عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم ’لعل سنگھ چڈھا‘ بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ہے جوکہ امریکن فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے، اسے میری اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنایا جارہا ہے جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ محض یہ ایک فلم نہیں بلکہ تاریخی حوالہ ثابت ہوگی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار کی حکومت میں ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے جب کہ دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویڑول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملیں گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ فلم ’ لعل سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم سال 2020ئ کے دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔

لاہور(صدف نعیم سے)پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-2020 ءکے تحت مختلف منصوبوں کیلئے 52 ارب روپے جاری کر دیئے۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے جامع میکانزم تشکیل دیا گیا ہے۔ تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبے کی سطح پر منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے۔عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی مقرر کردہ مدت میں تکمیل ضروری ہے۔فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں۔فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے فنڈز کے استعمال میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ترقیاتی پروگرام حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کا آئینہ دارہے۔پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی گئی ہے۔سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔زرعی شعبے کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔سابق ادوار میں کاشتکار استحصالی نظام کا شکاررہا۔ہماری حکومت نے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔صوبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے جبکہ اپوزیشن کا احتجاج اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ہے: میاں اسلم اقبال

لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے جبکہ اپوزیشن کا احتجاج اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ہے۔اپوزیشن کو جمہوریت اور عوام کا کوئی درد نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لئے جہاد کررہے ہیں جس سے لوٹ مار کرنے والے قبیلے کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔یہ عناصر یاد رکھیں ملک میں افراتفری،شورشرابہ اور احتجاج کے ذریعے کرپشن اب چھپائی نہیں جا سکتی۔کرپٹ ٹولے کو حساب دینا ہو گا،قومی دولٹ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کی وصولی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک خوددار اور جرات مند لیڈر ہیں جنہوں نے ملکی مفادات پر دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کیا۔مسئلہ کشمیر کو اس انداز میں اجاگر کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے۔پاکستان نے بھارت کو نا ک آو¿ٹ کر دیا اب اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا ہو گا۔امریکی صدر سے ملاقات کے دوران عمران خان کے قومی لباس اور باڈی لینگوئج نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وزیراعظم 22کروڑ عوام کی توقعات پر پورا ترے ہیں،ثابت ہوا کہ شخصیت سچی ہوتو پرچیوں کی ضرورت نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا نے عمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہمیت دی ہے۔خارجہ محاذ پر پاکستان نے تیزی سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کی امریکی صدر سے بامقصد بات چیت اہمیت کی حامل ہے اور ان کا امریکہ میں شاندار استقبال قابل فخر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کے قیام کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔نئے پاکستان میں ہر قیدی کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا،کوئی وی آئی پی قیدی نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اب شور مچانے سے کوئی چور بچ نہیں سکے گا،جوابدہی ہو کر رہے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی پذیرائی،سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہو کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکا رہے۔

دورہ امریکہ میں عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا؛صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی بخاری

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب دورہ کرکے نئی مثال قائم کر دی۔عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا ۔عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ہیں۔مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا۔پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔عمران خان کے لباس سے ہر پاکستانی کو خوشی محسوس ہوئی۔امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کے نئے باب کا اضافہ ہو گا۔پاکستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔

چھلانگ لگا کر طیارے کے بازو پر چڑھنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

ابوجہ(ویب ڈیسک) نائیجیریا میں مسافر بردار طیارے کے عین ٹیک آف کے وقت ایک اجنبی شخص طیارے کے ونگ پر چھلانگ لگا کر چڑھ گیا جس سے مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آئی کی جا کے مرتلا محمد ایئرپورٹ پر ازمان ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ ایک اجنبی شخص اچانک کہیں سے نمودار ہوا اور چھلانگ لگا کر طیارے کے دائیں بازو پر چڑھ گیا۔اجنبی شخص نے اپنا بیگ، طیارے کے ایک انجن میں پھنسا دیا جس سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور عملے نے بھی سمجھا کہ یہ شخص کوئی حملہ آور ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو کال کی گئی۔اجنبی شخص کو انجن کے قریب دیکھ کر پائلٹ نے انجن بند کردیا، سول ایوی ایشن کے عملے کے ارکان کی رن وے پر دوڑیں لگ گئیں۔ اس اجنبی شخص کو گرفتار کرکے

مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ طیارے کو واپس ڈپارچر لاو¿نج پہنچادیا گیا جہاں سے وہ چند گھنٹوں بعد روانہ ہوا۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے معاملے میں نائیجیریا کی شہرت خاصی خراب ہے۔ 2017 میں بھی وہاں کے ایک مصروف ہوائی اڈے پر موجود ایک بزنس جیٹ پر ڈاکوو¿ں نے دھاوا بول دیا تھا اور زبردستی ’کارگو بے‘ کھلوا کر مسافروں کا قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

سلمان خان ’انشااللہ‘ میں جوان نظر آنے کے لیے وزن کم کریں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں دبنگ سیریزکی تیسری فلم ”دبنگ3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان خان ”دبنگ3“ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشا اللہ“ کی شوٹنگ کا ا?غاز کریں گے۔ سلمان خان نے ’دبنگ3‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب وہ ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان نے کسی فلم کے لیے وزن میں کمی کی ہو، اس سے قبل ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم”سلطان“ کے لیے بھی انہوں نے اپنے وزن میں 8 کلو کمی کی تھی۔ وزن میں کمی کے لیے فٹنس سیشن کے علاوہ سلمان خان اسکرین پر چست نظر آنے کے لیے اچھی ڈائٹ بھی فالو کریں گے۔دوسری جانب مداح سلمان خان اور عالیہ کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ فلم ”انشااللہ“ میں سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ان کے مقابل عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی نیب لاہور میں بریفنگ

لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر اطلاعات، صنعت، ثقافت و سپیشل کنوینئر برائے ایل ڈبلیو ایم سی کمیٹی میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر افسران کی نیب لاہور حکام کو بریفنگ۔ بریفنگ کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور جبکہ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن و دیگر افسران کی بھی شرکت۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے نمائندگان میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و مینیجنگ ڈائریکٹر شامل ہوئے۔حکام نے شہر لاہور سے مناسب قیمت پر کچرہ اکھٹا کرنے اور متعین طریقہ کار کے تحت اسے ڈمپ کرنے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ ماضی میں ایل ڈبلیو ایم سی کے کم و بیش تمام ٹھیکہ جات انتہائی مہنگے داموں کئے گئے۔ایل ڈبلیو ایم سی کیجانب سے کچرہ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کیلئے کئے گئے انتظامات و مالی معاملات پر شدید تحفظات ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈبلیو ایم سی کیجانب سے مستقبل میں لاہور سے کچرہ اکھٹا کرنے اور اسے تلف کرنے کیلئے مناسب لائحہ عمل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر اندر سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو بھیجے گی۔سالڈ ویسٹ کو دیگر زرائع سے ٹھکانے لگانے کیلئے ورلڈ بینک سے مشاورت حاصل کی گئی ہیں۔ چیئرمین بی او ڈی کیجانب سے نیب حکام کو ورلڈ بینک کی سفارشات اور صوبے کے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی یقین دہانی۔ماضی میں بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ انتہائی مہنگے داموں معاہدات کئے گئے جو حکومتی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا موجب بنے۔ ان معاہدات کی متعدد مندرجات بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی مخفی رکھی گئیں۔ذمہ داران سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کی وصولی یقینی بنائینگے۔ چیئرمین نیب کی ہدایات پر پری وینشن کمیٹیوں کو پہلے سے زیادہ فعال کر دیا گیا ہے۔

سب سے اہم ترین مسئلہ غریب عوام کی روٹی روزگار کا مسئلہ ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ غیرملکی دوروں پرعمران خان کے مخالفین کا“گوعمران گو”کے نعرے لگانااوران کے حمائتیوں کاان کااستقبال کرناانہی کی نفرت،دشمنی،جھوٹ اورکرتب بازی کی سیاست کامنطقی نتیجہ ہے جسے ا نہوں نے وزیراعظم بننے کیلئے فروغ دیا،پی ٹی آئی نہیں بلکہ صرف ایک عوامی جمہوری حکومت ہی پاکستان کے لوگوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ملک کا سب سے اہم ترین مسئلہ غریب عوام کی روٹی روزگار کا مسئلہ ہے، عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے مگر حکومت اور اپوزیشن عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے چیئرمین سینٹ بچاو¿،گراو¿ تحریک پر گامزن ہیں۔برابری پارٹی پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، انتہا پسند آج بھی منظم انداز میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر مددگار میسر ہیں، ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی بیشتر آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر افسوس ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ برابری پارٹی پاکستان آنے والے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں بھر پور شرکت کرکے عوام کی مشکلات کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرئے گی اس حوالے سے پارٹی لاہور پلان پر تیزی سے کام کررہی ہے کیونکہ لاہور کی سیاست پورے ملک پر اثر انداز ہوتی ہے۔

ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

لاہور(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز اور ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کے اعلان اور اس کی فروخت کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان سمیت 10 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طورپر 23 میچ شیڈول ہیں۔دنیا کی 16 بہترین مینز ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک 8 مختلف مقامات پر لگے گا، آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 20 ڈالر رکھی گئی ہے، بچوں کے لیے یہ 5 ڈالر ہوگی، ویمنز ایونٹ دیکھنے کے خواہشمند آج سے آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں تاہم مینز ایونٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔پاکستانی مینز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراونڈ سے کرے گی، پاکستان دوسرا میچ 83 اکتوبر کو کوالیفائیر ٹیم کے ساتھ اسی گراو¿نڈ پر کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جوڑ 31 اکتوبر کو برسبین میں پڑے گا، 3 نومبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول میں مدمقابل ہوں گی جب کہ 6 نومبر کو پاکستانی ٹیم کوالیفائر ٹو کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، فائنل 15 نومبر کو میلبورن میں رکھا گیا ہے۔

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی حکومت اور بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاﺅس میں تاریخی ملاقات کے موقع صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش پر بھارت میں کہرام مچ گیا ہے۔مودی حکومت اور بھارتی میڈیا میں ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی پیشکش کی خبر دنیا بھر میں بریکنگ نیوز کے طور پر نشر ہونے کے بعد ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروغ گوئی سے کام لیا اور یہ بیان داغ دیا کہ وزیر اعظم مودی نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے کبھی صدر ٹرمپ سے درخواست نہیں کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے ٹرمپ کے بیان کو غلط قرار دینے کی کوشش کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات کو باہمی طور پر مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سے مذاکرات اسی وقت ممکن ہوں گے جب وہ سرحد پار ہونے والی دہشت گردی ختم کرے۔دو حصوں پر مشتمل ٹویٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات دو طرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ موجود ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما بھی ٹرمپ کی پیشکش پر تلملا سے گئے ہیں، کانگریسی ششی تھرور نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ نہیں جانتے وہ کیا بول رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ کو کچھ نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کیا بات کررہے ہیں۔ انہیں اس بات پر کوئی بریفنگ بھی نہیں دی گئی ہوگی کہ وزیر اعظم مودی نے کیا کہا تھا۔ اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کو فوری جواب دینا چاہیے۔