افغان مہاجرین کا واپسی سے انکار ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہور (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کی طرف سے رضاکارانہ طورپر واپس انیوالے افغان مہاجرین کو دی جانے والی رقم میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے عمل میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یو این ایچ سی آر کی طرف سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے ہر افغان مہاجر کو چار سو ڈالر دیئے جاتے تھے جسے کم کرکے دو سو ڈالر کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے سے چھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے بارے میں 2016ءسے اب تک وفاقی حکومت کئی بار اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزارت سیفران نے وفاقی کابینہ کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں افغان مہاجرین کے پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈز کو 31 جون 2018ءتک توسیع دینے کیلئے نادرا کو احکامات جاری کرنے کا کہا گیا ہے، محکمہ داخلہ کی رپورٹس کے مطابق پنجاب میں میانوالی، اٹک، راولپنڈی، لاہور اور دیگرشہروں میں آباد یہ افغان مہاجرین سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اس لیے ان کے فوری انخلاءکو یقینی بنایا جائے۔

دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے مئی تک پاکستانی اسٹنٹ تیار کرنے اور ڈاکٹر ثمرمبارک مند کو اسٹنٹ بنانے کیلئے دئیے گئے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کے آڈٹ کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا جس نے کام نہیں کرنا وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے، سٹنٹ کی قیمت خود مقرر کریں گے، تمام درآمدکنند گان کو بلا کر تفصیلات لیں گے، مریض بے چارے کو کیا معلوم اس کے ساتھ کیا ہونا ہے ؟ ہسپتال جائیں تو اعتراض کیا جاتا ہے، انجیو پلاسٹی کے تمام عمل کی بریفنگ عدالت میں دیں، خود اپنے طور پر سٹنٹ کو چیک کرائیں گے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دل کے مریضوں کیلئے غیر معیاری اسٹنٹ کی تیاری پر ازخود نوٹس کی سماعت شروع کی تو عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو روسٹرم پر بلا لیا،چیف جسٹس نے سوال کیا جو اسٹنٹ آپ نے بنائے تھے وہ کہاں ہیں؟ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ساڑھے 400 سٹنٹ تیار کرا کر ٹیسٹ کیلئے جرمنی بھیجے ، اس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوگئے ،عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے ایک ہفتے میں تحریری جواب اوراٹارنی جنرل سے ایک ہفتے میں آڈٹ رپورٹ طلب کرلی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا پمز انجیو گرافی کے 10 ہزار، انجیو پلاسٹی کے 40 ہزارروپے لیتا ہے ،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پمز میں عام طور پر کون سا سٹنٹ استعمال کیا جاتا ہے ؟ڈاکٹر اختر نے کہا پمز میں 70 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اسٹنٹ استعمال ہوتے ہیں، انجیو پلاسٹی کا مکمل پیکیج ایک سٹنٹ کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک ہے ، چیف جسٹس نے پمز سے انجیو پلاسٹی کی تفصیلات طلب کر لیں،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شاہد نے عدالت کو بتایا کہ ایمرجنسی مریضوں کو تمام سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں،پنجاب میں دل کے مریضوں کیلئے 5ہسپتال ہیں، کارڈیالوجی ہسپتال، راولپنڈی، لاہور، ملتان، وزیر آباد اور فیصل آباد میں ہیں، کارڈیالوجی ہسپتالوں کو اسٹنٹ 15 ہزارروپے میں ملتا ہے ، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا مجھے بھی 15 ہزار والا اسٹنٹ ڈالیں گے؟ ڈاکٹر شاہد نے کہا ڈرگ ایلویٹنگ اسٹنٹ 34 ہزارروپے میں ملتا ہے ،سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے بہت بہتری آئی ہے ، کوشش ہے کہ انجیو پلاسٹی کا مکمل پیکیج ایک لاکھ سے بھی کم ہو،پرائیویٹ مریضوں سے 76 ہزار سے 90 ہزار تک وصول کئے جاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کیا چائنا کے اسٹنٹ قابل استعمال ہیں؟ ڈاکٹر شاہد نے کہا چائنا کے اسٹنٹ کبھی استعمال نہیں کئے ،چیف جسٹس نے کہا چائنا کے اسٹنٹ قابل استعمال نہیں تو رجسٹرڈ کیوں کئے ؟ کیوں نہ چائنا کے اسٹنٹ کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے ؟ مریضوں کو ڈالے گئے اسٹنٹ کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، پنجاب میں جان بچانے والی ادویات موجود نہیں، مارکیٹ میں 70 سے 80 اقسام کے اسٹنٹ دستیاب ہیں،ڈاکٹر شاہد نے کہا تمام اسٹنٹ قابل استعمال نہیں ان کو چیک کرنے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس کوئی طریقہ نہیں،صرف کاغذات دیکھ کر منظوری دیتی ہے ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ بھی پیش ہوئے اور بتایا پنجاب کے ہسپتالوں میں جس قیمت پر اسٹنٹ فراہم کئے جا ہے ہیں وہ ہمیں مارکیٹ سے دوگنا قیمت پر ملتا ہے ،اگر عدالت کوئی ایسا طریقہ کار بنانے کے لئے کہے جس سے ہمیں بھی اتنی ہی قیمت پر اسٹنٹ ملے تو مریضوں کا بھلاہو گا،چیف جسٹس نے کہا آپ کو اسٹنٹ ڈالنے کے کل اخراجات پر کمی لانا ہو گی، آپ کا ہسپتال بہت زیادہ پیسے لیتا ہے ، ہمارے ایک جج کی بچی کی معمولی سرجری ہوئی آپ کو معلوم ہے اس پر کتنا خرچہ آیا ؟ جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم ہسپتال انتظامیہ جانتی ہو گی،چیف جسٹس نے کہا اپنے چیف ایگزیکٹو کو بلائیں،سارا ریکارڈ اور دستاویزات بھی لائیں،آپ کے ہسپتال نے اس معمولی آپریشن کے 64لاکھ وصول کئے ،ہم نجی شعبے کے میڈیکل کالجوں کو خبردار کرتے ہیں کہ یہ ایسا کاروبار نہیں جس سے آپ پیسہ کمانے پر نظر رکھتے ہوں، جو ہسپتال چلا گیا اسے ذبح کر کے واپس بھیج دو، نجی ہسپتالوں کو مریضوں کو ذبح نہیں کرنے دیں گے ، ڈاکٹروں کی ٹیم نے عدالت کو ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے نام تجویز کئے جس میں آر آئی سی ، پی آئی سی ،این آئی سی ،بولان میڈیکل کالج ، لیڈی ریڈنگ کے ماہرین شامل ہوں گے ، ڈاکٹر کی تجویز پر عدالت نے وفاقی حکومت سے رائے طلب کرتے ہوئے تجاویز میڈیا کے ذریعے عوام تک پہچانے کا حکم دیدیا ،چیف جسٹس نے کہا ڈاکٹروں کی تجاویز کا خود بھی جائزہ لیں گے ، آئندہ سماعت تک میڈیا کے ذریعے عوامی رائے بھی سامنے آ جائے گی ، تمام تجاویز کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کریں گے ، چیف جسٹس نے کہا دنیا بھر میں آئین بناتے وقت عوام سے رائے لی جاتی ہے ،پاکستان میں لفافے میں بند رکھا جاتا ہے کہ کسی کو پتہ نہ چلے ، عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

 

ما ڈل نکاح نا مہ تیار،وجہ آپ بھی جانئیے

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) میں مسلمانوں کیلئے ماڈل نکاح نامے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آل پارٹیز مسلم پرنسپل لا بورڈ نیا فارم تیار کر رہا ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے پر دولہا حلف لے گا کہ وہ تین طلاقیں نہیں دے گا۔

نو جوان تڑپ تڑپ کر جا ںبحق ،وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جا ئیںگے

