راناثناءاللہ پیر سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ،ختم نبوت سے متعلق وہ با ت کہہ دی کہ آپ بھی تا ئید کر ینگے

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے پیرحمیدالدین سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے اور موقف کو واضح کیا ہے۔ کمیٹی نے صوبائی وزیر کا مﺅ قف سننے کے بعد اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رانا ثناءاللہ ختم نبوت سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے،اجلاس کی صدارت نظام الدین سیالوی نے کی جب کہ اجلاس میں علامہ سید ریاض حسین شاہ ، مولانا رحمت اللہ اور دیگر علما نے شرکت کی جبکہن لیگ کے رہنما ضعیم قادری اور ملک محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیرقانون راناثناء اللہ نے علمائے کرام کو ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ اور لازمی جز ہے، ختم نبوت کے برخلاف عقیدہ رکھنے والا کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔اس موقع پر پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے کچھ ممبر اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ معاملہ ان کے سامنے بھی رکھیں گے جس کے بعد مشترکہ فیصلہ کیا جائے گا۔

نواز شریف کے بعد شا ہد خا قا ن عبا سی بھی نا اہل۔۔۔ ؟سپریم کورٹ میں بڑا اقدام،حکومتی حلقو ں میں بھو نچال

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ایل این جی معاہدے میں قوانین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا۔درخواست میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت نجی کمپنی کو یو میہ 27ملین ادا کرنے ہونگے ،غیر قانونی معاہدے کے ذریعے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی خریداری کے لیے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر دباﺅ ڈالا ،انکار پر نئے ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015سے سپلائی کر رہی ہے ،پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدے پر عملد ر آمد 8فروری 2016سے ہوا ،سوال اٹھتا ہے جون 2015سے جنوری 2016تک قیمتیں کیا تھیں ؟۔دررخواست میں کہا گیا کہ معاہدے کے بغیر ایل این جی کی برآمد خلاف قانون ہے ،عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے۔عدالت بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاہدے کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم اور بنائے گئے اثاثے ضبط کیے جائیں ،اہل اور ایمان دار شخص کو چیئر مین اوگرا تعینات کیا جائے اور وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شر یف بھی سپریم کو رٹ سے نا اہل قرار دئیے جا چکے ہیں۔

سینیٹ الیکشن اور عا م انتخا بات۔۔۔مولانا سمیع الحق کس کے سا تھ اتحاد کر ینگے، بڑی خو شخبری دیدی

پشاور(ویب ڈیسک ) مولانا سمیع الحق سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے حصہ لیں گے۔مولانا سمیع الحق تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرچکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی س تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (س) سربراہ عمران خان نے ملاقات کی تھی جس کے اگلے روز ہی دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی جس کی مولانا سمیع الحق نے تصدیق کی تھی۔

راﺅانوار کا بیٹا کیوں ماراگیا، تفصیلات سامنے آگئیں کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کا بیٹا دہشت گردی میں ملوث تھا یہ دعویٰ صحافی حبیب اکرم نے کیا، وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ راو انوار ایس ایس پی ملیر تھے، پورا کراچی کہتا ہے کہ یہ بندہ آصف زرداری کے لنکس کی وجہ سے ایس ایس پی ملیر لگا ہے، صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ ایس ایس پی راو انوار وہ ایس ایس پی ہیں جنہیں بے نظیر بھٹو نے بھرتی کیا تھا اور ان کی بھرتی کی فہرستنے جاری کی تھی جس میں راوانوار کا نام شامل تھا، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ راوانوار کا ایک بیٹا دہشتگردی کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔

سندھ کانیا وزیراعلیٰ مردنہیں خاتون ۔۔۔تہلکہ خیز خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور سندھ کی با اثر سیاسی خاتون فریال تالپور کو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ فریال تالپور جولائی 2018ءکے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے اور وزیراعلیٰ سندھ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرئع نے بتایا کہ آصف زرداری 2014ءمیں بھی فریال تالپور کو وزرات اعلیٰ کے منصب پر بٹھانا چاہتے تھے لیکن مقتدر حلقوں سے کلیئرنس نہ ملی تھی۔ اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے پر ان کی خواہش پوری ہونے کا امکان روشن نظر آتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں فریال تالپور نو ابشاہ اور لاڑکانہ کے دو صوبائی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

نامعلو م افر اد پھر سے سر گرم،پاکستا ن کی معروف سٹیج اداکارہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مر دان (ویب ڈیسک)خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاو¿ن میں 3 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشہور اسٹیج اداکارہ سنبل خان جاں بحق ہوگئیں۔اسٹیج اداکارہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ حملے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا نے چڑیل کا روپ دھار لیا ،سنسنی خیز انکشافات

