سپریم کا جعلی اکاﺅنٹس کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لیکر پیش کرنیکا حکم

لاہور، اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آئی این پی) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا حکم اور جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ تمام عمارات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت، براہ راست یا بلا واسطہ مالی فوائد والی پراپرٹیز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے عبوری حکم میں تمام جعلی بینک اکا ﺅ نٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے ایسے تمام بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں جن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے۔ عبوری حکم کے مطابق عدالت نے اکاﺅنٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ تمام عمارات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت، براہ راست یا بلا واسطہ مالی فوائد والی پراپرٹیز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکانٹس کیس کی سماعت 31دسمبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا اور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاو¿نٹس سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے تمام بینک اکاو¿نٹس کا ریکارڈ تحویل میں لے کر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل تمام بینک اکاو¿نٹس بھی منجمد کردیئے اوراکاو¿نٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنزکی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل عمارات اور جائیدادوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی، اس کے علاوہ اوپل 225، پارک لین پار تھینون سمیت تمام جائیدادوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی، عدالت نے براہ راست یا بالواسطہ مالی فوائد پر جائیدادوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی۔ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملزمان عبدالغنی مجید اورانور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کیس میں ملوث ملزمان عبدالغنی مجید اور انورمجید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کومعصوم قراردیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کوارسال کرنے کی سفارش کرتی، جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اور حتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے، کن 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے نہ نام فراہم نہیں کیے گئے جب کہ جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پرمفصل جواب دینے سے قاصر ہیں، رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہرالزام میں معصوم ہیں۔

بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنا پاک فوج کی پہلی ترجیح ہے : آرمی چیف ، پاک ایران سرحد پر بھی سکیورٹی تعاون جاری ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان کی جنرل قمر جاویدباجوہ سے ملاقات‘ منصوبوں بارے تبادلہ خیال

راولپنڈی (این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے خوشحال پروگرام کے تحت سماجی، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے سیکیورٹی کے سازگار ماحول میں بہتری پر پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاروں سے اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی تعاون سے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

ٹرمپ کا نیا پینترا ،فغانستان سے فوج نہیں بلائینگے ، وائٹ ہاﺅس کا اعلان

واشنگٹن (آئی این پی) وائٹ ہاﺅس نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی خبر کی تردید کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹاگون کو حکم نہیں دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اس طرح کی متضاد رپورٹس آئی تھیں کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 ہزار جوانوں کو افغان تنازع سے واپس بلا لے۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان گیرٹ مارکیوس نے بذریعہ ای میل بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو کم کرنے کا کوئی عزم ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے فوجیوں کی کمی کے عمل کا آغاز کرے۔واضح رہے یہ بیان امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار کے بیان کے ایک ہفتے سے زائد عرصے بعد سامنے آیا۔اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوج کے انخلا کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ پینٹاگون نے افغانستان میں 14 ہزار فوج میں سے 7 ہزار کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا تھا، تاہم وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی۔دوسری جانب وائس آف امریکا نے رپورٹ کیا تھا کہ افغانستان میں بین الاقوامی فورسز کے افغان کمانڈر جنرل اسکوٹ ملر نے کہا تھا کہ انہیں فوجیوں کی تعداد میں تبدیلی سے متعلق کوئی احکامات نہیں ملے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی خبروں کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ یہ فیصلہ امریکی عہدیدار زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا جو طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر لانے کی ایک کوشش تھی۔مذکورہ ملاقات میں دیگر معاملات کے ساتھ طالبان کی جانب سے طویل عرصے سے کیے جانے والے فوجوں کے انخلا کے مطالبے پر بھی گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ اس وقت امریکا کے 14 ہزار فوجی دستے افغانستان میں تعینات ہیں جو یا تو نیٹو مشن کے ساتھ افغان فوج کی حمایت کے لیے کام کررہے ہیں یا علیحدہ طور پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کو فوج کی تعداد میں کمی کے معاملے پر خبر دار کیا تھا کہ اگر انہوں نے افغانستان کو نہیں چھوڑا تو انہیں 1980 کی دہائی میں سوویت یونین کی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طالبان نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فورسز کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سرد جنگ کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ گئے ہوں گے۔تاہم اپنے بیان میں طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے نصف کو واپس بلانے کے فیصلے سے متعلق خبروں پر باضابطہ طور پر جواب نہیں دیا تھا۔

پاک بھارت مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی گنجائش نہیں: سشما سوراج