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کا قریبی عزیز ڈور پھرنے سے شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ، پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی سے قاصر ، شہریوں کا حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے مصروف ترین علاقہ پل ایک میں 17سالہ احسن اور اس کا قریبی عزیز موٹر سائےکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ پل ایک نیکا پورہ میں پتنگ کٹنے کی وجہ سے خطرناک ڈور موٹر سائےکل سوار احسن کے گلے کو کاٹ گئی جبکہ پیچھے بیٹھا احسن کا قریبی عزیز محمد بوٹا ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ تاہم شہر اقبال کی طرح نیکا پورہ میں پتنگ بازی کا خطرناک کھےل گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے جس کے بارے میں شہریوں نے بے شمار شکایات کی تھیں لیکن پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختےار کئے ہوئے ہے ۔ خطرناک ڈوروں جن میںکیمیکل کا استعمال عام ہو چکا ہے ۔ شہراقبال کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

 

دنیا پر موت منڈلانے لگی،خو فناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا

واشنگٹن (بی بی سی) پینٹاگون نے روسی خطرے کے جواب میں امریکہ کے جوہری اسلحہ خانہ کی تجدید اور نئے کم خرچ چھوٹے ایٹم بم تیار کرنے کا خاکہ پیش کردیا۔ رئیلٹی چیک میں برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ اگرچہ سرد جنگ کے بعد دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے تاہم دنیا میں ابھی ایسے سینکڑوں جوہری ہتھیار موجود ہیں جنہیں مختصر نوٹس پر چلایا جا سکتا ہے ۔ماہرین نے کہا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والا ہر ملک اپنی ٹیکنالوجی کو جدت دے رہا ہے۔ ایٹمی اسلحہ مخفی رکھنے کی تمام کوششوں کے باجود 9 ممالک کے تقریباً 9000 جوہری ہتھیاروں کے بارے میں معلومات منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 1800 ہتھیار ایسے ہیں جو چند لمحوں کے نوٹس پر لانچ کیے جا سکتے ہیں اور ان میں سے زیادہ ترامریکہ اور روس کے پاس ہیں۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کے مطابق جن وار ہیڈز کو ختم کیا جانا ہے ان کی تعداد 15000 ہے جو 1980 ءکی دہائی میں 70ہزار کے قریب تھی۔ حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا نے جدیدترین میزائل تجربے کیے اور دعویٰ کیا کہ ان کے ہتھیار امریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ 1970 ءسے اب تک امریکہ، روس، برطانیہ، چین اور فرانس سمیت 190 ممالک نے جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت، اسرائیل اور پاکستان نے اس معاہدے پر کبھی دستخط نہیں کیے جبکہ شمالی کوریا 2003 ء میں اس معاہدے سے علیحدہ ہو گیا تھا۔ این پی ٹی امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ اور چین کو قانونی طور پر جوہری طاقت مانتا ہے تاہم معاہدے کے تحت ان ممالک کو بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں۔ جنوبی افریقہ، بیلارس، قزاقستان اور یوکرین نے اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دیئے ہیں۔ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور روس اپنے ہتھیاروں کی تعداد کم کرتے رہے ہیں۔ اسرائیل اور فرانس کے پاس ہتھیاروں کی تعداد قدرے مستحکم رہی ہے جبکہ چین، پاکستان اور شمالی کوریا نئے ہتھیار بھی بنا رہے ہیں۔ سپری کے سربراہ شینن کائل نے کہا کہ ہتھیاروں میں جدت لانا این پی ٹی کی روح کے منافی ہے۔ جوہری میزائلوں سے لیس وین گارڈ کو جوہری آب دوزوں میں بدلنا برطانیہ کا منصوبہ ہے۔ 2020 ءکی دہائی تک برطانیہ کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 180 رہ جائے گی۔ ادھر امریکہ نے اپنے ہتھیاروں میں جدت لانے کے لیے 2040 ءکی دہائی تک 10کھرب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ امریکہ کے تقریباً 150وار ہیڈز بلجیم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور ترکی میں نصب ہیں۔شمالی کوریا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنا چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا تاہم ماہرین ابھی تک اس پر اتفاق نہیں کر سکے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام ان وار ہیڈز کو اس کے لانگ رینج میزائلوں کو لے جانے کے قابل بھی ہے یا نہیں۔2017 ء میں جاری ہونے والی سپری رپورٹ کے مطابق روس 7000ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں سر فہرست ہے جبکہ امریکہ 6800 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے پاس کل 300جوہری ہتھیار ہیں۔ چین270،برطانیہ 215،اسرائیل 180،پاکستان 140،بھارت 130 اور شمالی کوریا 20جوہری ہتھیاروں کا مالک ہے ۔علاوہ ازیں پینٹاگون کے این پی آرپالیسی بیان میں امریکی فوج نے روس سے نمٹنے کیلئے چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے کی تجویز دی ہے ۔2010 ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے مستقبل کے جوہری خطرات کے بارے میں اس قسم کی سوچ کا اظہار کیاہے۔ روسی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکی ایٹمی پالیسی کے خلاف روس کوحفاظتی اقدامات کا حق ہے ۔
ایٹمی ہتھیار

