ابتدائی 2ون ڈے میچز کیلئے کیویز سکواڈ کا اعلان

آکلینڈ(آئی این پی) نیوزی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف 2ایک روزہ میچزکےلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں 2 اسپنرز بھی شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ کیویز سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی 2 میچز کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس کے بعد اوپننگ بلے باز جارج ورکر کو جگہ خالی کرنا ہوگی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز میں 2 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ جارج ورکر کو شامل نہ کرنا مشکل فیصلہ تھا تاہم انہیں آئندہ موقع دیا جائے گا جب کہ مارٹن گپٹل دنیا کے مایہ ناز بلے باز ہیں جو خود کو ثابت کرچکے ہیں اس لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہی تھا۔نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو شامل کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا ٹی 20 ٹیم کی کوچنگ کیلئے رکی پونٹنگ سے رابطہ

سڈنی(آئی این پی) رکی پونٹنگ کو قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 2020میں اپنی سرزمین پر ہونےوالے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کینگروز کی کوچنگ سنبھالنے کیلئے رکی پونٹنگ کی کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈکا دوسرا ٹی20بارش کی نذر

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماﺅنٹ مانگینوئی میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کے بارش شروع ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ کولن منرو نے 23 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

بورڈ بھی بھارت سے ہرسطح پرکھیلنے سے انکارکرے،راشد

کراچی ( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمت کرکے خود ہی بھارت کے ساتھ ہر سطح پر کھیلنے سے انکار کردے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد لطیف کاکہنا تھا کہ پاک،بھارت میچزہوہی نہیں رہے تواسکے امکانات کی بات فضول ہے،بھارت اگر ہمارے ساتھ نہیں کھیلتاتوپاکستان ہمت کرکے ہرسطح پرکھیلنے سے انکارکردے،بھارت کوآئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے کھیلنے کا بائیکاٹ کردینا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریزمیں اچھی فائٹ دیکھنے کوملے گی۔

شریف برادران کیساتھ سعودی عرب میں کیا کچھ ہوا۔۔۔۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک‘ این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف گزشتہ رات سعودی عرب سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔ انہوں
نے اپنے اس دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے القدس کے معاملے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نوازشریف کی شرکت کے حوالے سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ دونوں ملکوں کی انتہائی اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنا دورہ سعودی عرب ختم کر کے آج رات کو پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں تاہم ان کی وہاں مصروفیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات موصول نہیں ہو ئی ہیں۔سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر آج سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے۔ وہ لاہور کی بجائے اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور آنے کا فیصلہ ترک کرکے اسلام آباد اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جما عتہ الدعو ة اور فلاح انسانیت کو حکو متی تحو یل میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جماعت الدعوہ،فلاح انسانیت فانڈیشن اور لشکر طیبہ کو چندہ دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ادارے نے تینوں جماعتوں پر چندہ وعطیات دینے پر پابندی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق لگائی ،پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد 1267کی روشنی میں عائد کی گئی ۔ واضح رہے اس سے قبل رائٹرنے یہ دعوی کیا تھا کہ حکومت پاکستان حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت ا لدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مالی اثاثے ضبط اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مالی اثاثے اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے وابسطہ فلاحی اور دیگر تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ملنے والے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ پر 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کو حافظ سعید کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے اور انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔19 دسمبر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے 28 دسمبر کو ایک اور اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ساتھ ہزاروں رضاکار اور سیکڑوں تنخواہ دار لوگ منسلک ہیں، اجلاس میں طے پائی گئی حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کو سرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔ جس کے بعد جماعة الدعوة کے زیر انتظام سیکڑوں مدارس اور مرید کے میں قائم مرکز کا انتظام سنبھالا جائے گا۔ اس سارے عمل میں انٹیلی جنس ادارے بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے حکومت کی طرف سے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کی ایمبولینسوں کواپنی تحویل میں لئے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو عدالتوں میں جائیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے،پہلے بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا، اب امریکہ و بھارت کے کہنے پر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں کہ جماعت الدعوة کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے اور اسے ملک میں دعوتی، رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے انڈیا کی خوشنودی کیلئے آئے دن ایسے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے بہانے جماعت الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا گیا تھا جس پر حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، انڈیا جب چاہتا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں پر دباﺅ بڑھاتا ہے اور یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کبھی نظربندیوں اور کبھی ایمبولینس بوتھ اکھاڑکر ریلیف سرگرمیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کچھ اندازہ نہیں کہ حکومت مودی کی یاری میں محبان کشمیر کے خلاف کس حد تک خوفناک اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام صوبے ایک پیج پر ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ جماعت الدعو ةکے مرید کے میں دفاتر، اسپتال اور اسکولز پنجاب حکومت نے تحویل میں لے لیے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت الدعو کے دفاتر، اسپتال اور اسکولز پنجاب حکومت نے اپنی تحویل میں لے لئے، یہ تمام دفاتر اور مراکز مرید کے میں قائم تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت الدعو اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں ہے، ان فلاحی اداروں کے ملازمین کو اب پنجاب حکومت تنخواہ دیتی ہے، فلاح انسانیت فانڈیشن اور جماعت الدعو اب کوئی اعلانیہ سرگرمی نہیں کرسکتے، ان تنظیموں کو چندہ دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ مزید کہتے ہیں کہ بھارت الزام لگاتا ہے لیکن آج تک ثبوت نہیں دیا، پاکستان میں کسی دہشتگردی میں جماعت الدعو اور حافظ محمد سعید ملوث نہیں۔

