اپوزیشن کی سویلین بالا دستی سے مراد صرف حکومت ہٹانا ہے تو یہ اچھی کاوش نہ ہوگی: سیف الرحمان ، لیگی رہنما حکومتی جماعت میں جارہے ہیں حکومت گرانا دور کی بات ہے: ناصر اقبال ، ن لیگ پیپلزپارٹی مل جائیں تو ان ہاﺅس تبدیلی آسکتی ہے: ضمیر آفاقی ، نیب کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے کیوںبھولتے ہیں اپنے دور میں انہوں نے تبدیلی نہیں کی:ناصر قریشی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی کی آئین میں گنجائش ضرور ہے تاہم حقائق یہ ہیں کہ احتساب کا طوفان چل پڑا ہے ن لیگ کے اپنے مسائل بہت ہیں لیگی رہنما حکومتی جماعت میں جارہے ہیں حکومت گرانا تو دور کی ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے ساتھیوں کو ہی جانے سے روک لیں تو بڑی بات ہے۔ ریاستی ادارے طے کرچکے ہیں احتساب ہوکر رہے گا۔ نیب کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ سابقہ بلاامتیاز احتساب ہورہا ہے 40سال تک اقتدار میں رہنے والوں کی باری پہلے ہی آئے گی قوم کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے شاہ محمود بہترین وزیر خارجہ ثابت ہونگے۔ ان کے حالیہ چار ملکوں کے دورے سمیت اہم ہیں۔ جو دور رس اثرات کے حامل ہونگے پاکستان تیزی کے ساتھ ابھر رہا ہے جبکہ بھارت تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ معروف صحافی میاں سیف الرحمان نے کہا کہ سویلین بالادستی کا بیڑا ن لیگ نے نہیں اٹھارکھا۔ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے، سویلین بالادستی ہوگی، اپوزیشن کی بالادستی سے مراد صرف حکومت کو ہٹانے کا ایجنڈا ہے۔ یہ اچھی اکاﺅنٹنگ نہ ہوگی پاکستان میں سیاسی ارتقا جاری ہے اب فارورڈ بلاک بنانا اتنا آسان نہیں رہا موجودہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ اس لئے ان ہاﺅس تبدیلی کی کوئی نشانی نظر نہیں آرہی۔ حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ دیں تو مشکل ہوسکتی ہے تاہم ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ وزیر خارجہ کا چار ممالک کے دورے پر جانا اہم اور خوش آئند ہے حکومت کا ایجنڈا کہ جہاں سفیر بیٹھے ہوں وہاں ٹریڈ کمشنر بھی تعینات کیا جائے بہت اہم ہے۔ سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے ک ہا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں مل جاتی ہیں تو ان ہاﺅس تبدیلی آسکتی ہے حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگادیا ہے اپوزیشن اگر عوامی مسائل کا نعرہ لیکر چلے تو حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔ تحریک انصاف میں بھی گروپنگ موجود ہے۔ نیب کو بلاامتیاز احتساب کرنا چاہیے تاہم ایسا نظر نہیں آرہا شاہ محمود کا چار ملکوں کا دورہ اہم ہے مزید دورے بھی کرنے چاہیے بھارت کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانا چاہیئں۔ تجزیہ کار ناصر قریشی نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف متحرک نظر آرہی ہے ن لیگ نے ان ہاﺅس تبدیلی کا بیانیہ دیدیا ہے۔ نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے یہ کیوں بھولتے ہیں کہ کہ اپنے ادوار میں تو انہوں نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی چیئرمین نیب بھی انہوں خود تعینات کیا۔ کرسمس پر تمام مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں قائداعظم کا دن ہمیں اسی طور پرمنانے کے بجائے ان کے فرمودات کی تقلید کرنا ہوگی۔

سرفرازوکٹوں کے پیچھے 150 شکارمکمل کرنے کے قریب

سینچورین (اے پی پی) پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 150 شکارز مکمل کرنے کیلئے مزید 2 شکارز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جنوبی افریقہ کےخلاف شروع ہونےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔، اگر سرفراز کامیاب ہوئے تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن جائیں گے، سرفراز نے اب تک 148 شکارز کر رکھے ہیں، انہوں نے 128 کیچز تھامے اور 20 سٹمپس کئے، پاکستان کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے کا اعزاز وسیم باری کو حاصل ہے جنہوں نے 228 شکارز کر رکھے ہیں، کامران اکمل 206 شکارز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

