باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے 2 وکٹوں پر215 رنز بنالیے

میلبرن (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارت نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے۔میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ کا آج سے آغاز ہوا جب کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہنومان ویہاری اور مایانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا اور 40 کے مجموعی اسکور پر ویہاری 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے شاندار بیٹنگ کی اور مضبوط آسٹریلوی بولنگ لائن کے سامنے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔کرکٹ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے ؟تیسری وکٹ پر کپتان ویرات کوہلی اور چتیسور پجارا نے ذمہ داری بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے جب کہ کپتان ویرات کوہلی 47 اور چتیسور پجارا 68 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں پیٹ کمنس نے حاصل کی۔یاد رہے کہ کرسمس کے اگلے روز یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔

نان خمیری روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) نان بائی ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر روٹی 6 اور نان کی قیمت 10 روپے مقرر ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے کے صدر اسلم گل کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نان اور خمیری روٹی کی قیمت 12 جبکہ سادہ روٹی کی قیمت چھ روپے ہی رکھی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمت میں کسی قسم کاکوئی بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین ضلعی انتظامیہ کرتی ہے۔ تاحال نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا سرکاری سطح پر کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ تاحال نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا سرکاری سطح پر کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے اشتہاری، انٹر پول کے ذریعے گرفتاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حسن اور حسین نواز کی بذریعہ انٹرپول جلد گرفتاری کا امکان۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے صاحبزادوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے دونوں بیٹوں کی گرفتاری
کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کر کے ملک لایا جائے گا۔ عدالت ان دونوں کو اشتہاری بھی قراردے چکی ہے جس کے بعد ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کیلئے رابطے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے مفرور قرار دیئے گئے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف کے صاحبزادوں حسن، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ فواد چودھری کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں، جلد بڑی خبر سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو بری کر دیا۔

سیاست، ملک چھوڑنے کی پیشکش

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) :معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جیل سے بچنے کے لیے بہت ہاتھ پاو¿ں مارے۔اور نواز شریف 5 بلین ڈالر دینے پر رضامند ہو گئے تھے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے مشکل شرائط کو تسلیم کر لیا تھا اور کہا تھا کہ ہم عدالت سے معافی مانگ کر 5 بلین ڈالر جمع کروا دیں گے۔اس کے علاوہ جتنے بھی لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کی گرفتاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ہم اپنے پورے خاندان کے ساتھ سیاست چھوڑ کر کسی دوسرے ملک منتقل ہو جائیں گے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان تمام شرائط کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھاری رقم دینے کی بھی پیشکش کی لیکن نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے کہا کہ ہم تو ایک ڈھیلا بھی نہیں دیں گے۔واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا۔گذشتہ روز حتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا۔ جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید کی سزا دی گئی اور 25 ملین ڈالرز ج±رمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے نیب کو نواز شریف کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ، جس کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا،از شریف کو جہاں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے وہیں انہیں 10 سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا ہے۔

خوف کی علامت ، چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اچھو کی افغانستان میں ہلاکت بارے تہلکہ خیز ، سنسنی خیز انکشافات

قندھار، کابل، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا، قندھار میں اس کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈاسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ ہلاک ہونےوالوں میں تاجو مری ، رحیم مری اور اسلم اچھو کے چار محافظ شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت افغانستان میں اسلم اچھو کی رہائش گاہ پر اجلاس کے دوران دھماکے میں ہوئی ۔ اسلم اچھو چینی قونصلیٹ حملے سمیت متعدددہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ قندھار میں رہائش گاہ پرخود کش حملے میں یہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ساتھیوں سمیت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ہلاکت ہوئی ۔ ہلا ک ہونے والو ں میں 2اسلم اچھو کے ساتھی اورتین دہشتگرد کمانڈر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلم اچھو چند ماہ قبل بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہو کر افغانستان سے بھارت چلا گیا تھا اور وہاں نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں زیر علاج رہا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں اس کا مکمل علاج کرایا گیا اور وہ وہاں صحت یاب ہوا، پھر افغانستان پہنچ گیا ۔ اسلم اچھو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان سے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

