سلمان خان کی ’دبنگ 3‘ میں نئی اداکارہ کی انٹری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم دبنگ 3 میں نئی اداکارہ کی انٹری ہونے جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم ’دبنگ 3‘ میں اداکارہ سوناکشی سنہا تو مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم سلمان خان فلم میں ایک اور نئی اداکارہ کو لاﺅنچ کرنے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان ، اداکاراوراپنے دوست سنجے منجریکرکی چھوٹی بیٹی سائی کے ساتھ فلم میں رومینس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس سے قبل اداکارسنجے منجریکرکی بڑی بیٹی اشوامی کو فلم میں شامل کرنے کی باتیں کی جارہی تھیں تاہم ’دبنگ 3‘ میں اشوامی تونہیں ان کی چھوٹی بہن سائی نے ضرور جگہ بنالی ہے۔واضح رہے کہ دبنگ خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ”دبنگ 3“ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جارہے ہیں تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئرکی شروعات کررہے ہیں۔

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قرضے لینے والی جماعت ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بنک باقر رضا کا مہنگائی بڑھنے کا اعلان تشویش ناک ہے،اسٹیٹ بنک کی نئی مالیاتی پالیسی کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی،پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں ایک سال سے کم عرصے میں سب سے بھاری قرضے لینے والی پہلی جماعت مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ تو اسے ابھی تک کوئی منصوبہ شروع کرنے کی ہمت ہوسکی ہے اور نہ ہی عام کو اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کسی کو جرات ہورہی ہے، بہت جلد ایسا وقت آئیگا جب ہر پاکستانی ذمہ دار شہری حکومت سے یہ سوال کریگا کہ اس کا حق حلال کا پیسہ جو ٹیکس کی صورت لیا گیا وہ کدھر جا رہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں سینٹرل ایگزیکٹو ممبران سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کھاد فیکٹریوں،سی این جی مالکان، بااثر صنعتکاروں اور تاجروں کو آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی سکیم دینے کی تیاری کرلی جس کے تحت ملک بھر کے غریب کسانوں اور عوام سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں وصول شدہ 208ارب روپے معاف اور سرچارج ریٹ رواں ہفتے کم کردیا جائیگایہ سب سے بڑی ”رقم معاف سکیم“ ہوگی جس سے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کے مافیازد بھرپور مالی فائدہ حاصل کرینگے، ریاست مدینہ کے نام پر حکومت لینے والے کہاں گئے اور اب ان کا ہر اقدام ابھی تک انتخابی نعروں کے برعکس جا رہا ہے،ہر سیاستدان پرکشش نعروں میں عوام کیلئے ریلیف دینے کی باتیں کرتا ہے اور حکومت میں آکر کچھ بھول کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے اور عوام بے چارے اپنی مجبوریوں اور لاچاریوں میں ہی پستے رہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاموسلادھاربارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاموسلادھاربارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شملہ پہاڑی،بوہڑ والا چوک،مال روڈ،منٹگمری روڈ،لکشمی چوک،جی پی او چوک اوردیگر علاقوں میں شدیدبارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جا ئزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اوربچوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھایا اورانہیں ان کے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔جتنی جلدی ممکن ہوسکے نکاسی آب کا کام مکمل کیا جائے۔نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت۔انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے شہر میں پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبہ بنانے والوں نے نکاسی آب کا بنیادی انتظام نہیں کیا۔ شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔میں عوام سے ہوں اورعوام کی مشکلات کے جلد ا زالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیاہے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیںوزیراعلی پنجاب کا حالیہ بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کی صورتحال جاننے کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ۔مانیٹرنگ سینٹر سے شہر کے مختلف مقامات پر کھڑے پانی اور نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کیمروں کے زریعے شہر کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں جائیں اور شہریوں کی سہولت کیلئے فوری اقدامات کریں۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل بھی ہمراہ ہیں۔ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔

شریف فیملی نے کرپشن سے پاکستانی عوام پر ظلم کیا: صمصام بخاری

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے کرپشن سے پاکستانی عوام پر ظلم کیا۔ عالمی میڈیا کے انکشافات پر نواز لیگ رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھی۔ ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعوی کرنیوالے کس قدر کرپٹ نکلے؟۔ عمران خان کی حکومت کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ کسی کو محفوظ راستہ نہیں ملے گا،جوابدہی ہو کر رہے گی۔ شہباز شریف نے اپنے بیٹوں اور داماد کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ اب عوام کو سمجھ آئی کہ میگا منصوبے کیوں بنائے جاتے تھے؟۔ انگلیاں ہلانے اور مائیک گرانے کی اصل اداکاری سامنے آ گئی۔لوٹنے والوں کو سارا پیسہ واپس کر کے عوام سے معافی مانگنا ہوگی۔ 70سال میں پہلی مرتبہ بے لاگ احتساب ہو رہا ہے۔ مستقبل کیلئے ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کریں گے۔ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونے جا رہے ہیں۔

