فٹنس معاملے پر عاقب کی ٹیم مینجمنٹ پرشدیدتنقید

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرعاقب جاوید نے ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، کہتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس معاملات پرمینجمنٹ کادہرامعیارہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فٹنس کلچر کی دعویدار ٹیم مینجمنٹ مخصوص کھلاڑیوں کورعایت دیتی ہے، ٹیم مینجمنٹ سے یہ سوال کرنا بنتا ہے کہ جب3 کھلاڑیوں کی فٹنس مشکوک تھی تو پھر انہیں جنوبی افریقہ کیوں ساتھ لے کر گئے ہیں ،جن کھلاڑیوں کوگزشتہ ٹورزکے دوران فٹنس مسائل پرواپس بھیجاگیا تھا وہ ٹیم مینجمنٹ کے ان فیصلوں پر آج وہ کیاسوچتے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی بلے باز جنوبی افریقہ کے دورے پر جاتے ہیں انہیں وہاں کی پچزپربانس کااندازہ نہیں ہوتا،امام الحق میں ٹیلنٹ ہے تاہم انہیں مشکل کنڈیشنز میں سیکھنے میں وقت لگے گا۔عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ محمدعرفان اور وہاب ریاض ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے بہترین بالر ہیں مگرانہیں ٹیسٹ کرکٹ سے باہر کردیا جاتا ہے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پر کیویز کی گرفت مضبوط305رنز کی برتری 8وکٹیں باقی

کرائسٹ چرچ (آئی این پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے، ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 104رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ کیویز ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 305رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔میزبان ٹیم کے جیت راوال 74اور کپتان کین ولیمسن 48رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ٹام لیتھم ناقابل شکست 74 اور روز ٹیلر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ میچ کے دوسرے روز ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکن ٹیم کے بقیہ 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ٹم ساﺅتھی نے پہلی اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر انجیلو میتھیوز 33 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 88 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو انجیلو میتھیوز 27 اور سلوا 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے دوسرے روز کیویز باﺅلرز نے انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکن ٹیم کے باقی چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ٹرینٹ بولٹ نے یکے بعد دیگرے چھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا۔ یوں سری لنکن ٹیم کیویز اننگز کے سکور 178رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 104رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کیویز ٹیم کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے 6ٹم ساﺅتھی نے 3جبکہ گریندہوم نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ کیویز ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز راوال اور لیتھم نے کیا دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو پہلی وکٹ کی شراکت میں 121 قیمتی رنز کا آغاز فراہم کیا۔راوال پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر پریرا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان کین ولیمسن دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 48 رنز بناکر کمارا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنالئے تھے اور اس کو سری لنکا کے خلاف 305 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ٹام لیتھم ناقابل شکست 74 اور روز ٹیلر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے کمارا اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں اور وہ اکثر اپنی تقاریر میں عثمان بزدار کی تعریف بھی کرتے سنے گئے ہیں۔آج وزیر اعظم نے ایک بار پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدلتا نیا پاکستان ہے، ایک تصویر ہزار الفاظ سے بہتر ہے۔دوسری جانب آج ہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے حکومت کا۔

