وزیراعظم کا سوئی ناردرن، سدرن اور پی ایس او کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پی ایس او کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان اور وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پاور سیکٹر سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پیٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی اور ایل این جی کی قیمت پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے توانائی بحران پر بنائی گئی فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ مسترد کردی اور وزیراعظم نے سیکریٹری پیٹرولیم کو 48 گھنٹوں میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور فرنس آئل امپورٹ کرنے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں جاری گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم دیا تھا جب کہ سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کیا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرپرسن اوگرا کی سربراہی میں گیس بحران پر کمیٹی تشکیل دی تھی۔

میڈیا والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی ،اداکارہ میرا کی روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2018ءمیرے لئے برا اور بھاری تھا ۔انہوں نے روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا مجھے بار بار عدالتوں کے چکر لگانا پڑے ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں میں تو اپنی زندگی جی رہی ہوں یہ سب کچھ میڈیا کا کیا دھرا تھا میڈیا نے پچھلے برس میرے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا میں میڈیا والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ یہ چند ٹکوں کی خاطر دوسروں کے حق میں لکھتے ہیں میرے بارے لکھتے ہوئے انہیں کیوں سانپ سونگھ جاتا ہے ۔نئے سال اب میں میڈیا کی خبر لوں گی ۔میںنے اپنا ذاتی سٹاف اور منیجر بھی اسی وجہ سے تبدیل کر لیا ہے کیونکہ وہ بھی میڈیا کیساتھ ملے ہوئے تھے انسان کو میری طرح باکردار ہونا چاہئے میں ان میڈیا والوں کے ترلے نہیں کروں گی۔

دنیا کا واحد ملک جہاں گھر مُفت دستیاب ہیں

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ہمارے ہاں زمین کی قیمتیں اتنی بلند ہو چکی ہیں کہ غریب آدمی کے لیے اپنا گھر بنانے کا سوچنا بھی محال ہے مگر ایک ملک ایسا ہے جہاں لوگوں کو بالکل مفت مکان دیئے جا رہے ہیں اور یہ ملک بھی کوئی ایسا ویسا نہیں بلکہ جاپان ہے۔سی این بی سی کے مطابق جاپان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے آبادی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے اور جاپانیوں کی اکثریت بھی عمررسیدہ ہے۔ چنانچہ مختلف قصبوں اور دیہات میں خالی گھروں کی تعداد بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، جنہیں پ±ر رکھنے کے لیے اکثراوقات لوگوں کو مفت گھر کی پیشکش کر دی جاتی ہے۔جاپان کی کئی پراپرٹی ویب سائٹس پرمالکان کی طرف سے یا قصبات کی انتظامیہ کی طرف سے گھر مفت دیئے جانے کے اشتہارات موجود ہیں۔ یہ گھر حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف اس گھر پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنے ہوں گے یا پھر ایجنٹ کا کمیشن۔ اس کے علاوہ گھر بالکل مفت مل جاتا ہے۔ یہ گھر ایسے لوگوں کے ہوتے ہیں جو شہر منتقل ہو چکے ہیں اور اب اس گھر کا ٹیکس وغیرہ ادا نہیں کرنا چاہتے، یا پھر ایسے لوگ جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔مقامی حکومتیں ان گھروں کی ازسرنوبحالی پر اچھی خاصی سبسڈی بھی دیتی ہیں۔ان ویب سائٹس پر قیمت کے عوض بھی جو گھر دستیاب ہیں ان کی قیمت انتہائی کم ہے اور وہ تین سے چار لاکھ روپے میں مل جاتے ہیں۔جاپان کی ایک رئیل سٹیٹ ویب سائٹ ’ری تھنک ٹوکیو‘کی رپورٹ کے مطابق 2013ءمیں پورے جاپان میں 80لاکھ سے زائد گھر خالی پڑے تھے، جو پورے جاپان کے گھروں کا 13.52فیصد ہیں۔ اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

