سیکرٹری پورٹ قاسم سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران انتقال کرگئے

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم کے اجلاس  میں سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب بریفنگ دے رہے تھے کہ  انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں ایمبولینس موجود نہ ہونے پر محمد ثاقب کو چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی گاڑی میں اسپتال پہنچایا گیا۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ملاقات کے بعد نوازشریف مدینہ منورہ روانہ ہوئے جس کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں اپنا خصوصی طیارہ فراہم کیا۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے اور پھر عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف عمرے کے آج شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے اور رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ادھر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف نے تقریبا 6 روز سعودی عرب میں قیام کیا جس کے دوران انہوں نے عمرہ ادا کیا اور سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور عمرہ ادا کرنے کے بعد آج رات پاکستان واپس آجائیں گے۔

نریندر مودی کا بے لگام بھارت ۔۔۔۔ مﺅذن قتل۔۔۔ مسجد میں توڑپھوڑ

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں مسجد کے موذن کو قتل کرکے قرآن کی بے حرمتی کیے جانے اور مسجد میں توڑ پھوڑ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ کو 3 دن گزرجانے کے باوجود بھارت کی مودی حکومت نے معاملے کا نوٹس نہیں لیا، اور نہ ہی ریاستی حکومت نے واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کے لیے کوئی احکامات جاری کیے ہیں۔ واقعہ گزشتہ ہفتے 29 دسمبر کو پیش آیا۔ بھارتی لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے ٹو یٹ کیا کہ آندھرا پردیش کے شہر لالاچیرووو راجمندھری کی اے پی نورانی مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا گیا۔ اسدالدین اویسی نے مزید لکھا کہ موذن محمد فاروق کو قتل کرکے، قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی، جب کہ مسجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا، رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر متعلقہ پولیس افسر سے بات بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بڈو نیڈو کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے۔ بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ مسجد میں قتل کیے گئے موذن کا تعلق بھارت کی ریاست بہار سے تھا، وہ چند ماہ قبل ہی مسجد میں بطور موذن مقرر ہوئے تھے۔

 

طاہر القادری کا فائنل راﺅ نڈ۔۔۔ کارکنوں کو راشن تیار رکھنے کا حکم

لاہور (نیااخبار رپورٹ) 2018ءمیں اپوزیشن نے حکومت کو پھر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بنانے کے لئے رابطے شروع ہوگئے۔ 7 جنوری کو حکومت کے خلاف بڑے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ احتجاج کے مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔ عوامی تحریک کے تحریک انصاف‘ پیپلزپارٹی اور عوامی مسلم لیگ سے صلاح مشورے شروع ہوگئے۔ شیخ رشید کی جانب سے 7 جنوری کو لاہور کو لاک ڈاﺅن کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق احتجاج کا مرحلہ وار کرنے کی بجائے دھرنے کا اعلان کردیا جائے۔ تجویز پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کور کمیٹی ارکان سے مشورے بھی کئے۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری نے کارکنوں کو فائنل راﺅنڈ ککی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کارکنوں کو 15‘ 15 دن کا راشن تیار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاڈلے کی ضمانت نہیں ہوگی تو کس کی ہوگی،مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کی ضمانت اور شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ضمانت منظور ہونے پر جہاں عمران خان خوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ خان کا ڈائیلاگ دُہرایا ہے وہیں مریم نواز نے اپنے ناخوشگوار رد عمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں لاڈلہ قرار دیا اور لکھا  کہ ’لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہوگی‘؟

کرپٹ لوگوں کی چھٹی ۔۔۔۔نواز شریف کو سزا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ماہر علم اعداد غلام عباس نے 2018ءکے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2018ءمیں روایتی اور سیاسی چہروں میں تبدیلیاں آئیں گی اور کئی رہنما سیاست سے باہر ہونگے، 2018ءمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ عین ممکن ہے کہ عبوری اور ٹیکنو کریٹ حکومت یا کئیر ٹیکرز حکومت قائم ہو جو لمبے عرصے تک چلے گی۔ غلام عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءمیاں نواز شریف کیلئے بہت سخت رہے گا، ان کا امتحان 15 فروری کے بعد شروع ہو گا جو اگست تک جاری رہے گا۔ نواز شریف کا سیاست میں کردار آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گا اور ان کے کیس بھی تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ ایک یا دو کیس میں سزا ہو گی۔ شہباز شریف کیلئے 2018ءبہت عروج والا ہو گا۔ عمران خان 2018ءمیں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ عمران خان 2018ءمیں اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ جون اور جولائی میں ان کیلئے کچھ مشکلات آ سکتی ہیں۔ 2018ءمیں عمران جو بھی تحریک چلائیں گے اُس کو اتنی پذیرائی نہیں ملے گی۔ آصف علی زرداری کو 2018ءمیں بہت بڑے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سندھ حکومت ختم ہونے کے بعد پارٹی کے لوگ دوسری پارٹی میں جا سکتے ہیں۔ زرداری سیاست سے دور چلے جائیں گے۔ 2018ءسیاسی لحاظ سے ایک منفرد نوعیت کا سال ہے کہ مارچ سے پہلے مارچ آﺅٹ کے امکانات ہیں۔ غیر یقینی حالات پیدا ہونگے لیکن عام حالات میں بہت واضح تبدیلیاں آئیں گی۔