سرفراز ‘پیئر’ حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر کپتان

کراچی (ویب ڈیسک)سرفراز احمد سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو کر راشد لطیف اور امتیاز احمد کے بعد پیئر حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر کپتان ہیں۔اس ٹیسٹ میں سرفراز دھوکا نہیں دیں گے،کا مفروضہ بھی غلط ثابت ہوگیا۔یاد رہے کہ کرکٹ میں ‘پیئر’ حاصل کرنے کا مطلب کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہونا ہوتا ہے۔جمعرات کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنے ٹیسٹ کیئریئر میں پہلی بارمیچ میں پیئرپر آوٹ ہوئے۔ وہ چوتھے پاکستانی کپتان ہیں جو پیئر پر آوٹ ہوئے۔حیران کن طور پر ان سے قبل پیئر حاصل کرنے والے کپتانوں میں دو وکٹ کیپر تھے۔امتیاز احمدنے انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا، راشد لطیف نے جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ میں اور وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں دونوں اننگز میں صفر پر ا?وٹ ہوئے تھے۔سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی نے کپتان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جب کہ بحثیت کپتان خراب بیٹنگ فارم نے سرفراز احمد پر دباو¿ بڑھا دیا ہے۔سابق کپتان رمیز راجا کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کارکردگی دکھا کر ہی اس دباو¿ سے باہر آسکتے ہیں۔ ان کی بیٹنگ تکنیک کمزور ہے اور فاسٹ بولرکو جھک کر کھیلنا سمجھ سے بالاتر ہے۔کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے اور سلپ میں آسان کیچ دے کر آوٹ ہوئے۔اپنی بری فارم کی وجہ سے تنقید کا شکار کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر ناکام رہے اور ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے بنا کوئی رن بنائے سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی بھی اس میچ کی پہلی اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے۔

افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے: سربراہ پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال اور متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے درمیان افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر سرحدی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر الیکسی یوری نے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی سفیر نے پاک فوج کے 10 افسروں اور 2 جوانوں کو اعزازت سے نوازا، اعزازات میں آرڈر آف فرینڈشپ، میڈل فار کرج اور میڈل فار کامن ویلتھ ان ریسکیو شامل ہے جب کہ اعزازات روسی کوہ پیما الیگزینڈر گو کوو¿ کو بچانے کے اعتراف میں دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق الیگزینڈر گو کوو¿ کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشیئر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی سے بچایا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر گو کوو¿ کو لیٹوک پیک سے بچایا گیا۔

سنچورین ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر

سنچورین(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ 42 رنز کی برتری سے شروع کی تو اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان کے جلد آو¿ٹ ہونے کے بعد امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی تاہم 57 کے انفرادی اسکور پر امام الحق بھی اولیویئر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اظہر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے جب کہ اسد شفیق صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے اور سلپ میں آسان کیچ دے کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ محمد عامر بھی 12 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ حسن علی 11 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیوئیر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

