کسی لڑکی نے آج تک شادی کی پیشکش نہیں کی، سلمان خان کا شکوہ

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ ہیرو سلمان خان 53 برس کے ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک کنوارے ہیں۔ ان کے پرستار انھیں شادی شدہ دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انھیں طویل فلمی کیرئیر کے دوران کسی لڑکی نے کبھی پروپوز نہیں کیا۔بالی وڈ ہیرو سلمان خان کا فلمی کیرئیر 25 سال پر محیط ہے، اس دوران ان کا نام متعدد اداکاراو¿ں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا حتی کہ شادی کی خبریں بھی آتی رہیں اس کے باوجود یہ سلسلہ چہ مگوئیوں تک ہی محدود رہا اور سلو بھائی کنوارے ہی رہے۔گزشتہ عرصہ قبل بالی وڈ میں شادیوں کا سیزن چلا تھا، کئی اداکارائیں جو طویل وقت سے کنواری چلی آرہی تھیں پیا گھر سدھار گئیں، ان میں انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیا جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔ شنید تھی کہ اب سلمان خان بھی شادی کرلیں گے لیکن ابھی تک معاملہ رکا ہوا ہے۔سلمان خان کے جہاں کئی اداکاراو¿ں تعلقات رہے ہیں وہیں یہ خیال بھی کیا جاتا رہا کہ انہیں اداکاراو¿ں نے شادی کی پیش کش بھی کی ہوگی۔ تاہم اب سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 53 سالہ زندگی میں آج تک کسی لڑکی نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی۔

اعزازی لیفٹیننٹ کرنل بھارتی کرکٹر دھونی فوج کے ہمراہ کشمیر میں ڈیوٹی دینگے

ممبئی(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کر رہے اور وہ اس کے بجائے بھارتی فوج کے ہمراہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ڈیوٹی نبھاتے نظر آئیں گے۔38سالہ مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کی ریزرو فورس میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ رکھتے ہیں اور وہ 106پیرا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا رخ کریں گے جہاں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری تحریک آزادی میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دھونی گشت کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظت انجام دینے کے ساتھ ساتھ پوسٹ پر بھی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور مجموعی طور پر 2 ماہ فوج کے ساتھ رہیں گے۔ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے سابق کپتان اپنے وکٹ کیپنگ کے دستانوں پر بھارتی فوج کا نشانہ بنانے پر مشکل میں پھنس گئے تھے اور آئی سی سی کی ہدایت پر انہیں فوری طور پر وہ نشان ہٹانا پڑ گیا تھا۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباو¿ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔

پولیس افسروں نے بہت کھایا، نمک خوری کا انعام دے اب

لاہور (ناصر قریشی سے) پنجاب پولیس میں 40 سال سے بھرتی پولیس افسر ن لیگ کے اثرورسوخ سے باہر نہ آ سکے۔ذرائع نے بتایا ہے اپوزیشن کی طرف سے بالخصوص پنجاب میں یوم سیاہ کے موقع پر پولیس کے افسروں کی ہدایت پر ن لیگ کی مدد کی اور کئی جگہوں پر غنڈہ گردی کے باوجود نرم رویہ اپنایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسروں کے ن لیگی قیادت سے ٹیلی فونک رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے براہ راست پولیس افسروں کو فون کر کے اپنے دور کے احسانات جتائے اور اپنی ریلیوں کے دوران نرمی اور ”ہتھ ہولا“ رکھنے کے لئے کہا۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسروںنے فورس کو جتھوں کی بجائے شہر بھر میں پھیلا دیا ن لیگ کے حمایتی پولیس افسروں نے اپوزیشن کے کارکنوں کی مدد کر کے ”نمک خواری“ کا مانگا گیا ثبوت دیدیا۔ یہ بات پولیس فورس میں مانی جا رہی ہے کہ چونکہ آئی جی پولیس افسر فوج کے افسر رہ چکے ہیں اور آرمی چیف کے بیچ میٹ اور ان کے دوست ہیں اس لئے پولیس کا قبلہ اس وقت فوج کی ہی سمت میں ہے مگر ایسے بہت سے گروہ سرگرم عمل ہیں کہ جو نواز دور کے بہت ”خاص“ گردانے جانے والے افسران میں شامل ہیں اور آئی جی شپ کے امیدوار بھی ہیں۔ایک طرف موجودہ آئی جی کو صفوں میں بیٹھے میر جعفر اور میر صادق تنگ کر رہے ہیں تو دوسری طرف ایک مکمل Shadoo Government چل رہی ہے جو کہ موجودہ سیٹ اپ کو اپ سیٹ کرنے پر ت±لی ہوئی ہے۔ وہ گروہ یہ جانتا ہے کہ آخر کار حکومت چلانے کے لئے حکومت کو کسی نہ کسی افسران کے گروہ سے صلح اور یگانگت پیدا کرنی ہی پڑے گی۔ اگر آئی جی پنجاب کو فیل کیا جاتا ہے تو یہ”آم“ آس لگائے ”نوازے“ ہوئے افسران کی ہی گود میں گرے گا۔ یہی ا±مید لگائے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔افسران نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبریں سے بات کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا کہ افسران کی ایک بڑی تعداد ”احسانات“ کے زیر بار ہیں اور محبت نہیں کرتے تو ڈرتے ضرور ہیں کہ کل کلاں اگر حکومت نواز لیگ کی آ گئی تو بہت مشکل ہو گی اس لئے ”ڈاھڈا ہتھ“ نہیں ڈالا جا رہا بلکہ چھوٹے لوگوں کو راستہ دے کر اور ”دیرینہ ساتھیوں“ کی ہدایت پر ایس ایچ او صاحبان اپنی نگرانی پر مامور ٹا?ٹوں کو مطمئن رکھے ہوئے ہیں کہ ان کی طرف سے حکومت کے حق میں کوئی مثبت یا سخت اقدام نہیں کیا گیا اور وہ اپنے بھرتی کرنے والے مہربانو ںکو نہیں بھولے اور نہ ہی ان کو فراموش کیا ہے جس کا ثبوت ریلیوں اور منچلوں کے قافلوں کو راستہ دینا اور بدتمیزی، لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے باوجود نواز لیگ کے کارکنوں کی عدم گرفتاری، پولیس کی طرف سے نہایت ہی نرم رویہ اور کئی جگہوں پر سہولت کاری تک شامل ہے۔