ن لیگ احتجاجی سیاست کی نہیں بلکہ مال بناو سیاست کی عادی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا مریم صفدر کے ریلیاں نکالنے کے اعلان پر ردعمل ۔مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست کی نہیں بلکے مال بناو¿ سیاست کی عادی ہے ۔مریم صفدر احتجاج کا شوق ضرور پورا کریں لیکن حسن اور حسین نواز کی واپسی کی تاریخ بھی دیں ۔پاکستان کے عوام آپ کے اصل چہرے سے واقف ہیں ,چچا بھتیجی کی سیاست کو رد کر چکے ہیں ۔ن لیگ ہمیشہ سرکاری مال اور پٹواریوں کے ذریعہ احتجاج کی عادی رہی ہے ۔مریم کا بیانیہ ن لیگ کو لےڈوبا, اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے مسجد نبوی کے باہر جج خردتے ہیں ۔امید ہے آپ ریلیوں میں منظور پاپڑ والے، مشتاق چینی اور ناصر بٹ کو بھی ساتھ لائیں گی ۔کیلبری کوئین کی تحریک عوام کے لئے نہیں بلکہ لوٹی گئی دولت کو بچانے کے لئے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے چوروں لٹیروں سے ریکوری کا عمل شروع کردیا ہے کسی کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔جھوٹ اور فریب کی سیاست کا دور گزر گیا پاکستان کو دیوالیہ کرنے والے بے نقاب ہورہے ہیں.

روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا!

بوسٹن: (ویب ڈیسک)میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ ا?ف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی ”کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب“ (سی ایس آئی اے ایل) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک روبوٹ کو دکھایا گیا ہے جو اپنے سامنے موجود انسان کی نقالی کرتے ہوئے، بڑی مہارت سے، بوتل کا ڈھکنا کھول رہا ہے؛ بالکل اسی طرح جیسے ”بوٹل کیپ چیلنج“ میں مختلف انسان اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے ایک نظام کا حصہ ہے جسے ”روبوریز“ (RoboRaise) کا نام دیا گیا ہے۔ البتہ اس کا اصل مقصد بوتلوں کے ڈھکنے کھولنا نہیں بلکہ اپنے مخصوص کیمروں اور سینسرز کی مدد سے انسانی پٹھوں میں حرکت کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی نقل کرنا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کے صرف دو بازو ہیں اس لیے بوٹل کیپ چیلنج کھیلنے کےلیے اس نے اپنے ان ہی روبوٹ بازوو¿ں کا سہارا لیا ہے۔ ”روبوریز“ منصوبے کے تحت یہ کوشش کی جارہی ہے کہ روبوٹس میں انسانی بازوو¿ں اور پٹھوں جیسی حرکت کی قریب ترین نقالی کی جائے تاکہ ا?نے والے وقت میں یہ مشینیں بھی انسانوں کی بہتر مددگار ثابت ہوسکیں۔

بطخ جیسی چونچ والے ڈائنوسار کی نئی قسم دریافت

آسٹن، ٹیکساس:(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے بطخ جیسی چونچ رکھنے والے ڈائنوسار کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو آج سے تقریباً 8 کروڑ سال پہلے پایا جاتا تھا اور لگ بھاگ ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے، باقی تمام ڈائنوسارز کے ساتھ، مکمل طور پر ختم ہوگیا۔دریافت اور حتمی شناخت کے بعد اس ڈائنوسار کو Aquilarhinus palimentus کا نام دیا ہے جس کے پتھرائے ہوئے رکازات 1980ء کے عشرے میں بگ بینڈ نیشنل پارک، ٹیکساس سے برآمد ہوئے تھے جنہیں طویل عرصے تک پہلے سے دریافت شدہ ڈائنوسار ہی کی کوئی نوع سمجھا جاتا رہا۔ریسرچ جرنل ”سسٹمیٹک پیلیونٹولوجی“ میں شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، جدید ترین اور زیادہ حساس آلات کی مدد سے جب ان رکازات (فوسلز) کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ اتنے مختلف ہیں کہ اب تک دریافت شدہ کسی بھی ڈائنوسار سے مماثلت نہیں رکھتے۔ان فوسلز کی کھوپڑی خاصی مکمل حالت میں ہے جس کی چونچ والا حصہ عقاب جیسا ہے جبکہ نچلا جبڑا خاصا چوڑا ہے۔ چونچ کے نچلے اور بالائی حصے، دو چوڑی کھرپیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ماضی میں بھی چونچ والے کئی ڈائنوسار دریافت ہوچکے ہیں جن کے فوسلز کا تجزیہ کرکے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ا?ج سے 25 کروڑ تا 6.5 کروڑ سال پہلے تک کے زمانے میں اس قسم کے ڈائنوسار کی بہت سی انواع موجود تھی؛ بلکہ جہاں تک نبات خور (ہربی وور) ڈائنوساروں کا تعلق ہے، تو ان میں بھی چونچ والے ڈائنوسارز کی سب سے زیادہ اقسام تھیں۔اس کی کھوپڑی کی ساخت اور دریافت والے مقام کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی ڈیلٹا کا باسی تھا، یعنی ایسا علاقہ جہاں سمندر میں دریا گرتا ہو۔ یہ اپنا بیشتر وقت ڈیلٹا کے اتھلے پانی والی ریت میں گزارتا تھا اور ساحلی پودے کھا کر اپنا پیٹ بھرا کرتا تھا۔

