” میں ان کو رلاﺅں گا “ خاتون لیگی ورکر عمران خان کے تاریخی الفاظ یاد کر کے رو پڑی ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (وائس آف اےشےا) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل ہی احتساب کا نعرہ لگایا تھا۔ اس حوالے سے عمران خان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان کو رلاو¿ں گا۔ ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاو¿ں گا اور اب کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے کیونکہ عمران خان کے سب سے بڑے مخالف شریف برادران اس وقت جیل میں ہیں جبکہ (ن) لیگ کے اور بھی رہنما زیرحراست ہیں۔ لیکن عمران خان کا ایک جملہ ان کے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتا ہے۔نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد (ن) لیگی کارکن انتہائی جذباتی ہو گئے یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو اپنے ٹی وی تک توڑ ڈالے۔ لیکن ایک خاتون نے تو نوازشریف کو جیل ہونے کے بعد رو رو کر اپنا بُرا حال کر لیا اور کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ میں ان کو رلاو¿ں گا تو وہ بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے اور ہم رو رہے ہیں۔خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔اس سے قبل جب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آیا تھا تب بھی کچھ ایسی ہی صورتحال تھی۔ سوشل میڈیا پر (ن) لیگی کارکنان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاو¿ں گا ، اور اب سب لیگی رو رہے ہیں۔

کم عمر ڈرائیورز ، ویلرزکی حادثاتی موت کیصورت میں کون ذمہ دار ؟ جان کر سب والدین آج سے بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں گے

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ سے پہلے ون ویلنگ، تیز رفتاری، موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں، موٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل اور کشوں کے سائیلنسر نکال کر شور و غل پیدا کرنے والوں کےخلاف عملی اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثاتی موت کی وجہ کے ذمہدار کوئی اور نہیں ان کے اپنے والدین ہونگے، انہون نے موٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ وارڈنز ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کےخلاف بھی سخت کارروائی کریں گے، سٹی ٹریفک پولیس نے اتوار کے روز بھی کم عمر ڈرائیوز کےخلاف کارروائی جاری رکھی، نیو ائیر نائٹ سے پہلے بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کےخلاف بھی کارروائی جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو محفوظ اور حادثات سے بچانے کےلئے کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ نہ چلانے پائے، چھٹی کے روز کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر گشت بڑھائی گئی، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ ون ویلرز اور کرتب دکھانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے، شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں، شہریوں خصوصاً والدین کے تعاون سے خونی کھیل کو خاتمہ ممکن ہو گا،سٹی ٹریفک پولیس نوجوان نسل کی حفاظت میں پیش پیش ہے،سٹی ٹریفک پولیس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے، نیو ائیر نائٹ کے پیش نظر کارروائی کےساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جارہی ہے،محفوظ سفر کیلئے تمام شہریوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

بے نظیر کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی ؟ اہم شخصیت کا انکشاف