 

طاہرالقادری کی صورت میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے،زرداری

لاہور (خبرنگار) پےپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں سعودی عرب مےں کیا کچھڑی پک رہی ہے دیکھتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت کا بستر کس طرح گول ہو سکتا ہے پرویز مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں‘ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا جبکہ طاہر القادری نے ملکی سیاست میں نوابزادہ نصراللہ خان کی کمی پوری کردی‘سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، این آر او اور کسی کفیل کو بچانے کی افواہیں بھی ہیں‘ جس زمانے میں این آر او ہوا وہ آمریت کا دور تھا میں جیل میں تھا اور کوشش کی گئی کسی طیارے پر چڑھ جا?ں ‘ لاہور م

لاہور (خبرنگار) پےپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں سعودی عرب مےں کیا کچھڑی پک رہی ہے دیکھتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت کا بستر کس طرح گول ہو سکتا ہے پرویز مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں‘ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا جبکہ طاہر القادری نے ملکی سیاست میں نوابزادہ نصراللہ خان کی کمی پوری کردی‘سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، این آر او اور کسی کفیل کو بچانے کی افواہیں بھی ہیں‘ جس زمانے میں این آر او ہوا وہ آمریت کا دور تھا میں جیل میں تھا اور کوشش کی گئی کسی طیارے پر چڑھ جا?ں ‘ لاہور م

لاہور (خبرنگار) پےپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں سعودی عرب مےں کیا کچھڑی پک رہی ہے دیکھتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت کا بستر کس طرح گول ہو سکتا ہے پرویز مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں‘ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا جبکہ طاہر القادری نے ملکی سیاست میں نوابزادہ نصراللہ خان کی کمی پوری کردی‘سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، این آر او اور کسی کفیل کو بچانے کی افواہیں بھی ہیں‘ جس زمانے میں این آر او ہوا وہ آمریت کا دور تھا میں جیل میں تھا اور کوشش کی گئی کسی طیارے پر چڑھ جا?ں ‘ لاہور مےں میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف بیماری کا بہانہ بنارہے ہیں اگر وہ بیگم کے ساتھ ناچ سکتے ہیں تو وطن واپس بھی آسکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے شریف برادران کے سعودی عرب جانے کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں پتا کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، شریف خاندان کے حوالے سے تین چارقسم کی خبریں ہیں جن میں سے ایک تو این آر او ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شریف خاندان نے کسی کفیل کے پاس سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جسے بچانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس زمانے میں این آر او ہوا اس وقت مارشل لا تھا اور ہم جیلوں میں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ملکی سیاست میں طویل عرصے سے نوابزادہ نصراللہ کی کمی تھی جو اب طاہرالقادری نے پوری کردی۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، سعودی عرب ہمارا اہم دوست ملک ہے تاہم پی پی پی حکومت میں سعودی عرب کا پاکستان پر اتنا زیادہ اثر و رسوخ نہیں تھا۔ انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا اور عدالت سے رجوع کرکے ایک نہر بند کروادی جس کی وجہ سے 26 لاکھ ایکڑ زمین پانی سے محروم ہوگئی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے، مجھے علم نہیں، میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔

ں میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف بیماری کا بہانہ بنارہے ہیں اگر وہ بیگم کے ساتھ ناچ سکتے ہیں تو وطن واپس بھی آسکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے شریف برادران کے سعودی عرب جانے کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں پتا کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، شریف خاندان کے حوالے سے تین چارقسم کی خبریں ہیں جن میں سے ایک تو این آر او ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شریف خاندان نے کسی کفیل کے پاس سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جسے بچانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس زمانے میں این آر او ہوا اس وقت مارشل لا تھا اور ہم جیلوں میں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ملکی سیاست میں طویل عرصے سے نوابزادہ نصراللہ کی کمی تھی جو اب طاہرالقادری نے پوری کردی۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، سعودی عرب ہمارا اہم دوست ملک ہے تاہم پی پی پی حکومت میں سعودی عرب کا پاکستان پر اتنا زیادہ اثر و رسوخ نہیں تھا۔ انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا اور عدالت سے رجوع کرکے ایک نہر بند کروادی جس کی وجہ سے 26 لاکھ ایکڑ زمین پانی سے محروم ہوگئی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے، مجھے علم نہیں، میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔

ں میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف بیماری کا بہانہ بنارہے ہیں اگر وہ بیگم کے ساتھ ناچ سکتے ہیں تو وطن واپس بھی آسکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے شریف برادران کے سعودی عرب جانے کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں پتا کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، شریف خاندان کے حوالے سے تین چارقسم کی خبریں ہیں جن میں سے ایک تو این آر او ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شریف خاندان نے کسی کفیل کے پاس سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جسے بچانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس زمانے میں این آر او ہوا اس وقت مارشل لا تھا اور ہم جیلوں میں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ملکی سیاست میں طویل عرصے سے نوابزادہ نصراللہ کی کمی تھی جو اب طاہرالقادری نے پوری کردی۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، سعودی عرب ہمارا اہم دوست ملک ہے تاہم پی پی پی حکومت میں سعودی عرب کا پاکستان پر اتنا زیادہ اثر و رسوخ نہیں تھا۔ انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا اور عدالت سے رجوع کرکے ایک نہر بند کروادی جس کی وجہ سے 26 لاکھ ایکڑ زمین پانی سے محروم ہوگئی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے، مجھے علم نہیں، میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔

 

پاک فوج کے سربراہ نے اہم موقع پر آصف زرداری کیساتھ کیا سلوک کیا۔۔۔ جان کر آ پ حیران ہونگے

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ کے موقع پر تمام حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسروں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف‘ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور بہت سے دوسرے حاضر سروس اور ریٹائرڈ جرنیل موجود تھے مگر کوئی حاضر سروس جرنیل آصف زرداری کے قریب گیا اور نہ ان سے مصافحہ کیا جبکہ مسٹر زرداری اگلی صف میں جنرل باجوہ اور راحیل شریف سے محض تین چار افراد کے فاصلے پر تھے۔ تاہم بعض ریٹائرڈ فوجیوں نے ان کے ساتھ سلام دعا کی۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف زرداری بعض ایسے صحافیوں کے ذریعے فوج سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی جو فوج کے قریب سمجھے جاتے ہیں تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کا اظہار جنازے کے موقع پر جرنیلوں کی طرف سے انہیں نظرانداز کرنے سے ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں شریف برادرا ن کو لینے کے دینے پڑگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے شریف برادران کو کہہ دیا کہ پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر پاکستان سے بات کرینگے۔ شریف خاندان اڑھائی سے تین ارب ڈالر تک دینے پر آمادہ ہے یہ انکشاف سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جو اس وقت سعودیہ میں ہے کو کہا گیا ہے کہ پہلے 10ارب ڈالر رکھو پھر پاکستان اپنی نیک نیتی ثابت کرنے کیلئے بات کرینگے۔ شریف خاندان نے جواب دیا کہ اس وقت مسائل کا شکار ہیں برطانیہ امریکی جائیدادیں بھیجنے پر پابندی ہے مشکل سے اڑھائی تین ارب ڈالر کا انتظام کرسکتے ہیں۔

 

’’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘‘، عمران خان

بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں جب کہ سپریم کورٹ نے بھی مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے، اب میں ان چوروں کے پیچھے ہوں۔