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم’’پری‘‘کا دوسراٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔اداکارہ انوشکا شرماان دنوں اپنی نئی فلم’’پری‘‘کو لے کر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، فلم کا موضوع ان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف ہے۔ فلم ’’پری‘‘ میں انوشکا شرما ایک چڑیل کاکرداراداکرہی ہیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والے فلم کے پہلے ٹیزر میں انوشکا کے خوفناک روپ کو بے حد سراہا گیا تھا۔فلم کے دوسرے ٹیزر میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزرکے آخر میں انوشکا انسان سے ایک چڑیل کا روپ دھارتی ہوئی نظرآتی ہیں۔

جوہری ہتھیاروں کی دھڑا دھڑ تیاری، روس امریکہ جنگ ۔۔۔؟

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر روس سے نمٹنے کے لیے نئے اور چھوٹے ایٹم بم بنانے کی تجویز دی ہے۔نیوکیلئر پوسچر ریویو(این پی آر) نامی پینٹاگون پالیسی بیان میں امریکی فوج نے روس کے خلاف چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے کی تجویز دی۔ امریکی فوج نے کہا کہ روس یہ سمجھتا ہے کہ امریکا کے جوہری ہتھیار بہت بڑے ہیں اور مزاحمت کے لیے موثر نہیں،  لہٰذا امریکی فوج کی یہ تجویز ہے کہ چھوٹے جوہری ہتھیار بنا کر روس کی اس غلط فہمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔لویلڈ ہتھیار چھوٹے اور کم طاقتور ہوتے ہیں لیکن پھر بھی تباہ کن ہوتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپانی شہر ناگا ساکی پر جو ایٹم بم گرایاگیا تھا وہ بھی اتنی ہی طاقت رکھتا تھا لیکن پھر بھی اس کے نتیجے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔اس دستاویز میں کہا گیا کہ ہماری حکمت عملی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ روس اس بات کو سمجھ جائے کہ جوہری ہتھیار کا کسی بھی قسم کا استعمال چاہے چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو قابل قبول نہیں۔دوسری جانب امریکی نائب وزیر دفاع پیٹرک شینہن نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کے ملک کے جوہری ہتھیار وں نے امریکا کو 70 سال سے زائد عرصے تک محفوظ رکھا، وہ ان کے خاتمے کو برداشت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے مستقبل کے جوہری خطرات کے بارے میں اس سوچ کا اظہار کیا ہے۔

ٹریفک جام کا ڈر نہ چالان کا ،اُڑان ٹیکسی کا کامیاب تجربہ،کب چلائی جائیگی؟؟

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئربس نے اپنی عمودی پرواز کرنے والی ’ہوائی ٹیکسی‘ کی کامیاب آزمائش کی ہے۔اس ٹیکسی کو وہانا کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل جسامت (فل اسکیل) ماڈل کی پہلی کامیاب پرواز کا تجربہ 31 جنوری کو کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اسے صرف 16 فٹ کی بلندی پر 53 سیکنڈ تک اڑایا گیا اس تجربے کے بعد فضائی ٹیکسیوں پر ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑگئی ہیں کیونکہ ایئربس جیسی کمپنی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایئربس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیکسی وی ٹی او ایل طرز کی ہے جو عمودی طور پر ہوا میں اوپر اٹھتی ہے اور اسی طرح لینڈ کرتی ہے اس طرح کسی طویل رن وے کے بغیر یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اوپر اٹھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے مصروف شہرکی عمارت کی چھتوں پر اترنے اور پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایئربس نے اے کیوبڈ نامی کمپنی قائم کی تھی اور اس سواری کو وہانا کا نام دیا تھا جو سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی دیوتا کی سواری کے ہیں۔ اس کا پہلا پروٹو ٹائپ 2017ء میں تیار ہوگیا تھا اور ایئربس نے اعلان کیا ہے کہ 2020ء تک اڑن ٹیکسی کو تجارتی پیمانے پر پیش کردیا جائے گا۔