کراچی (این این آئی‘ وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائیں گے انہوں نے قوم کی جیبیں کاٹیں اور معزز کہلا رہے ہیں،خورشید شاہ کی چیخیں بتا رہی ہیں ان کی بھی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے، سکھرجیسے خوبصورت شہرمیں ایسے بدصورت لوگ پیدا ہوئے ہیں، شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے، شہباز شریف نے ہلکی پلکی گوٹی فٹ کی ہوئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور ان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا، جس نے پاکستان کولوٹا اورنوچا اس کا انجام بُرا ہوگا، کرپشن کرنے والے یاد رکھیں کفن کی جیب نہیں ہوتی۔وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے منگل کو کراچی میں مزار قائداعظم محمد علی جناحؒ پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دورہ چین کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے، ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ انہوں نے ساری قوم کی جیبیں کاٹیں، میں تو ایک آوارہ کلاشنکوف رکھنے کے جرم میں 7 سال قید ہوا لیکن یہ لوگ سارا ملک لوٹنے کے بعد قید ہوئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی لیکن آصف زرداری کی وصیت پتہ نہیں کہاں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر سکھر ہے اور وہاں خورشید شاہ جیسا بدصورت شخص پیدا ہوا ہے، خورشید شاہ کے پیچھے کوئی شارک لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ30مارچ سے پہلے جھاڑو پھرنے والی ہے، ان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ بھی فکس ہونے والی ہے، عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، عمران خان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ تربوز کے سائز کے سر والے بچوں کا دماغ اندر سے خالی ہے۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں، میرے تعلقات نمبر ایک لوگوں سے ہوتے ہیں، چھوٹے موٹے لوگوں سے بات نہیں کرتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلرریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیارہوں، اس پرلوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ابھی تو جھا ڑو باندھا گیا ہے اور اس نے تھوڑا سا سانپ کی طرح ڈسا ہے اور ان کی چیخیں نکل گئی ہے جب مکمل جھا ڑو پھیرے گا تو کیا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان سے 100 فیصدامیدہے کوئی این آراونہیں ہوگااور چور وں لیٹروں کاحساب ہو گا ، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلارہے ہیںجبکہ ان کی شکلوں پرلکھاہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ کراچی سے پشاور تک ٹرین ڈالنے کے لئے چین سے بات چل رہی ہے۔ پرانی پٹڑی کو دوسری لائنوں پر لے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ اب کراچی میں تین دن رہا کروں گا۔کراچی بزنس حب ہے۔ایک مہینے میں دو ٹرین چلائیں۔آئندہ سال بھی 20 چلائیں گے۔آج کراچی سرکلر ریلوئے نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔چیف جسٹس بھی ٹرین سے سفر کریں گے۔ان کے لیے ٹرین پر جھنڈیاں لگاو¿ں گا۔چیف جسٹس نے ہمارے کیسز کورٹ میں لگا دیے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں۔میں نے پندرہ ٹرین کا وعدہ کیا تھا آج اسے بڑھا کر 24 کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے چہرے پر سب لکھاہے۔ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیں۔اتنی سی بھنڈی کھانے والے اربوں روپے کھا گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایم ایل ون کامیاب ہوگا تومجھے خوشی ہوگی۔سکھر میں لوگ چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جھاڑو چوروں پر ہی پھرے گی ہم تو ابھی نوخیز ہیں۔ملک میں مہنگائی کا طوفان پرانے حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔عمران خان کرپٹ نہیں ہوسکتااصل پیرپگار فوت ہوچکے ہیں۔باقی سب ایسے ہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ میری مارکیٹ میں اچھی سیلفیاں نہیں آرہی ہیں ۔انکل انکل بول کر سیلفی بنواتی ہیں بعد میں کچھ اور بن جاتا ہے۔

سالے کی پولیس سے ملی بھگت ،بہنوئی پر اغوا ، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ ، گرفتار کرا دیا ، ملاقات کیلئے آئی بیوی کی انگوٹھیاں بھی اتروالیں‘ سمیلہ کو بھائی کے حوالے کر دیا، قتل کا خدشہ: عبیدالرحمن ” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گیا

سرگودھا (محمد کامران ملک سے) پسند کی شادی کا انجام لواحقین نے پولیس کو بھاری رقم دیکر نوجوان کیخلاف اغواءبرائے زنا کا مقدمہ درج کروادیا‘ نکاح کے کاغذات پیش کرنے کے باوجود تفتیشی افسر کی ھٹ دھرمی‘ رشوت کی مد میں بھی25ہزار وصول کرلئے‘ متاثرہ نوجوان انصاف کیلئے خبریں ہیلپ لائن پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک10کے رہائشی عبیدالرحمان نے خبریں ہیلپ لائن میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں سرکاری سکولوں میں الیکٹریشن کا سامان سپلائی کرتا ہوں اور مرمت بھی کرتا ہوں میں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک107جنوبی فیصل آباد روڈ کا الیکٹریشن کا کام ٹھیکہ پر لیا دوران کام سکول کی ہیڈ مسٹریس سمیلہ جان سے مجھے محبت ہوگئی جس کا انجام کی شادی پر ہوا ہم نے کورٹ میرج اور ہنسی خوشی اپنے گھر میں رہنے لگے میری بیوی سمیلہ جان کا بھائی شارون جان جو کہ سرگودھا بورڈ میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعینات ہے اس نے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاﺅن کے بدنام زمانہ سب انسپکٹر سرور گجر سے ملی بھگت کر کے اسے ہزاروں روپے دیکر میرے خلاف اغواءبرائے زنا کا مقدمہ درج کر وادیا اور ہمارے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئی مجھے اور میری بیوی سمیلہ جان کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئے۔ میرے لواحقین نے سب انسپکٹر کو تمام ثبوت پیش کئے کہ ان کی شادی دونوں کی مرضی سے عدالت کے ذریعہ سے ہوئی ہے میری بیوی نے بھی نے یہی بیان دیا جس پر اختیارات کے نشہ میں دھت سرور گجر نے کہا کہ میں کسی عدالتی احکامات کو ماننے کا پابند نہیں ہوں۔ مجھے حوالات میں بند کردیا۔ میری بیوی نے مجھ سے ملاقات کرنا چاہی تو سرور گجر نے اس کے ہاتھ میں پہنی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 3طلائی انگوٹھیاں لیکر رکھ لیں اور پھر مجھ سے اسے ملنے دیا۔ بعد ازاں سرور گجر نے میری بیوی کو زبردستی اس کے بھائی شارون جان کے حوالے کر دیا جو کہ آج تک اس کی قید میں ہے عدالت میں شادی کے ثبوت پیش کرنے پر میری ضمانت ہوئی۔ میری خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزیراعظٰم‘ وزیر اعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب پولیس‘ اور ڈی پی او سرگودھا سے اپیل ہے کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے مطابق عدالت کے ذریعے شادی کی ہے لہذا میری بیوی کو بازیاب کروایا جائے کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ شارو جان میری بیوی کو کہیں قتل نہ کر دے۔ اور سرور گجر کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مہوش حیات کی ” لوڈویڈنگ“ بھارتی فیسٹیول میں فیچر فلم کیلئے نامزد