اسی عدالت سے پھائے لگو گے ، تمھیں زمینیں ہڑپ کرتے وقت خدا کا خوف نہ آیا ، چیف جسٹس افضل کھوکھر پر برہم ، کھری کھری سنا دیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیاجبکہ سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے اور ٹی ایم اے سے سات روز میںکھوکھر برادران کی تمام جائیداد کے رقبے اور خسرہ جات کی
تفصیلات طلب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن، بورڈ آف ریونیو، ایل ڈی اے اور پولیس پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی جو کھوکھر برادران کے قبضوں میں ملوث ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ،عدالت نے کھوکھر برادران کے زیر قبضہ قصور میں 48 ایکڑ زرعی اراضی سمیت 500 ایکڑ اراضی واگزار کرنے کا بھی حکم دےدیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کے خلاف ناجائز قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کو شفیع کھوکھر سے دوگھنٹے میں تفتیش کرکے ان کا بائیو ڈیٹا تیار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ گھبرائیں مت گرفتار نہیں کیا جارہا، آپ سے صرف تفتیش کرنی ہے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی سپریم کورٹ میں ہی شفیع کھوکھر سے تفتیش کرکے رپورٹ دیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر سے مکالمہ کیا کہ آپ نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔ جس پر شفیع کھوکھر نے کہا کہ مجھے آپ سے انصاف کی توقع ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف بھی ہوگا اور سزا بھی اسی عدالت سے ہوگی، آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا، بیواﺅں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میں ہمیشہ سے آپ کو جاتنا ہوں، بتائیں ارب پتی کیسے بنے، آپ لوگ اپنے علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے تھے لوگ آپ کے خلاف عدالت جانے سے ڈرتے تھے۔سب سے پہلے انصاف ان مسکینوں کے ساتھ ہوگا جن کی زمین آپ ہڑپ کرگئے، 1977 میں نیاز بیگ سکیم منظور ہوئی، اس کے بعد کس قانون کے تحت 2014 میں افضل کھوکھر کی زمین یکجا کی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں کنسولیڈیشن کروالی۔اس موقع پر عدالت نے افضل کھوکھر کی زمینوں کو یکجا کرنے والے کنسلیڈیشن کلیکٹر، تحصیلدار اور پٹواری کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹھوکر نیاز سکیم میں 1977 کے بعد زمین کیسے کنسالیڈیٹ ہو گئی؟پتہ کیا جائے کہ 40 کینال والے کھوکھر پیلس کی زمین کھوکھر برادران کی ملکیت ہے یا نہیں؟۔دوران سماعت ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ کھوکھو برادران کی جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے میں وقت لگے گا، بورڈ آف ریونیو کے حکام کو 1977 میں تعینات پٹواری اور دیگر افسروں کے نام یاد نہیں ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھوکھر برادران کے رقبے کا اشتمال کرنے والے افسران اب کہاں تعینات ہیں؟۔ایل ڈی اے افسر نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ کھوکھر برادران کی ایل ڈی اے اراضی پر تعمیر مارکیٹ کا آپریشن کرنے والے تمام افسران معطل کر دیئے گئے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سب ملے ہوئے تھے، غریب اور مسکینوں کو جائیدادوں سے محروم کیا گیا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جب 1977 میں اشتمال کردیا گیا تو پھر اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، یہ طاقتور لوگ تھے اس لیے 2013 میں دوبارہ غیر قانونی اشتمال کرایا۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ اتنے طاقتور لوگ ہیں کہ جو ان کے خلاف بات کرے انہیں مروا دیتے ہیں۔مسکین اور غریب لوگوں کو جائیداد سے محروم کرنے والے افسران کو نہیں چھوڑیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے ان تمام افسران ، پٹواریوں اور قانون گو اور تحصیلدار کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔اس موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے کہاں جانا ہے، چھوڑیں۔ اس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پھر شفیع کھوکھر کا نام اس فہرست میں ڈال دیا جائے۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی استدعا پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ای سی ایل کی بات کر رہے ہیں، دنیا کے اچھے ممالک میں کڑا پہنا دیا جاتا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سیف الملوک کھوکھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سیف عزت بہت بڑی چیز ہے عزت پیسے ، لوگوں کی زمینوں پر قبضے اور ڈرا دھمکا کر نہیں آتی بلکہ لوگوں کی خدمت کرکے آتی ہے۔چیف جسٹس نے سیف الملوک سے استفسار کیا کہ بتاﺅ وہاں کوئی خیراتی ہسپتال کھولو گے؟ جس پر جواب دیا گیا کہ جی کھولوں گا۔اس موقع پر پولیس افسر نے عدالت میں بتایا کہ شفیع کھوکھر نے کیمپ میں 48 ایکڑ اراضی پر قبضے کا اعتراف کیا تھا، اب انکار کر رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر کو بلایا۔شفیع کھوکھر نے کہا کہ میرے پاس 25 ایکڑ زمین تھی بعد میں مزید خریدی، شروع سے اس زمین کو کاشت کر رہے ہیں، قصور میں 500 ایکڑ زمین ہے جس پر متعدد لوگوں کا قبضہ ہے، 500 ایکڑ اراضی کا کیس بورڈ آف ریونیو میں چل رہا ہے۔اس دوران عدالت نے بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا کہ قصور والی اراضی کا قبضہ فوری لے لیا جائے، بورڈ آف ریوینو میں فیصلے ہوتے رہیں گے۔عدالتی حکم پر وکیل شفیع کھوکھر نے کہا کہ قصور کی اراضی خریدنے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی کوئی نیک نیتی نہیں تھی، ریاست کے ساتھ دھوکہ کرکے زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور بورڈ آف ریونیو کھوکھر برادران کی اراضی کی نشاندہی کرے۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ افضل کھوکھر کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے تک ان کے موکل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو قانون کی طاقت کا اندازہ نہیں ، قاضی کی نشست پر بیٹھے ہمیں ایم این اے اور ایم پی اے نظر نہیں آتے، یہ لوگ ریاست کا حق مار رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے لیا واپس کردیں، معافی کا خانہ کسی بھی وقت موجود ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ایل ڈی اے اور ٹی ایم اے سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کھوکھر برادران کی تمام جائیداد کے رقبے اور خسرہ جات کی تفصیلات 7 روز میں طلب کرلیں۔ساتھ ہی عدالت نے اینٹی کرپشن، بورڈ آف ریونیو، ایل ڈی اے اور پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ہدایت کی کہ مشترکہ ٹیم کھوکھر برادران کے قبضوں میں ملوث ہونے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرے۔اس کے علاوہ عدالت نے کھوکھر برادران کے زیر قبضہ قصور میں 48 ایکڑ زرعی اراضی سمیت 500 ایکڑ اراضی واگزار کرنے کا بھی حکم دے دیا۔پولیس نے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو تھانہ نواب ٹاﺅن میں قبضہ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا ۔مقدمہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی محمد علی ظفر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ زمین خریدی تھی ۔اب اس جگہ پر افصل کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس بن چکا ہے ۔عدالت نے حکم دیا تھا جس کی بھی زمین پر قبضہ ہے وہ متعلقہ پولیس آفیسرز کو درخواست دیں۔برطانیہ میں مقیم ہونے کے باعث نہ آنے پر کیس لڑنے کے لئے مختار عام فیض احمد نامی شخص کو دے رہا ہوں ۔ قبل ازیںسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کے خلاف ناجائز قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