ایسا مُلک جس کے شہری رات کو نہانے لگے،وجہ کیا بنی؟

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں کئی ایسی روایات پائی جاتی ہیں جو باقی دنیا کے لیے یقینا حیرت کا باعث بنتی ہیں، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ جاپانی شہری صبح کی بجائے ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے نہاتے ہیں۔اب ان کی اس منفرد عادت کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ویب سائٹ jpninfo.comکے مطابق جو لوگ جاپان جا چکے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ جاپانی پبلک باتھ اور ہاٹ سپرنگز میں نہانے کی عادت رکھتے ہیں۔ لگ بھگ ہر شہر، قصبے اور گا?ں میں پبلک باتھ موجود ہیں جہاں کوئی بھی مرد یا عورت انتہائی معمولی رقم کے عوض نہا سکتا ہے۔ اس دوران انہیں دیگر لوگوں سے ملنے اور گفتگو کرنے کا بھی ایک موقع دستیاب ہوتا ہے۔ چنانچہ جاپانی شہری پبلک باتھ میں نہانا ہی پسند کرتے ہیں۔ اب اس کی بھی دو وجوہات ہیں، پہلی شدید موسم اور دوسری گھر پر نہانے کی سہولت کا نہ ہونا۔جاپان میں سردیوں میں درجہ حرارت بہت سرد اور گرمیوں میں بہت گرم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ اکثر جاپانیوں کے گھروں میں باتھ ٹب اور سنٹرل ہیٹنگ سسٹم کی سہولت نہیں ہوتی، چنانچہ وہ نہانے اور کچھ دیر سکون کرنے کے لیے پبلک باتھ ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ پبلک باتھ میں جانے کے لیے کون سا وقت زیادہ موزوں ہو سکتا ہے اور وہ بھی جب آدمی نہانے کے ساتھ لوگوں سے ملنے جلنے، گپ شپ لگانے اور کچھ پرسکون وقت گزارنا چاہتا ہو۔ چنانچہ جاپانی کام سے چھٹی کے بعد رات کو ہی پبلک باتھ جاتے اور نہاتے ہیں۔جاپانیوں کے لیے شاور لینا اور باتھ کرنا بھی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کے لیے باتھ کرنا کافی وقت لگا کر نہانے اور اچھی طرح جسم صاف کرنے کو کہتے ہیں، جو کہ صبح کے وقت جلدی میں ممکن نہیں ہوتا۔چنانچہ جوجاپانی صبح جلدی جلدی شاور لیتے ہیں وہ بھی اپنی تشفی کے لیے رات کو پبلک باتھ میں جا کر باتھ کرتے ہیں۔

ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

سنچورین(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آو¿ٹ کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کی اور شان پولاک کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا۔ شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ڈیل اسٹین نے 89ویں میچ میں 422 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔

کیا یہ لیجنڈ کھلاڑی گنگولی کی بیٹی ہے یا چاند کا ٹکڑا؟

لاہور (ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹارز کے بچوں کی تصاویر کے تو پاپا رازی دیوانے ہوتے ہیں اور ان کی تصاویر لینے کیلئے گھنٹوں گھنٹوں ستاروں کے گھر کے باہر منڈلاتے رہتے ہیں اور جہاں کہیں بھی موقع ملتاہے وہ تصویر بنانا شروع کر دیتے ہیں تاہم کبھی کبھی تو انہیں مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے جیسا کہ ماضی میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ سیف نے بھی کیا تھا۔اگر یہ کہا جائے کہ کرکٹرز بھی فلموں کے ستاروں جیسی ہی شہرت کے مالک ہوتے ہیں تو غلط نہ ہو گا کیونکہ سٹارز کے بچوں کے بارے میں بالی ووڈمیں آنے کا انتظار کیا جاتاہے وہیں کھلاڑیوں کے بچوں کے بھی کھیلوں کی دنیا میں قدم رکھنے کا انتظار کیا جاتاہے لیکن کبھی کبھی بچے والدین کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے اپنے راستہ خود اپناتے ہیں اور ترقی کے پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے چوٹیوں پر ڈیرے ڈالتے ہیں۔بھارت کے معروف ترین اورلیجنڈ سابق کھلاڑی سورو گنگولی نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو کہ اب بڑی ہو چکی ہیں اورانہوں نے تیزی کے ساتھ گزرتے ہوئے وقت سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بہت زیادہ دیر پہلے پیدا نہیں ہوئی تھی ،اس کو دیکھیں اب، میری ثناءگنگولی۔“سارہ گنگولی 3 نومبر 2001 کو پیداسورو وگنگولی اور دونا روئے کے گھر پیدا ہوئیں جو کہ اب 17برس کی ہو چکی ہیں۔سوروو گنگولی نے دونا روئے سے 1997 میں شادی کی ، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی شادی ہے جس کے بارے میں بھارتی میڈیا میں بتایا جاتاہے کہ دونا روئے دراصل سوروو گنگولی کی بچپن کی محبت ہیں۔سوروو گنگولی نے 11 سال تک بھارتی ٹیم کے کپتان رہے اور انہوں نے اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 2007 میں کھیلا تھا۔بھارت میں سوروو گنگولی کو لوگ پیار سے ” دادا “ کہہ کر پکارتے ہیں جس کے معنی بڑے بھائی کے ہیں۔سوروو گنگولی اس وقت کرکٹ ایسو سی ایشین آف بنگال کے صدر تعینات ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔سوروو گنگولی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے 8 ویں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ہو دنیا کی تاریخ میں تیسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے سب 10 ہزار سکو ر مکمل کیے۔ اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق نے حاصل کیا تھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں ایک بار کمی ہوئی لیکن اس میں دوبارہ سے ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 66 ہزار سے بڑھ کر 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آرمی کیمپ میں اہلکاروں کے درمیان جھگڑے میں ایک سپاہی نے اپنے ساتھی اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں واقع بھارتی آرمی کیمپ میں معمولی بات پرجھگڑے ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے حوالدار راجیش کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو اہلکاروں کے درمیان جھگڑا معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جس پر مشتعل ہوکر سپاہی نے فائرنگ کردی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے سپاہی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے درمیان جھگڑے اور قتل کا واقعہ نیا نہیں رواں برس ساتھی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سپاہیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔

درندہ صفت شخص کی ہمسائے کی بیٹی کیساتھ ایسی دردناک ،بھیانک زیادتی کہ بیچاری عمر بھر کی روگی بن گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی کو گھر میں ایک رشتہ دار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور جب وہ اس سے جان چھڑا کر گھر سے باہر بھاگی تو ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی کہ سن کر ہر آدمی افسردہ ہو جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں پیش آیا۔ وہ ہندوتہوار ’نوراتری‘ کا دن تھا اور متاثرہ لڑکی نے نوراتری کا روزہ رکھا ہوا تھا، جب اس کے باپ کی عمر کا رشتہ دار اس کے گھر آیا۔ اس نے لڑکی کے گھر والوں سے کہا کہ ’آج میری کمپنی کی طرف سے نوراتری کے تحفے تقسیم کیے جا رہے ہیں لیکن تحفہ اسی ملازم کو ملے گا جو اپنی بیٹی کو ساتھ لائے گا۔ میری بیٹی ننھیال گئی ہوئی ہے چنانچہ آپ اپنی بیٹی کو میرے ساتھ بھیج دیں۔“رپورٹ کے مطابق والدین نے اس درندہ صفت انسان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اس کے ساتھ بھیج دیا جو اسے اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔جب لڑکی اس کے چنگل سے چھوٹ کر گھر سے باہر بھاگی تو بجندر نامی شخص نے اسے مدد کی پیشکش کی کیونکہ وہ خوف کے مارے بھاگتی جا رہی تھی اور مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ بجندر نے اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ایک گھر میں لے گیا جہاں پروین اور ونود نامی دو شیطان پہلے سے موجود تھے۔ یہاں ان تینوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور بدترین جسمانی تشدد بھی کیا۔ ان کے ایک ہمسائے نے لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس نے آ کر تینوں کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ رپورٹ کے مطابق اب ان چاروں کو دہلی ہائی کورٹ نے سات، سات سال قید اور 5لاکھ روپے زرتلافی کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، قانون کے دائرے میں ہر قدم ا±ٹھا رہے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا آفس کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب نے انہیں میگا کرپشن کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں اور فائلوں سے نکالیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بدعنوانی کے 440 ریفرنس دائر کیے، بدعنوانی کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