نواز شریف دور میں لاہور ایئر پورٹ توسیعی منصوبہ میں اربوں کا نقصان

لاہور (خصو صی رپورٹر) نواز شریف کے دور حکومت میں لاہور ایئرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے اضافی اخراجات سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں مبینہ طور پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے لاہور ایئرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کوعارضی طور پر روک دیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ کی ناقص ڈیزائننگ کے باعث اربوں روپے کے اضافی اخراجات سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا، منصوبے کی تعمیر پر43 ارب60 کروڑ روپے کی لاگت آرہی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نومبر2016 میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جسے تین سال کے اندر مکمل کرنا تھا، سابقہ دور حکومت میں منصوبے کی ڈیزائن کنسلٹنسی پر ڈالروں میں ادائیگی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق توسیعی منصوبے کے نام پردو کروڑ پچاس لاکھ مسافروں کی سالانہ گنجائش کیلئے غیر ضروری منصوبہ تیار کیا گیا۔ موجودہ حکومت نے منصوبے کی ازسرنو جانچ پڑتال کروائی تو پتہ چلا کہ منصوبہ پر اربوں روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہور ایئرپورٹ کے توسیع منصوبے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ترجمان کا کہنا ہے ڈیزائن کو ری ویو کرکے منصوبے کی پارکنگ مکمل کی جارہی ہے۔

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک)سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے شخص کے لیے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔ وقت کی اسی تنگی کے پیشِ نظر ایک لائف بوائے (پیراکیہ تختہ) بنایا گیا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس شخص تک پہنچتا ہےاور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچادیتا ہے۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے غرقابی سے بچاسکتی ہے۔یہ لائف بوائے اتنا بڑا اور مو¿ثر ہے کہ ایک نیم بے ہوش شخص کو سہار کر دوبارہ کنارے تک پہنچاسکتا ہے۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے ا?گے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے۔ اسے کنارے پر رہنے والا شخص کسی تار کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے قابو کرسکتا ہے۔ تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔اگر لہریں اسے پلٹ بھی دیں تب بھی یہ اپنی ساخت کے لحاظ سے کام کرتا رہتا ہے۔ دھند میں نشاندہی کرنے والی دو عدد لائٹیں بھی لائف بوائے پر لگائی گئی ہیں۔ اس پر نصب تیزرفتار پنکھڑیاں کچھ اس طرح لگائی گئی ہیں کہ تیرنے والا زخمی نہیں ہوتا نہ ہی پروپیلر سمندری گھاس وغیرہ میں الجھتے ہیں۔اسے ہانگ کانگ کی کمپنی اوشن الفا نے بنایا ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو اب تک کی معلومات کے تحت 5 ہزار 500 ڈالر ہے۔

سمجھ نہیں آتی شہباز شریف کے پاس بیرونی امداد کیسے آ گئی

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ نیب نے جعلی بینک اکا?نٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی ان کے بچوں سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصف زرداری نے شہباز شریف پر برطانوی امدادی رقم میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے، یہ براہ راست کسی کے پاس نہیں آسکتی، صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ نے بھی ناصر بٹ کی خدمات لی ہیں یا نہیں،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کام ہم نہیں کرتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جون کو جعلی اکانٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ برطانوی اخبار میں جوشہباز شریف کی بات ہورہی ہے وہ تو فنڈنگ اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پر صحافی نے سوال کیا کہ نئے جج کے سنے پیش ہو رہے ہیں کیا کہیں گے جس پر آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ الحمد للہ۔ شہبازشریف کے حوالے سے برطانوی اخبار کی خبر پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ یہ جو شہباز کی بات ہو رہی ہے وہ تو فنڈنگ اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا ناصر بٹ کی خدمات آپ نے بھی حاصل کی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ ہم ایسا کام نہیں کرتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی فارن فنڈنگ شہبازشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیشے کیلئے پینچے تو وہاں پر صحافیوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ شہباز شریف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیا کہیں گے جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ فارن فنڈنگ شہبا زشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آگئی،نئے احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش ہونے کے سوال کے جواب میں میں آصف زرداری نے کہا کہ الحمد اللہ آج نئے جج کے سامنے پیش ہونگا۔