ملک ”سالگرہ مبارک “کے نغمے سے گونج اٹھا

اسلام آباد‘ لاہور کراچی‘پشاور‘کوئٹہ (نمائندگان خبریں) انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں یوم تشکر کا کیک کاٹا گیا۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق یوم تشکر کا کیک چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کاٹا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب کے دوران اللہ رب العزت کا شکر ادا اور وزیراعظم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی لاہور کے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ یوم تشکر کے حوالے سے تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس سے پارٹی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی ہدایت پر اس قسم کی تقاریب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد ہوئیں۔وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا مران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی ، جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا،اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی۔پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ ہےلیکن منزل ترقی کرتا پاکستان ہے۔ اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ 25جولائی ریلو کٹوں کا پاور شو نہیں بلکہپوئرشو ہوا،25جولائی ان کےلئے یوم احتساب ہے،یوم سیاہ منانے والوں کا سیاسی مستقبل سیاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہر اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی،مارکیٹیں زبردستی بند کروانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے وزیر معدنیات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ یوم سیاہ منانے جیسے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی دال نہیں گلے گی، جھوٹے نعرے اور اسپانسرڈ سروے سے بیوقوف بنانے کا دور گزر گیا، حافظ عمار یاسر نے مز ید کہا کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک سال قبل قوم کو اپنی تقدیر بدلنے اور ایسا رہنما چننے کا موقع دیا جو دنیا میں ان کی عزت و وقار بحال کرے۔جمعرات کو مراد سعید نے سماجی را بطو ں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر کہا کہ ایک سال قبل اللہ تعالی نے اس قوم کو موقع دیا اپنی تقدیر بدلنے کا اور اپنے لیے ایک ایسا رہنما چننے کا جو دنیا میں ان کی عزت اور وقار بحال کرے جو اس پاک سرزمین کے حوالے کو اس کے باسیوں کے لیے باعث افتخار بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قوم کو ایسا رہنما ملا ہے جو اس پاک سر زمین کو اس کے باسیوں کے لیے باعثِ افتخار بنا رہا ہے، تاہم دشواریاں اور مشکلات بھی ہیں جن کا ہر درست راہ پر گامزن فرد اور معاشرے کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ عزم ہے، ارادہ ہے، نیک نیتی کا سہارا ہے، جس خواب کی تکمیل کے لیے دہائیوں تک انتظار کیا گیا وہ ان شا اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پوری قوم خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو کامیابی کا ایک سال پوراہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آج وزیراعظم کے تاریخی دورہ امریکا اور انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کررہی ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے پوری دنیا کو باورکروایا ہے کہ پاکستانی محتاج اور لاچار نہیں توانا، غیرت مند اور باوقار قوم ہیں، واشنگٹن میں امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں اللہ پاک نے وزیراعظم کو ہر لحاظ سے سرخرو کیا، سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ دہائیوں کے صبر آزما انتظار کے بعد پاکستان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کروا رہا ہے اور اس کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے، 25 جولائی ہماری سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 25 جولائی کو ہماری سیاست پر منڈلانے والے جرم، مفاد اور کرپشن کے سیاہ بادل چھٹ گئے، 22 برس کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد عوام نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہا، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو قوم نے تبدیلی اور بہتر مستقبل کا انتخاب کیا، روایتی اور کرپٹ سیاسی ٹولہ پاکستان کو اندھیروں کی جانب واپس دھکیلنا چاہتا ہے، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ انتخابات میں شکست فاش کا بدلا قوم اور ملک لینا چاہتے ہیں، سیاست کے لبادے میں مافیاز کو جرم اور گھناو¿نے ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب قوم کی خواہش اور ملک کی ضرورت ہے، قانون کی مکمل بالادستی یقینی بناکر اداروں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، مجرموں سے کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی نہ ہی مادر وطن کو اقبال و قائد کا پاکستان بنانے کی منزل پر سمجھوتہ کریں گے، یوم تشکر کے موقع پر اللہ رب العزت سے ارض پاک کیلئے سلامتی، خوشحالی اور امن کے خواستگار ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورے کے دوران کشمیر پر ثالثی کی جو پیشکش کی ہے وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔اسلام آباد ( آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے، انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے ہمارا اگلا قدم لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لانا ہے، کابینہ ارکان نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو امریکہ میں اتنی پذیرائی ملی، امریکی قیادت پر واضح کر دیا گیا کہ دورہ امداد کےلئے نہیں ہے۔ امریکی قیادت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، کابینہ ارکان نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ تھا جس کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے ایئرپورٹس کو بہتر بنائیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف، آصف زرداری اور دیگر کے بیرون ملک علاج پر بھی بریفنگ دی گئی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ میں 4 ماہ کی توسیع اور پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں قرضوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ممبر اور سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں وفاقی کابینہ ریگولیٹری اتھارٹیز کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کے ایڈیشنل چارج کی توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سیکرٹری کی تبدیلی اور اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین کی تقرری کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔ ذرائع کے مطابق سابق حکمرانوں اور ان کے خاندان کے بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی اور گزشتہ 10 سال میں حکمرانوں کی جانب سے پی آئی اے طیارے استعمال کیے جانے کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ریگولیٹری اتھارٹیز کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کے ایڈیشنل چارج کی توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سیکرٹری کی تبدیلی اور اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین کی تقرری کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔وفاقی کابینہ نے 17 جولائی کو ہونے والے ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی اور وزیرمواصلات کی جانب سے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

