زرداری اچانک لاہور پہنچ گئے

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے، پارٹی کے شریک چیئرمین ایئر پورٹ سے بلاول ہاﺅس گئے، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج بلاول ہاﺅس میں قیام کے دوران پارٹی کے مختلف رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن اور پارٹی کے دیگر رہنما یوم کشمیر کے موقعہ پر بیرون موچی دروازہ کی تاریخی جلسہ گاہ میںکل ہونے والے جلسے کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے رہنما آصف علی زرداری کو موچی دروازہ جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

طالبہ زیادتی کیس ،سینئرصحافی اور تجزیہ کار ملتان پہنچ گئے،وائس چانسلر سے بڑا مطالبہ کر دیا

ملتان(سپیشل رپورٹر) چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں جناب ضیاشاہد نے گزشتہ رات بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر ”خبریں“ ملتان غفار احمد میاں اور ایجوکیشن رپورٹر ”خبریں“ فرید ملک، یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کی دعوت وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی طرف سے دی گئی تھی۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ مرجان زیادتی کیس اور اس میں سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اجمل مہار کا نام آنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ازخود پروفیسراجمل مہار کو پولیس کے حوالے کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ہرطرح تعاون کررہی ہے۔ جناب ضیاشاہد نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے والدین اور سوسائٹی کے تمام طبقات میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہاں آنے سے قبل وہ ایک تقریب میں تھے، جہاں شہر بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھے اور ان سب میں اس معاملے پر ناصرف تشویش پائی جاتی تھی بلکہ عام تاثر یہی ہے کہ اس قسم کے گندے انڈوں کو اساتذہ کی تنظیمیں بچا لیتی ہیں اور پشت پناہی کرتی ہیں۔ انہوںنے وائس چانسلر سے کہا کہ آپ کو ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت اورفوری ایکشن لینا چاہےے اور انہیں نکال باہر کریں۔ چند مکروہ کردار کے حامل افراد کی وجہ سے یونیورسٹی کا تقدس اورپوزیشن خراب کیوں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس یونیورسٹی کی بہتری کے لئے دعاگو ہیں۔ چیف ایڈیٹر ”خبریں“ نے کہاکہ عمومی تاثر یہ بھی ہے کہ سمسٹر سسٹم کی وجہ سے اساتذہ طالب علموں سے تو رشوت لیتے ہیں جبکہ طالبات پر دباﺅ ڈال کر انہیں ہراساں کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے بہت سے فون موصول ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ایک کالم کے جواب میں دو دن میں تین کالم بھی اُسی موضوع پر لوگوں کی طرف سے ہی موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا ماحول بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کرنے ہونگے جس کے جواب میں وائس چانسلرڈاکٹر طاہرامین نے کہا کہ انہوںنے پہلے بھی رعایت نہیں کی اور اب وہ مزید سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ضیاشاہد

 

رانا ثنا ءاللہ سیالوی کمیٹی کے سامنے پیش ، پیر سیالوی کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

