مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے درجنوں مکانات گرا دیئے

مقبوضہ بیت القدس(ویب ڈیسک) فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے بارودی مواد اور بھاری مشینریوں کے ذریعے 16 مکانات کو گرا دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل اور فلسطین کو علیحدہ کرتی دیوار کے نزدیک فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ مکانات گرانے کا آغاز صبح 7 بجے کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔قابض اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو کسی قسم کا نوٹس دیئے بغیر مکانات گرادیئے یہاں تک کہ رہائشیوں کو ضروری سامنا بھی اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ڈرایا دھمکایا گیا۔اسرائیلی فوج نے سرحدی دیوار کے نزدیک ان عمارتوں کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے 7 سال قبل بھی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس پر رہائشیوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اسرائیل کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اگلے مرحلے میں 2 سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں قائم رہائشی عمارتوں کو گرائے گی جس سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

عمران خان کو بتادو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتادیا جائے کہ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور انہوں نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشا پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرکے اس بارے میں پوچھے۔عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاو¿ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ نا میں نے چیئرمین سینیٹ بنایا اور نا ہی میں اتارنے جا رہا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوں گے پھر ان کی مرضی۔

ایران برطانیہ کشیدگی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے، جرمنی

برلن(ویب ڈیسک) جرمنی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس میں تجارتی بحری جہازوں کو تحویل میں لینے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا جو جنگ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے اور دوسرے بحری جہاز کو عارضی تحویل میں لینے سے خلیج فارس میں صورت حال پہلے سے انتہائی سنگین اور خطرناک ہوگئی ہے جو جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ہائیکو ماس نے کہا کہ کسی فوجی محاذ آرائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ سب کا سراسر نقصان ہوگا کیونکہ یہ فوجی تصادم قابو سے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی رہنماﺅں پر زور دیا کہ صورتحال کو کشیدہ ہونے سے روکیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی کوشش ہے کہ مسئلے کو سمجھداری اور عقل مندی کے ساتھ سفارتی طور پر حل کیا جائے۔ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے 2 بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے جن میں سے ایک کو کچھ دیر میں چھوڑ دیا گیا اور دوسرے پر بدستور قبضہ برقرار ہے۔

صرف سبزے کو دیکھنا بھی صحت کےلیے مفید ہے، تحقیق

لندن(ویب ڈیسک) درختوں، پودوں اور سبزے میں وقت گزارنے کے ان گنت فوائد سامنے آئے ہیں لیکن اب ماہرین یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ بیٹھ کر صرف سبزے کو دیکھتے ہیں تو اس سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اپنے بیڈروم کی کھڑکی سے درختوں کو دیکھنا بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اس سے غیرصحتمندانہ عادتوں میں بھی کمی کرنے میں مدد ملتی ہے۔گزشتہ برس ایک تحقیق سے انکشاف ہوا تھا کہ سرسبز مقامات پر چلنے سے ذہنی تناﺅ کی وجہ بننے والے ہارمون ، کارٹیسول میں بھی کمی ہوتی ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ چند ماہ قبل ماہرین نے کہا تھا کہ اگر ہفتے میں مناسب وقت درختوں میں گزارا جائے تو اس سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو اپنا بچپن سبزے میں گزارنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں دماغی اور نفسیاتی امراض کے کم کم شکار ہوتے ہیں۔ اس طرح وہ زندگی کے چیلنجوں کو بہتر انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔اب برطانیہ میں یونیورسٹی آف پلے ماو¿تھ کے ساتھیوں نے ہیلتھ اند پلیس نامی تحقیق جرنل میں کہا ہے کہ اگر آپ گھر کی کھڑکی سے کچھ وقت درخت اور سبزے کو دیکھتے ہیں تو اس سے صحت کے لیے مضر اشتہا یعنی فاسٹ فوڈ، شراب اور تمباکو نوشی وغیرہ کوطلب بھی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر لین مارٹن کہتی ہیں کہ سبزے کے فوائد سے سب واقف ہیں لیکن ہماری تحقیق سے اس میں ایک نئے زاویے کا اضافہ ہوا ہے کہ سبزے کو تکتے رہنا بھی بری عادتوں سے چھٹکارے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔’اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماحول اور انسانوں کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسی بنا پر طبی مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی،‘ ڈاکٹر لین نے کہا۔مطالعے میں 21 سے 65 سال کے 149 افراد سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کس طرح سے فطرت کے قریب ہیں۔ ساتھ ہی ان میں بری عادتوں مثلاً غیرصحت بخش کھانے اور نشے وغیرہ کی لت کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ اس سروے میں شریک افراد سے ان کے گھر کی اطراف درخت اور سبزے کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ یا کسی پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے کے متعلق بھی سوال کیے گئے تھے۔لوگوں نے اعتراف کیا کہ عوامی باغات یا گھر کے باغات میں جانے سے ان میں لت اور اشتہا کم ہوتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ اپنے گھر کی بالکونی یا کھڑکی سے سبزہ دیکھ پائے ان میں بھی بری لت کی شرح 25 فیصد تک کم ہوئی۔ہزاروں لاکھوں افراد کسی نہ کسی بری لت میں گرفتار ہے جس میں تمباکونوشی، شراب نوشی اور میٹھے مشروبات کی لت بھی شامل ہے۔ یہ سب عادات صحت کو برباد کرتی ہیں اور سبزہ دیکھنے سے اس میں کمی آتی ہے۔ اس لیے پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے کہ سبزہ اس طرح کے فوائد کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔تاہم یہ تحقیق ابھی ختم نہیں ہوئی اور اگلے مرحلے میں ماہرین کسی بری لت میں گرفتار لوگوں کو سبزے میں لائیں گے اور اس کے اثرات کا بغور جائزہ لے کر اسے رپورٹ کریں گے۔