دنیا کے پہلے فولڈ ہوجانے والے اسمارٹ فون کی فروخت ستمبر سے

سیول:(ویب ڈیسک)سامسنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون رواں سال ستمبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل اسکرین کے کچھ مسائل کے باعث اس کے لانچ میں تاخیر ہوئی تھی تاہم جمعرات کے روز کمپنی نے اعلان کیا کہ یہ اپنے نئے فلیگ شپ موبائل کو آئندہ ماہ لانچ کردے گی۔کمپنی اس بات کی توقع کررہی ہے کہ اس نئے فون کے ذریعے سامسنگ اسمارٹ فونز کے حوالے سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔یہ فون اس سے قبل اپریل میں لانچ کیا جانا تھا تاہم کچھ ڈیوائسز کے اندر نقص پائے گئے جس کے بعد اسے روک دیا گیا۔اپنے اعلامیے میں سامسنگ کا کہنا تھا کہ دو ہزار ڈالر (تقریباً تین لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے) کے اس فون کے اندر خامیاں دور کی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سامسنگ رواں سال تین لاکھ ڈیوائسز فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو یہ ایک بہت بڑی بات ہوگی جبکہ سامسنگ تقریباً دس لاکھ فونز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔2007 میں ایپل کی جانب سے ’ا?ئی فون‘ متعارف کروائے جانے کے بعد سے اسمارٹ فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ہواوے نے بھی اپنے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کا اعلان کر رکھا ہے۔

افغان طالبان عمران خان کو ملنے کیلئے بے قرار

دوحہ (آئی این پی) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو اسے ضرور قبول کریں گے اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے، وزیراعظم نے امریکی دورے میں کہا تھا طالبان سے ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی خبر رساں ادارے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کی پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو اسے قبول کرلیں گے، دورے کی دعوت ملی تووزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا وزیراعظم نےامریکی دورےمیں کہا تھاطالبان سے ملیں گے اور طالبان کو کہیں گےا فغان حکومت سے مذاکرات کریں، ہم تو خطے اور ہمسایہ ممالک کے دورے وقتا فوقتا کرتے ہیں تو اگر ہمیں پاکستان کی طرف سے رسمی دعوت ملتی ہے، تو ہم جائیں گے کیونکہ پاکستان بھی ہمارا ہمسایہ اور مسلمان ملک ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ طالبان پر تو پہلے سے ہی یہ الزامات ہیں کہ وہ پاکستان کی پراکسی ہیں، تو کیا اس دورے سے افغانستان کے اندر اور باہر ان پر مزید الزامات نہیں لگیں گے؟ جس پر سہیل شاہین کا کہنا تھا وہ لوگ جن کے پاس طالبان کے خلاف جھگڑے کے لیے کوئی اور دلیل نہیں وہی ان پر اس قسم کے الزامات لگائیں گے، ماضی میں بھی لگا چکے ہیں اور مستقبل میں بھی لگاتے رہیں گے۔ترجمان نے کہاکہ ایک تو ہمارے اسلامی اور قومی مفاد ہیں، جس میں ہم کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنے دیتے ہیں، البتہ جہاں تک دوسرے ممالک یا پھر ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے قائم کرنے کا سلسلہ ہے، ان کے ساتھ تو ہمارے رابطے ہیں بھی اور ہم چاہتے بھی ہیں۔ افغان طالبان کا کہنا تھا ہم نے افغانستان کے مسئلے کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے، ایک بیرونی اور دوسرا اندرونی، پہلے مرحلے میں جاری مذاکرات اب اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں، تو پھر ہم دوسرے مرحلے میں تمام افغان فریقین سے بات چیت کریں گے، جس میں افغان حکومت بھی ایک فریق کی حیثیت سے شامل ہوسکتی ہے۔ سہیل شاہین نے کہا ہم نے امریکا کے ساتھ پہلے بھی گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کئے ہیں اور اب بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں اگر کوئی کچھ کردار کرنا چاہتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔یاد رہے عمران خان نے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے70ہزار جانیں قربان کی ہیں، 70ہزار قربانیوں کے باوجود پاکستان اور امریکا میں بداعتمادی کی فضا برقرار رہی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس سے بڑی قربانیاں نہیں ہوسکتیں، پاکستانی عوام سمجھتے رہے کہ وہ امریکی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغان جنگ کی ہم نے بہت بھاری قیمت ادا کی، اتنی قربانیوں کے بعد بھی امریکا کا خیال تھا کہ ہم کام نہیں کررہے، حیران ہوں کی امریکا کی اہم شخصیات کو پاکستان اور افغانستان کے قبائلی علاقوں کا درست اندازہ نہیں ہے، امید کرتا ہوں کہ طالبان اور امریکا کے درمیان بات چیت سے حل نکلے گا، افغان مسئلے کے پائیدار حل کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔

طوفانی بارشیں عوام پہ عذاب الہیٰ بن گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر‘ جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقاما ت پرریلیوں اور بارش کے باعث مختلفعلاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے ایک بار پھر زندہ دلان لاہور کو مشکل میں ڈال دیا۔ فیرو پو ر رو ڈ ،جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو نے کے با جود بھی شہر میں جلسہ جلوس جار ی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر جلسہ جلوس اور بارش کے با عث مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے۔ لاہوریئے سڑکوں پر پھنس گئے ہیں، گاڑیوں کی اتنی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں کہ لوگ منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ ، چونگی امر سدھو ، شاہدرہ چوک، بوٹامحل چوک، جی پی او چوک، قزلباش چوک ، خیابان چوک ، آواری چوک ، مال روڈ ، قرطبہ چوک ، اور بھوبتیاں چوک پر بدترین ٹریفک جام ہے، شاہ پور کانجراں پکا میل سٹاپ اور غازی روڈ دونوں اطرف سے بند ر ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،موسلا دھار تیز بارش سے سڑکیں، گلیاں ندیاں اور چوک چوراہے تالاب بن گئے، نشیبی علاقوں سمیت آئی جی آفس کے اطراف اور محکمہ بورڈ آف ریونیو کی پارکنگ، اسلام پورہ بازار، جوڑا پل اورتاجپورہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ماتحت عدالتوں کو جانے والی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں، ٹریفک کی روانی میں مشکلات اور واسا عملے کے پہنچنے میں تاخیر سے نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں مون سون کے تیسرے سپیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیز بارش ، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ، کیمپس پل پر بارش شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،مغل پورہ، فتح گڑھ، دھرم پورہ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ میں بھی بارش ، ماڈل ٹاو¿ن، ٹاو¿ن شپ، والٹن روڈ، غازی روڈ، نشتر کالونی میں بھی تیز بارش ، گلبرگ، تاج پورہ، چائینہ چوک، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، سمیت دیگر علاقے بارش کے پانی سے ڈوب گئے۔گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی دوسری تیزبارش صبح 5:50 پر شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے صبح11:00بجے تک جاری رہی۔ تاج پورہ سکیم میں سب سے زیادہ124 ملی میٹر بارش ریکارڈ، چوک ناخدا میں 108، لکشمی چوک میں 93 ملی میٹر، ایئرپورٹ میں80.4 ،جیل روڈ51.6 ، واسا ہیڈ آفس 33،اپرمال میں 35،فرخ آباد میں 83، نشتر ٹا?ن 30،پانی والا تالاب 108،گلشن راوی میں 64 ، علامہ اقبال ٹا?ن 49، سمن آباد میں 57 ، جوہر ٹا?ن میں 40، مغلپورہ میں49اور پنجاب ےونیورسٹی میں 34.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور‘ اسلام آباد‘ سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ (نمائندگان خبریں)لاہور کے نواحی گا?ں لیل میں شدید بارش سے چھت گرنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام منظوراں بی بی ‘ منصور احمد شامل ہیں۔کئی علاقوں درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے گھنٹوں بجلی غائب رہی جبکہ نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے رہے۔اسلام آباد لاہور ،سیالکوٹ ،میر پور‘ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا ، راولپنڈی اور خالق آباد میں 4 جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بادل برس پڑے، لاہور میں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار کیا اور گرمی کا زور توڑ دیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی ،حافظ آباد ، ڈسکہ ، سیالکوٹ ، ظفروال ،ننکانہ صاحب میں بارش نے موسم سہانا کردیا ، آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش کاسلسلہ جاری رہا ،مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ بالائی مقامات پر اکثر جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ شدید بارش کے باعث خالق آباد کے مقام پر کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ، راولپنڈی، اسلام آباد میں علی الصبح 3 بجے سے شروع ہونے والی بارش مسلسل جاری رہی ، جڑواں شہروں میں 140 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی بیسمنٹ (تہہ خانے) میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گوالمنڈی نالہ لئی پل پہنچ گئے جہاں انہوں نے نالہ لئی میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام نے شیخ رشید کو بارش سے متعلق بریفنگ دی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں طوفانی بارشوں جبکہ دریا?ں اور برساتی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کا اظہار کیا ہے جبکہ دریائے چناب میں اورنچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔گیپکو ریجن کے گوجرانوالہ سٹی سرکل ‘ گجرات سرکل‘ سیالکوٹ سرکل اور کینٹ سرکل سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوا?ں کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

