سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) گزشتہ روز ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار سو روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 774 روپے اضافے کے بعد 66 ہزار 960 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اقتدار سے محرومی اپوزیشن کی چند پارٹیوں کو قبول دکھائی نہیں دیتی۔صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری

لاہور(ویب ڈیسک) کیا رہبر کمیٹی کرپشن کے خاتمے کیلئے رہنما اصول مرتب کرے گی؟ اقتدار سے محرومی اپوزیشن کی چند پارٹیوں کو قبول دکھائی نہیں دیتی۔ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر ملک کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا۔ اربوں روپے لوٹنے والے اب نئے نعروں پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ میاں صاحب کے گھر سے سرکاری گاڑی کی برآمدگی سوالیہ نشان ہے؟ عمران خان کی کاوشوں اور جدوجہد سے احتساب ممکن ہو رہا ہے۔ اب سرکاری خزانے کی رقم عوام پر خرچ ہونے جا رہی ہے۔ گذشتہ دس برسوں میں پنجاب میں بڑی رقم خردبرد ہوئی۔ میگا منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ سابقہ دونوں ادوار کے لیگی وزراءنے بھی کرپشن میں اپنا حصہ ڈالا۔ لیگی وزیر قانون لاقانونیت کی سرپرستی کرتے رہے۔ عمران خان ملک کو ہر قیمت پر درست ٹریک پر ڈالیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کی اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پاکستان کےخلاف بیٹنگ

لارڈز(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا ہے۔ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہیں، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا تاہم صرف 23 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 13 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکورآگے بڑھایا، دونوں نے 157 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 96 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی تاہم اگلی ہی گیند پر وہ ہٹ وکٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد محمد حفیظ بھی آﺅٹ ہوگئے۔میچ کے دوران اماد وسیم نے زوردار شارٹ مارا تاہم گیند کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ پر جالگی جس کے باعث سرفراز احمد زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، سرفراز کے زخمی ہونے کے بعد اماد وسیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز ہی بناسکی۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ کا فرق رہ گیا جس پر بہت افسوس ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ کپ کا اچھا اختتام ہو، ہم جانتے ہیں بہت ہی بڑے فرق سے جیتنا ہوگا۔پاکستان کی جانب سے میچ کے لئے پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ ٹیم انتظامیہ نے شعیب ملک کو الوداعی ون ڈے میچ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف میچ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

ٹیم کی ناقص کارکردگی، پاکستانیوں کے دل بجھ گئے

،لاہور: قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی رنجیدہ ہیں۔ورلڈکپ سے پاکستان ٹیم کا اخراج نوشتہ دیوار بن چکا ہے،اس صورتحال پر سابق کرکٹرز بھی رنجیدہ نظر آرہے ہیں۔رمیز راجہ نے کہاکہ پاکستانی شائقین کے دل بجھ گئے، گرین شرٹس کو ناقابل اعتبار ہونے کا لیبل اتارنا ہوگا،ایسا کرنے کیلیے کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے،ہمیں مستقبل کیلیے بیٹسمین اور آل راﺅنڈرز تیار کرنا ہوں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیویز انگلینڈ کیخلاف اتنی آسانی سے کیسے ہار گئے؟انھوں نے گرین شرٹس کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے اس حالت پر پہنچے، کھلاڑی خوفزدہ نظر آرہے ہیں،ہم اس ڈری ہوئی ٹیم اور انتظامیہ کے ساتھ جیت کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے، اس کیلیے پاکستان کو دلیر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سسٹم میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، پیسے کے پیچھے بھاگنے والوں کے بجائے جدید کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد کو ا?گے لایا جائے تو نتائج حاصل ہوں گے۔

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے لئے پلینگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم انتظامیہ اورکپتان کا شعیب ملک کو بھی الوداعی ون ڈے میچ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لارڈزکی پچ ابتدا میں سوئنگ بولنگ بعد ازاں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوگی، میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق گرین شرٹس کوپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 کا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کوصرف 84 پرڈھیربھی کرنا ہے، اگر350 رنزبنائے توحریف کو39 پرمحدود کرنا ہوگا،اس مارجن کے ساتھ فتح حاصل کرنا ممکن نظرنہیں آتا، کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم اتنے زیادہ رنز سے فتح نہیں حاصل کرپائی، یوں پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب بکھر چکا ہے۔پہلے ہی ورلڈ کپ معرکے میں ویسٹ انڈیزجیسی کمزورٹیم کیخلاف 105 رنز پرڈھیرہونے والی پاکستان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو زیر کیا، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ا?سٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کی وجہ سے سفر تمام ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔گرین شرٹس نے ایک بارپھر ایونٹ میں واپس آتے ہوئے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو زیر کیا، پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن ایسی ہوئی کہ پاکستان کو انگلینڈ کی بھارت یا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شکست اور بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کی ضرورت تھی۔پاکستان ٹیم کو بظاہر بے مقصد نظر آنے والے اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا،دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کا فتح کے ساتھ اختتام کرتے ہوئے رہی سہی ساکھ بچانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔

