فوج کی مرضی سے نواز شریف نے یمن میں فورسز بھیجنے سے انکار کیا ،ساجد میر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ وقائع نگار) سعودی عرب میں ن لیگ کی ملاقاتوں کے اہم کردار سنیٹر ساجد میر نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کی مرضی سے ہی سابق وزیراعظم نوازشریف نے یمن کے معاملے پر انکار کیاتھا، فیصلہ فرد واحد کا نہیں تھا، سعودی عرب میں ملاقاتوں کے اہم کردار ساجد میر نے تہلکہ خیز انٹرویو میں بتایا کہ فوج یمن بھیجنے سے انکار شریف فیملی کا فیصلہ نہیں تھا ، ساجد میر نے کہا کہ فوج کی مرضی سے ہی نواز شریف نے انکار کیاتھا، ساجد میر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو حقائق سے آگاہ کردیاگیا، ڈیل کی ضرورت میاں نوازشریف سے زیادہ دوسری جانب سے ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ جاتی امراءمیں ملاقات کرنیوالے فرد کا فوج سے براہ راست تعلق نہیں، صرف نوازشریف نہیں ، دوسرے فریق کو زیادہ پیچھے ہٹنا پڑیگا، ساجد میر نے بتایا کہ حالات خراب کرنیوالے پیچھے ہٹیں تو نوازشریف بھی احمق نہیں ، لاہور(وقائع نگار)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انکی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ضرور ہوئی ہیں تاہم ان ملاقاتوں میں کوئی مبینہ این آراو زیر بحث نہیں آیا ۔ اس وقت ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات ٹکراو کے متحمل نہیں ہیں۔ سعودی عرب سمیت پاکستان سے محبت کرنے والے تمام ممالک اور محب وطن لوگ پاکستان کے حالات پر فکر مند ہیں سب کی یہی خواہش ہے کہ اداروں کے درمیان کشمکش ختم ہو نی چاہیے ۔ معمولی اختلافات ختم ہو نے چاہیے ۔ ٹکراﺅ کی پالیسی کسی کے بھی حق میں نہیں ۔اور یہ ٹکراﺅ کے خاتمے کی خواہش دونوں طرف سے ہونی چاہیے یکطرفہ نہیں۔ سب کو ایک صفحے پر آنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس طریقے سے سپریم کورٹ اور اداروں کے سامنے پیش ہوئے تو کیا یہ اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی ہے؟ اگریکطرفہ طور پر انکے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا جارہا ہوا اور اس پر کوئی آواز اٹھائے، اُس کو آپ ٹکراو کی پالیسی کیسے قراردے سکتے ہیں؟ بلکہ میرے نزدیک ان کے ساتھ یکطرفہ ٹکراو ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ یواین اومیں بیت المقدس کے ایشو پر اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد سے پریشان ہے ۔ پاکستان نے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اسکی ٹرمپ کو بڑی تکلیف ہے ۔ اس نے خبث باطن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی امن عالم کے لیے خطرے کا باعث ہیں ۔امریکی امداد ہمارے لیے عذاب بنی رہی۔ اس منحوس امداد نے پاکستان کی سلامتی کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں پاکستان ایندھن بنا ،قربانیاں دیں، جسکو نظر نہیں آتیں اسے اپنی نظریں چیک کرانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اس وقت کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے ، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر متحدہو نا ہو گا ۔ پاکستان پر عالمی دباﺅ بڑھ رہا ہے ۔ تمام سیاسی و مذہبی قوتوں بشمول ادارو ں کو اہوش کے ناخن لینا ہو نگے ۔ دریں اثنا پروفیسر ساجد میر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جنرل ر شمیم وائیں کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔ یاد رہے کہ جنرل شمیم پروفیسر ساجد میر کے بھانجے تھے ۔

 

بے روز گا ر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

رحیم یارخان(نمائندہ خبریں)ایف آئی اے حکام نے محکمہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ میں مزید 38 سو نئی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں نئی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو ملک بھر میں کسی مقام یا شہر میں تعینات کیا جا سکے گا۔