لڑکیاں خود کش حملوں کیلئے تیار ، سنسنی خیز انکشافات

دمشق (خصوصی رپورٹ) شام کے شمالی علاقوں میں کرد ریاست کے لئے سر گرم کرد علیحدگی پسند تنظیموں کی 1100 دو شیزاﺅں نے خودکش حملوں کے لئے نام لکھوا دئے ہیں۔ کرد ریاست کے حصول کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار کرد دو شیزاﺅں کا تعلق کرد تنظیم وومن پروٹیکشن یونٹ سے ہے جو شام میں سرگرم کرد تنظیم وائی پی جی کے تحت خواتین جنگجو پر مشتمل یونٹ ہے۔ 28 جنوری کو شامی علاقے حلب کے مغرب میں واقع الحمام بستی میں ایک کرد دو شیزہ نے جسم سے بم باندھ کر ترک فوج کے ٹینک کے آگے لیٹ کر خود کش دھماکہ کیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہو گیا جبکہ لڑکی کے جسم پر خچے اڑ گئے۔ کرد ذرائع نے خود کش دھماکہ کرنے والی لڑکی کو کرد قوم کی ہیروئن قرار دیا ہے۔ خودکشی کرنے والی دو شیزہ کی عمر 20 برس تھی۔ اس کا نام زلوخ حمو تھا جو جنگی نام آویستا خابور کے نام سے مشہور تھی۔ زلوخ 1998ءمیں شامی علاقے بلبلہ میں پیدا ہوئی تھی اور 2012ءمیں کرد ویمن عسکری یونٹ میں پہلی کرد لڑکی ہے۔ عراق، ایران اور شام میں کرد ذرائع ابلاغ نے کرد دو شیزہ کو غیر معمولی انداز سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرونک کرد میڈیا نے اسے شہید اور کرد قوم کی عظیم ہیروئن کا لقب دیا ہے۔ کرد قوم نے اجتماعی طور پر خود کش دو شیزہ کے لئے تقاریب منعقد کیں اور اپنی روایت کے مطابق اسے سلام پیش کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں زلوخ کے ساتھ غیر معمولی انداز سے اظہار عقیدت کیا گیا ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے زلوخ کی تصاویر شائع کر کے اسے ایک بہادر سپوت قرار دیا ہے۔ شام میں کرد خواتین جنگجو پر مشتمل یونٹ وائی پی جی شام میں کرد جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی (پی وائی ڈی) کا خواتین ونگ ہے جبکہ خود پی وائی ڈی ترکی میں سرگرم باغی گروپ کر دور کر پارٹی (پی کے کے) کا شامی ورژن ہے۔ کردو ومن پروٹیکشن یونٹ شام میں 2012ءمیں تشکیل پایا ہے۔ اس سے قبل کروستان میں ہزاروں کرد خواتین کرد آرمی البیشمرگہ میں موجود تھیں۔ شام میں کرد خواتین یونٹ اس داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر وجود میں آیا تھا۔ شادی کردویمن یونٹ نے کوبانی، الرقہ، عنفرین اور کئی دیگر علاقوں میں داعش، النصرہ فرنٹ اور کئی دیگر عسکری گروپوں سے مقابلہ کیا ہے۔ کردو یمن یونٹس میں 12 سال کی لڑکیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے جنہیں کم عمرے سے ہی اسلحہ کی تربیت اور جسمانی ٹرینگ دی جاتی ہے۔ یہ ایک مشکل تربیتی مرحلہ ہوتا ہے جس میں ہر قسم سخت مشقیں شامل ہوتی ہیں۔ مشرق وسطی کے ذرائع کے مطابق البیشمرگہ میں شامل کرد لڑکیوں کو خاص تربیت کے لئے تل ابیب بھیجا جاتا ہے جہاں انہیں اسرائیلی فوج کے فوجی مراکز میں انہیں تربیت دی جاتی ہے۔ شام کی ووم پروٹیکشن یونٹ میں 7 تا 10 ہزار لڑکیاں اور خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 40 سال تک ہیں۔ کرد عسکری امور کے ماہرین نے بتایا کہ کرد جنگجو لڑکیوں کو خودکش حملوں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ شام اور عراق کے شمالی علاقون میں داعش کے خلاف لڑنے والی کرد لڑکیوں کو خصوصی طور پر ایسا مواد دیا گیا تھا جسے گرفتاری کے وقت پھاڑ کر خودکش حملہ کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق کرد تنظیم پی کے کے نے ترقی کے خلاف 1948ءسے ہتھیار اٹھائے ہے۔ اس تنظیم کو یورپی یونین اور ترکی نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔ شام، عراق، اور ایران میں اس کے ذیلی گروپس موجود ہیں۔ پی کے کے مشرق وسطی میں جنگی گروپوں میں خواتین بھرتی کرنے والی پہلی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے مختلف گروپوں اور یونٹس میں خواتین جنگجوﺅں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