پہلی پاکستانی ہار فلم ” پری“ کا ٹریلر سنیما‘ سوشل میڈیا پرجاری

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہارر فلم پری، کا ٹریلر سنیماو¿ں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیاہے جسے فلمی ناقدین کے علاوہ شائقین نے بھی پسندیدگی کی سند دے دی ہے۔ پری، کے رائٹر اور ڈائریکٹر سید عاطف علی ہیں جبکہ کاسٹ میں سلیم معراج، عزیکا ڈینیل،جنید اختر، رشید ناز ،چائلڈ اسٹار خوشی ماہین اور قوی خان شامل ہیں۔پری، 2فروری کوملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔ فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ باکس آفس پر خوف اور دہشت کا راج ہوگا۔سید عاطف علی‘ ٹی وی پر مسٹری اور ہارر ڈراموں کے حوالے سے مقبول نام ہے۔اُن کے کریڈٹ پر کئی کامیاب سیریلزاور سیریز ہیں۔پری‘ عاطف علی کی پہلی فلم ہے۔فلم کے اسکرپٹ و اسکرین پلے کو حتمی شکل دینے میںعاطف علی کی معاونت محمد احسن نے کی ہے۔پہلی فلم کی ڈائریکشن کے لیے ہارر سبجیکٹ کا انتخاب کرنے کے حوالے سے عاطف علی کا کہنا ہے کہ یہ میرے من کی آواز ہے جس پر عمل کیا ہے۔مجھے ٹھیک لگا کہ ایک اچھی ہارر فلم کے ذریعے فلمی کیریئر شروع کیا جاسکتاہے۔دُنیابھر میں ہارر فلمز اپنی کہانی اور میکنگ کی بُنیاد پر چلی ہیں‘ عام طور سے اس ٹائپ کی فلموں میں ٹاپ اسٹارز نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کی ضرورت پڑتی ہے تو پری‘ بھی زیادہ تر نئے چہروں سے سجائی گئی ہے تاہم اس میں انڈسٹری کے نامور ایکٹرز قوی خان اور رشید ناز موجودہیں۔اس کے علاوہ جانے مانے ایکٹر سلیم معراج کا بھی خاصا اہم رول ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کہانی کو ہم نے منتخب کرکے پری، بنائی‘ اُس کا تعلق سبھی گھروں سے ہے۔ تاہم اسے ایک ڈرا¶نی فلم کہنا محدود ہوگا کیونکہ اس میں کئی اور پہلو¶ں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ گانوں اور میوزک میں پورا فلم فلیور ملے گا۔ہارر فلموںکا میک اپ اور گیٹ اپ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے،اسے prosthetic کہاجاتا ہے ۔پاکستانی میک اپ آرٹسٹس محمد علی اور محمد رمیز خان نے اس فلم میں اپنی ہنر مندی کا خوب جادو جگایا ہے۔یہ دونوں نوجوان گزشتہ دو سال سے اس فن کی ٹریننگ لینے کے بعد اب عملی طور پر پاکستانی فلموں کو اپنی خدمات دینے کے لیے تیارہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ اداکارہ انوشکاشرما نے بھی بطور پروڈیوسرپری‘کے ٹائٹل سے ایک فلم بنائی ہے جو کہ پاکستانی ”پری“ کے ایک ہفتہ بعد ریلیز ہورہی ہے۔ پری،2فروری 2018 کو پاکستان بھر میں فلمیکا پکچرز کے بینر تلے ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

کترینہ کیف کا شاہد کپور کیساتھ فلم میںکام سے انکار

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے شاہد کپور کی فلم’بتی گل، میٹر چالو‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ کترینہ کے پاس اس فلم کے لئے ڈیٹس نہیں تھیں۔فلم کا فرسٹ لک حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ کترینہ اس فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ ان کا کردار اتراکھنڈ کی ایک وکیل کا تھا لیکن ڈیٹس نہ ہونے کے سبب پراجیکٹ چھوڑنا پڑا ہے۔اس رول کے لئے انہیں چھوٹے شہر کی لڑکی کے کردار میں خود کو ڈھالنا تھا نیز وہاں بولی جانے والی زبان بھی سیکھنی پڑتی۔یہ سب کرنے کےلئے کترینہ کو کافی وقت درکار تھا اس لئے انہوں نے فلم کے پہلے ہی مرحلے میں خود کو اس سے الگ کرلیا۔

