ن لیگ کا جوابی وار

لاہور (نیااخبار رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینٹ انتخاب کا راستہ روکنے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ اقدام کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس ماہ کے آخر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سرکردہ رہنماﺅں نے جمعیت علمائے اسلام (ف)‘ اے این پی‘ قومی وطن پارٹی‘ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا‘ سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ‘ وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب خان عباسی اور دیگر مسلم لیگی اکابرین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے اور سینٹ کے انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے فروری کے پہلے ہفتے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس طرح سینٹ کے الیکشن کا الیکٹورل کالج از خود ٹوٹ جائے گا اور نامکمل الیکٹورل کے باعث 5مارچ کو سینٹ کے 52اراکین کے الیکشن کا انعقاد ناممکن ہو جائے گا اور حکومت پر اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرانے کا اپوزیشن کا دباﺅ بھی بڑھ جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے خلاف ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوجائے تو آئینی طور پر وہ اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کی اتحادی جے یو آئی (ف)کے درمیان ایم ایم اے کی بحالی کے بعد قربتیں بڑھ گئی ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہو سکتا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی مجموعی تعداد 123ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے 61‘ جے یو آئی (ف) کے 16‘ مسلم لیگ (ن) کے 16‘ قومی وطن پارٹی کے 10‘ جماعت اسلامی کے 7‘ عوامی نیشنل پارٹی کے 5اور 2آزاد ارکان ہیں۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان جو اسمبلی توڑنے کی تجویز کو غیرسنجیدہ قرار دے رہے ہیں ‘وہ پی ٹی آئی کے اسمبلی توڑنے کی بھرپور مخالف کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور انتخابات کے نتیجے میں جو بھی اسمبلیاں وجود میں آئیں انہیں تسلیم کیا جائے۔

 

حکومت کی نا اہلی،بڑا ادارہ دیوالیہ

لاہور (نیااخبار رپورٹ) اورنج لائن میٹرو ٹرین کو ایک اور جھٹکا‘ پراجیکٹ کی وجہ سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیوالیہ ہو گئی اور 6ماہ گزرنے کے باوجود اس منصوبے کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت سے لیا گیا 10ارب روپے کا قرض واپس کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس پر صوبائی محکمہ خزانہ نے جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تکمیل خطرے میں پڑنے کا وزیراعلیٰ پنجاب کو عندیہ دے دیا ہے۔ ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر شروع کروانے کیلئے مارچ 2017ءتک 10ارب کا قرض بطور ریوالونگ فنڈز لیا تھا جو جون 2017ءتک واپس کرنا تھا لیکن ایگزمین بینک چائنہ کی طرف سے منصوبے کی تعمیر کیلئے قرض کی فراہمی میں تاخیر اور ناقص مالیاتی حکمت عملی کی وجہ سے اتھارٹی ابھی تک قرض واپس نہ کر سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن آف چائنہ نے مئی 2014ءمیں ایک معاہدہ کیا جس کے تحت لاہور میں 27کلومیٹر اورنج لائن میٹرو ٹرین تعمیر کی جانی تھی اور یہ منصوبہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے۔ اس منصوبہ کیلئے پنجاب حکومت نے تین ہزار سے زائد راستے میں آنے والی سرکاری و نجی کمرشل و رہائشی املاک کو ایکوائر کیا اور اس پر کام کا آغاز اکتوبر 2015ءمیں کیا گیا جو 21ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ اس منصوبے کیلئے ایک ارب 62کروڑ ڈالر کا قرض لینے کیلئے ایگزمین بینک چائنہ سے دسمبر 2015ءمیں معاہدہ ہوا جس کے تحت پنجاب حکومت نے یہ قرض 20سال میں 2ارب 36کروڑ ڈالر واپس کرنا تھا۔ ایگزمین بینک کی طرف سے کچھ ایشوز واضح نہ ہونے کی وجہ سے قرض کا اجراءبروقت نہ ہو سکا اور ایل ڈی اے کی درخواست پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھجوائی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سول ورک کی ادائیگی کیلئے ایل ڈی اے کو 10ارب کا قرض فراہم کیا جائے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ اور کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات کی منظوری کے بعد مارچ 2017ءتک ایل ڈی اے کو 10ارب کا قرض اس شرط پر فراہم کیا کہ وہ جون تک اس کو واپس کردیگا، مئی 2017ءمیں محکمہ خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کہا کہ وہ ایل ڈی اے سے کہے کہ وہ قرض ہمراہ سودا ادا کرے جس کے جواب میں ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ایگزمین بنک کی طرف سے قرض جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو محکمہ خزانہ سے لئے گئے قرض سے ادائیگی کردی گئی ہے اور ایل ڈی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، وہ قرض واپس نہیں کرسکتا۔ اس منصوبہ پر لاہور ہائیکورٹ نے اگست 2016ءمیں کام روک دیا تھا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کام روکنے پر ایگزمین بنک نے فنڈز کی فراہمی روک دی تھی۔ اب دسمبر میں سپریم کورٹ نے منصوبہ پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایل ڈی اے جون 2017ءمیں قرض واپس نہ کرنے پر ڈیفالٹ ہوگیا جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے اس کی درخواست پر ادائیگی کی تاریخ کو دسمبر 2017ءتک بڑھادی۔ محکمہ خزانہ کے ایک سینئر افسر نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری کے ذریعہ مطلع کردیا ہے کہ اگر ایل ڈی اے نے قرض بمعہ منافع واپس نہ کیا تو جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بہت اثر پڑے گا اور ترقیاتی منصوبہ جات تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایل ڈی اے کو ایگزمین بینک کی طرف سے اختیار کئے گئے طویل طریقہ کار کی وجہ سے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے اور اس کو بنیاد بنا کر محکمے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سے لئے گئے 10ارب کے قرض کی واپسی کی مدت کو جون 2018ءتک بڑھا دیا جائے۔
ایل ڈی اے دیوالیہ