راجستھان(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم لوڈویڈنگ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔رواں سال عیدالضحی پر ریلیز ہونے والی فلم لوڈ ویڈنگ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔فلم میں اداکار فہد مصطفی اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم لوڈویڈنگ کے ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے۔ امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔ فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے لوڈ ویڈنگ کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ جے پور فلم فیسٹیول کا آغاز 2009 میں ہواتھا جس میں ہر سال مختلف ممالک کی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ گیارہویں فلم فیسٹیول کا آغاز 18 جنوری 2019 سے ہوگا جو 22 جنوری 2019 تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں نبیل قریشی اور فضا علی مرزا شرکت کریں گے۔

دیپکا ”چھپاک“ میںوکرانت کیساتھ نظر آئینگی“ آفرقبول کرلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ”چھپاک“ میں وکرانت میسے کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کر دی۔دیپیکا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم ”چھپاک“میں اداکار وکرانت میسے کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھپاک ایک المیے اور ایک فتح کی داستان ہے جو انسانی روح کی گہرائیوں کا ادراک دیتی ہے۔دیپکا نے ٹوئیٹ میں کہا کہ دیپکا اور میگھنا گلزار نے ہاتھ ملا لئے اس فلم میں تیزاب گردی کا شکار لکشمی اگروال کی کہانی بیان کی جائے گی اور وکرانت میرے مقابل کردار میں ہوں گے۔لکشمی اگروال پر تیزاب کا حملہ 15سال کی عمر میں ہوا تھا اور ان کا کردار32 سالہ دیپیکا کریں گی۔ دیپیکا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ سال مارچ میں شروع ہو گی۔
hma/jav/msb 1223

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون سپیسی پر فرد جرم عائد

بوسٹن(شوبزڈیسک ) امریکی ریاست میسا چوسٹس میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی پر 18 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیون اسپیسی پر الزام ہے کہ انہوں نے دو سال قبل 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ نانٹکیٹ کے مقامی عدالت میں سات جنوری کو مقدمہ کی سماعت کی جائے گی۔ اسیسی کے وکیل نے فوری طور پر عدالت کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اسپیسی پر نومبر 2017 کو ایک ٹی وی چینل کی صحافی ہیدر نے الزام عائد کیا تھا کہ اسپیسی کی جانب سے اس کے 18 سالہ بیٹے کو کلب کار ریسٹورنٹ اور نانٹکیٹ بار میں سات جولائی 2016 کو جنسی زیادتی کی گئی تھی۔
اسپیسی پر الزام عائد کرتے ہوئے ہیدر نے کہا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پینے کے بعد 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے خلاف تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔ ہیدر کی جانب سے اسپیسی کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد 30 سے زائد افراد نے اسپیسی پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔

کوہلی ”زیرو “میں انوشکا کی اداکاری پرنہال ‘تعریفیں کرتے رہے

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم زیرو میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم زیرو میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل رانڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم زیرو دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا۔
اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔دوسری جانب بھارتی فلم تجزیہ نگارترن آدرش نے فلم زیروکوناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکینڈ پربھی فلم خاطرخواہ کمائی نہ کرسکی۔ ان کے مطابق فلم نے پہلے روز20 کروڑ، دوسرے روز18 کروڑ جب کہ تیسرے روز 20 کروڑ کا کاروباردیا

2019ئ: امن ، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا :فنکار

لاہور (شوبزڈیسک) شوبز شخصیات نے نئے سال کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2019ءپاکستان میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا ، ہر شخص کو نئے سال میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے اور اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے لئے اہداف مقرر کرنے چاہئیں ۔ اداکارہ ثنا ،میرا ،نیلم منیر، ریشم ، میرا ،جاوید شیخ،ببرک شاہ،عمائمہ ملک ، ماورا حسین ، عروہ حسین ، مہوش حیات ،ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ،احسن خان ،افضل خان ، افتخار ٹھاکر ، ناصر چینوٹی ، نسیم وکی نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہماری دعا ہے کہ 2019ءپاکستان میں خوشیوں کےساتھ امن اور خوشحالی لے کر آئے اور ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منازل طے کرے ۔نیا سال پاکستان کی فلم انڈسٹری کےلئے بھی ترقی کا سال ثابت ہو۔
اور ہمیں اس کےلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے ۔شوبز شخصیات نے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا اور اس کے لئے ہر شخص کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے اہداف مقرر کرنے چاہئیں ۔ جس کے تحت بیشک ایک شخص کہیں ایک درخت لگا دے ،کسی ایک غریب اور نادار کی ذمہ داری اٹھا لے اوراسی طرح مستحق افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلئے کردار ادا کیا جائے ۔

