Yearly Archives: 2018

شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ۔۔۔ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کے گھر سے افسوسناک خبر
لاہور(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھانجے کی شادی کی تقریب میں دو گروپ لڑ پڑے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاو¿ن میں شوکت خانم اسپتال روڈ پر رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھانجے فہد کھوکھر کی شادی کی تقریب جاری تھی۔شادی کی تقریب میں دیرینہ دشمن اشرف بھٹی گروپ اور ملک اسلم گروپ بھی مدعو تھے، جب دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا تو جھگڑا ہوگیا، جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایم این اے افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کا بھتیجا عمران شفیع اور سیکیورٹی گارڈ یاسین جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جو بعدازاں دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

مصنوعی دل کی انو کھی کہا نی
لندن (خصوصی رپورٹ) برطانوی خاتون کی کمر پر ایک کروڑ 28 لاکھ لاگت کا مصنوعی دل نصب کر دیا گیا جب تک سلویٰ حسین کو دل کا عطیہ نہیں مل جاتا ایک بیگ میں بند پورا نظام ان کے ساتھ رہیگا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نظام خون پورے دن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح دل اسے پمپ کرتا ہے۔ ہر انسان کا دل اس کے سینے میں ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنا دل بیگ میں رکھتی ہے برطانوی شہر کلے ہال کی رہائشی 39 سال سلویٰ حسین کا دل چھ ماہ قبل ہارٹ اٹیک کے باعث ناکارہ ہوگیا تھا۔ ہیئر فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کے سنیے میں پاور پلاسٹک چیمبرز لگا دیئے جن سے دو پائپ باہر نکل کر ایک پمپ سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلتا ہے۔ چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔

ناکافی نیند کے حیران کن نقصانات
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے جہاں دوسری کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں وہیں اس سے ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں۔یہ مطالعہ بیک وقت کئی امریکی ہسپتالوں میں آنیوالے ایسے مریضوں پر کیا گیا جنہیں نیند پوری نہ ہونے کی شکایت تھی اور اسی وجہ سے وہ صحت کے کئی مسائل کا شکار بھی تھے ۔ ایسے افراد میں جہاں مختلف جسمانی، ذہنی اور دماغی امراض نمایاں طور پر دیکھے گئے وہیں یہ انکشاف بھی ہوا کہ انکی ہڈیاں ایسے لوگوں کی نسبت کمزور تھیں جو پوری نیند لیتے تھے اور تازہ دم ہوکر جاگتے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں مسلسل ناکافی نیند کے اثرات زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں جنکے نتائج اوسٹیوپوروسسنامی بیماری کی شکل میں بھی ظاہر ہوتے ہیں جس میں ہڈیاں نرم اور بھربھری پڑنے لگتی ہیں۔

پردے کے پیچھے کی کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت قوم کے سامنے رکھوں گا،سابق وزیر اعظم کا دھمکی آمیز رویہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اتحادی فنڈ کو بھیک کا نام نہ دیاجائے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایسی حکمت عملی وضع کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی طرف سے ایک غیر سنجیدہ ٹوئٹ افسوسناک ہے، 17 برسوں سے ایسی جنگ میں شریک ہیں جو ہماری ہے ہی نہیں، نائین الیون کے بعد جتنا نقصان پاکستان کا ہوا اتنا کسی کا نہیں ہوا۔نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ 2013 میں پی ایم ایل (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا، دوسرے ممالک کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے جب کہ کولیشن فنڈ سپورٹ کو امداد کانام نہیں دینا چاہیے تاہم وزیراعظم ایسی حکمت عملی وضع کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے۔

بھارت سرحد پر کیا کرنے والا ہے۔۔۔سب سامنے آگیا
نئی دلی (خصوصی رپورٹ) بھارت اپنے جنگی جنون کے تحت رواں سال پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور مقبوضہ کشمیرمیں کنٹرول لائن پر 14ہزارسے زائدبنکر تعمیر کرے گا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر جتندر سنگھ نے نئی دلی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو 14ہزار460بنکروں کی تعمیر کیلئے چار کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد جاری کرنے کا کہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان بنکروں کی تعمیر کیلئے فنڈز بھارتی وزارت داخلہ جاری کریگی ۔

