شیخوپورہ میں اہم پلانٹ پر آتشزدگی ،10افراد بھی جھلس گئے

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح شیخوپورہ کے علاقے لاہور روڈ پر ایل پی جی پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کے باعث 10افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جھلسنے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ نے 2قریبی فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ

مشاہد حسین سید نے ” ق لیگ“ چھوڑ دی کس جماعت میں جا رہے ہیں ، فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق)کو خیرباد کہنے کے بعد مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ،مشاہد حسین سید سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار ہوںگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشاہد حسین سید نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور دیگر رہنما موجود تھے،نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔مشاہد حسین کا کہناتھا کہ نوازشریف کی دعوت پر جاتی امرا میں ملاقات کی،نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت تھی جو قبول کی،ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے میں آج کوئی بات نہیں ہوئی۔جبکہ ذرائع مسلم لیگ نے کہا ہے کہ مشاہد حسین کوسینیٹ کا ٹکٹ دیاجائے گا۔

صرف ایک ڈالر میں گھر خریدیں

میلان (نیٹ نیوز) اگر آپ اٹلی کے ایک خوبصورت گاں میں گھر بنانا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں 200 گھر برائے فروخت ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے، جزیرہ سارڈینا کے علاقے باربیگیا کے پاس اولولائی نامی گاں سے لوگ دوسرے مقامات جارہے ہیں جس سے یہاں کی آبادی 1300 افراد تک رہ گئی ہے اور انہیں ڈر ہے کہ کہیں یہ علاقہ خالی ہوکر بھوت نگر نہ بن جائے ۔ معاہدے کے مطابق گھر خریدنے والے کو تین سال کے اندر اندر اسکی مرمت کرانا ہوگی جس پر کم ازکم 40 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔

 

ججز اور وکلاءکو لڑانے کا خطرناک منصوبہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) نااہل وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ پر دباﺅ بڑھانے کیلئے ن لیگ کے لائرز ونگ کو استعمال کرنے پر کام شروع کر دیا۔ عدلیہ اور وکلاءکا ٹکراﺅ کرا کر معاملہ کو کسی اور طرف لے جانے کے حوالے سے کام شروع ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے نیب کے مقدمات سے لیکر دیگر مقدمات میں کس طرح ریلیف مل سکتا ہے، کیسے سماعت طویل ہوسکتی ہے، عدلیہ پر کس طرح اتنا پریشر بن جائے کہ یا تو وہ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ دے یا عدلیہ کو متنازع ترین بنا دیا جائے، اس پر نہ صرف کام شروع کر دیا گیا بلکہ کئی اہم وکلاءرہنما جو شریف خاندان کے بہت قریب ہیں ان کو ذمہ داری بھی دیدی گئی۔ اسی وجہ سے نواز شریف نے وکلاءکنونشن سے خطابوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، چند دنوں میں مزید کنونشنز سے خطاب یا وکلاءرہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ جس کے بعد ایک پلاننگ کے تحت وکلاءاور عدلیہ میں لڑائی کرانے کی کوشش کی جائے گی اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ لڑائی میں شریف خاندان کا فائدہ ہو اور کیسوں کی سماعت بھی نہ ہوسکے اور عدلیہ بھی پریشر میں آ جائے۔ اس ضمن میں لوکل، سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کرنا ہے اس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ نواز شریف، مریم ، صفدر اور ڈار کے کیسوں میں پہلے سے زیادہ وکلاءپیش ہونگے اور عدلیہ کیخلاف نعرے بازی کرائی جائے گی، حکومتی مشینری کوبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یو ٹیلٹی سٹور ز کے متعلق فیصلے پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں1لاکھ روپے سے کم ماہانہ سیل والے سٹوروں کی بندش کا فیصلہ کر لیا ہے ،ملک بھر میں قائم 4ہزار 4سو88 سٹورز میں اس وقت4ہزار 4سو70 سٹورز خسارے کا شکار ہیں صرف18سٹورز منافع بخش ہیںاور کارپوریشن کو ماہانہ48کروڑ روپے سے زائد خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان کے چاروںصوبوں ،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 4ہزار4سو88سٹورز کا نیٹ ورک موجود ہے جس کے ساتھ ساتھ 812فرنچائزسٹورز بھی کام کر رہے ہیں ان سٹور میں سب سے زیادہ پنجاب میں 2ہزار2سو 94سندھ میں 636خیبر پختونخوا میں 1ہزار103بلوچستان میں 278فاٹا میں 25آزاد جموں و کشمیر میں 65اور گلگت بلتستان میں 87سٹورز کام کر رہے ہیں دستاویزات کے مطابق اس وقت ایبٹ آباد ریجن کے482اسلام آباد ریجن کے 494کراچی ریجن کے 364لاہور ریجن کے 508ملتان ریجن کے 679پشاﺅر ریجن کے 791کوئٹہ ریجن کے 265سرگودھا ریجن کے 607اور سکھر ریجن کے 280سٹورز نقصان میں جارہے ہیں دستاویزات کے مطابق2ہزار 99سٹورز کی ماہانہ سیل 5لاکھ روپے سے کم ہے جن میں ایبٹ آباد ریجن کے 172سٹوراسلام آباد ریجن کے 159 سٹورزکراچی ریجن کے 180سٹورزلاہور ریجن کے 176سٹورزملتان ریجن کے 364سٹورزپشاﺅر ریجن کے 442سٹورزکوئٹہ ریجن کے 142سٹورز سرگودھا ریجن کے 267سٹورز اور سکھر ریجن کے 197سٹورز شامل ہیں دستاویزات کے مطابق کارپوریشن کے 9ریجنز میں واقع 472سٹورز ایسے ہیں جن کی ماہا نہ سیل ایک لاکھ روپے سے بھی کم ہے جن میں ایبٹ آباد ریجن میں 21سٹورز،اسلام آباد ریجن میں 23سٹورز ،کراچی ریجن میں 44سٹورز لاہور ریجن میں 28سٹورز ملتان ریجن میں 50سٹورز پشاﺅر ریجن میں 105سٹورز کوئٹہ ریجن میں 103سٹورز سرگودھا ریجن میں 39اور سکھر ریجن میں 59سٹور ز شامل ہیں کارپوریشن کی انتظامیہ ایک لاکھ روپے سے کم ماہانہ سیل کرنے والے سٹورز کی بندش کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ماہانہ لاکھوں روپے کے خسارے کو کم کیا جا سکے دستاویزات کے مطابق اس وقت کارپوریشن کے ریگولر ملازمین کی تعداد 5ہزار 807،کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد3ہزار 820جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد3ہزار649ہے اور اس وقت مجموعی طور پر کارپوریشن کے پاس گریڈ 9سے لیکر گریڈگریڈ 2تک مختلف کیڈر میں 480ملازمین سرپلس ہیں ۔

روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔ روس نے دنیا کا ایک جدید ترین درمیانی جسامت کا جیٹ طیارہ تیار کرلیا ہے جس میں سو نشستیں ہیں جب کہ روسی طیارہ ساز کمپنی نے اپنا جدید ترین طیارہ جمعہ کے روز خصوصی انتظام کے ساتھ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔خصوصی طیارے میں روسی طیارہ ساز کمپنی کے سنیئر عہدیدار روسی حکام بھی آئے، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے ایوی ایشن ڈویڑن سردار مہتاب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طیارے کا معائنہ کیا۔ روسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے سردار مہتاب خان اور ان کے رفقا کو جن میں وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن عرفان الٰہی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول پی آئی اے کے سنیئر پائلٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیدار نے روسی وفد سے اس طیارے کے بارے میں مذاکرات کئے فریقین نے ایک دوسرے سے استفسارات کا جامع تسلی بخش جواب دیا۔ پاکستانی ٹیم کے سربراہ سردار مہتاب خان عباسی نے روسی وفد کے سربراہ سے کہا کہ ہمارے ماہرین اس طیارے کے تمام پہلوو¿ں اور اپنی ضروریات کا ملحوظ رکھ کر حتمی فیصلہ کرینگے، اس کے ٹیکنیکل پہلوو¿ں کا مطالعہ کرینگے۔روسی وفد نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن ڈویڑن کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ اپنے دوست ملک پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں پہلی بار روسی ساختہ مسافر بردار جیٹ طیارے کی شمولیت کے دل و جان سے خواہاں ہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کو انسانی صحت کے لئے خطر ناک قرار دے دیا گیا ،ڈاکٹر ماہرین

لاہور(ویب ڈیسک) :برائلر مرغی کے گوشت کو انسانی صحت کے لئے خطر ناک قرار دے دیا گیا ماہرین کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت کھانے سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت میں غذائیت نہیں بلکہ اس میں بیماریاں چھپی ہوئی ہیں۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق برائلر مرغی جراثیم شدہ ہے کیونکہ ان کے گوشت میں سیلمونیا بیکٹیریا پایا جاتا ہے جس سے جسم پر سوزش اور جلن کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور برائلر مرغیوں کو بڑا کرنے کے لئے خطر ناک دھات اور آرسینک کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔جبکہ اس کا انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں بھی ہو چکا ہے کہ برائلر مرغی کا گوشت انسان کو خطر ناک حد تک بیمار کر سکتا ہے۔

کوہلی ‘انوشکاپہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کےساتھ نہیں منائینگے

ممبئی(شوبز ڈیسک) کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں منائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما ان دنوں ورون دھون کے ساتھ فلمسوئی دھاگے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور 14فروری یعنی محبت اورپیار کے دن بھی وہ ورون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اور اپنی زندگی کے اس حسین اور محبت بھرے دن کو اپنے شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکیں گی۔ واضح رہے کہ طویل عرصے سے محبت کی زنجیروں میں قید کرکٹ اور بالی ووڈ کے دو خوبصورت ستارے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی دونوں نے اٹلی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کیاتھا۔

 

پاکستانی ہارر فلم ”پری “نے فلم بینوں کے ہوش اڑا دئیے

کراچی (شوبز ڈیسک)خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوف ¾دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نمائش کیلئے پیش بھی کی گئی ہے۔ہدایتکارو رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں رہائش پذیرخاندان کو خطرناک واقعات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتاہے۔ پروڈیوسر اور میوزیک ڈائریکٹرمسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکارقوی خان، راشد ناز، خوشی، جنید اختراور فائق عصاماہم کرداروں میں نظر آئے۔

 

سوات میں امن دشمنوں کا پاک آرمی یونٹ پر خودکش حملہ ۔۔۔ 11اہلکار شہید، 13 زخمی

سوات (ویب ڈیسک) تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں ایک افسر سمیت 11 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