پاکستان کا ایسا تجربہ کہ دنیا حیران

کراچی (آئی این پی) پاکستان نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے، میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان نیوی نے کسی بھی بحری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے اندرون ملک تیارکردہ نیول کروز میزائل فائر کیا۔ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پی این ایس عالمگیر سے فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی فائر پاور کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق آرمی چیف بارے حیران کن اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے اپنے امن کیلئے جنگ لڑی ہے کسی کے مفاد میں جنگ نہیں کی ہم امریکہ کے اتحادی ہیں ہم نے ان کیلئے کیا کیا نہیں کیا ہمارے پاس چوائس تھی کہ ہم روس کے پاس جائیں یا امریکہ کے پاس ہم نے امریکہ کو ترجیح دی۔ ہم نے امریکہ کا بہت ساتھ دیا اس کے مقابلے میں انہوں نے اکثر اوقات ہمیں دھوکہ دیا ہم نے دو جنگیں لڑیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون اٹیک پہلے ہوتے رہے اتحادیوں کے ساتھ جنگ نہیں ہوتی لیکن اگر ڈرون حملہ ہوا تو اسٹیٹ اور ادارے فیصلہ کرینگے اور اسکا جو ردعمل بنتا ہوا ضررو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امریکہ کے بارے بیان خوش آئند ہے۔ اس وقت تمام اداروں اور سیاستدانوں کو یک زبان ہو کر ایک ”نریٹوو“ اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب نے کسی سازشی کا ذکر کیا ہے کہ اگر ثبوت ہیں تو اسے آگے لے کر آئیں اگر نواز شریف صاحب کی طرف سے کوئی ثبوت سامنے آتا ہے اسکا تعلق پچھلے آرمی چیف کے دور سے ہو گا کیا افواج پاکستان اس ثبوت کی بنا پر کوئی کارروائی کرے گی۔

منافقت کون کرتا ہے ۔۔۔بڑااعلان سامنے آگیا

لاہور(پ ر)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملتان میں موسمی انفلوئنزاسے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مرض سے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی انفلوئنزاسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اورمرض سے بچا¶ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیںاور موسمی انفلوئنزاسے بچا¶ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے- وزیراعلی نے آئندہ مرض کی بروقت روک تھام اور بچا¶ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی مرتب کرے گی- انہوںنے کہا کہ شہریوں کو موسمی انفلوئنزاسے بچانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں اوراداروں کو چوکس رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوںگی-صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق ،ملک مختار احمدبھرت ، چیف سیکرٹری ، طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ساہیوال ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اٹک ، کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ملتان اور متعلقہ حکام ملتان جبکہ کمشنر بہاولپور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور متعلقہ حکام بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-ایک اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اوراس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھرکے 20 ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے اور سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوںمیں سولر پینل لگائے جائیں گے اوراس مرحلے مےں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اوراسی مقصد کے پیش نظر سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -انہوں نے کہاکہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ طلبا و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگااورپنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ پروگرام بھی معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگااورمنصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا-وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت جبکہ بعض سےاسی عناصر نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی ہے۔ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے شاید بار بار مو¿قف بدلنے کو تبدیلی سمجھ رکھا ہے۔ ہم نے تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے۔ مسلم لےگ(ن) کی قےادت کا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔ہم نے عوامی خدمت مےں نام کماےا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام بناےا ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت اےسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔

 