غوطہ خوروں نے سمندر سے کچرا نکالنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں ’ڈیرفیلڈ بیچ‘ پر 633 غوطہ خوروں نے سمندر کے اندر سے 1200 پاﺅنڈ کچرا صاف کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا۔’ڈیرفیلڈ بیچ‘ پر اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے 24 گھنٹے لگے جب کہ دنیا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر سمندر کے اندر کی صفائی کی گئی ہو۔غوطہ خوروں نے مل کر سمندر کے اندر سے ملبہ، پلاسٹک، کشتیوں کی لکڑیاں اور ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جال بھی نکالے۔اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے کے لیے پوری دنیا سے غوطہ خوروں نے شرکت کی جس میں یورپ اور جنوبی امریکا کے لوگ بھی شامل تھے۔شرکا نے ڈھائی گھنٹے سمندر کی گہرائی میں رہ کر اچھی طرح ان تمام چیزوں کو جمع کیا جو سمندری حیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آبی ماحول کو بھی گندا کررہی تھیں۔فلوریڈا کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سمندر کے اندر کی صفائی سے پانی کا میعار بہتر ہوا ہے اور اس جگہ پر پائے جانے والے آبی حیات کی نشوونما کو بہت فائدہ پہنچا ہے لہٰذا امید ہے کہ اس صفائی کی وجہ سے آبی حیات میں اضافہ ہوگا۔’ڈیرفیلڈ‘ بیچ کے اندر سے سارے کچرے کو نکال کر (ری سایئکل) یعنی دوبارہ استعمال میں لانے کے قابل بنانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پرانی پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کرکے سمندر کے کنارے پر ایک خوبوصورت وہیل مچھلی کا اسٹرکچر بنایا گیا تھا۔

ہزاروں پاکستانیوں نے اپنے محبوب لیڈر عمران خان کا والہانہ استقبال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا واشنگٹن کے کیپٹل ارینا ون سٹیڈیم میں خطاب ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں تاریخی خطاب کیا۔ کیپٹل ارینا ون سٹیڈیم میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کی موجودگی حکومت پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ اوردیگر ملکوں سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ہزاروں پاکستانیوں نے اپنے محبوب لیڈر عمران خان کا والہانہ استقبال کیا۔وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترقی و خوشحالی کی نوید دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سادگی کا نیا اور قابل تقلید معیار قائم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر لے کر جائیں گے۔