امریکہ سے سٹریٹجک تعلقات کا دورہ ختم ، اب چین ہمارا اتحادی : جنرل (ر ) امجد شعیب ، نیب قوانین میں ایسی ترامیم ہونی چاہیے جن سے بلاامتیاز احتساب یقینی ہو: کائرہ، قائداعظم والی خصوصیات سیاستدان اپنالیں تو ملکی نقشہ بدل جائےگا: سرتاج عزیز، شریف ، بھٹو خاندان کی سیاست ختم ہورہی ہے: احمد رضا قصوری کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم طالب علموں سے بہت محبت کرتے تھے، مختلف کالجوں میں جاتے تو تجارت اور صنعت پر خاص طور پر بات کرتے کہ ان شعبوں میں مسلمان بہت پیچھے تھے۔ قائداعظم بہت قابل انسان اور ایمانداری تو ایسی تھی کہ مخالفین بھی سراہتے تھے۔ سیاست میں جمہوری اقدار کے قائل تھے۔ قائداعظم میں جو خصوصیات تھیں ہمارے سیاسی رہنما اگر ان کی تقلید کریں تو ملک کا نقشہ تبدیل ہوجائے۔ معروف قانون دان احمد رضا قصوری نے کہا کہ قائداعظم نے 11اگست 1947 کی تقریر میں مستقبل کے پاکستان کا واضح نقشہ پیش کردیا بدقسمتی ہے کہ جس طرح کا پاکستان وہ چاہتے تھے وہ نہ بن سکا۔ شریف اور بھٹو خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں تاہم سلیکٹڈ احتساب کے خلاف ہیں۔ نیب قوانین میں ایسی ترامیم چاہتے ہیں جن سے بلاامتیاز احتساب یقینی ہو۔ نوازشریف سے 2008 میں کہا تھا کہ نیب قوانین میں سقم دور کئے جائیں۔ تاہم ن لیگ نے ساتھ نہ دیا نیب قوانین کو ہمیشہ وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا اور آج بھی ایسا ہی ہورہا ہے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ امریکہ طالبان مذاکرات سے افغانستان میں امن قائم ہونے کی امید بندھی ہے تاہم خطے کے دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس معاملے پر آن بورڈ لانا ضروری ہے۔ وزیر خارجہ کا دورہ اسی حوالے سے بہت اہم ہے اگر خطے کے ممالک کی سپورٹ بھی حاصل ہوجاتی ہے تو افغانستان میں امن قائم ضرور ہوگا۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کا دور ختم ہوچکا کیونکہ پاکستان کا اتحادی چین ہے جسے امریکہ پسند نہیں کرتا اور امریکہ کا پارٹنر بھارت بن چکا ہے جو ہمیں پسند نہیں پاکستان کو امریکہ سے تعلقات ضرور رکھنے چاہئیں اتحادی ہونا ضروری نہیں ہے۔ افغانستان میں امن ہمارے لئے زیادہ ضروری ہے اسی لئے امریکہ سے تعاون کررہے ہیں روس بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے اسے بھی اس معاملے پر آن بورڈ لینا چاہیے۔

لاہور وائٹس نیشنل ٹی 20کا چیمپئن بن گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل لاہور وائٹس نے اپنے نام کر لیا ،فیصلہ کن معرکے میں لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 2وکٹوں سے شکست دی۔لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئٹنی کپ کے فائنل میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 162رنزبنائے ۔ راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک 44،زاہد منصور30، حماد اعظم 22اور محمد نواز21رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ حیدر علی 4،عمر امین11،سعود شکیل 5،جمال انور 10اورسہیل تنویر 4رنز بنا سکے ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2,2،ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے 1,1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔جبکہ سلمان بٹ13،علی خان 5،عماد بٹ 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ راولپنڈی ریمز کی جانب سے حماد اعظم نے تین ،خالد عثمان ،محمد نواز اور زاہد منصور نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

