بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا چوری کرنے کا اعتراف

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار کار کا ٹائر چرایاتھا۔شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے پاس کروڑوں مالیت کی جائیداد اور بیش قیمتی گاڑیاں ہیں، اتنی دولت ہونے کے باوجود کنگ خان نے ایک بار کار کا ٹائر چرانے کا اعتراف کیاہے۔حال ہی میں ریڈیو مرچی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنی کار میں کہیں جارہا تھا لیکن یہ نہیں بتاو¿ں گا کہ کہاں جارہاتھا کہ میری کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ میں نے ٹائر خود ہی تبدیل کرلیا تاہم اسی وقت کار کادوسرا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہیں تھا لہٰذا میں نے جلدی سے وہاں کھڑی ایک اور کار کا ٹائر نکال کر اپنی کار میں لگالیا اتفاق سے اس کار کا ماڈل بھی وہی تھا جو میراتھا۔کنگ خان نے کہا میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑا ٹائر چرانے کے بعد میں نے کار پر شکریہ کا نوٹ رکھ دیا، تاہم اس کے بعد میں نے کبھی دوبارہ ایسا نہیں کیا۔ دوران انٹرویو شاہ رخ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب کا واقعہ ہے۔

کراچی میں سال نو پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی سکھیا گراو¿نڈ میں پولیس نے کارروائی کے دوران سال نو پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں سکھیا گراو¿نڈ میں قائم منشیات کے اڈے پر پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سکھیا گراو¿نڈ کے اطراف کے علاقے کو گھرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے 2 دستی بم اور ایک بارود سے بھری موٹر سائیکل ملی، موٹر سائیکل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنادیا جب کہ جائے وقوعے سے 7 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں 8 سے 10 کلو بارود موجود تھا، پولیس کے مطابق برآمد کیے جانے والے دونوں بم روسی ساختہ ہیں جب کہ دہشت گردوں نے سال نو کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔دوسری جانب بارود سے بھری موٹر سائیکل کے مالک کا پتہ چل گیا، موٹر سائیکل گزشتہ شام ہی پی آئی بی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل مالک نے رات 8 بجے پی ا?ئی بی تھانے میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔تفتیشی حکام کے مطابق موٹر سائیکل تیار کرنے والے گروہ کا تعلق مفتی شاکر گروپ سےلگتاہے، مفتی شاکر گروپ چوہدری اسلم اور انسپیکٹر شفیق تنولی پر خودکش حملوں میں ملوث تھا، موقع سے ملنے والے شواہد سے اس گروپ کے تانے بانے جیل میں مل رہے ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے 3 دستی بم بھی ملے تھے، جب کہ موٹر سائیکل کے ساتھ ڈیٹونیٹر اور ایک دستی بم بھی لگایا گیا تھا، موٹر سائیکل کے ساتھ بوتل میں آدھا لیٹر پیٹرول ڈال کر ٹنکی کے نیچے لٹکا دی تھی جب کہ موٹر سائیکل کی ٹنکی میں 7 کلو بارود نٹ بولٹ کے ساتھ بھرا ہوا تھا۔

بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے: چیف جسٹس

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بھارت کیوں ہمارا پانی چوری کر رہا ہے؟ اسے پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی چوری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا دریائے راوی سے بھارت کے پانی چوری سے متعلق پنجاب حکومت کو علم ہے؟جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کو علم ہے تو کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا کہ عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے۔انہوں نے حکم دیا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کیا جائے، کسی کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔چیف جسٹس نے سیکرٹری اریگیشن پنجاب علی مرتضیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کو بتا دیں، یہ میری ان کو تنبیہ ہے۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری اریگیشن سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔

بنگلادیش میں عام انتخابات کے دوران جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلادیش میں عام انتخابات کے دوران عوامی لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو 4 بجے تک جاری رہا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں عوامی لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔پولیس کے مطابق اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 6 افراد مارے گئے جب کہ تین افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور اپوزیشن کارکنوں کے حملے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔الیکشن کے اعلان کے بعد سے بنگلادیش میں اپوزیشن کے 17 رہنماو¿ں کوعدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا جب کہ 15 ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں۔بنگلہ دیش کی 300 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے لیے 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔عام انتخابات کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جس کے لیے 6 لاکھ اہلکار تعینات کیے گئے۔عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد چوتھی بار وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے میدان میں ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ دارالحکومت ڈھاکا میں کاسٹ کیا، انہیں دوبارہ حکومت بنانے کے لیے 151 سیٹیں درکار ہیں۔حسینہ واجدکی حریف اوربی این پی کی لیڈر خالدہ ضیا کرپشن کے الزام میں پہلے ہی 17 برس جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا سندھ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزراءاور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رکن سندھ اسمبلی علی گوہر مہر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے سندھ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے علی گوہر مہر کی جانب سے صوبے کے دورے کی دعوت قبول کرلی اور وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے اورسندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کر کے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ممکنہ کارروائیوں اور سندھ کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔فواد چوہدری کل سندھ کا دورہ کریں گے جس میں ان کی تحریک انصاف اور جی ڈی اے رہنماو¿ں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایسا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے جو زیر تفتیش نہ ہو۔سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو خود سوچنا چاہیے کہ حکومت کیسے چلانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ پر اومنی گروپ کی سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ زرداری گروپ کی سہولت کاری کی۔افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو گا۔