عوامی لیڈر اور جعلی بادشاہ دو الگ چیزیں ہیں، ڈاکٹر اختر ملک

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرہ۔واشنگٹن میں لوگوں کے سونامی نے ثابت کر دیا کہ کپتان عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ مریم بی بی کو جلسے اور جلسی کا فرق تو معلوم ہو گیا ہو گا۔ کوئی مریم بی بی کو سمجھائے کہ نواز شریف کی فوٹو کو کر±تے پر پرنٹ کروانے سے وہ “چور “سے “چے گوایرا “ نہیں بن جائے گا۔ عوامی لیڈر اور جعلی بادشاہ دو الگ چیزیں ہیں۔ بڑے میاں اور چھوٹے میاں قومی مجرم ہیں۔ نئے پاکستان میں لیڈر جوابدہ ہے۔کپتان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج کی ملاقات بھی کامیاب رہے گی۔ پرچی ڈپلومیسی “ ن لیگ کی سیاست کے ساتھ ہی دفن ہو گءہے۔ اب ورلڈ پاور کے سامنے پاکستانیوں کا مقدمہ ایک لیڈر لڑ رہا ہے۔

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا : اسلم اقبال

لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آیا۔عمران خان نے جو کہا کر دکھایا ، مخالفین کے بھی منہ بند ہو گئے۔چارٹر طیارے کی جگہ کمرشل فلائیٹ پر سفر کر کے کپتان نے عوام کے دل جیت لئے۔تارکین وطن کی جانب سے عمران خان کا استقبال تاریخی اقدام ہے ,۔واشنگٹن میں بھی پاکستانیوں نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔بطور وزیر اعظم عمران خان سادگی کی عملی مثال قائم کر رہے ہیں۔اب پاکستانی وزیراعظم پرچیاں لے کر وائٹ ہاو¿س نہیں جائے گا۔ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔دورہ امریکہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کا باعث بنے گا۔عوام اپنے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ۔

وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین پر اوس پڑ گئی، وزیرا طلاعات کادعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک ):سید صمصام علی بخاری نے دعویٰ کیا کہ جس محبت اورجذبے کے ساتھ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وزیراعظم کااستقبال کیاہے،اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام پاکستانیوں کی آوازہیں اوریہی وجہ ہے کہ اب عالمی دنیا بھی پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات استوارکرنا چاہ رہی ہے۔اب کمیشن ایجنٹوں کی نہیں ایماندارقیادت کی حکومت ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین پر اوس پڑ گئی ۔عمران خان نے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ کیا ہےپیپلز پارٹی اور نواز لیگ رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیاپوزیشن عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی، دم خم نہیں رہا۔اپوزیشن احتجاج کی بجائے عدالتوں میں اپنے اعمال کا جواب دے۔منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی کونسی جمہوریت ہے؟ عمران خان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی رہی ہے۔عوام احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گا ۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت اجلاس ، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب،سیکریٹری سوشل ویلفیئرعنبرین رضا، امین بیت المال اعظم ملک اور متعلقہ افسران کی شرکت۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرلاہور میں 5 پناہ گاہیں فعال ہیں، ایک تونسہ میں زیر تعمیر ہے۔رواں مالی سال کے دوران ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرزاسپتال اور لاہور کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک پناہ گاہ بنانے کا منصوبہ ہے۔مران خان کے ویڑن “ریاستِ مدینہ” پر عملدرآمد کے لیے محکمہ بیت المال اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیراعظم کااحساس پروگرام معاشرے کے محروم طبقوں کے لیے امید کی کرن ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئروبیت المال کومزید موثر بنانے کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم لائی جائیں۔ایک ہی کام کرنے والے مختلف اداروں کی اوورلیپنگ ختم کرکے وسائل کااستعمال بہتربنایا جا سکتا ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال میں اصلاحات لانے کے لیے ریفارم کمیٹی قائم کی جائے گی۔تمام سرکاری و نجی ادارے بھرتیوں میں معزور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹہ کو یقینی بنائیں۔معذوربالخصوص نابینا افراد کی فلاح کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔بے روزگار اور مستحق نابینا افراد کوماہانہ وظیفہ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور نوکریوں میں مختص کوٹے پر سختی سے عمل کیا جائے۔