 

شریف فیملی کے لیے بڑا دھچکہ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو کے نوٹس کا جواب دیدیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف فیملی نے نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران کسی قسم کے بیانات قلمبند کرانا مناسب نہیں ہوگا، نیب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے، پیش کردہ شواہد اور دستاویزات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔نیب نے مزید تحقیقات کیلئے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹسز بھیجے تھے۔دورہ لندن کے بعد نیب کی جانب سے ملزمان کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے مزید تعاون نہ کرنے سے متعلق نیب کو آگاہ کردیا ہے ۔

 

ٹی 20،کیویزنے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آو¿ٹ کلاس کرتے ہوئے 119 رنز سے شکست دے کر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز2-0سے جیت لی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگئی۔کیویز نے 126 پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنائی۔گرین شرٹس 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تحریک عدل کا آغاز ،اعلان ہو گیا

سرگودھا (آن لائن) سابق وزیرا عظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز 6جنوری کو سرگودھا سے تحریک عدل شروع کریں گے جس کیلئے کوٹمومن میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہورہا ہے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیدار ان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ میں آنیوالوں کیلئے بیٹھنے انتظامات ’پانی کی فراہمی اور قافلوں کی شکل میں آنیوالی گارڑیوں کی پارکنگ سمیت جلسہ گاہ میں لائیٹس کے علاوہ ساﺅنڈ سسٹم ’اور بنائے جانی والی جگہ پر اسٹیج کا بھی معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر حائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔جلسہ کو تاریخی بنانے کیلئے تمام اہم امور پر اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کئی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تحریک عدل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا پہلا جلسہ 31دسمبر 2017ءکو ہونا تھا لیکن نواز شریف سعودی عرب روانگی کے باعث یہ جلسہ ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب اس جلسہ میں نواز شریف کے ساتھ انکی صاحبزادی مریم نواز بھی جلسہ سے خطاب کریں گی ۔اس سلسلہ میں سرگودھا ڈویژن کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے قافلوں کی شکل میں شریک ہونگے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کر لیا ہے۔

 

عامر اور فریال تنازعات کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور(آئی این پی) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ رابطے کا فقدان جبکہ باکسنگ رِنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کی چوٹ کو قرار دے دیا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔ عامر خان نے اعتراف کیا جو کچھ بھی ہوا وہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہوا۔

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا

لاہور(آئی این پی) بھارت نے بلائنڈ ورلڈ کپ کیلیے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا، روایتی حریفوں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ اب عجمان میں کھیلا جائے گا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 8 جنوری سے ہو گا، میچز پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ایونٹ کے افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونا تھا تام بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے بجائے بنگلہ دیش سے ہو گا۔روایتی حریفوں کے مابین میچ 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گرانڈ پر ہو گا، ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کی این اوسی نہ ملی تو فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلاجائے گا۔