پاک پروٹیز پہلا ٹیسٹ آج سے شروع،محمد عبا س ِ،شاداب قومی سکواڈ سے باہر

سینچورین (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے سینچورین میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم کو فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور آل راﺅنڈر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہیں البتہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پروٹیز کا گرین شرٹس کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 12 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سنچورین ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط اور بیٹنگ مشکوک ہے،گرین پچ پاکستانی بلے بازوں کیلئے امتحان ہوگی۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔پچ ہری اور خطروں سے بھری ہوگی پر یہاں آخری تین ٹیسٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے ٹور میچ میں جنوبی افریقہ الیون کو ہرا کر حریف ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔قومی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی، یاسر شاہ ورلڈ کلاس سپنر ہیں اور وہ ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز فاسٹ باﺅلرز کیلئے موزوں ہوتی ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ یاسر شاہ میزبان ٹیم کے بلے بازوں کیلئے خطرناک باﺅلر ثابت ہوں گے، جنوبی افریقن بلے بازوں نے گزشتہ تین برسوں سے کسی کوالٹی لیگ سپنر باﺅلر کا سامنا نہیں کیا اسلئے یاسرشاہ کی وجہ سے ہمیں نفسیاتی برتری ہو گی، امید ہے کہ وہ بھی حریف بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔ قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔اسکواڈ میں اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 1995ءسے 2013ءتک مجموعی طور پر 23 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں پروٹیز کا پلڑا بھاری رہا، جنوبی افریقہ نے 12 اور پاکستان نے چار فتوحات حاصل کیں جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیٹھی کا شہریارکیخلاف قانونی کارروائی کا اشارہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے شہریار خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی بورڈ سے زر تلافی کیس ہارنے اور بھاری جرمانے پر شہریار خا ن نے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا تاہم ان کے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، ایسا کہنا بالکل غلط ہوگا کہ باہمی سیریز کے سمجھوتے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بھارتی بورڈ پر کیس کرنے کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا تھا اور وہ شہریار خان کے سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں، بھارتی بورڈ کیخلاف آئی سی سی میں کیس کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ سے منظوری حاصل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شہریار خان نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ نجم سیٹھی کو مشورہ دیا گیا کہ بھارت کیخلاف باہمی سیریز نہ ہونے پر زرتلافی کیلئے آئی سی سی سے رجوع نہ کیا جائے کیونکہ پاکستان کا کیس بہت کمزورتھا۔

”پروفیسر“نوجوان کرکٹرزکوکھیل کے گرسکھانے لگے

لاہور(آئی این پی) محمد حفیظ لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا انٹرنیشنل کرکٹ تجربہ منتقل کرنے کے لئے میدان میں آ گئے۔محمد حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لاہور قلندرز کے پلیئرز کو خصوصی طور پر ٹپس دیں۔ اس موقع پر نامور آل رانڈر نے کھلاڑیوں کو گیم میں بہتری بنانے کے لئے خصوصی طور پر لیکچر بھی دیا۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں، لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے انہیں برینڈن میک کولم کی جگہ ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں فخر زمان، اے بی ڈویلیرز، کارلوس، بریتھ ویٹ، کورے اینڈرسن، حارث سہیل، راحت علی، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، آنٹون ڈیوچ، آغا سلمان، سہیل اختر، سندیپ، محمد عمران، عمیر مسعود، برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رف شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 14فروری سے شروع ہو کر 17 مارچ تک جاری رہے گا۔پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ سمیت مجموعی طور پر آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں پیش آیا۔ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق علی رضا عابدی جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی یا پھر ملزمان گاڑی میں تھے۔فائرنگ کی زد میں آ کر علی رضا عابدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی کے مطابق اُن کے بیٹے کو پیٹ میں ایک گولی لگی تھی۔

بھارت: انتہاپسند ہندوﺅں کا عبادت میں مصروف مسیحی برادری پر حملہ

کولہا پور(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کولہا پور میں 20 سے زائد انتہاپسندہندوﺅں نے ایک گھر پر حملہ کرکے عبادت میں مصرف 12 مسیحی افراد کو زخمی کردیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’کوواڈ گاﺅں کے ایک گھر میں میسحی برداری خصوصی عبادت میں مصروف تھی کہ اسی دوران 20 سے زائد نقاب پوش انتہاپسندہندوﺅں نے تلواروں، لوہے کی سلاخوں اور کانچ کی بوتلوں سے حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندہندوﺅں کے حملے میں 12 سے زائد مسیحی افراد زخمی ہوئے جس میں سے 4 کو نازک حالات کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔پریس ٹرسٹ انڈیا کے مطابق انتہاپسندہندوﺅں کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے مسیحی خواتین نے مرچ پاﺅڈر کا استعمال کرکے اپنی جانیں بچائیں اور حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا جس کے باعث کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ کرسمس کے خصوصی عبادت سے محض دو زور پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد پورے بھارت میں مسیح برادری نفسیاتی دباﺅ کا شکار رہی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’مسیحی برداری نے انتہاپسندوﺅں کے ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت محدود حفاظتی انتظامات کیے‘۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ مسیحی برداری پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی حکومت نے مذکورہ معاملے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں دیا۔واضح رہے کہ بھارت میں مارچ 2015 میں متعدد نقاب پوش انتہاپسندوﺅں نے چرچ پر بدترین پتھراﺅ کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ دیندرا فدنیوز نے حملہ آواروں کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔یاسر شاہ نے حال ہی میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی تھی۔یاسر شاہ نے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