 

جسٹن بیبر پینٹنگ بیچ کر چندہ جمع کرنے میں مصروف

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) معروف گلو کار جسٹن بیبر ایک پینٹنگ کی نیلامی کر رہے ہیں تاکہ ان پیسوں سےوہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کیلئے چندہ اکٹھا کرسکے۔تائیس سالہ گلوکار نے اپنی پینٹنگ کی ایک تصویر انسٹگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جسے وہ نیلام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ یہ کیپشن لکھا کہ میں اپنی پینٹنگ کو بیچنا چاہ رہا ہوں۔

ون ڈے سیریز 2-0 سے پاکستان کے نام

میلبورن(آئی این پی) یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریزمیں پاکستان انڈر 19 کر کٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19کو49رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ گرین شرٹس نے 7وکٹوں کے نقصان پر309رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، محمد زید عالم نے 128رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا یوتھ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر260رنز بنا سکی، رائن ہیکنی کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔سلیمان شفاقت نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ محمد زید عالم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو میلبورن کے البرٹ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنائے۔ اوپنر محمد زید عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔علی زریاب آصف 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نیل سمتھ اور ڈیوس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ رائن ہیکنی نے 109 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کیمرون گرین 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سلیمان شفاقت نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میںکوئی پلان نظرنہیں آرہا،وسیم

لاہور(نیوزایجنسیاں)وسیم اکرم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں منصوبہ بندی کے فقدان پر تشویش، سابق کپتان کہتے ہیں صرف ایک ہفتہ پہلے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جاتا ہے، عمراکمل میڈیاپرتوجہ دینے کی بجائے اپنی بیٹنگ کوٹھیک کریں۔مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی، جس طرح ایک شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے، ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔وسیم اکرم نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیز کا پاک بھارت سیریز سے کوئی موازنہ نہیں، ایشیز کو چار سے پانچ ملین لوگ دیکھتے ہیں لیکن پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے ایک ارب انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔وسیم اکرم نے عمر اکمل کو میڈیا کی بجائے صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

گرین شرٹس نے مشقوں کا آغاز کر دیا

نیلسن(آئی این پی)پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں 6جنوری کو ایکشن میں دکھائی دے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریزکی تیاریوں کیلئے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہی، ابتدائی مرحلے میں پلیئرز کو مخصوص جسمانی وزرشیں کروانے کے بعد فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کرائی جارہی ہے ، قومی ٹیم دورے کی شروعات منگل کی شب شیڈول ون ڈے پریکٹس میچ سے کریگی، جس میں ان کا سامنا نیوزی لینڈ الیون سے ہوگا، یہ مقابلہ نیلسن کے سیکسٹون اوول گرانڈ پر شیڈول کیاگیا ہے ۔سیریز کی تیاریوں سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزنیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا،ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام دوسرے کوچزبھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑی خوش دکھائی دئیے اور انھوں نے تاریخی مقامات کی جی بھر کے سیرکرنے کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلئے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ویلنگٹن میں مدمقابل آئیں گی۔

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج

ویلنگٹن(آئی این پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائےگا ، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ کیویز نے پہلے میچ میں کالی آندھی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری جبکہ مہمان ویسٹ انڈین کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، شکست کی صورت میں ویسٹ انڈین کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ٹیم کی بدترین کارکردگی کادفاع نہیں کرسکتا،شہباز