نواز شریف کبھی وزیراعظم ، کبھی جیل میں قیدی با مشقت : ضیا شاہد ،ہیلتھ کئیر کمیشن خود مختار بورڈ بنانے یا توڑنے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد ،علیمہ خان ، علیم خان ، پرویز خٹک کیلئے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی : چانڈیو ، گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کرنیوالا جتنا بھی با اثر ہو سخت کاروائی کرینگے : اعجاز عالم ، چینل۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کہنہ مشق صحافی معروف تجزیہ کار ضیاءشاہد نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کا یوم ولادت ہی نوازشریف کو سزا ہوئی ہے اور انہیں کوٹ لکھپت جیل لایا گیا ہے اور ان کو بارک نمبر 1اور ان کو بیٹر کلاس بھی دے دی گئی ہے ان کا بھی کل یوم پیدائش ہے۔ قائداعظمؒ جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ایک خواب جو حضرت علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا لیکن عملی جامہ قائداعظمؒ نے پہنایا اور قائداعظمؒ نے دیکھتے ہی دیکھتے کنکروں سے اینٹوں سے مٹی سے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھی جو مسلمانوں کی سب سے بڑی بنیاد رکھی جسے ہم اپنی نالائقیوں کی وجہ سے 1971ءمیں اس کا آدھے سے زیادہ حصہ گنوا بیٹھے اور انڈیا نے جارحیت کرکے اپنی فوج بھیج کر مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ کر دیا۔ تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کہا جا سکتا ہے کہ قائداعظمؒ نے بجاطور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آبادی کے اعتبار سے رقبہ کے اور آبادی کے اعتبار سے بڑا ملک تھا اس وقت یہ مسلمانوں کی سب سے بڑی ریاست تھی۔ نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خبریں کے رپورٹر شعیب بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کو کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصف زرداری کے کیسز کے حوالے جے آئی ٹی کی رپورٹس حیران کن ہیں۔ یہ عجیب تماشا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے جو صدقے کے بکرے خریدے گئے اور آصف زرداری کے لئے وہ بھی رشوت کے پیسوں سے خریدے گئے۔بہرحال یہ الزامات ہیں زرداری صاحب اور لطیف کھوسہ صاحب کو چاہئے کہ وہ ان کے جواب دیں اگر واقعی اس طرح سے ہوا ہے تو یہ بہت افسوسناک بات ہے بلکہ یہ بہت شرمناک بات ہے۔ ضیاءشاہد نے کہا کہ جہاں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تعلق ہے وہ الگ چیز ہے۔ مریم نواز اگر جلسے جلوسوں میں جانا بھی چاہیں تو دوسری بات ہے یہ حکومت دیکھے گی کہ کیا وہ عدالتی احکامات ہیں کیا وہ اس کے خلاف تو نہیں چل رہیں۔ آج صبح ہمارے ایوننگ اخبار نے بھی سرخی دی ہے کہ پارٹی کی قیادت اب ان کے ذمے ہے یہ غلط خبر ہے۔ پارٹی کی قیادت ان کے ذمے نہیں لگ سکتی کیونکہ ان کو بھی 10سال کے لئے نااہل کر دیا گیا ہے اور جس کو عدالت نے نااہل کر دیا ہو وہ جب تک اعلیٰ عدالت سے پہلا حکم واپس نہ ہو اس وقت تک وہ سیاست میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ قرآن پاک کی یہ آیت دہراتا رہتا ہوں جس کا ترجمہ ہے: یہ وہ دن ہیں جن کو ہم لوگوں کے درمیان گردش کرتے رہتے ہیں“ پچھلے سال تک نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم تھے آج وقت بدلا ہے اور اتنے حالات تبدیل ہوئے ہیں کہ پہلے وہ نااہل ہوئے پھر وہ وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل ہوئے پھر وہ سیاست سے نااہل قرار پائے اور پھر پارٹی قیادت کے لئے نااہل قرار پائے پھر ان پر فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس ہوئے پھر العزیزیہ کیس میں ان کو دو دن پہلے 7سال کی سزا ہوئی اور سزا بھی بامشقت ہے۔ اب عدالت جو ہے جیل حکام کوئی ہلکی پھلکی مشقت کے لئے کوئی کام دیں گے انسان کانپ اٹھتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ہمیں محفوظ رکھ اور یہ شخص جو کبھی پاکستان کا وزیراعظم تھا آج وہ جیل میں ہے۔ آج قید بامشقت ان کا انتظار ہے ان کو جیل میں اے کلاس بھی نہیں بلکہ بیٹر کلاس ملی ہے اور بیٹر کلاس میں وہ گھر کے کپڑے پہن سکتے ہیں‘ گھر سے کھانا منگوا ستے ہیں‘ گھر کے برتن استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کوئی نہ کوئی کام ضرور کرنا پڑے گا کیونکہ یہ قید بامشقت ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج صبح جیل کے دروازے پر پرویز ملک نے جو ان کے ایم این اے بھی تھے اور پنجاب حکومت کے مشیر بھی تھے ان کی بیگم صاحبہ بھی بڑے عہدے پر تھیں۔ انہوں نے کیک کاٹا۔ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس میں 20یا 22لوگ موجود تھے۔یہ بڑی بات ہے کہ انہوں نے کیک کا اہتمام کیا لیکن اس سے دوبارہ دوبارہ یاد دلاتا ہوں کہ قرآن پاک کے ارشاد کے مطابق واقعی یہ ایام ہیں جن کو اللہ تعالیٰ گردش دیتے ہیں کوئی سوچ سکتا تھا کہ نوازشریف کی سالگرہ کاٹنے کی تقریب میں صرف 20‘ 22آدمی شریک ہوں گے۔ ضیاءشاہد نے کہاکہ نیب فلیگ شپ کیس لیکر سپریم کورٹ جا رہی ہے۔ نیب اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔ نوازشریف کو بری کر دیا گیا تھا وہ دوبارہ تیاری کرکے سپریم کورٹ بھی جا رہی ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ بھی العزیزیہ کا جو کیس ہے جس میں 7سال کی سزا ہوئی ہے کورٹ میں جا رہی ہے۔ دونوں فریقین اپنے اپنے مﺅقف پر عدالت میں جا رہے ہیں اب عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے اس کا کوئی شخص اندازہ کر سکتا ہے نہ کوئی پیش گوئی مناسب ہے۔ یہ عدالتی معاملہ ہو گا۔ (ن) لیگ پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ضیاءشاہد نے کہا وزیراعظم کے باوجود عمران خان اپنے خلاف نوٹس رکوا سکے عمران خان کی بہن کو اس جرم میں جتنی سزا بنتی تھی دے دی گئی۔