63 کمپنی سکینڈل ،حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور (ملک مبارک سے) پبلک سیکٹر میں 63 کمپنیوں کا سیکنڈل سامنے آنے پر حکومت پنجاب ان ایکشن بھرتی کئے جانے والے افسران کی اسناد کو تصدیق کرنے ساتھ ساتھ بھاری بھر کم تنخواہوں سے خزانے پر بوجھ بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ سے بیسڈ سیلری اور پروفیشنل سکیل افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان افسران کی اسناد بھی چیک کی جائیں اس پر کچھ اعلیٰ افسران نے اعتراض کیا تھا لیکن چیف سیکرٹری پنجاب نے اس پر ایک کمیٹی بنادی ہے جو ان افسران اور ملازمین کی اسناد کے ساتھ ساتھ ان کے میرٹ معیار کو بھی چیک کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی پبلک سیکٹرز میں کام کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو مارکیٹ بیسڈ سیلری کو جواز بنا کر ہوشربا پیکج دینے پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مستقبل میں اوپن مارکیٹ سے افراد کی خدمات مارکیٹ بیسڈ سیلری اور منیجمنٹ پروفیشنل سکیل پر حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک بورڑ بنا دیا ہے۔ بورڈ مارکیٹ بیسڈ سیلری اور ایم پی سکیل پر تعیناتی کے ہر کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا کرے گا اور اپنی سفارشات دے گا کیونکہ موجودہ طریقہ کار میں بندربانٹ کی پالیسی پر عمل کیا جارہا تھا۔ صوبہ میں پبلک سیکٹر میں 63 کمپنیاں کام کرتی ہیں جن کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو 10لاکھ سے 24 لاکھ تک سرکاری خزانہ سے ماہانہ پیکج دیا جارہا ہے۔ ان کمپنیوں میں تعینات چیف ایگزیکٹیو افسران زیادہ تر جونئیر افسران ہیں جو پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کمپنیاں مختلف صوبائی محکموں اور مقامی حکومتوں کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ میڈیا، عوامی تنقید، لاہور ہائی کورٹ کی برہمی کی وجہ سے اور صوبے مین تعینات سینئر بیوروکریٹس کی طرف سے ناراضگی کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں 7 رکنی سلیکشن بورڈ بنایا ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکم نامے کے مطابق دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری ریگولیشن، محکمے کا سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔ بورڈ کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق یہ پورا پنجاب حکومت کے کسی بھی محکمے یا ادارے میں مارکیٹ بیسڈ سیلری اور ایم پی سکیل پر نئی بھرتی کرنے کے ہرکیس کا جائزہ لے گا اور ماضی میں بھرتی ہونے والے افراد کے کنٹریکٹ میں توسیع کا بھی جائزہ لے کر اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو منظوری کےلئے بھجوائے گا۔ تمام صوبائی محکموں کے سربراہان کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ ایسی برھتیاں جن مین بھرتی کے لئے ا±میدواروں کو مارکیٹ بیسڈ سیلری یا ایم پی سکیل دینا مقصود ہو کے ورکنگ پیپرز کے 7سیٹ ہر ماہ کی 10تاریخ سے قبل محکمہ خزانہ کو بھجوائے جائیں تاکہ ہر ماہ بورڈ کی میٹنگ رکھی جاسکے اور ان کیسز پر حتمی سفارشات وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے بھجوائی جاسکیں۔ ایک سینئر بویروکریٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بیوروکریسی میں دو قباحتوں کو فروغ ملا ہے، جس میں سے ایک یہ کہ ہر سینئر پوزیشن پر تعینات افسر گزارہ نہ ہونے کو جواز بنا کر سپیشل الاو¿نس کا مطالبہ کرلیتا ہے اور وہ حاصل بھی کرلیتا ہے۔ اس طرح افسران میں پریشانی اور بے چینی پھیل رہی تھی حکومت پنجاب افسران کو میرٹ کی بنیادوں پر مراعات دے۔

 

ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ممنون حسین کو طیب اردوان کا فون

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان کے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین کو فون کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دنیا کو ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے واضح رہے گزشتہ روز چین کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں دنیا ان کو تسلیم کرے۔

شریف برادران اب شریف نہیں رہے ۔۔۔اہم رہنما نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں،اندھیرے میں جہاز آتے ہیں شریفوں کو لے جاتے ہیں ، خود باہر دندناتے پھرتے ہیں میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے،جمہوریت کی بات کرنے والے کبھی جمہوریت کے پاس سے نہیں گزرے۔جمعرات کو مقامی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے وفاقی حکومت کی غلط پالیسیز اور نواز شریف کی حکمتِ عملیوں پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ ریاستِ پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے، ملک کے حالات دیکھ کے رونا آتا ہے،نواز شریف منفی ڈپلومیسی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی انٹرنیشنل نان اسٹیٹ ایکٹرز کو کبھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، نہ ان سے دوستی کی نہ ان سے کوئی تعلق رکھا، نواز شریف بیرونِ ملک دن دناتے پھرتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ،نہ ان کو جیل بھیجا جاتا ہے۔سابق مشیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر جمہوریت ان کے قریب سے نہیں گزری۔

