”ٹوٹکوں کی ملکہ “زبیدہ آپا سپرد خاک

کراچی(ویب ڈیسک) معروف شیف اور ماہرامور خانہ داری زبیدہ طارق کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئیں، جس میں شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ٹی وی فنکاروں، عزیر و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ زبیدہ آپا شدید علالت کے بعد 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب انتقال کر گئیں تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔زبیدہ طارق امورِ خانہ داری اور گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں ’زبیدہ آپا‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔انہوں نے ٹی وی پر کئی پروگرامز کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی ترکیبات اور ٹوٹکوں سے متعلق کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

 

حکومت بحران کا شکار۔۔۔ مزید ایک وزیر اور مشیر مستعفی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کے مزید 2 ارکان نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد مستفعیٰ ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5 ہو گئی۔عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری کی جارہی ہے وہیں وزیروں نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے مزید ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے جن میں خاتون وزیر محنت راحت جمالی اور وزیراعلیٰ کے مشیر ایکسائز عبدالماجد ابڑو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق راحمت جمالی اور عبدالماجد ابڑو کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور انہوں نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھجوادیئے ہیں۔
مستعفی ہونےوالے عبدالماجد ابڑو کو 2 روز قبل ایکسائز کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوایا جب کہ ان سے قبل وزیر ماہی گیری میر سرفراز چاکر ڈومکی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔صوبائی حکومت سے مستفعیٰ ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5 ہوگئی اور تمام کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے اپنے ایک مشیر کو عہدے سے برخاست بھی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات حکومت نے اتحادیوں سے رابطے کیے ہیں جب کہ صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے سربراہ نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو اور پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی (ن) لیگ کی قیادت کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف متحد رہیں گے۔ذرائع کےمطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو ہوگا اور تب تک مزید ارکان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف کی چوہدری نثار کو پھر نو ”لفٹ“….اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے دورئہ سعودی عرب میں ناکامی اور اپنے امریکی دوست کی طرف سے جواب ملنے کے بعد عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھل کر لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نوازشریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے اس حوالے سے فوج کے ایک سابق اہم ذمہ دار اور دو موجودہ اہم ذمہ داران کے خلاف محاذ گرم کرنے کیلئے مختلف افراد کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ نوارشریف کو امید تھی کہ سعودی عرب یا ان کے امریکی دوست ایسا رول ادا کریں گے جس سے ان کے مقدمات اور آنے والے انتخابات میں ان کی پوزیشن کچھ بہتر ہو سکے اور نیب سے متوقع سزا سے بھی بچ سکیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی عرب سے واپسی پر ن لیگ کے اندر ایک بڑے گروپ نے جب اس حوالے سے ان سے پوچھا کہ کیا رزلٹ نکلا تو انہوں نے واضح طور پر کہا وہاں نو لفٹ والا ہی حساب ہے۔ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر مسلسل تنقید کرنے والے سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے انہیں کہا کہ اگر اب ہم خاموش رہیں گے تو کسی بھی صورت ہماری بچت نہیں ہو گی‘ اب اداروں پر جتنا دباﺅ ڈالیں گے اتنا ہی ہمیں فائدہ مل سکتا ہے۔ اس ضمن میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تمام پہلوﺅں پر غور کے بعد یہ حکمت عملی اپنائی گئی کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم سخت رویہ رکھے گی جبکہ شہبازشریف اور چند دیگر وزراءنرم رویہ رکھیں گے تاکہ دونوں اطراف سے کھیلا جا سکے۔ نوازشریف کو ایک بار پھر چودھری نثار کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ان حالات میں جب امریکہ کے ساتھ تعلقات میں شدید تناﺅ ہے ایسے میں اپنے اداروں کے خلاف چلنا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے چودھری نثار کا پیغام لے کر آنے والے اہم حکومتی وزیر کو کہا وہ چودھری نثار سے کہہ دیں کہ ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر ہماری سیاست ختم ہو گئی تو بہت سے چہروں کو بے نقاب کریں گے۔ سعودی سفیر نے بھی واضح پیغام دیا کہ سعودی حکومت نوازشریف کے کسی قول و فعل میں ساتھ نہیں دے گی۔ سعودی سفیر آئندہ چند دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کر کے یقین دہانی کرائیں گے کہ ان کا ملک فرد واحد کے نہیں بلکہ پاکستانی اداروں کے ساتھ ہے۔ نوازشریف نے بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے تین وفاقی وزراءکو ذمہ داریاں دے دی ہیں‘ وہ خود فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سے رابطے کر رہے ہیں۔

پاکستان کے بٹرے ایئر پورٹ پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ،الرٹ جاری

پشاور (خصوصی رپورٹ) پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کے خدشہ کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طیارے یا ایئر پورٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تہکال اور نوے کلے میں کرائے پر مکان حاحصل کر رکھا ہے، دہشت گرد تین، تین افراد پر مشتمل دو گروپوں میں حملہ کر سکتے ہیں ، ایئر پورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اصغر خان انتقال کرگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فضائیہ کے تاریخ دان، سیاستدان، سماجی رہنما اور تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ اصغر خان راولپنڈی میں انتقال کرگئے، اصغر خان کو پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اصغر خان 17 جنوری 1921 کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے، ان کے والد بریگیڈئیر رحمت اللہ خان کا تعلق شمالی وزیرستان کی وادی تیرہ سے تھا جو برطانوی فوج کیلئے کشمیر میں ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔قیام پاکستان کے بعد اصغر خان خاندان سمیت ایبٹ آباد منتقل ہوئے جہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کی اور ان کے چھوٹے بھائی کے علاوہ تمام بھائیوں نے پاکستان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دیں۔اصغر خان نے 1939 میں انڈین آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1940 میں وہ انڈین ایئر فورس میں شامل ہوئے، انہوں نے 45-1944 میں برما مہم میں کمانڈ کی۔قیام پاکستان کے بعد 1947 میں ہی اصغر خان پاکستان ایئر فورس کے پہلے کمانڈنٹ بنے اور 1950 میں انہیں پاک فضائیہ کے پہلے ایئرآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔1957 میں اصغر خان پاک فضائیہ کے پہلے مقامی کمانڈر ان چیف بنے اور 1965 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