کراچی(نیوزایجنسیاں)پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ ٹیم کی بری کارکردگی کادفاع نہیں کرسکتا۔قومی ٹیم کوبہتری کےلئے ابھی کافی وقت درکارہے۔ عالمی الیون کے کامیاب دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی جب کہ کراچی اور لاہور میں شیڈول میچز کو شایان شان انداز میں منعقد کرایا جائے گا۔ایک انٹرویو میںپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے ، ہماری ٹیم تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اگلے سال سے وہ اچھے نتائج پیش کرنے کی پوزیشن میں آجائے گی اور پاکستان کی عالمی رینکنگ بھی بہتر ہوجائے گی۔ سال2018ء پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے کا ہدف بنایا ہے، اللہ نے چاہا تو پاکستان انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں مقام پانے میں کامیاب ہوجائیگا تاہم خواہش ہے کہ قومی ٹیم جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز کا فائنل کھیلے۔

ڈیل یا کچھ اور ۔۔۔! معاملات سامنے آگئے

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ترجمان نے احتساب سے بچنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ نوازشریف کی مبینہ ڈیل سے متعلق برطانوی جریدے کی خبرکی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زیر گردش خبریں حقائق کے منافی اورحیران کن ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں،میڈیا کو اس قسم کی خبروں کو نشر کرنے سے پہلے متعلقہ افراد سے گفتگو کرنی چاہیے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے،نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے اپنے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ اپنے ذاتی تعلقات کو بھی قومی مفاد کےلئے استعمال کیا ہے نہ کہ ذاتی مفاد کےلئے ،نواز شریف کا ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سمیت تمام اعلیٰ اداروں کا احترام کیا ہے، نواز شریف نے نہ صرف عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے بلکہ فیصلوں کے احترام میں مقدمات کا سامنا بھی کررہے ہیں، نواز شریف کو یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور اپنی بے گناہی ثابت بھی کریں گے۔اتوار کو سابق وزیراعظم کے ایک ترجمان نے برطانوی جریدے کی خبرپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف احتساب سے بچنے کےلئے سعودی عرب سے بات چیت نہیں کررہے، ترجمان نے اس زیر گردش تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ خبر حیران کن ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ہے، نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے اپنے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ اپنے ذاتی تعلقات کو بھی قومی مفاد کےلئے استعمال کیا ہے نہ کہ ذاتی مفاد کےلئے ، ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کا ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سمیت تمام اعلیٰ اداروں کا احترام کیا ہے، نواز شریف نے نہ صرف عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے بلکہ فیصلوں کے احترام میں مقدمات کا سامنا بھی کررہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کو یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور اپنی بے گناہی ثابت بھی کریں گے، نواز شریف پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے اس لئے اجازت کا حصول ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ترجمان نے کہا کہ یہ تمام افواہیں ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام زیر گردش خبریں حقائق کے منافی ہیں میڈیا کو اس قسم کی خبروں کو نشر کرنے سے پہلے متعلقہ افراد سے گفتگو کرنی چاہیے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔واضح رہے کہ برطانوی جریدے ”دی ٹائمز “نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب میں نواز شریف کے معاملات طے پانے کا امکان ہے، نواز شریف ایک بار پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں اور سیاست سے کنارہ بھی کر سکتے ہیں۔جریدے نے یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں اور نواز شریف پر دبا ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے نے مزید لکھا ہے کہ جلاوطنی پر نواز شریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے، سعودی ڈیل کے تحت نواز شریف کا کیسز سے چھٹکارا ممکن ہے۔

 

