پاکستان کا سکھوں کا 185 سال قدیم گوردوارہ چوا صاحب کھولنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن سے قبل سکھوں کا 185 سال قدیم گوردوارہ چوا صاحب کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے ذرائع کوبتایا کہ ہم نے گورونانک دیو جی کے جنم دن سے پہلے دو گوردوارہ صاحب کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں ایک گوردوارہ چوا صاحب ہے جبکہ دوسرا گورداورہ کھارا صاحب ہے جو نوشہرہ ورکاں میں واقع ہے۔گوردوارہ چوا صاحب کافی قدیم ہے اورسکھوں کی طرف سے متعددباریہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اس مقام کو بھی درشن دیدار کے لیے کھولا جائے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے چند روز قبل اپنے پہلے اجلاس میں ہی ان دونوں گوردوارہ صاحبان کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں اب 26 جولائی کو گوردوارہ چوا صاحب کو کھولا جائے گا، یہاں مذہبی تقریب ہوگی جس میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماو¿ں سمیت متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔سکھ رہنما اور پی ایس جی سی کے سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ یہ گوردوارہ 1834 میں تعمیر ہوا تھا، یہ وہ مقام ہے جہاں ایک سفر کے دوران گورونانک دیوجی نے قیام کیا اوریہاں پانی کاچشمہ پھوٹ پڑا تھا۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی اہلیہ کے ہمراہ اس گوردوارہ کا دورہ کیا تھا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، 2 افراد جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔لاہور میں موسلادھار بارش سے شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔ لوگوں کو دفاتر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بارش کے باعث ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم اور ہیڈ کوارٹر کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔ لیسکو کے 180 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔کراچی میں بھی سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی بیسمنٹ (تہہ خانے) میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔راول پنڈی میں شدید بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث طغیانی پری الرٹ وارننگ جاری کردی گئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی کیفیت کے باعث پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بریگیڈ کمانڈر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔محکمہ موسمیات نے دریاو¿ں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر، ڑوب، قلات، ڈی جی خان ڈویڑن میں موسلادھار بارش کے باعث طغیانی آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سید پور کے مقام پر 141 ملی میٹر ، پی ایم ڈی H/8 اسلام آباد و گردنواح میں 77 ملی میٹر، شمس آباد کے مقام پر 86ملی میٹر اور گولڑہ کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔چیچہ وطنی، کوٹ رادھاکشن، واربرٹن، کالاشاہ کاکو، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، نارنگ منڈی، فیروزوالہ، شاہدرہ، جلالپورجٹاں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ شاہدرہ فیروزوالہ اور گرد نواح میں گھنگور گھٹائیں چھا گئیں اور وقفہ وقفہ سے تیز بارش سے نشیبی آبادیوں میں پانی بھر گیا۔ نارنگ منڈی اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی جب کہ فاروق آباد، کوٹ رادھا کشن، شیخوپورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مریدکے اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جب کہ واربرٹن و گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ، واسا حکام اور متعلقہ اداروں کے افسران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ نکاسی آب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے جس کی نگرانی افسران خود کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک افسران فیلڈز میں موجود رہیں۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک حکام موثر اقدامات کریں۔ بارش کے دوران عوام کو آمد و رفت میں مشکل نہیں ہونی چاہیئے۔

پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز قدم؛فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2022 سے پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے سلیکشن کا عمل اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 2022 میں انشاللہ پہلا پاکستانی خلاءمیں جائے گا، یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔

گو نواز گو کی آج پہلی برسی ہے

کرز لاہور۔25جولائی:۔۔ صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کا اپوزیشن کے 25جولائی کے احتجاج پر رد عمل آج درحقیقت خاندانی بادشاہت کے خاتمے کا دن ہے:سید صمصام علی بخاری اقتدار کی باریاں لینے والے آج مل کر احتجاج کریں گے:صوبائی وزیر پنجاب عوام جانتے ہیں کہ 25جولائی” گو نواز گو” کی پہلی برسی ہے:سید صمصام علی بخاری آج عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا تھا:صوبائی وزیر کاش کارکن آج اپنی قیادت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے:سید صمصام بخاری پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کرتے ہوئے احتجاج کا حق نہیں رکھتی:صوبائی وزیر لیگی کارکنوں کو اپنی قیادت کی لوٹ مار کی بخوبی خبر ہے:سید صمصام علی بخاری شریف خاندان اپنی غیر ملکی جائیدادوں کا حساب کیوں نہیں دے سکا؟صوبائی وزیر احتجاج ٹھس رہے گا،حکومت اپنے منشور پر کام کرتی رہے گی:سید صمصام بخاری آج وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ کی مبارکباد کا بھی دن ہے:صوبائی وزیر اقوام عالم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف نظر آتے ہیں:سید صمصام علی بخاری