9بچوں کی ما ں سے شادی کا ہولناک انجام

لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں بیوی کے چھوڑ کر جانے سے دلبر داشتہ ہو کر 3بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس نے ورثاءکی جانب سے کارروائی سے انکار پر لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے الطاف کالونی کے رہائشی نیامت مسیح کا بیٹا 40سالہ جاوید مسیح ائیر پورٹ پر سوئیپر کا کام کرتا تھا ۔ شمالی چھاﺅنی تھانے کی پولیس کے مطابق جاوید مسیح کی شادی چند سال قبل مقامی رہائشی خاتون سے ہوئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں دونوں میاں بیوی کا گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر چند روز قبل اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، فیکٹری ایریا کے علاقے میں 9سالہ بچہ گھر میں صحن میں لگی تار پر پڑی رسی کے ساتھ پھندا لگنے سے پرسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے یاسین ٹاﺅن اتحاد کالونی کا رہائشی نعیم الدین رنگ سازی کا کام کرتا ہے اس کے تین بیٹے ہیں ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نعیم الدین کی بیوی گھر کے صحن میں کپڑے دھو رہی تھی جبکہ کپڑے ڈالے والی تار پر رسی پڑی تھی اس دوران خاتون کا بڑا بیٹا محمد کیف وہاں آیا اور پرسرار طور پر تار پر پڑی رسی کا پھندا گلے میں پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں 55سالہ شخص ہسپتال میں پرسرارطور پر ہلاک ہو گیا ، متوفی کی تینوں بیویاں لاش لینے ہسپتال پہنچ گئیں ۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروا کر عدالتی حکم کے بعد ایک بیٹے کو لاش دے دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی ارشد بیگ گزشتہ چند سال سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھا اور چند روز سے کوٹ خوانہ سعید ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز دوران علاج ارشد بیگ جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر متوفی کی تینوں بیویاں لاش وصول کرنے ہسپتال پہنچ گئیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لا ش قبضہ میں لیکر متوفی کے ورثاءکو عدالت سے رجوع کرنے کا کہنا جس پر متوفی کے ایک بیٹے نے عدالت سے حکم نامہ لیکر پولیس کو دی اجس پر پولیس نے لاش اس کے حوالے کر دی۔ جوہر ٹاون کے علاقے میں 22سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم سے انکار پرتدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کے رہائشی 22سالہ ابوبکر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع ایمپوریم مال جوہرٹاو¿ن میں کام کرنے والامزدور پرسرار طور پرچوتھی منزل سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ نو اب ٹا ﺅ ن کے علاقے میں واقع ایموریم مال کی چوتھی منزل پر مزدورعثمان بجلی کاکام کرتے ﺅے اچانک نیچے آر جس کے نتیجے میں اس کے سرپرگہری چوٹ لگی اور اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ سب پروازیں معطل کر دی گئیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر میں اچانک دھند چھا گئی، ہر طرف دھند ہی دھند نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن صبح 10 بجے تک معطل ہوگیا۔ آنے جانے والی پچاس سے زائد پروازیں متاثر، دھند سے بچنے والا جدید لائٹنگ سسٹم بھی ناکام، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 دھند سے شدید متاثر، جہاز کا کپتان پرواز کو لیکر کراچی روانہ ہوگیا۔ قطر ایئر کی دوحہ سے آنے والی پرواز 620، اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242، سیرین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز 525 صبح تک معطل ہو گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 بھی صبح تک معطل ہو گئیں۔ ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 بارہ گھنٹے لیٹ ، شاہین ایئر کی ریاض جانے والی پرواز 735 صبح تک معطل ہوگئی۔

بڑے منصوبے ،بڑا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) فنڈز کی قلت کے باعث شہر کے چار میگا پراجیکٹ ڈراپ کر دیئے گئے۔ بیدیاں تا ہڈیارہ روڈ، لاہور تا ملتان لنک روڈ کی بحالی کے منصوبے کیلئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا جبکہ شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے اضافی فنڈز منظور کرلیے گئے۔ پانچ میگا پراجیکٹس کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گیارہ ارب کے بجٹ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں چھ ارب روپے بینک آف پنجاب سے قرض لینے جبکہ پانچ ارب روپے سے زائد کا بجٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے دینے کا کہا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے فنڈز کی قلت کی وجہ سے ایل ڈی اے کی سمری مسترد کرتے ہوئے شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ایک ارب کے اضافی فنڈز منظور کرلیے جبکہ دیگر چار پراجیکٹ ڈراپ کرنے کا حکم دے دیا۔ دستاویزات کے مطابق امداد اللہ بوسال نے ایک ارب روپے ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

 