لاہور (آن لائن) وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے پیرحمیدالدین سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے اور موقف کو واضح کیا ہے۔ رانا ثناءاللہ لاہور میں ختم نبوت سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے،اجلاس کی صدارت نظام الدین سیالوی نے کی جب کہ اجلاس میں ن لیگ کے رہنما ضعیم قادری، مولانا رحمت اللہ اور دیگر علما نے شرکت کی۔وزیرقانون راناثنائ اللہ نے ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ اور لازمی جز± ہے، ختم نبوت اور مقام نبی کے برخلاف عقیدہ رکھنے والا کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔کمیٹی نے وزیرقانون کا موقف سننے کے بعد ان کے عقیدہ ختم نبوت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راناثنائ اللہ کے بیان کردہ موقف کو آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی کے سامنے رکھیں گے جب کہ کمیٹی کے جو ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے انہیں بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ سیال شریف کے پیر نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثنائ اللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے۔ جبکہ سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کے اپنے بھتیجے پیر نظام الدین سیالوی سے راستے جدا ہو گئے ہیں،پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی کا کہنا ہے کہ رانا ثنائ اللہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ،رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ تک جدو جہد جاری رکھیں گے، 5 فروری کو ختم نبوت کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ میڈییا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے حوالے سے نیا تنازعہ سامنے آگیا ہے ،پیر حمید الدین سیالوی نے اپنے بھتیجے اور ممبر پنجاب اسمبلی پیر نظام الدین سیالوی سے اپنے راستے جدا کر لیئے ہیں اور ان کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ اجلاس میں شامل ہونے والوں کا درگاہ سیال شریف سے بھی کوئی تعلق نہیں ،ہم اس سرکاری کمیٹی کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پیر حمید الدین سیالوی کی مشاورت سے بنائی گئی کمیٹی کے علاوہ کسی کمیٹی کو نہیں مانتے ،وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں ہمارا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ،حکومتی اجلاس میں شامل ہونے والے افراد نے عزت ناموس رسالت سے زیادہ نون لیگ کو زیادہ اہمیت اور ترجیح دی ہے ،ان لوگوں کی کوئی سیاسی مجبوریاں ہو سکتی ہیں۔ سیال شریف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سید شمس الرحمن مشہدی کا کہنا تھا کہ ہمارے دو اعتراضات ہیں ، ایک تو کمیٹی ہی غلط بنائی گئی ،دوسرا وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس نہیں ہونا چاہئے تھا ،کمیٹی نے رانا ثنا اللہ کو وضاحت کے لئے اکیلے بلایا گیا تھا ،رانا ثنا اللہ کو کمیٹی کے سامنے داتا دربار ،بادشاہی مسجد یا پھر کسی تیسرے مقام پر پیش ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی مرضی کی مذاکراتی کمیٹی بنا کر معاملے کی خلاف ورزی کی ہے ، ہم 5 فروری کو جھنگ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

 

شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں ایل این جی معاہد ے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ہفتے کے روز وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا، مسلم لیگ ن حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا، عدالت ایل این جی معاہدہ کو کلعدم قرار دے دے اور شاہدخاقان عباسی کی نا اہل قرار دے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے، سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباو¿ ڈالا، ایل این جی کی خریداری کے لیئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباو¿ ڈالا لیکن انہوں نے انکار کردیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے، پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا۔سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمدخلاف قانون ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خلاف قانون برآمد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ، عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیئے مقرر کرے اور بددیانتی کی بنیاد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا اہل کرنے کے احکامات جاری کرے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کیے جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیرمین اوگرا تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے اور چیئرمین نیب کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔درخواست میں شیخ رشید نے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی مانگ ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی لانے والے اور کمیشن کھانے والوں کو بے نقاب کریں گے ۔ نہال ، طلال اور دانیال نواز شریف اور مریم نواز سمیت جیلوں میں جائیں گے۔ نواز شریف خود ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں کس منہ سے ڈکٹیٹر آنے کا شکوہ کرتے ہیں سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا ایل این جی کیس کرپشن کیس میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو بے نقاب کریں گے کیونکہ یہ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی پاکستان میں درآمد کر رہے ہیں جس میں بے تحاشا کمیشن لئے گئے ہیں تاریخ کے سب سے مہنگے ایل این جی معاہدہ کے دستاویزات نکالنا بڑا مشکل کام تھا لیکن ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو عدالت میں کھڑا کریں گے انہوں نے نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود فوجی ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہاں ڈکٹیٹر آتے ہیں شیخ رشید نے کراچی میں جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں کئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق کے دس سال تاریخ سے کیوں نکال لیتے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ نہال ، طلال اور دانیال اپنے لیڈر نواز شریف اور مریم نواز سمیت جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے ۔ نواز شریف نے خود مشرف کو باہر بھیجا اور اب چیخ رہا ہے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کو جسٹس قیوم اور جنرل بٹ چاہئے لیکن سپریم کورٹ ان کو ایسی سزا دے گی کہ یہ قیامت تک یاد رکھیں گے ۔

 

میں بہت خطرناک ہوں ، عمران کے جواب نے سب کو چونکا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سینیٹ الیکشن پر مشاورت کیلئے لاہور آمد کے موقعے پرنیب میں پیش ہونے کے سوال پر کپتان برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ بہت خطرناک اور برے ہیں۔ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تھی۔ ترجمان نیب کے مطابق، عمران خان نے 2 حکومتی ہیلی کاپٹر استعمال کیے، ہیلی کاپٹر غیر سرکاری دوروں کیلئے استعمال کیے گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی۔ ترجمان نیب کے مطابق اوسطاً فی گھنٹہ 28 ہزار کے حساب سے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے خرچ ہوئے، رپورٹ کے مطابق نجی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا کرایہ 10 سے 12 لاکھ روپے فی گھنٹہ ہے جبکہ نجی ایکیوریل ہیلی کاپٹرز کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ہے۔