سیاسی منظر نامہ میں خوشگوار تبدیلی کی لہر آج کے روز آئی اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہے ،وزیر اعلی پنجاب

ٹیکرز نمبر1031 لاہور25 جولائی: 25جولائی 2018ء کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی۔ عثمان بزدار عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا۔ عثمان بزدار اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں۔ عثمان بزدار نام نہاد یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا۔ عثمان بزدار کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عثمان بزدار اپوزیشن سیاستدان عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ عثمان بزدار مخالفین ذہین نشین کر لیں کہ عوام نے انہیں 25جولائی2018کو بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ عثمان بزدار مسترد شدہ عناصر کو صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ عثمان بزدار اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ عثمان بزدار اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 25 جولائی 2018 کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے۔ عثمان بزدار پاکستان کے عوام با شعور ہیں،اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 45کروڑ کا اضافہ ہوا

لاہور( نیوزرپورٹر)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتسابدالت کے رو برو پیش کیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے حمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ2005 کے دوران اثاثوں میں20 ملین سے 45 ملین تک اضافہ ہوا، ملزم کے اکاﺅنٹس اور آمدن کا تیس جون 2006سے 2007ءتک کا موازنہ کیا ہے،ملزم نے 16ملین کی رقم اپنی والدہ کے اکاﺅنٹس میں منتقل کی،16 ملین کی ماڈل ٹاﺅن کی جائیداد بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم سے خریدی گئی ۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش حمزہ شہباز کی یونیڈاس اسپیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا انکشاف ہواجو ان کے ملازم نثار احمد، علی احمد خان، ندیم سعید اور محمد طاہر حمزہ کے نام پر ہیں،نثار احمد وزیر اعلی ہاﺅس میں کنٹریکٹ پر ملازم بھی رہا ہے،بے نامی کمپنیوں سے 5 ارب روپے منتقل کئے گئے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ خدائے بزرگ و برتر کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ یہ جھوٹا کیس ہے۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت کے رو برو پیش ہوئے جبکہ فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کو بھی پیش کیا گیا ۔شہباز شریف نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ انتہائی نیک نیتی محنت اور لگن سے اس صوبے کی خدمت کی،خدائے بزرگ و برتر کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ یہ جھوٹا کیس ہے،یہ کیس وقت کا ضیاع ہے جھوٹ کا پلندہ ہے ۔میں نے اور میری حکومت نے فراڈ پکڑا،جنہوں نے فراڈ کیا ان کو بی آر ٹی پشاور کا ٹھیکہ دے دیا گیا،بی آر ٹی کا ٹھیکہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیا گیا ،اس کمپنی کو میری حکومت نے بلیک لسٹ کیا تھا،فراڈ کرنے والی کمپنی کو پشاور میں شاہی مہمان بنایا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف کا عدالت میں بیانیہ وقت کا ضیاع ہے ، کارروائی آگے بڑھانی چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ وقت آپ ضائع کر رہے ہیں ۔ جج نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمزیدگواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے موجود تھی ۔

ورکرز کی جائز شکایات کے ازالہ کے لیے میڈیا کورٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےرائع ابلاغ کے معاملات نمٹانے کے لیے ‘میڈیا کورٹس’ کے قیام کا اعلان کردیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں کا مقصد میڈیا انڈسٹری کے تنازعات کو ان خصوصی عدالتوں میں لے جایا جائے تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل پر ان کی تفصیلی بات چیت ہوءہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کی جائز شکایات کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، مسائل حل ہوں گے تو ان کے گھر کا چولہا جلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اجر اور اجیر کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں، جس سے میڈیا ورکرز کے مسائل حل اور مالکان کی مشکلات کم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ سے ہاو¿س آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابیوں سے ہاو¿س آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو امریکہ میں پاکستانیوں کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا، ارینا ون کے عوامی جوش وخروش، والہانہ استقبال اور صدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ا±ن کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں، ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ دورہ امریکہ پر عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے، انہوں نے تنازع کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے،کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کے بجائے عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے؟ شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جارہے ہیں۔ قوم اکٹھی ہوجائے تو ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میڈیا میں بیٹھے سپاہی پاکستان کی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ریاست کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں شراکت دار کا کردار ادا کررہے ہیں‘ ورکرز کا وجود میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیوز سمیت 58 نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس دیئے گئے۔نئے چینلز سے میڈیا ورکرز روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔ ٹی وی چینلز میں پروگرامات بند ہونے کے معاملے میں پیمرا کے قوانین دیکھنے کی ضرورت ہے اگر پیمرا نے قوانین سے تجاوز کرکے اقوام کیا ہے تو اس کے بارے کارروائی کی جائے گی۔