حمزہ بھی اندر ؟

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے حمزہ شہباز شریف کو آج طلب کر لیا حمزہ شہباز کی دوپہر ایک بجے دفتر حاضر ہونے کا کہا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز کی ایک بجے دوپہر دفتر میں طلب کر لیا۔ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ، آج بھی تقریبات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش منارہی ہے، گھروں اور بستیوں کو برقی قمقموں کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجایا گیا ہے جب کہ تقاریب کا آغاز گزشتہ رات ہی ہوگیا تھا، 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد رشتے داروں، عزیزوں اور احباب کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ ہوا۔ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں میں خصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں غیر متوازن انسانی رویوں اور انسانوں کی انسانوں سے لاتعلقی پر تنقید کی ہے۔ 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب منعقدہ روایتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا آج کے دور میں انسان اتنا لالچی ہو چکا ہے کہ اس کی حرص کا پورا ہونا ممکن ہی نہیں رہا۔ مادی اشیاءکا حصول بہت سے انسانوں کے لیے ان کی زندگی کا مقصد بن چکا ہے، جو غلط ہے۔

کل شہید جمہوریت کی برسی

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسناور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کل 27 دسمبر کو ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں ہوگی جہاں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج نوڈیرو میں طلب کیا گیا جہاں اہم پارٹی پالیسی اور آئندہ کا سیاسی عمل وضع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید وزیراعظم بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں منائے جائے گی جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاو¿س پہنچ چکے ہیں جبکہ آصف علی زرداری، فریال تالپور، صنم بھٹو، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت مرکزی رہنما اعتزاز احسن، رحمٰن ملک، یوسف رضا گیلانی، شیرین رحمٰن، قمر الزمان قائرہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے صدور اوردیگر صوبائی قیادت نوڈیرو اور گڑھی خدابخش بھٹو پہنچیں گے۔ برسی کی تقریب 27 دسمبر کی صبح 9 بجے قرآن خوانی سے شروع ہوگی، سہ پہر 12 بجے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی قیادت خطاب کرے گی۔

فریال تالپور کیخلاف شکنجہ ، دبئی میں 5 فلیٹس ، 500ایکڑ اراضی اور وہ سب کچھ جو پہلے کبھی نہ سامنے آسکا

کراچی(این این آئی)سابق صدرآصف زرداری کے امریکا میں فلیٹس کے بعد ان کی بہن فریال تالپور کی اندرون سندھ 500 ایکڑ زرعی زمین اور لندن میں 5 فلیٹس سامنے آگئے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مذکورہ زرعی اراضی نواب شاہ اور لاڑکانہ میں موجود ہے مگر فریال تالپور نے اس کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔دوسری جانب دبئی میں اربوں روپے مالیت کے 5 لگژی فلیٹ بھی فریال تالپور کی ملکیت نکل آئے ہیں جو ان کے اپنے نام پر نہیں بلکہ تین فلیٹس ڈرائیور حامد کے نام جبکہ دو فرنٹ مین غلام عباس کے نام رجسٹرڈ ہیں۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فریال تالپور فلیٹس کی بینیفشل مالک ہیں جس کے تحت ان کو ان فلیٹس کی خرید و فروخت کا مکمل اختیار حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں اور اندرون سندھ تمام جائیداد کِک بیکس اور منی لانڈنگ سے بنائی گئی اور دبئی فلیٹس کے لیے تمام رقم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کی گئی۔جے آئی ٹی نے فریال تالپور کی دبئی میں موجود جائیداد منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جائیداد چھپانے کی وجہ سے فریال تالپور کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے۔