 

سینٹ انتخابا ت،کون کس پارٹی سے الیکشن لڑے گا ،کاغذات حاصل کر لیے گئے

لاہور (خبر نگار )سینیٹ انتخابات 2018ءکے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے ، امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں،پنجاب کی 12نشستوں کے لئے پولنگ 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی سات جنرل،دو ٹیکنو کریٹ، دو خواتین اور ایک نان مسلم سیٹ کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 46 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جن میں اسحاق ڈار ،ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بیٹے رانا جاوید اقبال ،ہارون اختر خان،کامل علی آغا،سعود مجید،چوہدری محمد سرور،نذیر سواتی،انعام اللہ خان نیازی،رانا جاوید اقبال سمیت دیگر شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں اور پنجاب کی 12 نشستوں کے لئے سینٹ الیکشن 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوں گے۔مارچ 2018ءمیں ریٹائر ہونیوالے بلوچستان کے 11سینیٹروں نے دوبارہ امیدوار بننے کی کوشش شروع کردی ہے بلوچستان سے جو سینیٹر ریٹائر ہورہے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے چار سینیٹر ،بی این پی (عوامی )،جمعیت علماءاسلام اور پاکستان مسلم لیگ ق کے دو سینیٹر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا بلوچستان سے جو پیپلز پارٹی کے 4سینیٹر سردار فتح محمد حسنی ،سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی ،سینیٹر محمد یوسف ،سینیٹر روزی خان کاکڑ ،بی این پی (عوامی ) کے مرکزی صدر وسینیٹر میر اسرار اللہ زہری ،سینیٹر نسیمہ احسان ،پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر سید الحسن مندوخیل اور محترمہ سینیٹر روبینہ عرفان جبکہ جمعیت علماءاسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ ،سینیٹر مفتی ستار اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر داﺅد خان اچکزئی شامل ہے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے مارچ میں ہونیوالے سینیٹ کے انتخابات میں انکا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکے گا تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جو سینیٹر ریٹائر ہورہے ہیں اگر انکو پارٹی نے اجازت دے دی تو وہ سینیٹ کا دوبارہ الیکشن لڑنے کی تیاری کرینگے ۔

 

فلمسٹار میرا کیس میں اہم موڑ ،شوہر ہونے کے دعویدار کے بیان نے سب کو چونکا دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) فلمسٹار میرا کے کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے نو سال بعد اپنی شہادت قلمبند کرا تے ہوئے کہا کہ میرا میری بیوی ہے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔فیملی عدالت کے روبرو عتیق الرحمان نے اپنی تحریری شہادت قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ میرا سے نکاح گواہان کی موجودگی میں ہوا جو باقاعدہ یونین کونسل مکہ کالونی میں رجسٹرڈ ہے۔میرا کو شادی کے بعد ڈیفنس میں بنگلہ بھی گفٹ کیا تھا اور آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔عتیق الرحمان نے تمام کاغذات کی کاپیاں عدالت میں جمع کروا دی۔عدالت نے عتیق الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے آخر تک کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ فیملی جج بابر ندیم نے دونوں پارٹیوں کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید دو روز تک ملتوی کر دی۔