لاڈلہ کون ۔۔۔نواز یا عمران

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے بنائے گئے جہادی گروپوں کی مدد کرنے سے ہمارے معاشرے میں انتہاپسندی پھیلی جبکہ میں شروع سے ہی دہشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں پاکستان کا حصہ بننے کے خلاف تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی، اس تمام تر صورت حال کے بعد بات وہی ہے جو میں کہتا آیا ہوں، ہمارا تو نائن الیون سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار شہادتیں اور 100 ارب ڈالرز سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا لیکن اس کے باوجود احسان فراموش اور گنوار امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کی تذلیل اور ڈومورکے نہ ختم ہونے والے مطالبے کیے جا رہے ہیں، اب حکومت نے وہ بات کہنا شروع کر دی جو میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں،سبق مل گیا کہ کبھی تھوڑے سے معاشی مفاد کیلئے کسی دوسرے کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے۔یاد رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستانی قوم کی تذلیل کرتے ہوئے ڈومور کا ختم نہ ہونے والا مطالبہ کر رہا ہے ہم نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کو 1100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نائن الیون سے کسی طرح کا تعلق نہیں تھا تاہم احسان فراموش امریکی صدر اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھر رہا ہے۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف ججز اور اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ تھا۔ جوڈیشری نے جتنی چھوٹ اسے دی آج تک کسی کو نہیں ملی۔ میں واحد سیاست دان ہوں جسے عدالت نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے میں امریکہ کے کندھے پر چڑھ کر کبھی وزیراعظم نہیں بننا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے بندے پاکستانی تھے۔ انہوں نے چودہ بندوں کو گولیاں ماردیں اگر آپ دن دیہاڑے گولیاں ماریں گے تو میں انصاف نہیں مانگوں گا۔ ہمارا کام ہے کہ طاہرالقادری کی بیکنگ کریں۔ مجھے آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ سب سے بڑا ظالم ہے انہوں نے گولیاں مروائی ہیں پاکستان جوڈیشری انہیں پروٹیکٹ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو قتل کروایا ہے شہبازشریف بہت بڑا منافق ہے پولیس کے ذریعہ لوگ مرواتے ہیں۔ میں مافیا کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں۔ میں شیخ النیہان سے ملا ہوں۔ وہ اسحاق ڈار کے خفا ہے۔ اب انہیں کوئی خطرہ نہیں رہا۔ نوازشریف نے سعودی عرب جاکر کہا ہوگا۔ کلہ ہمیں یمن کے معاملے پر آپکی مدد کرنا چاہتا تھا۔ لیکن آرمی چیف نہیں مانے۔ مجھے بچالو۔ وکی لیکس میں آیا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا مجھے وزیراعظم بنادو۔ جو کام یہ کرتے ہیں میں ان سے بہتر کرکے دکھاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے ساتھ نہیں میں وقت پر جنرل الیکشن بلکہ وقت سے پہلے الیکشن کا حامی ہوں۔

 

امریکہ پھر باز نہ آیا۔۔۔بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان سے مطالبات کی نئی فہرست کا اعلان آج یا کل کیا جائے گا۔ وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات سامنے لائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، اسے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے’۔ سارا سینڈرز کے مطابق امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز (25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) یعنی 28 ارب روپے کی فوجی امداد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امداد سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاو¿س نے امریکا کے ایک بار پھر پاکستان کے پیچھے پڑنے کی وجہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا تسلسل بتایا، جس کا اعلان امریکی صدر نے گزشتہ سال اگست میں کیا تھا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد روکنے کا تعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتا رہا جو امریکا کیلئے ناقابل قبول ہے۔ ’وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں جو افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں۔ نکی ہیلی نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایران میں جاری حالیہ پر تشدد مظاہروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ میں ضرور آواز اٹھنی چاہیے، ہم اس سلسلے میں جلد ہنگامی اجلاس طلب کریں گے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ ایرانی عوام آزادی کےلیے پرزور جدوجہد کررہے ہیں۔

سابق صدر کی نواز شریف کو ایسی دعا کہ سب حیران

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اللہ نواز شریف کا عمرہ قبول کرے لیکن ان کا دورہ کامیاب نہیں ہوا۔ ایک نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جو پردے کے پیچھے ہیں انہیں برطرف کریں۔ نواز شریف بتائیں پردے کے پیچھے کون ہے؟ جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا تو نواز شریف کیوں نہیں بولے؟ اگر کوئی راز میاں صاحب کے پاس ہے تو شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی اور مشینری بھی میری لیکن مجھے نہیں پتہ کیوں نکالا؟ 4 سال تک آپ نے جو چھپائے رکھا کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے۔