پاکستان کے اہم شہر میں زوردار دھماکہ ،ایک شہری جاں بحق،6زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ہونے والے خود کش حملے میں ایک شخص کی ہلاک جبکہ 6 افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑایا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

وکی پیڈیا نے بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردیں

کراچی(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے ان لائن انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم ’وکی پیڈیا‘ نے بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی ہیں۔وکی پیڈیا نے ادارے کی مروجہ پالیسیوں کے برخلاف طریقہ کار کے تحت معلومات اپ لوڈ کرنے پر بختاور اور ا?صفہ بھٹو کے پروفائل صفحات ہٹادیئے ہیں۔ وکی پیڈیا نے پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ ’وکی میڈیا‘ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بختاور پروفائل‘ میں فراہم کردہ معلومات ان کی ذات سے زیادہ بھٹو خاندان سے متعلق تھیں جو کہ مذکورہ شخص کے بجائے کسی اور سے متعلق تھیں جب کہ جو مواد اپ لوڈ کیا گیا وہ لفظ بہ لفظ کسی اور جگہ سے لیا گیا ہے جو کہ ’کاپی پیسٹ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔وکی پیڈیا کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا پروفائل پیج پہلی دفعہ 10 اپریل 2017 کو ختم کیا گیا تاہم بعدازاں اسے دوبارہ بحال کردیا گیا لیکن قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر پیج دوبارہ ہٹادیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر جب ا?صفہ بھٹو زرداری کی معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے تو متعلقہ پیج کھلنے کی بجائے ’بھٹو خاندان‘ کے پیج پر جانے کا ہدایت کی جاتی ہے۔دوسری جانب بختاور اور ا?صفہ بھٹو نے وکی پیڈیا پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر کوئی وضاحت یا ردعمل جاری نہیں کیا۔

موچی گیٹ جلسہ میں خوفناک حادثہ ، بھگڈر ،درجنوں کارکنوں بارے تشویشناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) موچی گیٹ جلسہ میں لوہے کا پول گر گیا،درجنوں کارکنوں بارے تشویشناک خبر،واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے جلسہ گاہ پہنچنے سے کچھ دیر بعد اچانک ایک لوہے کا پول زمین پر آگرا ،متعدد افراد زخمی اپنے محبوب قائد کو دیکھنے کیلئے پول پر پڑھے ہوئے تھے کہ اچانک پول انکا بوجھ برداشت نہ کرتے ہو ئے زمین پر آگرا۔

پیپلز پارٹی وفد کی جوتوں سے تواضح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کے وفد پر جوتے اور بوتلیں پھینک دیں۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے 4 روز سے محسود قبائل کا دھرنا جاری ہے جس میں کراچی میں نقیب اللہ محسود کو ماوارائے عدالت قتل کرنے والے ایس ایس پی راو¿ انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات شامل ہیں۔دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور وفود شرکت کے لیے آرہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد نے عامر فدا پراچا کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی طرف جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں تاہم وہ محفوظ رہے اور ان کی زد میں نہیں آئے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے مگر وہاں موجود قبائلی عمائدین نے مشتعل نوجوانوں کو اسٹیج کے سامنے سے ہٹا کر معاملہ رفع دفع کیا۔یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے قبائلی عوام اسلام آباد میں جمع ہیں اور راو¿ انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات کے حق میں دھرنے دیئے بیٹھے ہیں۔

الوداع الوداع ،سنگین نتائج کی دھمکیاں ،ریحام خان نے اچانک ایسا اقدام کر ڈالا کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دھمکیوں سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر وہ سچ نہیں بول سکتی ہیں اور انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے کو کہا جا رہا ہے ، اس لئے میں پاکستان چھوڑ کر جا چکی ہوں۔ نجی ٹی وی کے اینکر منیب فاروق کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ان کی بات ہوئی ہے ، ریحام خان نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ستمبر سے انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں ، ان دھمکیوں کے باعث بیٹی کوبھی اسکول سے نکالناپڑا،میں اس وقت بہت پریشان اورشدیدغصے میں ہوں،پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی اور پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی ، ان دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑکرچلی گئی ہوں۔اینکر پرسن کے مطابق ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سارے کرکٹرز نے کال کرکے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف بات نہ کریں اور انہیں چھوڑ دیں ، اسی طرح مختلف نمبروں سے انہیں باربار کالز کرکے پریشان کیا جا رہا ہے، اس لئے انہوں نے یہ سخت فیصلہ کیا۔

مظفر آباد خطاب کے دوران کشمیریوں کا خون گرمادینے کے بعد مریم نواز نے ایسا اعلان کر دیا کہ مودی سرکار کے پسینے چھوٹ گئے

مظفرآباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ بندوقوں اور مظالم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جاسکتا وہ دن ضرور آئے گا جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آزادی کا جشن منائیں گے۔مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ میرادل نا صرف مصنوعی لکیر کے اس پار بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے، جو زخم مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کو لگتا ہے اس کا درد ہم محسوس کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا، دعا کریں کہ وہ دن ضرور آئے جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آ?زادی منائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسی مخالف کو ایک نشست بھی جیتنے نہیں دی،یہاں کی عوام میاں نوازشریف اور شیر کے ساتھ ہیں۔

عمران خان کا درخت لگاﺅ منصوبہ بے نقاب ،سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا

پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کو اپنی کامیابی قرار دیا لیکن اب سرکاری دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ صوبے میں صرف 22 کروڑ 14 لاکھ درخت لگائے گئے۔خیبرپختونخوا حکومت نے کچھ عرصہ قبل بلین ٹری نامی منصوبہ شروع کیا جس کے تحت صوبے بھر میں ایک ارب پودے لگائے جانے تھے۔ اس منصوبے کو صوبائی حکومت اور خود عمران خان نے سب سے بڑا کامیاب منصوبہ قرار دیا اور اسی بنا پر ایک مشیر اشتیاق ارمڑ کو وزیر بھی بنایا گیا لیکن سرکاری دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ یہ پودے ایک ارب نہیں بلکہ 22 کروڑ 14 لاکھ ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق مالاکنڈ ڈویڑن میں 11 کروڑ 18 لاکھ 12 ہزا ر 225 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن میں ایک کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار 958 پودے لگائے گئے ہیں۔اسی طرح ہزارہ ڈویڑن میں 8 کروڑ، 27 لاکھ 69 ہزار 908 اور کوہاٹ ڈویڑن میں 84 لاکھ 22 ہزار 861 جبکہ مردان ڈویڑن میں 63 لاکھ 5 ہزار 133 پودے لگائے گئے۔دوسری جانب بلین ٹری منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر 40 کروڑ پودے لگانے کا دعوی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ پودے حکومت نے لگائےجبکہ 16 کروڑ پودے لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کا باقی ماندہ 60 فیصد حصہ جنگلات کو محفوظ بناکر حاصل کیا گیا ہے۔

سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) کرینہ کپور بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ سمجھتی جاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ بھی اندر سے ایک مشرقی عورت ہیں جو اپنے شوہر سیف علی خان کی وجہ سے بار بار روتی رہتی ہیں۔کرینہ کپور 2007 میں شاہد کپور سے قربتوں کے خاتمے کے بعد سیف علی کے قریب آئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ قربتیں محبت میں بدلی اور پھر 2012 میں دونوں نے شادی کرلی، ان کا ایک ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے جو ایک سال کا ہوگیا ہے۔ شادی اور بچے کے بعد دونوں میں محبت کم نہیں ہوئی اس کا اظہار دونوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہوتا رہتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان جب گھر پرہوتے ہیں تو شوہر اور بچے کے ساتھ وہ بہت خوش رہتی ہیں لیکن جب بھی وہ کسی کام یا فلم کی شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو انہیں بہت برا لگتا ہے، سیف کے جاتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔

کشمیر ڈے پر پاک ،بھارت فوجیں آمنے سامنے ۔۔۔انتہائی کشیدہ صورتحال

نئی دہلی(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے جوانوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے بی جی سیکٹر اور پونچ میں موجود اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اہلکاروں میں 22 سالہ کیپٹن کپل کندو، 28 سالہ سپاہی رام، 22 سالہ سپاہی شبھام سنگھ اور 42 سالہ حوالدار روشن لال شامل ہیں۔ بھارتی وزیر ہنس راج نے بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کا خون معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکاناہو گی۔

 

سعودی عرب پر میزائل حملہ، لیکن پھر سعودی فوج نے ایسا کام کردکھایا کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی اتحادی افواج پڑوسی ملک یمن میں باغیوں کیساتھ برسرپیکار ہیں لیکن ایک مرتبہ پھر باغیوں نے سعودی صوبہ عسیر میں خمیس مشیت شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا لیکن یہ میزائل سعودی ایئرفورس نے فضاءمیں ہی تباہ کردیا۔ عرب نیوز کے مطابق یہ خبرایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب سعودی افواج باغیوں کی طرف سے ریاست میں حملوں کی کوشش ناکام بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں کوشاں ہیں۔ دوسری طرف گزشتہ 2دن کے دوران سعودی افواج نے صوبے سادا، حجاح، حدیدہ اور تعز میں50فضائی حملے کیے جن میں فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوا۔