عالیہ بھٹ نے شادی کا جوڑا تیار کرنے کا آرڈر دے دیا

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی کے حوالے سے کچھ عرصہ سے خبریں گرم ہیں تاہم ایک اور تازہ خبرکے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے لیے لہنگا پسند کر کے تیاری کا آڈر بھی دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اب تک شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کہ کب انجام پذیر پائے گی تاہم عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع یعنی شادی کے دن پہنے جانے والا لہنگا بھارت کی مشہور ڈیزائینر ’سبیاساچی مکھرجی‘ کو تیار کرنے کے لیے آڈر دے دیا ہے۔سبیاساچی صرف عالیہ ہی کی پسندیدہ ڈیزائینر نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل دیپکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما بھی اپنی شادی کے لیے ساڑھی، لہنگا اور دیگر سوٹ ان سے ڈیزائن کروا چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ یہ فلمی جوڑا حقیقتمیں اگلے سال کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ایک ہو جائے گا۔

لوگ اربوں لگا کر سیٹیں لیتے ہیں جو کیسز ہے: جنرل (ر) عبدالقیوم ، امریکہ جان چکا افغانستان کے سب راستے پاکستان سے گزرتے ہیں: اعجازالحق ، رانا ثناءکی صحت ٹھیک نہیں، اکاﺅنٹ منجمند کردیئے ہیں: اہلیہ نبیلہ ثناءکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہر پارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نمائندہ چیئرمین سینٹ بنے یہ نمبر گیم ہوتی ہے لیکن چیئرمین سینٹ اسی کو بننا چاہئے جس کے پاس اکثزیت ہو۔ہمارے ملک میں لوگ اربوں روپے لگا کر سیٹیں لیتے ہیں جو بہت بڑا کینسر ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاصل بزنجو ایک کہنہ مشق سیاستدان ہیں۔موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔احتساب کریں لیکن سلیکٹیڈ نہیں ہونا چاہئے۔ مسلم لیگ ضیائ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کو سب ہی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکہ جان چکا ہے افغانستان کے سب راستے پاکستان سے ہی گزرتے ہیں پاکستان اس کی ضرورت ہے۔میں سمجھتا ہوں عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔کشمیر کے بارے میں ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے۔اب حکومت کو چاہئے ملکی معیشت کی جانب توجہ دے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔رانا ثنائ اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنائ نے کہا ہے کہ کل ہی پتہ چلا کہ چالان پیش کیا گیا ہے ہماری لیگل ٹیم بھی گئی تھی چالان کی کاپی ہمیں ملے گی تو میڈیا کو ساری بات بتا?ں گی۔میں اپنے شوہر رانا ثنا ئ اللہ کی صحت کے ححوالے سے کافی پریشان ہوں ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں۔اقوام متحدہ کو اس لئے خط لکھا عدالتوں پر تو بھروسہ ہے لیکن حالات پر اعتبار نہیں کسی کے مشورے پر ایسا نہیں کیا۔ہمارے اکا?نٹ بھی منجمند کئے گئے ہیں جتنا بھی ظلم کرلیں رانا صاحب بری ہوں گے۔