 

گردشی قرضوں کے متعلق اہم انکشاف

ملتان (نیااخبار رپورٹ) پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کا حجم 525ارب روپے تک پہنچ گیا۔ قرضوں میں اضافہ کم ریکوری اور زیادہ نقصانات (بائی لاس) کی وجہ سے ہوا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بینکوں سے 400ارب روپے کے لئے گئے قرضے بھی شامل ہیں جو پاکستان ہولڈنگ کمپنی (پی ایچ پی ایل) کے کاغذات میں موجود ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں برسوں کی رقم ماہانہ بنیادوں پر ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں جس کی وجہ سے قرضوں کی رقم بمع سود بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاور سیکٹر نے 850ارب روپے کی رقم نادہندگان سے وصول کرنی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر نے پاور سیکٹر کے 625ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ بدانتظامی اور بجلی کمپنیوں میں نااہل اور سفارشی ٹاپ مینجمنٹ کی وجہ سے پاور سیکٹر کی واجب الوصول رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا بڑا اعلان

سرگودھا (نیااخبار رپورٹ) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ سجادہ نشین پیر حمیدالدین سیالوی کے رانا ثناء کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ پیر امین الحسنات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیال پیر خانے سے جب بھی حکم ہوا تو مستعفی ہونے میں دیر نہیں ہو گی۔ تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں۔ امید رکھتا ہوں کہ معاملات افہام و تفہم سے حل کرلئے جائیں گے۔ سجادہ نشین سیال شریف میرے پیر بادشاہ ہیں‘ میں ان کا غلام ہوں۔حکومت میں شامل لوگوں سے کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں اسے درست کرنا بھی ہمارا ہی کام ہے۔ دوسری جانب 9 جنوری کو لاہور میں ختم نبوت ملین مارچ کیلئے پیر حمید الدین سیالوی نے گدی نشینوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ سرگودھا (سیال شریف)سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے استعفے تک عاشقان رسول کا سمندر لاہور میں رہے گا اور مزید ارکان اسمبلی کے استعفے بھی لاہور میں پیش کئے جائیں گے۔

سینٹ انتخابات کو خطرہ ،حکومت پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ملک میں سیاسی بحران سنگین ہو گیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے گروپ کے پاس بلوچستان کی حکومت میں شامل تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے 37ارکان اسمبلی کے استعفے موجود ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ سے قبل ہی مسلم لیگ (ن)‘ نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصف سے زائد ارکان سپیکر بلوچستان اسمبلی کو پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے ریکوزیشن دے سکتے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے 33ارکان درکار ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 37ارکان کے استعفے موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باغی ارکان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سربراہوں کی تبدیلی بھی چاہتے ہیں اور اپنی جماعتوں میں اکثریت کے بل بوتے پر سپیکر کو درخواست دے کر پارلیمانی پارٹی کے سربراہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی شدید آئینی اور سیاسی بحران کا شکار نظر آتی ہے‘ اگر ڈیفیکشن کلاز کی زد میں آ کر ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو اتنی بڑی تعداد میں بلوچستان جیسے صوبہ میں ضمنی الیکشن کرانا ممکن نہ ہو گا اور کسی بھی بحرانی کیفیت میں اسمبلی تحلیل کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں رہے گا۔ اگر بلوچستان اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو سینٹ کا الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہو گا۔

ملتان کے نوجوان کا بڑا کارنامہ

ملتان (خصوصی رپورٹ) محبت جیت گئی، پاکستانی نوجوان آسٹریلوی دلہن بیاہ لایا۔ ملتان کارہائشی نوجوان حافظ عبدالرحمان آسٹریلوی دوشیزہ کو دل دے بیٹھا اور محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اسے دلہنیا بناکر پاکستان لے آیا۔ آسٹریلوی دلہن بیاہ لانے پر دولہا حافظ عبدالرحمان اور اس کے اہل خانہ خوشی سے نہال دکھائی دئیے جبکہ شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ یوسف رضا گیلانی نے جوڑے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی دوشیزہ کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام خدیجہ رکھا گیا ہے۔