2018میں چونکا دینے والے انکشافات

سال 2018 کو شروع ہوئے ابھی محض 2 دن ہی گزرے ہیں، اور ان 2 دن میں دنیا کی آبادی میں لگ بھگ 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، کیوں کہ جہاں یومیہ 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا بھی ہوئے، وہیں یومیہ لاکھوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے ’دی یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز‘ (یونیسیف) کے مطابق سال 2018 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے۔3 لاکھ 86 ہزار بچوں میں سے 14 ہزار سے زائد بچوں نے پاکستان میں جنم لیا۔سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچوں میں سے 90 فیصد بچے کم ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے، جن میں بھارت سب سے سرفہرست رہا۔حیران کن طور پر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت کے مقابلے 30 ہزار کم بچے پیدا ہوئے۔یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں مطابق ممکنہ طور پر2018 کا سب سے پہلا بچہ بحر اوقیانوس کے جزیرے کیریباتی میں پیدا ہوا ہوگا، جہاں سال کا سب سے پہلے آغاز ہوتا ہے۔2018 کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ بچے 69 ہزار 70 بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین میں 44 ہزار 760 بچے پیدا ہوئے۔

تیسرے نمبر پر افریقی ملک نائیجیریا رہا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 210 بچوں نے جنم لیا۔سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا، اور یہاں 14 ہزار 910 بچوں نے 2018 میں آنکھ کھولی۔انڈونیشیا میں 13 ہزار 310، امریکا میں 11 ہزار 280، کانگو میں 9 ہزار 400، ایتھوپیا میں 9 ہزار 200 اور بنگلا دیش میں 8 ہزار 370 بچوں نے سال 2018 کے پہلے دن جنم لیا۔یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2018 کے پہلے دن کئی بچے زندگی کو برقرار رکھنے میں ناکام بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 میں اندازے کے مطابق ہر24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2600 بچے زندگی کی باز ہار گئے، اور ابتدائی ہفتے میں 20 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

حکومت کو بڑا دھچکا

لاہور (خصوصی رپورٹ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس اور ٹیپا نے لاہور ہائیکورٹ جی پی او گیٹ بند کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ہائیکورٹ بار نے بھجوائے گئے مراسلے کو مسترد کردیا ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ہائیکورٹ کا جی پی او گیٹ بند کر دیا جائے گا اور وکلاءو سائلین پارکنگ کیلئے کیتھڈرل سکول سے جی پی او چوک تک سڑک پارکنگ کیلئے استعمال کریں گے‘ یہی نہیں پارکنگ کیلئے فین روڈ بھی زیراستعمال ہو گی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے مراسلے کو مسترد کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وکلاءجی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ کے اندر گاڑی پارک نہیں کر سکیں گے تو گیٹ بند ہونے سے روٹری کار لفٹ پارکنگ بھی تین ماہ کیلئے بند ہو جائے گی جبکہ جی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ میں پارکنگ نہ ہونے سے فین روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بڑھے گا۔ علاوہ ازیں فین روڈ پر عام دنوں میں ٹریفک جام معمول کی بات ہے۔ 8جنوری سے عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کے دباﺅ میں بھی اضافہ ہو گا۔ وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ سے ہی گاڑیوں کو لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔

کیویز الیون سے ٹور میچ ،قومی ٹیم کا اعلان

نیلسن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا، پریکٹس میچ کیلئے11رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گئے، بارش کی وجہ سے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہو سکا، سرفرازالیون نے اِن ڈور ٹریننگ کی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو نیلسن شہر کے سیکسٹن اوول اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا،شیڈول پریکٹس میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ سے باہر ہو گئے،ٹیم میں بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد شامل ہیں اس کے علاوہ شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور رمان رئیس کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آتھر نے بتایاٹیم تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فخر زمان اور اظہر علی(آج) اوپننگ کریں گے ۔ کھلاڑی تین روز کی پریکٹس سے کیویز کنڈیشنز سے واقف ہو گئے ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کا علم ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے اچھی کارکردگی سے میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور کامیابی سمیٹیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ولنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا۔، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ولنگٹن میں مدمقابل آئیں گی، اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو شیڈول کیاگیا ہے۔25جنوری کو مختصر فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ آکلینڈ میں منعقد ہوگا جبکہ 28 جنوری کو گرین شرٹس اپنا اختتامی مقابلہ مانٹ مینگوئنی میں کھیلیں گے۔

بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ہندو بلبیرسنگھ نے اسلام قبول کرلیا،100مساجد تعمیر کرنے کا عزم

ممبئی: (ویب ڈیسک) اجودھیا میں 25 سال قبل 6 دسمبر 1992ء کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت میں ملوث بلبیر سنگھ قبول اسلام کے بعد محمد عامر بن چکا ہے اور اپنے اس فعل کے کفارہ کے طور پر انہوں نے 100 مساجد تعمیر کرنے کا عزم کیا ہے اور اب تک 35 مساجد تعمیر کرا چکے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

لاہور (نیٹ نیوز ) ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے ، ارسلان نہ صرف تعلیمیافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