نواز شریف کا این آراو جمہوریت کیخلاف سازش ،ناکام بنائیں گے ،زرداری

لاہور، کراچی، ساہیوال (نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے طاہر القادری کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی‘ آصف علی زرداری نے لاہور میں داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری دی۔ پارٹی قائدےن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ (ن) لےگ والوں کی سےاست اپنی موت مر رہی ہے نواز شرےف کا کوئی بھی اےن آر او جمہورےت کے خلاف کسی سازش سے کم نہےں ہوگا اس لےے ہم متحد ہو کر حکمرانوں کی تمام سازشےں ناکام بنا دےں گے اور ملک مےں عام انتخابات مےں تاخےرکو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائےگا اور ہر محاذ پر حکمرانوں کے خلاف مےدان مےں جنگ لڑےں گے۔ تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے سال2017کے اختتام پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ،2018کرپٹ ٹولے سے نجات کا سال ہوگا ،صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ پنجاب کا ہر ضلع ناکامیوں ،مایوسیوں اور بد عنوانیوںکی بڑی بڑی داستانیں سنا رہا ہے ، نواز لیگ کے آقاو¿ں نے تیز تر طریقے سے پیسہ بنانے کےلئے کرپشن کے میگا منصوبے اپنی ناک تلے رکھے اور پنجاب کے کسی ضلع میں کوئی نیا ہسپتال ،تعلیمی ادارہ یا فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا ،مریض ایڑیاں رگڑ رہے ہیں بچے سیڑھیوں میں پیدا ہو رہے ہیں لیکن حکمران بے حس رہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے باعث نااہل ثابت ہو چکے ہیں اس لیے شریف برادران سے کوئی ڈیل نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف کا مقصد فوج پر دباﺅ ڈالنا ہے جس کی انہیں پرانی بیماری ہے اور مجھے بھی دباﺅ میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ایک خصوصی انٹرویومیں سابق صدر نے کہاکہ نوازشریف کی سعودی عرب میں ڈیل سے متعلق پتہ نہیں البتہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب نے دونوں بھائیوں کو تحقیقات کے لیے بلایا ہوں کیوں کہ وہاں کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے۔پاکستان پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نا اہل سابق وزےرا عظم نواز شرےف کر پشن چھپانے کے لئے بےرون ملک سے مدد مانگ رہے ہےں اور وہ کسی صورت کامےاب نہےں ہو نگے ےہ بات ضلعی صدر چو ہدری زکی کی رہا ئش گاہ پر خبرےں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی کسی اےن آر کو کامےاب نہےں ہو نے دے گی اور بھر پور عوامی قوت سے مزاحمت کرےں اور تحرےک چلائےں گے ۔عدلےہ اور اداروں سے ٹکراﺅ کی نواز شرےف ٹولہ کی پالےسی ناکام ہو چکی ہے اس لئے وہ اب ہر قےمت پر ملک سے فرار اور کر پشن کی دو لت کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جانے کو بھی تےار ہےں ۔ تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم حرمےن شرےفےن اور سعودی دوستی کی دل سے قدر کرتی ہے ، نواز شرےف نے سعودی شہزادے کے ساتھ تےن ارب رےال کی سرماےہ کاری کی ےہ پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا پےسہ ہے اس پےسے پر عوام کا حق ہے۔ اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم نواز شرےف کے ساتھ کسی ڈےل اور ڈھےل کو برداشت نہےں کرے گی بلکہ سےسہ پلائی دےوار کے طرح کھڑی ہو جائے گی ، سعودی بادشاہ قومی مجرم کے ساتھ کسی اےن آر او کا حصہ نہ بنےں وگرنہ ےہ پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کے متراد ف ہوگا۔ تحر ےک انصاف کور کمےٹی کے رکن و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی ”اےن آر او“چوروں کو احتساب سے نہےں بچاسکے گا‘مک مکاﺅ کی سےاست نے جمہور ےت اور پارلےمنٹ کو کمزور کر دےا ہے ‘ اگر ملک میں جمہو ریت کو کوئی نقصان ہوگا تواسکی ذمہ داری صرف اور صرف(ن)لیگ پر عائد ہوگی ‘ہم آئےن قانون اور جمہورےت کی حکمرانی بات کر تے ہےں ‘ ملک مےں شفاف احتساب سے جمہو رےت کمزور نہےں مضبوط ہوگی ‘ہمار امطالبہ شفاف احتساب اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