علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میںادا کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم اکیوایم پاکستان کے سابق رہنماعلی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میں ادا کردی گئی۔ایم اکیوایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی نمازجنازہ میں سیاسی رہنماوئں کی بڑی تعداد اورعزیزواقارب نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق علی رضاعابدی کی نمازجنازہ علامہ حسن ظفرنقوی نے پڑھائی۔واضح رہے علی رضا عابدی کوگزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہرگولیاں ماری گئیں،موٹرسائیکل پرسواردونوں حملہ آور دس سیکنڈ میں کارروائی کرکے فرار ہوگئے۔ایم کیوایم پاکستان نے علی رضاعابدی کے قتل پر3روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔

علی رضا عابدی کس پا رٹی میں شامل ہونے والے تھے، اہم شخصیت کے انکشاف نے نیاپنڈورابا کس کھو ل دیا

کر ا چی (ویب ڈیسک)علی رضا عابدی کو ا±ن کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایامگر کراچی کے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں علی رضا عابدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے اور اس سلسلے میں علی رضا عابدی سے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

یا اللہ خیر ۔۔۔بلوچستان کے شہر سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے شہر سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز سبی سے 102 کلومیٹردورجنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پاکستان ،جنوبی افریقہ: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ابتدا میں ہی مشکلات، دونوں اوپنر آو¿ٹ

سنچو رین (ویب ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور سنچورین کے میدان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 17 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔اس وقت کریز پر شان مسعود پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ نئے آنے والے بلے باز اظہر علی ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے اوور میں ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سینچورین : (ویب ڈیسک)پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔ سینچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر امام الحق ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوکر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں کگیسو رابادا نے آو¿ٹ کیا۔ قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

ریلوے خسارہ کیس: سعد رفیق عدالت میں پیش، جواب جمع کرادیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے وکیل کی جانب سے ریلوے خسارہ کیس میں ریلوے خسارہ پر آڈٹ پیرا کا جواب جمع کرا دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شامل ہیں۔نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اس موقع پر ان کے وکیل کی جانب سے ریلوے خسارے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جواب جمع کرایا گیا۔سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ آڈٹ پیراز میں کوئی کرپشن یا بےضابطگی نہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے لاسز تو ہوئے ہیں، جس کے جواب میں وکیل نے کہا یہ لاسز نہیں بلکہ خسارہ ہے جو 65 سال سے چلتا آرہا ہے۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے جواب پر آڈیٹر جنرل اور وفاقی حکومت کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔کمرہ عدالت میں موجود خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں، اجازت ملنے پر سعد رفیق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مجھ سے پہلے 58 ملین پینشن کی مد میں وفاقی حکومت دیتی تھی اور میرے دور میں 21 ملین ریلوے نے خود پینشن کی مد میں دیے۔خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس کو کہا اب تو شاباش دے دیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل ہوجائے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت کر رہی ہے اور سعد رفیق پر الزام ہے کہ بطور وزیر ریلوے ان کے دور میں محکمے کو خسارے کا سامنا رہا اور انہوں نے مہنگے داموں ریلوے انجنز کی خریداری کی منظوری دی۔خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

اراضی قبضہ کیس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے ایسا کام کر دکھایا کہ سب دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیش کیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے سے شہری کی زمین پرکرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیاہے، مقدمہ برطانیہ میں مقیم محمدعلی ظفرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔

سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی، معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے زلفی بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دیدی لیکن وزیر مملکت کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر زلفی بخاری نے وزیر مملکت کی حیثیت سے اختیارات استعمال کئے یا پروٹوکول لیا تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی، وکیل ظفر اقبال نے کہا کہ زلفی بخاری کووزیرمملکت کاعہدہ دیا گیا،دہری شہریت سے متعلق فیصلہ زلفی بخاری پربھی لاگوہوتاہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہرت کافیصلہ زلفی بخاری پرلاگونہیں ہوتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے اس فیصلے میں پابندی نہیں لگائی،آپ نے فیصلہ غورسے نہیں پڑھا،ہم نے پارلیمنٹ کوتجاویزدی ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈزمیں جس طرح حصہ لیاتارکین وطن کااحترام کرتے ہیں،آپ کورولزآف بزنس کوچیلنج کرناچاہئے تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کااختیار ہے،زلفی بخاری آرٹیکل 63،62 کی زدمیں نہیں آتے۔

علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا، گارڈ زیرِ حراست

کراچی (ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جاسکا، دوسری جانب پولیس نے علی رضا عابدی کے گارڈ کو حراست میں لیتے ہوئے گھر کے چوکیدار کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساﺅتھ پیر محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اور اس سلسلے میں ہر زاویے کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی کے گارڈ قدیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جو فائرنگ کے جواب میں فوری کارروائی کے بجائے گھر کے اندر چلا گیا اور علی رضا عابدی کے والد سے ملزمان پر جوابی فائرنگ کے لیے ہتھیار مانگا۔انہوں نے بتایا کہ گارڈ کے دروازہ کھولنے کے بعد فائرنگ ہوئی۔ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق گارڈ قدیر کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا اور اسے علی رضا عابدی کے گھر پر تعینات ہوئے ڈیڑھ سے دو ماہ ہوئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دو تین مقامات پر ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ اس حوالے سے فارنزک تحقیقات جاری ہیں کہ واقعے میں استعمال ہونے والا ہتھیار پہلے کبھی کسی واقعے میں استعمال ہوا یا نہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی رضا عابدی کی گاڑی جیسے ہی گھر کے دروازے پر رکی، موٹر سائیکل پر تعاقب میں آنے والے دو ملزمان قریب آئے، پیچھے بیٹھے ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے علی رضا عابدی پر پے در پے گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔علی رضا عابدی کوتشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح کراچی سمیت پورے ملک میں پھیل گئی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ایس ایس پی ساﺅتھ طارق دھاریجو نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جائے وقوع سے گولیوں کے خول ملے جنہیں فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔علی رضا عابدی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لائی گئی جہاں ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں گردن اور سینے پر تین گولیاں لگیں۔ والد سید اخلاق حسین کے مطابق علی رضا عابدی کی نمازِ جنازہ آج ظہرین کے بعد ادا کی جائے گی۔

ہائیکورٹ نے بسنت منانے والوں پر بجلیاں گرادیں ،عدالت نے ایسا کام کر دیا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب بھی پریشان ہو جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت دینے پر توہین عدالت کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے بسنت کی اجازت دینے پر توہین عدالت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پتنگ بازی روکنے کیلئے اقدامات بھی نہیں کئے گئے، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے وزیر اطلاعات پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی و دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