بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ایک شہری شہید ،2زخمی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہیدجبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ر اولاکوٹ میں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب ،دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قبائلی علاقوں میں فوج کی موجودگی سے متعلق عمران خان کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنی چاہیے تھی۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ کے ماوورائے عدالت قتل کے خلاف محسود قبائل کے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں کبھی امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، اس جنگ کی مخالفت کرنے پر مجھے طالبان خان کا نام دے دیا گیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ”پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجتے، ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے“۔وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقوں (فاٹا) کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے، جو ایسا نہیں چاہتا وہ فاٹا کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔’آپ کے ساتھ مل کر راو¿ انوار کو ڈھونڈوں گا‘نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ راو¿ انوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں بلکہ دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا۔انہوں نے دھرنا کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے نہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور وہ خود ان کے ساتھ مل کر راو¿ انوار کو ڈھونڈیں گے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتا،حافظ سعید کا دھماکہ خیز بیان

ملتان(ویب ڈیسک )کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی حکومت ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ 70 سال سے الجھا ہوا ہے اور کشمیری پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہورہے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی حکومت ہے۔حافظ سعید کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کہتا ہے مجھے کیوں نکالا ا±س کے دستخط پرمجھے گرفتارکیا گیا اور نوازشریف کے جانے کی ایک بنیادی وجہ اس خون سے غداری ہے جواس نے کی لیکن نواز شریف یہودیوں کوپسند آنے والے بیان دے رہے ہیں،میں اب بھی کہتا ہوں توبہ کرلو۔حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ کوختم کرے اور اس ضمن میں سینٹ کے لوگ جاکراقوام متحدہ کے سامنے دھرنا دیں جب کہ تحریک کشمیرنتیجہ خیز مرحلے تک پہنچ چکی ہے اور انشااللہ 2018 کشمیرکے نام ہوگا۔

سوات دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

سوات(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات دھماکے کے 11 شہداءکی پشاور میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداءکی نماز جنازہ پشاور گیریڑن میں ادا کی گئی جس میں گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، کور کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا۔خیال رہے کہ وادی سوات میں 2007 سے 2009 کے درمیان طالبان نے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا لیکن پھر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متعدد آپریشنز کے بعد اسے واپس حکومتی کنٹرول میں لایا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے سوات سے مقامی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے 2007، 2008 اور 2009 میں آپریشن راہ نجات کے نام سے کارروائیاں کیں۔اس کے علاوہ آرمی نے سوات کے سب سے بڑے شہر مینگورہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 2009 میں راہ راست کے نام سے آپریشن بھی کیا تھا۔

 

صادق اور امین کون عوام نے فیصلہ دیدیا،مریم نواز

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پشاور نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے۔پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پشاور نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے کر بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے، ا?ج مسلم لیگ (ن) کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا کے عوام بہادر ہیں لہذا ان کا لیڈربھی بہادر ہونا چاہیے جب کہ کیا 5 سال سازشیں کرنے والا، کنٹینر پر چڑھ کر بیٹھے رہنے والا اور الزام لگانے والا لیڈر ہوسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اگر 5 سال خدمت کی ہوتی تو آج کے جلسے میں بھی خالی کرسیاں ہوتیں جیسی کہ عمران خان کے جلسے میں تھیں، پشاور کے عوام نے 2013 میں عمران خان کو ووٹ دیا لیکن وہ جواب میں کینٹینر لے آئے اور پھر اس سے نیچے نہیں اترے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تعلیمی نظام کہاں ہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا، وہ نظام تعلیم جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امیر اور غریب کو ایک جیسی تعلیم ملے گی جب کہ پشاور میں بین الاقوامی معیار کا ایک بھی اسپتال نہیں، لوگ علاج کے لیے پنجاب ا?تے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب پشاور میں ڈینگی ا?یا، لوگ اسپتالوں میں جانیں دے رہے تھے لیکن خیبر پختونخوا کا لیڈر پہاڑوں پر چڑھ کر بیٹھا تھا، آج کے پی کے کا جم غفیر پوچھ رہا ہے کہ عاصمہ کا قاتل کہاں ہے، عمران خان جہاں جاتے ہیں پنجاب پولیس کو گالی دیتے ہیں لیکن ہم کے پی کے پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے، خیبر پختونخوا کی پولیس نااہل نہیں عمران خان نا اہل ہیں۔رہنما مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں شیر دھاڑے گا، خیبر پختونخوا کے عوام وعدہ کریں کہ اپنے ووٹ کی توہین کا بدلہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیکر لیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز سوات خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلدی صحت یاب کرے۔