کا لے موتیا کا آسان گھریلو نسخہ
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو روزانہ گرم چائے پیتے ہیں‘ دیگر لوگوں کے مقابلے میں ان میں کالے موتیا (گلوکوما) کے مرض میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہو سکتا ہے۔ مطالعے میں شریک افراد جو گرم چائے کا ایک یا زیادہ کپ استعمال کرتے رہے ہیں‘ ان میں ”گلوکوما“ کی بیماری کی علامات پیدا ہونے کے 74فیصد کم امکانات ہیں۔

پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیوزی لینڈ الیون کو120رنز سے شکست
نیلسن(ویب ڈیسک)پاکستان نے کیویز کی سرزمین پر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک سو بیس رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر اظہر علی اور فخر زمان نے سینچریاں اسکور کیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے پریکٹس میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم کو باآسانی ایک سو بیس رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز پر نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو پاکستان کے حق میں بہتر فیصلہ ثابت ہوا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ الیون کو 341 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان 106 اور اظہر علی نے 104 رنز اسکور کرتے ہوئے سینچریاں بنائیں۔ تاہم پاکستان کی دو وکٹیں 219 رنز پر گرنے کے بعد بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔ حسن علی نے 36 جب کہ شاداب خان نے 24 نز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، پوری ٹیم 342 ہدف کے تعاقب میں 221 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4، جب کہ فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔ محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز کا سلسلہ چھ جنوری سے شروع ہو رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا۔

امریکہ پاکستان میں کیا کرنے والا ہے۔۔۔؟وزیر دفاع کے بیان سے تشویش کی لہر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔بی بی سی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہو چکا ہے اور پاکستان میں امریکی آپریشن کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جب کہ دونوں کا تعلق اب ’دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے‘۔پاکستان میں کسی مسلح گروہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ پارہ صفت انسان ہیں، اس لیے ایسے کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایسی کارروائی کا امکان کم ہے۔ فوجی امداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہو چکا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکا نے اب بھی دس ارب ڈالر پاکستان کو ادا کرنے ہیں، تاہم ہماری معیشت میں وہ طاقت آ گئی ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو پوری طرح سپورٹ کرسکتے ہیں، لہذا امداد روک کر پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنا ممکن نہیں رہا، دفاعی تعاون ختم ہونے سے ان پرزہ جات کا نقصان ہوگا جو پاک فوج امریکا سے لیتی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال کر رہا ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کے بعد پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے، اگر امریکا کو افغانستان میں امن مقصود ہے تو پاکستان مکمل معاونت کو تیار ہے، مگر افغانستان کی جنگ پاکستان کی زمین پر نہیں لڑی جائے گی، پاکستان کی آدھی فضائی حدود امریکہ کے لیے مکمل کھلی ہے، جبکہ زمینی راستے بھی دیے گئے ہیں، اس کے بغیر امریکا کی افغانستان میں رسائی نہایت مشکل ہو گی۔ اس لیے امریکا بہتر ہوگا کہ نو مور کہنے اور نوٹسز دینے کی بجائے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا تعلق اب دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے، جماعت الدعوۃ کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں بلکہ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، اگرچہ بین الاقوامی سطح پر کئی تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس حوالے سے پاکستان سوچ سمجھ کر اقدامات کر رہا ہے، ’ایسا نہیں ہے کہ ہم بندوقیں لے کر اپنے ہی ملک پر چڑھ دوڑیں گے بلکہ وہ وقت گزر گیا، اب ہم نپے تلے اقدامات اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

ایشوریہ کا بیٹا منظر عام پر آگیا ۔۔۔ خبر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی
حیدر آباددکن(شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن ان کی ماں ہیں اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی ماں بھی ہیں۔ ایشوریا دیگر اداکاراؤں کے برعکس اپنی 6 سالہ بیٹی آرادھیا رائے بچن کو ہروقت اپنے پاس رکھتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کا ایک اور بیٹا منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے ان کی ماں ہیں اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم کے رہائشی 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش لندن میں 1988 میں بذریعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ہوئی تھی اور اپنی پیدائش کے 2 سال تک وہ ایشوریا کے والدین وریندا رائے اور آنجہانی کرشنا راج رائے کے ساتھ رہے تھے۔ بعد ازاں اس کے والد آدی ویلو ریڈی انہیں ویشاکا پٹنم لے آئے اور جب ہی سے وہ یہیں رہائش پزیر ہیں۔ سنگیت کا مزید کہنا تھا کہ وہ 27 سال تک اپنی ماں سے دور رہے ہیں وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں اور اب وہ اپنی ماں یعنی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