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ، بھارت تمام دوطرفہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے ۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ بھارتی حکومت کی مستقل اور اصولی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،شملہ معاہدے (1972)اور لاہور اعلامیہ (1999)کے تحت پاک بھارت دونوں حل طلب مسائل دوطرفہ طور پر ایڈریس کرنے کیلئے پرعزم ہیں،کسی تیسرے فریق یا ثالث کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر خارجہ نے یہ جواب راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر جاوید علی خان کے اس سوال پر دیاجس میں انہوں نے حکومت سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کے نومبر کے مہینے میں جموں و کشمیر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دورے اور اس دوران علیحدگی پسندرہنماﺅں بشمول سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ فاروق سے ملاقات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے دریافت کیاکہ کیا حکومت نے کشمیر حل کیلئے اصولی طور پر تیسرے فریق کی مداخلت پر اتفاق کیاہے یا نہیں۔وزیر خارجہ نے بتایاکہ ناروے کے سابق وزیر اعظم نجی دورے پر تھے اور حکومت ان کے دورے اور میٹنگوں کے انعقاد میں شامل نہیں تھی۔

مستقبل میں سیاست میں شمولیت اختیارکرسکتی ہوں ،انجلینا جولی

لندن(شوبزڈےسک) نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاست میں شمولیت اختیارکرسکتی ہیں۔ایک انٹرویوکے دوران جب ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے ان کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر آپ مجھ سے یہ بات 20 برس قبل پوچھتے تو میں ہنستی، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں وہاں جاو¿ں گی جہاں میری ضرورت ہوگی ¾مجھے نہیں معلوم میں سیاست کے لیے موزوں ہوں یا نہیں، تاہم میں حکومت کے ساتھ کام کرسکتی ہوں، میں فوج کے ساتھ کام کرنے کے بھی قابل ہوں اس کے علاوہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتی ہوں۔جب جولی سے پوچھا گیا کیا ان کا نام ان 30 یا 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتا ہے جو پارٹی کی صدارت کے لیے نامزد ہیں تو انہوں نے انکار نہیں کیا بلکہ شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ انجلینا جولی ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ ہونے کے ساتھ، فلمساز، سماجی شخصیت اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں اور اکثر مہاجرین کی مدد کرنے بیرون ملک دوروں پر جاتی رہتی ہیں۔

سلطان راہی کی23ویں برسی 9 جنوری کو منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈےسک )نامور فلمسٹار سلطان راہی مر حوم کی23 ویں برسی 9 جنوری 2019 کو منائی جائے گی مرحوم سلطان راہی نے50 کی دہائی میں ایکسڑا کے کرداروں سے فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا۔ تفصےلات کے مطابق فن کے سلطان نے 800 کے قریب فلمیں کیں جن میں سے500 کے قریب فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے سلطان راہی پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے اور یہ دور کئی سال تک جاری رہا ہدایتکار یونس ملک کی فلم مولا جٹ میں ان کے کردار مولے کو برصغیر میں زبردست شہرت ملی اور انہوں نے اس سے ملتے جلتے کئی کردار درجنوں فلموں میں ادا کیے مرحوم سلطان راہی 9 جنوری 1996کو گوجرانوالہ سے لاہور آرہے تھے کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر انہیں قتل کر دیا گیا۔

اخبارات کو اشتہارات جاری نہ کرنے اور بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے مالی مسائل کا سامنا ہے: ضیا شاہد ، آزادی صحافت پر یقین ، اخباری صنعت کے مفادات کا تحفظ کرینگے : فواد چودھری

اسلام آباد ( ملک منظور احمد) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پرنٹ میڈیا کیلئے ایڈورٹائزنگ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیوز پرنٹ پر عائد پانچ فیصد ڈیوٹی کوختم کر دیا گیا ہے اخباری انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا موجودہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کیساتھ وزارت اطلاعات اور نشریات میں ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر روزنامہ 92نیوز کے گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف بھی موجود تھے۔ چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی توجہ اخباری صنعت کودرپیش مشکلات کی طرف دلائی اورانہیں بتایا کہ حکومت کی طرف سے اخبارات کواشتہارات جاری نہ کرنے اور بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت اخباری انڈسٹری کو بے پناہ مالی مسائل کا سامنا ہے۔ وزیراطلاعات نے چیف ایڈیٹر خبریں کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت بلاشبہ کفایت شعاری اورغیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم حکومت نے ایڈورٹائزنگ بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی ہے بلکہ اس مد میں سالانہ بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اخباری انڈسٹری کے مفادات کا تحفظ کرے گی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگائی جائیگی ہم مکمل طور پر اخباری انڈسٹری کیساتھ ہیں جس پر ضیا شاہد اورارشاد احمد عارف نے وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو بھی اقدامات کریں گے اس کی ہم حمایت کریں گے۔