دیشا پٹانی کی زندگی کے 6 ماہ کہیں کھو گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ یوم تشکر کا کیک بھی کہیں کہیں کٹا ہے اور مٹھائیی تقسیم کی گئی ہے تاہم میرا خیال ہے کہ رات عمران خان کی تقریر کے بعد یہ سلسلہ بند ہو گیا تھا اور جہاں تک یوم سیاہ کا تعلق ہے دن بھر تو خاموش رہی اور اب البتہ کراچی کا سلسلہ ہے اور مولانا فضل الرحمن نے ایک ریلی نکالی ہے پشاور میں، لاہور میں اب شہباز شریف مال روڈ پر جلسہ کر رہے ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ دونوں انتہائیں ہیں ایک انتہا پر کوئی جوش و خروش نہیں پایا گیا اور دوسری انتہا پر بھی کچھ ماملہ نرم ہی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال اور شہباز گل کی پریس کانفرنس جو لاہور میں ہوئی اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے ن لیگ کی قیادت سے پیسے مانگے ہیں اس لئے وہ کوئی متحرک نظر نہیں آئے۔ مجھے تو نہیں معلوم کہ پیسے مانگے گئے ہیں یا نہیں لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ جس طرح سے مومنٹم تحریکوں کا بنتا ہے چھوٹے چھوٹے جلسے ہوتے ہیں پھر کارنر میٹنگ ہوتی ہیں پھر پوسٹر بازی ہوتی ہے پھر کپڑے کے بینر لگائے جاتے ہیں اس طرح کی تیاری نظر آئی۔ اگر دوچار جلسہ جلسوس ہوتا اور کاررنر میٹنگ ہوتی۔ مال روڈپر عام طور پر جوہورڈنگز لگتے ہیں وہ بھی بنیں گے۔ میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ کمی رہ گئی ہے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا راتت ان کی تقریر کافی اچھی تھی حالانکہ کافی لیٹ تھی۔ مختصر اور ٹو دی پوائنٹ دی۔ جو استقبال ہوا جس طرح سے عوامی پذیرائی ملی جس طرح ایوان نمائندگان نے بھی جو ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ رات کا شو تھا لوگوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر پہنچی۔ میں یہ عوامی مقبولیت کے اعتبار سے رات پی ٹی آئی کا شو بہتر تھا۔ ضیا شاہد نے کہا کہ گزشتہ رات ایک اور بھی وجہ تھی کہ اسلام آباد فیڈرل ایریا ضرور ہے لیکن اس کے گرد پنجاب ہے۔ پنجاب میں کشمیر کے حوالہ سے خاص قسم کا جذبہ پایا جاتا ہے بڑے لوگ جذباتی ہیں۔ جموںو کشمیر سے جو مہاجرین آئی ان کی بھی بڑی تعداد پنجاب میں ہی بسی ہوئی ہے۔ اگر لاہور سے شروع ہوں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، ڈسکہ، سارا گجرات یہ بمبر سے ملتا جلتا سارا علاقہ پھر جہلم یہ علاقے کافی قریب ہیں کشمیر کے اور مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں کافی جدباتی ہیں چنانچہ ٹرمپ کی طف سے کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کے اعلان نے بھی بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ دو دن پہلے رات جب وہ پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کے استقبال میں اور پھر جو عمران خان کے لئے جو عوامی پذیرائی ہے اس میں بھی بڑا پارٹ پلے کیا ہے، ایک منٹ کے لئے فرض کر لیا جائے کہ ٹرمپ جو تھے وہ کشمیر پر ثالثی کے مسئلے والا بیان نہ دیتے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید عوامی دلچسپی اتنی زیادہ نہ ہوتی اس لئے یہ ایک بہت پازیٹو ایک سٹپ تھا ٹرمپ کا اور انہوں نے ایک طریقے سے پاکستان کے بہت سے لوگوں کے دل جیت لئے کہ وہ مسئلہ کشمیر میں ثالثی کو تیار ہوں کیونکہ اس سے پہلے جیسے میں خود بار بار کہہ چکا ہو ںکہ اس سے پہلے امریکہ عام طور پر نظر انداز کرتا تھا گریز کرتا تھا کہ وہ اس معاملے میں دخل نہیں دے سکتا۔ اور خاص طور پر شملہ معاہدہ کے بعد جس میں تھا کہ کوئی تیسرا ملک اس میں داخل نہیں دے گا اور کشمیر کے مسئلہ پر اور دوسرے معاملات کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں گے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس طرح دو روز قبل کشمیر کے مسئلہ پر بات کی اور پہلی ہی ملاقات میں انہوں نے عمران خان سے گفتگو میں یہ کہہ دیا کہ ان کی بات چیت بھی مودی سے ہو چکی ہے اور وہ کشمیر کے مسئلے پر تو اس سے کچھ امیدیں پیدا ہوئی ہیں کہ شاید واقعی اس سلسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر نٹ شیل میں اگر کوئی دیکھا جائے کہ کون سا پکنک پوائنٹ تھا جس پر ٹرمپ کی گفتگو جو تھی جس کا بڑے پیمانے پر استقبال ہوا میں سمجھتا ہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے والا جملہ ہے۔ عافیہ صدیقی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا عمران خان نے ایک انٹرویو میں عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی بارے بات ہو سکتی ہے، عافیہ صدیقی کے بارے میں پاکستان کے بارے میں بہت سے ہمدردی کے جذبات پائے جاتے ہیں ایک تو ان کا خاتون ہونا دوسرا ان کا ایک خاص حالات میں وہاں مظلوم کی حیثیت سے سامنے آنا۔شکیل آفریدی کو پاکستان سے لینا امریکی حکمت عملی ضرور ہو گی تاہم امریکہ میں شکیل بارے کوئی جذباتی فضا نہیں ہے نہ امریکی عوام کو اس سے دلچسپی ہے اس کے برعکس پاکستان میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے عوامی سطح پر جذباتی کیفیت ضرور پائی جاتی ہے لوگ اس سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس حوالے سے بیان کو پاکستان اور امریکہ میں پسند کیا گیا ہے امریکی رکن کانگریس نے بھی اس بات کی تائید کی اور اچھا قرار دیا صدر عارف علوی شکیل آفریدی کو رہا کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اس طرح امریکی صدر ٹرمپ کو بھی عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس اقدام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کی امریکہ دورے سے واپسی پر ہی افغان طالبان کا مذاکرات کیلئے تیار ہونے کا بیان خوش آئند ہے پاکستان کی کوششیں رنگ لائی ہیں اس سے قبل بھی طالبان اور امریکہ کے مذاکرات جو قطر میں ہوئے تھے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ طالبان نے مثبت پیش کش کی ہے اور افغان امن کے لئے راستہ کھول دیا ہے۔ دوسری جانب مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں مودی اب لاکھ انکار کرے بھارتی میڈیا جتنا چاہے واویلا کرے کہ ایسا نہیں ہو سکتا، امریکی ترجمان نے شٹ اپ کاٹ دیتے ہوئے دوبارہ وضاحت کر دی ہے کہ ٹرمپ نے بلاوجہ بیان نہیں دیا۔نئے برطانوی وزیراعظم ترک خاندان سے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ بورس یلسن نے عوان خان کے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ میں برطانیہ اور آپ پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں۔ پاکستان کا مستقبل اچھا دکھائی دے رہا ہے امریکہ سے بھی تعلقات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں امریکہ کے بعد دوسرا اہم ترین ملک برطانیہ ہے، عمران خان کے دوست کا برطانوی وزیراعظم بننا برطانیہ سے تعلقات کے حوالے سے خوش آئند ہے۔ عمران خان کی پوری کوشش ہو گی کہ اپنے دوست سے رعائت چاہیں گے کہ پاکستان سے لوٹ مار کر کے وہاں پناہ لینے والوں کی واپسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ صدر ٹرمپ کا پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرنا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ سہ جہتی تھا سیاسی سطح پر عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات کی، فوجی محاذ پر آرمی چیف نے عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور آئی ایس آئی چیف نے سی آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سہ جہتی ملاقاتیں بہت اہم تھیں ان کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