب اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دوں گی

لاہور ( شوبزڈےسک) اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمان علی نے بطور رائٹر فلم کا سکرپٹ تخلیق کیا ہے جس پر وہ خود اداکاری کریں گی ۔ اس حوالے سے ماڈلنگ و اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ایمان علی نے کہا کہ ابھی تک میں نے خود فلم کی ڈائریکشن کا فیصلہ نہیں کیا اور ممکنہ طور پر فلم کی ہدایتکاری کی ذمے داریاں شعیب منصور بھی ادا کر سکتے ہیں تاہم ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ فلم کی کاسٹ کو فائنل کیا جا رہا ہے ۔ توقع ہے کہ فلم میں ایمان علی کی چھوٹی بہن بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

 

بالی وڈ جلد ہالی وڈ کے برابر آجائے گا

ممبئی(شوبزڈےسک) معروف بولی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ بالی ووڈ جلد ہالی ووڈ کے برابر آجائے گا‘ کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا‘ معیار پر یقین رکھنا چاہئے‘ قطرینہ کیف باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں اپنے فلمی کیریئر میں ان سے بہت متاثر ہوئی ہوں‘ نئے آنے والے نوجوان اداکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ تبو نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری جس طرح تیزی سے ترقی کررہی ہے جلد ہالی ووڈ کے برابر مقام حاصل کرلے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کامیابی کا کوئی خاص پیمانہ نہیں ہوتا تاہم معیار پر یقین رکھنا چاہئے۔ تبو نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر میں قطرینہ سے کافی متاثر ہوئی ہوں وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں کترینہ کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری خیال کرتی ہوں نوجوان اداکاروں کے بہترین کام کو دیکھتے ہیں تو اس کی تعریف کرنا چاہئے۔
۔ ایک سوال پر تبو نے کہا کہ محبت کا جذبہ انسانی زندگی میں سب سے پیچیدہ جذبہ ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کا خوبصورت ترین جذبہ بھی ہے انسانی زندگی میں محبت کی بڑی اہمیت ہے جس کی بنا پر آج تک بنائی جانے والی بیشتر فلموں کا موضوع ہی عشق ہوتا ہے۔

 

 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،رابی پیرزادہ نے سالگرہ منسوخ کر دی

لاہور ( شوبزڈےسک) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منسوخ کر دی۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں خو د کشمیری ہوں اور مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم پر شدید رنج ہے ، بھارت نے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مصلحت کررکھا ہے اس خطے کے ڈیڑھ ارب لوگوں کی بقاءکے لئے لازمی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد کو اب دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی اور سپر قوتیں ہیں جو اس معاملے کو دانستہ طور پر حل نہیں کرنا چاہتیں ۔ افغانستان میں طالبان کے خلاف نیٹو فورسز حرکت میں آجاتی ہیں مگر کشمیر میں لاکھوں افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

مگر اس پر عالمی ضمیر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی اہمیت منوانے کے لئے جلد سے جلد کشمیریوں کو ان کا حق دلانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہوں واور اسی وجہ سے میں نے اپنی سالگرہ بھی منسوخ کر دی ہے۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ بندکردی گئی

ممبئی(بی این پی ) بھارتی کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ ڈومین کی تجدید کیلئے وقت پر فیس جمع نہ کرنے کے باعث بند کردی گئی۔ متعلقہ کمپنی نے رقم ادا نہ کرنے پر ویب سائٹ کی دوبارہ فروخت کیلئے پیش کش طلب کرلی اور سات بڈز سامنے آئیں جس میں 270ڈالرز کی سب سے زیادہ بولی بھی شامل تھی۔

8 ہزار فٹ بلندی پر سوات میں جیپ ریلی کا انعقاد

سوات(آن لائن)سوات کی حسین وادی کالام کی اسنو جیپ ریلی میں ماہر ڈرائیوروں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سطح سمندر سے ساڑھے 8ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جنت نظیر وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے 42ڈرائیوروں نے حصہ لیا ،ڈرائیوروں کوسنگلاخ راستوں اور برف میں 7کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، جس میں انہوں نے خوف کی پرواہ کئے بغیرجیپیں دوڑائیں۔ریلی کے اختتام پر ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ ٹریک بہت سخت تھا، برف بھی تھی اور گا ڑی کنٹرول نہیں ہو ئی، جب تک صحیح ٹائرز نہ ہو تو مشکل ہے ، تاہم بڑا مزہ آیا۔ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انہیں جیپ ریلی بہت اچھی لگی، اور انہوں نے اپنے کہا کہ ہم سب خوش قسمت ہیں جو جیپ ریلی انجوائے کر رہے ہیں۔مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا، جس میں کالام کے ملک امیر سید نے کٹیگری اے میں 7 کلومیٹر کا فاصلہ 5 منٹ میں طے کرکے میلہ لوٹ لیا، کالام ہی کے جاوید کالامی نے کٹیگری بی میں لوہا منوایا تو کٹیگری سی میں پشاور کے فضل احمد بازی لے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے کرنل ایاز ولی ،آرگنائزراسدمروت اور سعد عباسی تھے جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیوروں میں انعامات تقسیم کئے، ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جیپ ریلی کے مقابلوں اور حسین مناظر کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

 

بریڈ ہوگ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا علان کردیا

سڈنی(بی این پی ) سابق آسٹریلین بیٹسمین بریڈ ہوگ نے سیزن دوہزار سترہ ، اٹھارہ کے اختتام پر کلب لیول سمیت تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ اپنڈکس کے باعث بگ بیش لیگ دوہزار سترہ کے آخری حصے میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آخری شاہراہ نزدیک آگئی ہے اور وہ ایسٹ سینڈ رنگہام کلب کی جانب سے فائنل میں شرکت کے بعد اپنے 25سالہ کیریئر کا اختتام کریں گے۔ یاد رہے کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 33ہزار سے زائد رنز اسکور کئے۔

 

سینٹ پیٹرزبرگ‘ پیٹرا کیوٹوا نے ٹرافی اپنے نام کرلی

سینٹ پیٹرزبرگ (بی این پی )سینٹ پیٹرز برگ ڈبلیو ٹی اے میں کرسٹینا میلڈینووک اعزاز کے دفاع میں ناکام رہیں۔ٹرافی پیٹرا کیوٹوا کے نام رہی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں فرنچ حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1اور6-2 سے مات دے دی۔

، یہ کیوٹوا کی کیریئر میں 21وین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل فتح رہی، دوبار کی ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی کیوٹوا کو اس بار ایونٹ کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی لیکن انھوں نے تجربے کو مہارت میں لاتے ہوئے فائنل تک راہ میں ا?نے والے تمام حریفوں کو زیر کیا۔کرسٹینا سے باہمی چھٹے مقابلے میں یہ ان کی پانچویں کامیابی رہی، عالمی رینکنگ میں سردست 29ویں نمبر پر موجود کیوٹوا نے ابتدائی سیٹ میں دو بار کرسٹینا کی سروس بھی بریک کی۔دوسری جانب ہنگری کی ٹیمیا بابوس نے کیریئر کی تیسرا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے فائنل میں یوکرین کی کیٹرینا کوزالووا کو شکست دیدی،یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری ٹرافی ہے، اس سے قبل انھوں نے گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