2018 پاکستانی معیشت کے لیے کیسا رہا؟

کراچی (ویب ڈیسک)2018 آیا اور گزر گیا، کچھ کاروباری افراد کے لیے اچھا اور کئی کے لیے برا رہا۔لیکن معیشت کے لیے گزرا برس کیسا رہا؟ اس سوال کا جواب ہے آدھا سال اچھا اور آدھا برا۔جون 18 20 میں ختم ہونے والے مالی سال جولائی 17 تا جون 18 میں شرح نمو ایک دھائی کی بلند ترین سطح پر رہی لیکن 2018 جولائی سے دسمبر کی کارکردگی نے پریشان کردیا۔ گزرے برس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں معاشی صورت حال پر تبصرہ یوں کر سکتا ہوں کہ کس راہ گزر کو ہم گزار کر آئے ہیں۔2018 کے آخری ایام میں پاکستانی روپے کی قدر دیکھیں تو انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر لگ بھگ 139 روپے کو چھوتا ہوا بلندی کی نئی سطح پر ہے اور جب ڈالر مہنگا ہو تو سونے کی تیوری کیوں نہ چڑھے۔سعودی نے ہر ماہ ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرواتے ہوئے سال کے اختتام پر دو ارب ڈالر بھیجے۔ تاہم یہ رقم تین فیصد شرح سود پر جمع کراوئی گئی ہے۔سال کے آغاز پر ایک تولہ سونا تقریباً 54 ہزار روپے پر تھا لیکن سال کے اختتام تک اسے پر لگ گئے اور اس نے اونچی اڑان بھری۔ اب یہ قریب 68 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔روپے کی قوت تبادلہ متاثر ہوئی ہے کیوں کہ مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر جو سال کے آغاز پر 14 ارب ڈالر تھے وہ کم ہوکر 8ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔سعودی عرب نے تین ارب ڈالر دینے کے ساتھ خام تیل کی خریداری کے ادائیگی میں تاخیر کی سہولت دی تو معیشت کی سانس کچھ بحال ہوئی۔ سعودی نے ہر ماہ ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرواتے ہوئے سال کے اختتام پر دو ارب ڈالر بھیجے۔ تاہم یہ رقم تین فیصد شرح سود پر جمع کراوئی گئی ہے۔ساتھ ہی سال کے آخری ایام میں متحدہ عرب امارات نے بھی تین ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کروائی تو معیشت کی بحالی کے لیے امید کی کرن دکھائی دی تاہم یہ سب بھی شامل کرنے کے بعد سال کا اختتام تک زرمبادلہ کے زخائر 11 ارب ڈالر کی سطح تک ہی پہنچ سکے۔ ادھر یہ بھی ذہن میں رکھنا ہو گا کہ سال کے آغاز سے ہی اس میں کمی ہونے لگے گی گو کہ سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر ملیں گے لیکن ڈالر کا استعمال بیرونی ادائیگیوں کے لیے ہوتا ہے اور اگر برآمدات اور درآمدات کے فرق میں کمی نہیں آتی تو معیشت کی بحالی ایک خواب ہی رہے گی۔نومبر 2018 تک ہماری درآمدات کے مقابلے میں برآمدات زیادہ رہیں جو برسوں سے ہو رہا ہے۔ اس فرق میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ آسان الفاظ میں بیان کریں تو ہماری آمدنی سے ہمارے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں اور 2018 نومبر تک ہم نے دنیا بھر سے 52 ارب ڈالر کی اشیا خریدیں ، جسے امپورٹ یا درآمدات کہتے ہیں۔اس کے برعکس ہم نے جو دنیا بھر میں فروخت کیا ، یعنی ہماری ایکسپورٹس یا برآمدات محض 23 ارب ڈالر رہیں اور اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی بینک کے ذریعے بھیجے 19 ارب ڈالر ملا نے کے بعد بھی قریب پونے 17 ارب ڈالر کی کمی رہی۔با الفاظ دیگر کمایا کم اور خرچہ زیادہ کیا۔ اس جمع خرچ کو کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ یا جاری مالی خسارہ کہتے ہیں۔بڑھتے اخراجات کے باعث نہ صرف خسارہ زیادہ ہوا بلکہ اس میں تیزی بھی آتی رہی۔ اس برس جی ڈی پی گروتھ یا معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد رہی۔گزرے سال اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر اور حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹیز لگاکر صورت حال کو قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔ا?سان لفظوں میں بیرونی دنیا سے خریداری کے مد میں آنے والے اخراجات کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے۔ڈالر کی سطح کو قابو کرنے کے لیے مرکزی بینک کی مداخلت کی روش ترک کی اور ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا۔