زمین تنازع پر خون کی حولی،8افراد جاں بحق،ایک زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان کے شمال مغربی ضلع چاغی میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ میں پیش آیا جہاں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔واقعے کے بعد لیویز اور فرنٹئیر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب بھی کشیدگی برقرار رہے جب کہ فورسز نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں ورک ویزا کیلئے نئے قانون کا آج سے اطلاق

دبئی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارا ت میں ورک ویزا کے حصول کے لئے نئے قانون کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ یو اے ای میں ورک ویزا حاصل کرنے والے خواہشمند افراد ?کو اپنے ملک کی پولیس سے کیریکٹر سرٹیفیکٹ لینا ہوگا۔ورک ویزہ لینے والے افراد کو اماراتی سفارت خانے سے اس کی تصدیق بھی کرانی ہوگی جب کہ کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق سرٹیفکٹ لینے والے شخص کے اہلخانہ پر نہیں ہوگا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیاحوں اور طالبعلموں پر کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد ملک میں جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنا ہے۔دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کا اپنے ممالک سے سرٹیفکٹ کے حصول کا مقصد متحدہ عرب امارات میں جرائم کی روک تھام اور اس کا خاتمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے طریقہ کار سے ایسے افراد جو جرائم میں ملوث ہیں انہیں اپنے ملک میں ہی جرائم سے صاف ہوکر یو اے ای میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

سینیٹ کی نشست کے بدلے مشاہدحسین سید مسلم لیگ (ق)کو چھوڑکر دوبارہ نون لیگ میں شامل ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ( ق) کی رکینت سے استعفیٰ دے کر دوبارہ نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ سینیٹ انتخابات میں نون لیگ کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کوبھجوادیا۔مشاہدحسین سید کا مسلم لیگ (ق)میں سینیٹ کی رکنیت دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا اور انہوں نے اسی وجہ سے نون لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے-مشاہد حسین نے آج لاہور میں مسلم لیگ( ن) کے صدر نوازشریف سے ملاقات میں نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔جاتی امرا رائیونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع و ترقی کے لئے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہے اور ہم ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد میں نوازشریف کے ساتھ رہیں گے۔

نوازشریف کا جلسہ عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا،ڈاکٹرآصف کرمانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پشاور جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی،جس سے تحریک انصاف کاسونامی دریائے کابل میں غرق ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پشاورجلسے پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا جلسہ عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا،شکریہ پشاور۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جلسے میں شرکت کر کےعمران خان پرمکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کا سونامی آج دریائے کابل میں غرق ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پشاور جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔

وزیراعظم نے ایک اور افتتاح کر دیا ، خطاب میں ایسا اعلان کہ سب حیران

چترال(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے اور اگر درست فیصلہ کیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گولن گول منصوبے کے بعد چترال میں کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور یہ منصوبہ اتنی بجلی پیدا کرے گا کہ چترال کی بجلی کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں حکومتی وسائل کبھی یہاں تک نہیں پہنچے لیکن آج چترال سی پیک منصوبے میں شامل ہونے جارہا ہے جہاں اربوں روپے کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں اور یہاں گیس کا مسئلہ بھی حل کیا جائےگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے،نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی، جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے اور اگر درست فیصلہ کیا گیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