سندھ کے عوام اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں:سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی رہنماءسعید غنی نے سندھ حکومت کی کوششوں پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ سندھ کے عوام اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، گیدڑ اور گدھ صوبے کو فتح کرنے کے خواب نہ دیکھیں۔ جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں پارٹی قائدین کے نام آنے پر جیالے رہنماء آگ بگولہ ہیں، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جے آئی ٹی رپورٹ علیمہ خان کو ریسکیو کرنے کی کوشش قرار دیا۔ سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بھٹو شہید کے دشمنوں پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہوچکا ہے۔ بولے کہ گیدڑ اور گدھ صوبے کو فتح کرنے کے خواب نہ دیکھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فیاض الحسن چوہان دانتوں کی نمائش کرنے آتے ہیں۔ سعید غنی نے شیخ رشید کو سیاسی بھکاری تک قرار دے دیا۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے سندھ حکومت گرانے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے پی پی مخالفین سے رابطوں کا آغاز کردیا گیا جبکہ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی کوششیں جاری ہیں۔

فلم ’سمبا‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی

ممبئی(شوبزڈےسک)ناموربالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ اورسارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اورساو¿تھ کی فلموں کوریلیز کے روز ہی آن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ کوبھی ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن کردیاتھا۔ فلم کا پائریٹڈ ورڑن ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے فلم ڈاو¿ن لوڈ کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔دوسری جانب فلم لیک ہونے کے بعد فلمساز اینٹی پائریسی یونٹ کے ساتھ مل کر فلم کی پائریٹڈ کاپیز کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ کا پہلے دن کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگاررامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز پہلے روز بھارت میں تقریباً 22 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

سندھ میں تبدیلی کی کوششیں تیز

لاہور، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ حکومت کی تبدیلی کا ٹاسک وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماﺅں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے رہنماوں نے بھی اس مقصد کے لیے کمر کس لی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں سے بھی رابطہ کرے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی سندھ میں اپنی حکومت بچانے کے لیے ہاتھ پاﺅں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ وزےر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حالات کے پےش نظر سندھ مےں قےادت کی تبدےلی ناگزےر ہوچکی ہے۔ وزےر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کرپشن کے الزامات ہےں انہوں نے بطور وزےر خزانہ سہولت کارکا کردار اداکےا۔ افتخار درانی نے کہا کہ وزےر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کرپشن کے الزامات ہےں۔ ہمےں اےسے وزےر اعلیٰ کی ضرورت ہے جس پر کوئی انکوائری نہ ہورہی ہو ۔ سندھ کی قےادت کے اومنی گروپ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوگےا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ مےں وزےر اعلیٰ سندھ پر سہولت کاری کے شواہد ملے ہےں۔ مراد علی شاہ نے بطور وزےر خزانہ سہولت کار کا کردار کےسے ادا کےا؟ حالات کے پےش نظر سندھ مےں قےادت کی تبدےلی کے سوا کوئی چارہ دکھائی نہیں دیتا۔ پےپلز پارٹی کو ےہ سوچنا چاہےے کہ حکومت کےسے چلانا ہے۔ جمہورےت اےک عمل ہے اور احتساب اس کا حصہ ہے۔ احتساب کا عمل جمہورےت کو مستحکم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ بتاےا جائے کہ پےسہ جمع کرائے بغےر سمٹ بےنک کےسے بن گےا ۔ نےشنل بےنک سے پےسے کےسے لئے گئے حکومت سندھ ےہ تمام سہولےات لےنے کےلئے استعمال کی گئی ۔ ان تمام باتوں کا جواب رپورٹ کی صورت مےں سپرےم کورٹ مےں دےنا ہوگا اور سپرےم کورٹ کا جے آئی ٹی سے متعلق فےصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا پہلا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اراکین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا حکومت ہٹانے کیلئے اقدامات پر غور ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 20سے 22پی پی ایم پی ایز ان کے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پی پی کے کئی دھڑے بن سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی بات ہو رہی ہے۔اس حوالے سے پہلے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی بات کی جس کے بعد شیخ رشید نے بھی یہ اعلان کیا اور اب عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے بتا یا ہے کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک آخری مراحل میں … 19 اراکین “نامراد “سے نجات پاکر “بامراد” ہونا چاہتے ہیں۔ای سی ایل میں نام ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماوں کا نام ڈالنے کی درخواست دینے والے اپنی فکر کریں ، آپ کو ملک سے بھاگنے کی عادت ہے ، عمران خان اور اس کے کھلاڑیوں کو نہیں! نام بھگوڑوں کے ڈالے جاتے ہیں ہم تو ریس کے گھوڑے ہیں، آﺅ ریس لگالو!!!۔