’شادی خوشی ہے، 20 ہزار روپے میں بھی ہوسکتی ہے‘

کراچی (ویب ڈیسک)رواں برس ہونے والی اسٹارز اور دیگر شادیوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شادی ایک بڑے خرچے کی اصطلاح ہے لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر رضوان نے اپنی شادی کی کہانی ٹوئٹر پر شیئر کرکے بتایا ہے کہ 20 ہزار روپے میں بھی سہل طریقے سے شادی ہوسکتی ہے۔رضوان اور پلوشہ کی شادی کچھ برس قبل ہوئی، ان دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کسی قسم کی فضول خرچی اور رسومات کے بجائے سادگی سے ہوگی۔دونوں نے شادی سے قبل سب سے پہلے مہمانوں کی فہرست تیار کی جو کہ صرف 25 افراد پر مشتمل تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے۔اگرچہ اس شادی کو کچھ عرصہ گزر چکا ہے، لیکن آج کل مہنگی اور نمودونمائش والی شادیوں کے ٹرینڈ کو دیکھ کر رضوان نے بھی چند ٹوئیٹس شیئر کیں اور ‘اپنی مرضی کی شادی’ کا تجربہ بیان کیا۔رضوان نے لکھا، ’دوستوں شادی سیزن ہے تو میں اپنی شادی کی کہانی سناتا ہوں کہ اپنی مرضی کی شادی کس طرح ممکن ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ میرے مہمانوں کی فہرست میں 25 نام تھےجن میں دوست اور والدین شامل تھے۔ شادی کا مقام گھر کا ٹیرس تھا جب کہ کھانے کا مینیو چکن تکہ، سیخ کباب، پٹھورے چنے، حلوہ اور اسٹرابیریز تھیں۔رضوان لکھتے ہیں کہ ’میں نے شادی کا بجٹ 20 ہزار روپے طے کیا تھا۔ ایک دوست اپنے خانسامہ کو لے آیا، میں نے چکن اور مصالحے خریدے اور کھانا تیار کرنے میں مدد کی، اہلیہ نے کھٹے آلو بنائے جبکہ والد نے ٹیرس کو کچھ لائٹوں سے سجا دیا۔رضوان نے بتایا کہ ’میں نے 25 کرسیاں پڑوس کی الیکشن کمیٹی سے ادھار لیں۔ میں شادی میں میٹھے کا انتظام بھول گیا تھا، لیکن میرا ایک دوست رضوان اسٹرابیریز اور آئسکریم لے آیا، میز کا انتظام بھی ا±سی نے کیا، جبکہ حسینہ اور حرا بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اور میری اہلیہ نے شادی میں نیلے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی تھی جو کہ میری والدہ اور بہن کی جانب سے شادی کا تحفہ تھا۔کھانے کے بعد آدھی رات تک ہم سب کی باتیں ا±س وقت تک جاری رہیں جب تک کہ واپڈا نے بجلی نہیں بند کی، جس کے بعد سب لوگ ڈی ایچ اے میں واقع ایک ریسٹورنٹ چلے گئے اور بس۔ خوش! شادی ہوگئی!’اپنی آخری ٹوئیٹ میں رضوان نے کہا کہ ’میں یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی بات نہیں، آپ وہ کریں جو آپ چاہتے ہیں اور جتنا آپ برداشت کرسکیں لیکن انجوائے کریں، خوش رہیں، چاہے بڑے پیمانے پر شادی کریں یا چھوٹے پیمانے پر، شادیاں خوشیاں ہوتی ہیں، سب خوش رہیں!’رضوان کی سادہ سی شادی کی تقریب اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دور حاضر میں بھی شادی کرنا کوئی بوجھ نہیں ہے۔

چیئر مین پی اے سی بننا اب آسان نہیں رہا ،شیخ رشید نے شہباز شریف پر بجلیاں گرا دیں

لاہور(ویب ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا جس پر عدالت نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر کمرہ عدالت میں پروجیکٹر لگا کر جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری چلائی گئی، جس میں آصف زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاو¿نٹس کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔سربراہ جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کراچی اور لاہور بلاول ہاو¿س کے پیسے جعلی اکاو¿نٹس سے ادا کئے گئے جب کہ بلاول ہاو¿س لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی بینک اکاو¿نٹس سے آصف علی زرداری کے ذاتی اخراجات کی ادائیگیاں کی گئیں، بلاول ہاو¿س کے کتے کے کھانے، صدقے کے 28 بکروں کے اخراجات بھی جعلی بینک اکاو¿نٹس سے دیے گئے۔جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا اراضی گفٹ کی گئی تو پیسے کیوں ادا کیے گئے، کیا گفٹ قبول نہیں کیا گیا تھا جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ زرداری گروپ نے 53.4 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ایان علی کہاں ہے، کیا وہ بیمار ہو کر پاکستان سے باہر گئیں، کوئی بیمار ہو کر ملک سے باہر چلا گیا تو واپس لانے کا طریقہ کیا ہے۔اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ وزارت داخلہ کو درخواست دیں، ای سی ایل سے متعلق وہ فیصلہ کریں گے۔چیف جسٹس نے جے آئی ٹی رپورٹ فریقین کو دینے کا حکم دیا اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو کہا کہ رپورٹ پر آپ جواب جمع کرائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو کیس کے فیصلے کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی چیئرمین شپ کے لیے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔فرخ سبزواری نے 1994 میں آئی بی اے سے ایم بی اے کیا اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹس میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کے 10 ماہ بعد کمشنر ظفر عبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا گیا۔