وزیر انسانی حقوق پنجاب اعجاز عالم نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے یہاں آج بھی فیوڈل ازم موجود ہے۔ جس کے افراد خود کو حکمران سمجھتے ہیں بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں۔ یہ وحشی لوگ ہیں جن سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ضروری ہے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اگر تشدد کے واقعہ میں ملوث پایا جائے تو اس کیخلاف بھرپور قانونی ایکشن ہو پنجاب اسمبلی میں گھریلو ملازمین کے حوالے سے ایک بل موو کیا ہے ہم گھریلو ملازمین کو لیبر منسٹری سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تاکہ تمام ملازمین کا ریکارڈ موجود ہو یقینی بنارہے ہیں آج بھی گھر میں ملازم رکھے اس کا اندراج کرائے۔ پنجاب حکومت بچوں پر تشدد کو روکنے کیلئے ایک مربوط نظام بنارہی ہے ہم پہلے سے موجود قوانین میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں کیونکہ جب تک سزائیں نہ ہونگی یہ واقعات جاری رہیں گے‘ خواتین کو بھی انتظامی عہدوں پر لا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچوں کے حوالے سے بہتری آسکے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے آصف زرداری پر لگائے الزامات کا جواب دے رہے ہیں الزام لگانے والوں کا تو منہ بند نہیں کرسکتے قوم جے آئی ٹی کو قبول نہیں کرتی جب بھٹو صاحب کیخلاف فیصلہ آیا تو بڑے بڑے جغادری تعریفیں کرتے تھے وقت گزرنے کے ساتھ اب وہ بھٹو شہید ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مضبوط مالی حیثیت تو سارا ملک جانتا ہے عمران خان نے محل کہاں سے بنایا ہے علیمہ خان، علیم خان، وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف کیوں جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔ آصف زرداری پر الزامات ایک فرمائشی رپورٹ ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ قوم ان الزامات لگانے والوں پر اعتبار نہیں کرتی۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ کیئرکمیشن بورڈ بنانے یا توڑنے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک خودمختار بورڈ ہے اس کے ممبرز کو سلیکشن کمیٹی سلیکٹ کرتی ہے کمیٹی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ہیومیوپیتھک ایسوسی ایشن، طب ایسوسی ایشن سمیت اس طرح سات ایسوسی ایشن کے ممبرز ہوتے ہیں جو 14بندوں کے نام دیتے ہیں ان میں سے 7افراد کو سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ نمائندہ خبریں قصور جاوید ملک نے کہا کہ گھریلو ملازم بچوں اور خواتین پر تشدد عام ہے، سرکاری سطح پر گھریلو ملازمین کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے ہی نہیں کئے جاتے دیہاتوں سے سات آٹھ سال کی بچیوں کو شہر بھیج دیا جاتا ہے جو امیر گھروں میں کام کرتی ہیں یہ بچیاں عموماً جن گھروں میں کام کرتی ہیں وہیں انہیں رہائش بھی دی جاتی ہے۔ مالکان ان بچوں پر تشدد کرنے سے نہیں گھبراتے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا‘ تشدد سے کسی بچی کی موت بھی ہوجائے تو اس کے والدین عزت کے مارے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔ لاہور کے گردونواح کے چھوٹے شہروں قصبوں سے گھریلو ملازمت کیلئے لائے جانے والے بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن کا پھر کوئی پُرسان حال نہیں ہوتا۔ ان بچوں کو کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوتا جس کے باعث اندوہناک واقعات سامنے آتے ہیں۔ نمائندہ خبریں شعیب بھٹی نے کہا کہ نوازشریف کو جیل میں بی کلاس ملی ہے ان کو بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے جبکہ شہبازشریف کا بیرک نمبر 3ہے نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتہ کا دن طے کیا گیا ہے جبکہ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نوازشریف کو پسندیدہ لباس، ذاتی بستر کرسی میز، 3اخبار اور کھانا گھر سے منگوانے کی سہولت حاصل ہے۔ نمائندہ خبریں عاطف سبزواری نے کہا کہ افضل ندیم کھوکھر کو پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا، ان پر بنایاگیا مقدمہ بالکل درست ہے افضل کھوکھر پر قبضوں کے متعدد الزامات عرصہ سے چلے آرہے ہیں۔ منشا بم کو بھی ان کی سرپرستی حاصل تھی، ان کے بھائی شفیع کو بھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