چوتھی جماعت کی طالبہ نے کیا لکھ دیا والدین اور اساتذہ پریشان

لاہور (ویب ڈیسک) آج کل کے دور میں تمام والدین کو صرف اور صرف اپنے بچوں کو مصروف رکھنے کے بہانے ڈھونڈنے کی پریشانی لاحق ہے تاکہ وہ کسی طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو ٹی وی دیکھنے کی عادت اپنانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ بچے ٹی وی پر کیا پسند کر رہے ہیں اور کن چیزوں میں دلچسپی لے رہے ہیں، اور یہی لاپرواہی بچوں کو تباہ کرنے کا باعث بن رہی ہے جس کی تازہ ترین مثال فیس بک پر سامنے آنے والی چوتھی طالبہ کی وہ حرکت ہے جس نے تمام والدین کے پیروں تلے واقعی زمین نکال دی ہے۔ فیس بک صارف علی نے حال ہی میں پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ سنایا جو تمام والدین کو پریشان کر دینے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح چوتھی کلاس کی طالبہ سے اس نے ایک ایسی چیز برآمد کی کہ وہ خود بھی ہکا بکا رہ گئے اور یقین ہی نہ آیا کہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ علی نے فیس بک پر ایک تصویر جاری کی جو ایک ”پیار بھرے خط“ کی تھی اور لکھا ”آج، میں چوتھی کلاس کو پڑھا رہا تھا کہ 3 بچیوں کو جھگڑا کرتے دیکھا۔ پوچھنے پر یہ انکشاف ہوا کہ ان میں سے ایک لڑکی 10 ویں کلاس کے طالب علم سے ’پیار‘ کرتی ہے۔ کیا؟؟؟ چوتھی کلاس کی طالبہ دسویں کلاس کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہے!!؟ جی ہاں! اور جب میں نے مزید تحقیق کی تو ان میں سے ایک لڑکی نے مجھے یہ خط دیا اور کہا کہ اس لڑکی نے یہ خط دسویں کلاس کے طالب علم کو لکھا ہے! (میں نے پرائیویسی برقرار رکھنے کیلئے ناموں کو چھپا دیا ہے) سبحان اللہ۔ میڈیا نے ہمارے لوگوں کے دماغوں کو اس قدر کنٹرول میں کر لیا ہے کہ 11 سال کی لڑکی (جو ٹھیک طرح سے انگریزی بھی نہیں لکھ سکتی) کسی کے پیار میں مبتلا ہے۔۔۔والدین۔۔۔! برائے مہربانی اپنے بچوں کو ہر ڈرامہ دیکھنے کی اجازت نہ دیں، انہیں بالی ووڈ فلمیں مت دیکھنے دیں۔ سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں، یہ میڈیا انڈسٹریز صرف اور صرف آپ کے بچوں کی ذہنیت اور مستقبل تباہ کر رہی ہیں۔ برائے مہربانی اپنی آنکھیں کھولیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔۔۔ اس کے علاوہ، اپنے بچوں کے دوستوں پر بھی نظر رکھیں۔ انہیں اچھے دوست بنانے میں مدد کریں کیونکہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنا آپ کا فرض ہے۔ اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کرے، آمین۔۔۔“

تحریک انصاف کا چونکا دینے والا اقدام ، فیصلہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

اکوڑہ خٹک (آئی این پی) تحریک انصاف سے معاملات طے پانے کے بعد جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے جے یو آئی (س) کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔عام انتخابات میں مکمل حمایت کے بدلے میں تحریک انصاف مولانا سمیع الحق کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دے گی۔ واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو ہونگے۔

عمران شادیوں کا کھلاڑی ویسے اناڑی،ریحام خان

لاہور(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تیسری شادی بھی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنی عمران خان کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی عمران خان سے شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31 اکتوبر 2015 کو طلاق ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں، دوسری طرف سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاملے پر بہت سختی برتی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی شادی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ریحام خان نے بتایا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ شادی 27 محرم الحرام کو ہوئی تھی اور عمران خان نے کہا تھا کہ وہ محرم کے بعد شادی کا اعلان کر دیں گے مگر انہوں نے دو ماہ بعد اعلان کیا۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا ان کی عادت نہیں ہے لیکن عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولا۔