ٹرمپ کے بیان پر عمران خان کا امریکہ ٹی وی پر منہ توڑ جواب ۔۔۔خاتون اینکر ہکا بکا رہ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)ٹرمپ کے بیان نے جہاں پاکستانی عوام کے دل دکھائے جنہوں نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں امریکی جنگ کی خاطر دیں ۔جنگ امریکہ کی تھی جس کی مدد کیلئے پاکستانی عوام نے نا صرف مالی بلکہ جانی نقصان بھی برداشت کیا ۔عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہمیں امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہم اس سے بہتر طریقے سے رہ سکتے ہیں ۔امریکہ کو اگر افغانستان میں نقصان ہو رہا ہے تو اس کا الزام پاکستان کو مت دے ۔کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسا کونسا ملک ہے جس نے دہشتگردی کے لیے 70ہزار جانیں قربان کی ہیں۔میزبان کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیا کہ ہکا بکا رہ گئی ۔انہوں نے کہا ہمارے لیے امداد بہت مہنگی ثابت ہو رہی ہے ۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے میں گورنمنٹ کو مشورہ دونگا کہ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ہم اس سے بہتر اپنے حالات بنا سکتے ہیں ۔ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہیں

تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مارچ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی کی زیر قیادت لاہور میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک 4جنوری کو عظیم الشان ،فقید المثال ”تاجدارختم نبوت مارچ“کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے نامور مشائخ ،علماءاور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں ملک بھر کے عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں قافلوں کی تیاریوں میں مشغول ہیں ،اس سلسلے میں صوبائی امیر ڈاکٹرمحمد ظفراقبال جلالی کی زیر صدارت جامعہ اسلام آبادمیں تحریک لبیک یارسول اللہ کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب بھر سے قافلوں کی تیاریوں سمیت اسلام آباد /راولپنڈی سے شاندارقافلوں کی تیاری پر غور کیا گیا اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مفتی وقاراحمد مدنی،مولانا عبدالرحمن سیالوی،ضلعی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رفاقت علی جلالی ،علامہ داﺅدعالم رضوی،حافظ طیب نواز ملک ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد مظہر عتیق نقشبندی،مولانا عامر سجاد جلالی ،محمد محفوظ الحسن سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد سے قافلہ موٹروے چوک سے صبح 7بجے مفتی وقاراحمد مدنی کی قیادت میں ،ٹیکسلا واہ کینٹ سے مفتی محمدعارف کی قیادت میںچکوال سے پیر سید لقمان شاہ اور مفتی عامر جاوید کی قیادت میں ،گوجر خان سے خلیفہ صوفی ضمیر اور محترم طالب حسین کی قیادت میں،گجرات سے علامہ عبدالرشید اویسی اور علامہ عدیل مجید کی قیادت میں ،لالہ موسیٰ سے علامہ عبدالقیوم جلالی کی قیادت میں ،منڈی بہاﺅالدین سے علامہ اکرم جلالی اور مولاناثاقب عمران کی قیادت میں جبکہ ہری پور سے مولانا بابرعلی کی قیادت میں قافلے روانہ ہوں گے ،مزید اجلاس کے شرکاءکاکہناتھا کہ ختم نبوت کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان اور اساس ہے ۔حکومت کی طرف سے مارچ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،حکومت کو چاہیے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ہرہر شک کو پورا کرے ۔ اس سلسلے میں علامہ طاہر اقبال چشتی نے وفد کے ہمراہ سی پی اور راولپنڈی اسرار احمد عباسی سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لئے درخواست کی۔ ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ مارچ کے اختتام پر نشتر پارک کراچی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میںدیکھنے کو ملے گا زبردست نظارہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس (اسپا) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق آج غروب آفتاب کے بعد چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آ تا ہے۔ غروب آفتاب کے بعد چاند زمین سے کم ترین فاصلے پر ہونے کی وجہ سے 16 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن تھا۔ رواں ماہ 2 سپر مون ہوں گے، دوسرا 31 جنوری کو ہے 31 جنوری کو چاند کو گرہن بھی لگے گا۔واضح رہے کہ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ سپر مون کہلاتا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں پاکستان میں سپر مون دیکھا گیا تھا۔

پنجا ب کے اساتذہ کیلئے بڑی خو شخبری ۔۔۔۔تعلیمی اداروں میں جشن

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 3لاکھ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تین لاکھ اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت گریڈ 9کے 1لاکھ 50ہزار اساتذہ کوگریڈ 14، گریڈ 14 کے 80ہزار اساتذہ کو گریڈ 15اور گریڈ 15 میں کام کرنے والے 40ہزار اساتذہ کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کی روشنی میں گریڈ 16 میں کام کرنے والے اساتذہ کو 2 سالہ انکریمنٹ بھی دی جائینگی جس کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ترقی پانےوالے اساتذہ کو گریڈ کے حساب سے رواں ماہ 1500 سے 7000 روپے اضافی تنخواہ ملے گی۔ اساتذہ کی ترقی کی خبر ملنے پر تعلیمی اداروں میں ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے مٹھائی تقسیم ہوتے ہی جشن کا سماں پیدا ہوگیا۔