 

نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون نے بڑی کال دے دی

تہران(ویب ڈیسک) ایران میں جہاں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں ایرانی نوبل انعام یافتہ خاتون شیریں عبادی نے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلم دنیا کی پہلی امن کی نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون شیریں عبادی نے اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔ شریں عبادی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کو فوری طور پر روک کر سول نافرمانی کی تحریک چلائیں۔شیریں عبادی کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے اور میں مظاہرین کی سو فیصد حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔ شیریں عبادی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ فی الفور واپس لے۔واضح رہے کہ شیریں عبادی کو 2003 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا اور وہ ایران سمیت پوری مسلم امہ کی پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ شیریں عبادی چیف جسٹس کی حیثیت حاصل کرنے والی بھی پہلی ایرانی عورت تھیں جب کہ 2004 میں انہیں فوربز میگزین نے دنیا کی 100 سے زائد طاقتور خواتین کی حیثیت سے نامزد کیا تھا

ایشوریا نے فلم ’دن اور رات‘ کیلئے 10 کروڑ معاوضہ مانگ لیا

بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کے لیے 10 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔اس فلم میں ایشوریا رائے ڈبل رول ادا کریں گی، جس میں شوٹنگ کا وقت اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا جس کے باعث وہ دوسری مصروفیات کو وقت نہیں دے سکیں گی، یہی وجہ ہے کہ ایشوریا نے اس کردار کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز پریرنا ارورا کا یہ فلم بنانے کا مقصد بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 50 اور 60 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔فلم ’دن اور رات‘ ان کی ہی 1967 کی مشہور فلم کا ریمیک ہے جس میں ممکنہ طور پر ایشوریا کے ساتھ خود سنجے دت جلوہ گر ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم پریرنا ارورا نے ایشوریا کے 10 کروڑ کے معاوضے کے مطالبے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایشوریا چونکہ 44 برس کی ہوچکی ہیں، لہذا ان کے لیے اتنا معاوضہ ٹھیک نہیں لیکن فلم ساز کا کہنا ہے کہ ایشوریا با صلاحیت ہیں اور وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھائیں گی۔اس وقت ایشوریا اپنی آنے والی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد ہی وہ فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

 

ہاکی فیڈریشن میں بٹرے پیما نے پر تبدیلیاں۔

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اصلاح الدین صدیقی کو چیف سلیکٹر اور حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈکوچ تعینات کر دیا گیا جبکہ عمران بٹ اور محمد ثقلین معاون کوچز کے فرائض انجام دیں گے گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایک مقامی ہوٹل میں فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سالانہ کانگریس اطمینان بخش رہی، اورکانگریس میں 84 ارکان نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی کو جیف سلیکٹر ، حسن سردار کوہیڈکوچ اورمنیجر جبکہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل شفاف سکروٹنی کریں گے اور دھڑا سیاست نے ہاکی اور فیڈریشن کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف کامن ویلتھ گیمز ، آئندہ ہاکی ورلڈ کپ اور جیمپنز ٹرافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہاکی ورلڈ الیون رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے۔نئے کوچوں کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ تک ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ واضح رہے اصلاح الدین سے قبل حسن سردار پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹررہ چکے ہیں۔ورلڈ الیون 19 کو کراچی اور 21 کو لاہور میں میچ کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،پلئیرز کا پول بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں خالد کھوکھر نے کہاکہ فوجی فاونڈیشن اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیمیں چیمپیئن کھیل جکی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں ملیں۔

 

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک اور کا لا قانون منظور کر لیا

یروشلم (خصوصی رپورٹ)اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے مسودہ قرارداد کو قبول کر لیا گیا ہے ۔ترک خبر رساں ادارے نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سرکاری ویب سائٹ پر جاری اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس قرار داد کو پہلی رائے دہی کے دوران 49 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہاہے کہ پھانسی کی سزا سنگین صورتحال میں انصاف کے معنی رکھتی ہے۔انہوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں ماہ جولائی میں ایک یہودی بستی پر تین یہودیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ میں نے زندگی میں انتہائی دھچکہ خیز مناظر دیکھے ہیں لیکن اس واقعے سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے انسان خوفناک جرائم کا مرتکب ہوتے ہیں اور انھیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پھانسی کے قانون کو ایسے حالات کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

 

ٹائیگر شروف اور دیشاپٹانی کی شادی

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اپنی پہلی ہی فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان عشق کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب دونوں فلم باغی کے سیکوئل میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم ’باغی 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان نزدیکیاں اتنی بڑھ گئیں کہ ٹائیگر شروف نے اپنا گھر چھوڑ کر دیشا کے ساتھ ہی رہنا شروع کردیا۔ حال ہی میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سری لنکا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اب دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں اداکار شادی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں حقیقت میں نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک دوسرے کو ہار پہنا کر شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر اور دیشا ان دنوں 2016 کی کامیاب فلم ’باغی‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران لیک ہونے والے مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں جس میں فلم کے مختلف مناظر کے ساتھ ٹائیگر اور دیشا کے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کا منظر بھی موجود ہے۔