رانا ثنا اللہ کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع

راولپنڈی :(ویبڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل ہوگی جب کہ تفتیشی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاک اپ سے نکلنے والی تصویر پر تحقیقات شروع کردی۔اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی لاک اپ سے لیک ہونے والی تصویر کی تحقیقات کررہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثنا اللہ لاک اپ میں قید ہیں اور کمر پر ہاتھ رکھ کے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ رانا ثنائکی لیک ہونے والی تصویر اے این ایف لاک اپ کی ہے یا کیمپ جیل کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کے لاک اپ تک جن کی رسائی تھی ان سے تحقیقات کررہے ہیں جلد معلوم ہوجائیگا کہ تصویر کس نے بنا کر وائرل کی۔

مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل

لاہور:(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوئں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواوئں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران ڈی جی خان ڈویڑن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن) میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، قلات،گوجرانوالہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے پٹن میں 14، کالام05، بالاکوٹ، بالائی دیر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پنجاب کے علاقے ناروال میں 12، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ میں 04 اور گلگت میں 01،ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع خضدار میں 02 ملی میٹر ریکارڈ بارش کی گئی۔آج ملک کے گرم ترین مقامات میں سبی 48، بھکر47، سرگودھا، نورپورتھل، اوکاڑہ، بہاولنگر اور دادو میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھوں میں ایک جین داخل کر کے اندھا پن دور کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس دانوں نے ریٹینا میں خرابی کے باعث بینائی سے محروم ہوجانے والے مریضوں کے لیے ایک کامیاب علاج دریافت کیا ہے۔ قبل ازیں اس بیماری کا واحد علاج ’الیکٹرانک آنکھ‘ لگوانا تھا، جو مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی تھا اور اس میں کامیابی کا تناسب بھی بہت زیادہ اچھا نہ تھا۔ماہرین اعصاب و چشم نے ریٹینا میں ایک ایسی جین کی موجودگی کا پتہ چلایا جسے ریٹینا سے نکال کر vitreous میں داخل کیا جائے تو بینائی واپس آنے کے امکانات خاصے روشن ہوجاتے ہیں۔ ایڈینو ایسوسی ایٹڈ وائرسس (AVV) کے انجینیئرز نے اس جین کو بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھ کی پتلی کے لینس والے حصے vitreous میں داخل کیا اور حیران کن طور پر چوہوں نے دیکھنا شروع کردیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے بینائی اس قدر بحال ہوجاتی ہے کہ انسان تحریروں کو بھی پڑھنے کے قابل ہوجاتا ہے، چوہوں پر حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونے کے بعد سائنس دان اس طبی عمل کو انسانوں کے موافق بنانے پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے جلد یہ طریقہ علاج مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی مدد سے بینائی سے محروم افراد کی ا?نکھوں کی روشنی بحال ہوجائے گی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی

لاہور:(ویب ڈیسک)اعداد وشمار کے مطابق قطر کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قطر کی مالی معاونت 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئی، تاہم فنڈز کی فراہمی کے باوجود سرکاری ذخائر کم ہوگئے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قطری ڈالر بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں استعمال ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 28 جون کو 7 ارب 27 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 7 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملکی مجموعی ذخائر 14 ارب 44 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

رمضان شوگر ملز کیس: قومی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی بطور ملزم پیشی