پاکستان کی کوریا کیخلاف بڑی فتح

اسلام آباد (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو4-0سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اعصام اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ چوتھے ریوس سنگلز مقابلے میںعابدعلی نے فتح نام کرکے برتری 4-0کردی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ نہیں کھیلا گیا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سون وو کو ں اور یونگ لم پر مشتمل کورین جوڑی کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 سے کامیابی دلائی،پاکستانی جوڑی نے پہلاسیٹ ٹائی بریک پر7-6سے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں قومی سٹارزکو6-4سے مات دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی روز سنگلز مقابلے جیت کر ٹائی میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔ریورس سنگلز مقابلے کےلئے محمدعابدکومیدان میں اتاراگیا۔قومی ٹینس پلیئرنے کورین حریف من جونگ پارک کو7-6اور7-6سے شکست دی اورپاکستان کی برتری4-0کردی۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد،، ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشن محمد اعظم ڈار کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پاکستانی ٹینس ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان کوچ حمید الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، آج کا دن بہت یادگار ہے۔ اعصام الحق نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ ٹینس کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے، حکومت کو چاہیے کہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کو بھی سپورٹ کرے۔

چئیرمین نیب کا اہم منصوبے میں کرپشن پر نوٹس، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ایچ اے کی طرف سے لاہور سے کراچی موٹر وے کے ٹھیکے میں مبینہ بدعنوانی ‘ غیر شفافیت اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ قوم کے سرمایہ کار جائز استعمال رکھنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ قومی سرمایہ کے ضیاع اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا اور جو بھی افراد مبینہ بدعنوانی ‘ غیر شفافیت ‘ قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی اور مہنگے داموں لاہور سے کراچی موٹر وے کا ٹھی کہ دینے کے ذمہ داران ہیں ان کی نہ صرف نشاندہی کی جائے گی بلکہ قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاہم منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر نیب کی وجہ سے نہ ہو۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے لاہور سے کراچی موٹروے کے کنٹریکٹ میں مبینہ بدعنوانی پر این ایچ اے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

 

پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

لاہور (نیااخبار رپورٹ) رائیونڈ کی رہائشی خاتون کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج‘ مریم بی بی نے الزام عائد کیا کہ داماد نے اس کی بیٹی کو زندہ جلا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ انصاف دلائیں۔ مریم بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو انور نے زندہ جلایا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سٹی رائیونڈ میں درج ہے مگر پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم انور اپنی پہلی بیوی کو بھی زہر دے کر مار چکا ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے اس کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ شہبازشریف ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ریچل خان کو بھی دولہا مل گیا

لاہور( خصوصی رپورٹ) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے 2018ءمیںہی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شادی کےلئے اداکارہ نے لڑکا بھی تلاش کرلیا ہے۔ارینج میرج کی بجائے وہ لو میرج کو ترجیحی دیتی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ میں اب شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر آنے والی شادی کے پیغامات سے تنگ آچکی ہوں ۔میری ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ میں اس شخص سے شادی کرو گی جو مجھے خود سے بھی زیادہ پیار کرے اور میرا خیال رکھے۔میں اپنی شادی کی خبر اپنے چاہنے والوں ضرورت شیئر کرنا چاہتی تھی ۔جو لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں یہ پیغام ان کےلئے بھی ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا شوبز میں رہنے کا فیصلہ شادی کے بعد ہی کرو گی ۔اگر میرے مجاذی خدا نے مجھے اجازت دی تو میں اپنی کامیابیوں کا سفر مزید جا ری رکھو ں گی۔

 

کے پی کے حکومت بھی پنجاب کے نقشے قدم پر چل پڑی ، حیران کن حقائق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی بینک صوبہ پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 30کروڑ ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا کی خواتین و بچوں میں غذائی کمی پر قابو پانے کے منصوبے کیلئے 50لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کریگا، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ جمعہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد اور عالمی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچا موتھونے قرضے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے پنجاب حکومت ایک ارب 29کروڑ ڈالر اپنے وسائل سے بھی فراہم کرے گی۔