شہباز شریف دور کے بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(ملک مبارک سے) پنجاب حکومت ان ایکشن ،سابقہ دس سالہ دور حکومت میں بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال ہوئے ،کن افسران نے میرٹ سے ہٹ کر سیاسی لوگوں کو نواز ا،کن افسران کو سیاسی طور پر عینات کیا گیا کرپٹ افسران کی لسٹیں بھی تیار کی جانے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے سابقہ دور حکومت میں سابقہ حکومت نے جاتے جاتے اربوں روپے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ کو جاری کئے۔ذرائع کے مطابق سابق حکومت نے پنجاب کی ہریونین کونسل کو 25لاکھ روپے گرنٹ جاری کی جو صرف الیکشن جیتنے کےلئے اپنی جماعت کے لیگی کونسلرز ،چیرمینز کو دئے گئے جو اربوں کے فنڈزبنتے ہیں لیگی چیرمینوں نے ان فنڈزکو خرد برد کیا اور متعلقہ افسران نے بھی خوب مال کمایا جبکہ فرضی کاموں پر فرضی ووچرز بنائے گئے سابقہ دور کے فنڈز کے خرد برد میں اس وقت کے دسٹرکٹ کوارڈینٹرآفیسر بھی ملوث تھے کیونکہ فنڈز انکے اکاونٹس میں گئے تھے براہ راست یونین کونسلز کو نہیں دئے گئے ۔ذرائع کا لاہور میں 274یونین کونسلز میں سٹریٹس لائٹس ،گلیوں کو پختہ کرنا جیسے کاموں کےلئے کروڑوں روپے دئے گئے فنڈز بھی متعلقہ افسران نے ہڑپ کر لئے تھے اور آج بھی لوکل گورنمنٹ میں اعلی سیٹوں پر برجمان ہیں اس لیئے حکومت پنجاب نے اس فنڈز کا کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس آڈٹ سے کروڑوں روپے خورد برد سامنے آئیگی جس کے بعد ان افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

مودی نے مسلہ کشمیر حل کرانے کا کہا تھا،امریکہ کی بھارت کو شٹ اپ کال

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی واویلا تین روز بعد بھی جاری ہے،بھارت کا ہٹ دھرمی کا رویہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بننے لگا ہے،بھارتی ہٹ دھرمی کو صدرٹرمپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بدتمیزی قرار دے دیا ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر لیری کڈلو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے پاس سے کچھ نہیں کہتے ، انہوں نے بھارت کو شٹ اپ کال بھی دے دی اور صحافی کے سوال کو بھی نامناسب قرار دیا ۔مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے انہیں کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔بوکھلاہٹ کا شکار بھارت میں امریکی صدر کو مثبت جواب دینے کی بجائے ہٹ دھرمی پر برقرار ہے، بھارتی وزیرخارجہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے امریکی صدر سے ایسی کوئی درخواست ہی نہیں کی۔امریکی صدر کے چیف اکنامک ایڈوئزر لیری کڈلو نے بھی واضح کر دیا امریکی صدر خود سے کوئی بات نہیں گھڑتے، انہوں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔خطے میں امن کے لئے کی جانے والی پاکستان کے ساتھ امریکہ کی کوششیں کر رہا ہے لیکن مودی سرکار مثبت جواب دینے کی بجائے امریکی صدر کو ہی جھوٹا قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تقسیم کے وقت سے مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہےاور اس کے حل تک خطے میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔

پاکستان احترام ،اعتماد مشترکہ اقدار کے تعلقات چاہتا ہے

واشنگٹن/راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ علاقائی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر جنرلصف غفور نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی اور افغان عوام کی سربراہی میں افغان امن عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات ہوئی، 22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین سے بھی ملاقات ہوئی اس موقع پر سینیٹر گراہم نے خطے کی بہتر ہوتی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔آرمی چیف نے پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بہتر سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع میں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک تعلقات کے استعمال سے علاقائی دیرپا امن لا سکتے ہیں۔۔گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جس کے بعد امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔آرمی چیف نے پینٹاگون میں امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے سمیت دیگر سینئر امریکی فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا اور امریکی عسکری حکام کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستانی فوج کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔اس دوران آرمی چیف نے امریکی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دوطرفہ ملٹری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں امریکی عہدیدارون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان مفاہمتی عمل میں کردار کو سراہا۔بعدازاں آرمی چیف نے امریکی فوج کے قبرستان ایئرلنگٹن سیمینٹری کا دورہ کیا اور امریکہ کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے تھے۔