لاہور۔(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اورقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خللاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے نیب کی طرف سے حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہبازشریف کو اس کیس میں نیب کی تحویل سے 09 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیاگیاہے۔ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی طرف سے صحت جرم سے انکار کے بعدعدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کر دی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ پردیا جائے۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں ایم پی اے کو فائدہ دینے کی بات درست نہیں ہے۔ مقامی ایم پی اے رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا۔نالےکی تعمیر کامقصد مقامی افراد کےلئے سیوریج کی بہتر سہولت فراہم کرناتھا۔امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز انکوائری میں شامل ہوئے مگر گرفتار کرلیا گیا۔رمضان شوگر ملز کے معاملات میاں شریف اور عباس شریف دیکھتے تھے۔میاں شریف اور عباس شریف فوت ہو چکے ہیں۔الزامات مکمل بے بنیاد ہیں۔رمضان شوگر ملز نالے کی تعمہر میں شہباز شریف یا حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں۔حمزہ شہبا زکے وکیل نے کہا کہ جن افراد کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہیں وہ نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔ کمپنی کے سی ایف او کا آج تک کہیں بھی نام نہیں آیا۔ آج نیب کہتا ہے کہ حمزہ شہباز تعاون نہیں کر رہے۔ہائی کورٹ میں تحریری طور پر نیب نے بتایا کہ حمزہ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔سابق وزیراعلی پنجاب اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو حقائق عدالت کو بتاوئں گا اس سے ثابت ہو گا کہ کیس جھوٹا ہے۔میں دنیا کا خطرناک ترین انسان ہوں گا مگر اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی۔شہباز شریف نے کہا”میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دہکھتے ہیں۔جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ میں خطا کار انسان ہوں۔ میرا اپنا کاروبار ہے اور ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ “انہوں نے مزید کہا کہ آٹھارہ کروڑ کا فراڈ کیس بنایا گیاہے،جھوٹے کیس بنا کر یہ قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟قوم کا ایک روپیہ بھی خردبرد نہیں کیا،میرا فرض ہے کہ میں عدالت پش ہوں۔مجھے بدنام کرنے کے لئے یہ الزام لگایا گیا ہے۔عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔وراثتی طور پر کاروبار ملا۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ وہ رمضان شوگر ملز کے شئیر ہولڈر نہیں ہیں۔ اٹھارہ کروڑ کافراڈ ریفرنس بنایا گیا ہے۔میرا اپنا کاروبار ضرور ہے پولٹری فارم وغیرہ کا لیکن رمضان شوگر ملز میرے بچے دیکھتے تھے۔شہباز شریف نے کہا یہ پراجیکٹ ٹوٹل 22 کروڑ روپے کا تھا،میں یہاں پر دوسرے اپنے پراجیکٹ گنا کر آپکا وقت ضایع نہیں کرونگا جیسے میڑو یا اورنج ٹرین وغیرہ۔انہوں ن کہا کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے اگر میں ایک دھیلےکی بھی کرپشن کی ہو،میں نے تو سندھ میں شوگر ملز اور گنے کی قیمت بڑھنے ر بھی پنجاب میں اسکو کنٹرول میں رکھا،حلانکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب تھا اور اپنی فیملی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سندھ کے گنے میں شیرا زیادہ تھا تو اسکی تو قیمت تو ویسے ہی بڑھ جانی تھی۔جسکی شوگر مل ہے وہ گنا دیکھ کر ہی اسکا زیادہ شیرے کے حوالے سے اندازہ لگا لیتا ہے۔شہباز شریف نے کہا میں نے پنجاب میں چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی۔میں آپکو آج عدالت میں کہہ دیتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے دونگا اگر بات غلط ہویہ 22 کروڑ کا جھوٹا کیس لے کے آتے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے۔ میں عدالت میں اسکے متعلق گواہ پیش کرونگا جو میرے اس بات کی تائید کرینگے۔سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ گنے کی قیمت زیادہ تھی اور چینی فروخت نہیں ہو رہی تھی۔مجھے میرے خاندان کے لوگوں نے کہا کہ گنے کی قیمت کم کر دوں،میں نے گنے کے کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے قیمت کم نہیں کی،سندھ میں بھی یہی صورتحال پیدا ہوئی تو لوگ ہائی کورٹ چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس پر اربوں کی سبسڈی دی،سندھ سے سبسڈی ملنے کے بعد تمام میرے ارد گرد جمع ہو گئے کہ قیمت کم کرو،میرے بچوں سمیت ملز مالکان نے اربوں کا نقصان ہوا۔میں نے کہا کہ مجھے استعفی دینا پڑا تودے دوں گا مگر قیمت کم نہیں کروں گا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہبازشریف صاحب جو باتیں کر رہے ہیں انکا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ عدالت میں ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب )کی طرف سے کہاگیاہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں 46 گواہان کو پیش کیا جائے گا،عدالت میں اب تک نیب کی جانب سے پیش کیے جانے والے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کی اس کیس میں بھی 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی، قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔نیب کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔قومی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت کے اندار اور باہر تعینات کی گئی ہے۔پنجاب سیکریٹریٹ سے ایم اے او کالج تک روڈ کو بھی بند کر دیا گیاہےاور پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان جگہ جگہ کھڑے کیے گئے ہیں۔ لیڈیز پولیس اہکاروں کی نفری بھی عدالت میں تعینات ہے۔