احتساب پر سیاسی انجینئرنگ کا تاثر انتہائی خطرناک سمجھ رہے ہیں: چیف جسٹس کا نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہےکہ ہم بطور ادارہ اس تاثر کو کہ ملک میں جاری احتساب سیاسی انجنیئرنگ ہے بہت خطرناک سمجھ رہے ہیں۔نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی عمل میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دائر کریں جسے سن کر فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی تقریر میں کہہ چکا ہوں کہ سوموٹو کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال کیا جائے گاجو کسی کے مطالبے پرلیا گیا وہ سوموٹو نوٹس نہیں ہوتا، جب ضروری ہوا یہ عدالت سو موٹو نوٹس لے گی۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بخوبی آگاہ ہوں سوسائٹی کا ایک طبقہ جوڈیشل ایکٹیوزم میں دلچسپی نہ لینے پرخوش نہیں، سوسائٹی کا وہی طبقہ چند ماہ پہلے جوڈیشل ایکٹیوزم پر تنقید کرتا تھا، معاشرے کا وہ طبقہ چند لوگوں کے مطالبے پر سوموٹو لینے کوسراہتا ہے، جوڈیشل ایکٹیوزم کی بجائے سپریم کورٹ عملی فعال جوڈیشلزم کو بڑھا رہی ہے، اپنے گھر کو درست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ازخودنوٹس پر عدالتی گریز زیادہ محفوظ ہےاور کم نقصان دہ ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بتایا کہ گزشتہ عدالتی سال کے آغاز پر ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ تھی، لائ اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق اب ان کی تعداد کم ہوکر 17 لاکھ سے کچھ اوپر ہے، گزشتہ سال سپریم کورٹ میں 19 ہزار 751 مقدمات کا اندراج ہوا اور عدالت عظمیٰ نے 57 ہزار 684 مقدمات نمٹائے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ازخودنوٹس کے استعمال سے متعلق آئندہ فل کورٹ میٹنگ تک مسودہ تیار کرلیا جائے گا، اس عاملے کو بھی ایک دفعہ میں ہمیشہ کے لیے حل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئین صدر مملکت کو اختیار دیتا ہےکہ وہ کونسل کو کسی جج کے کنڈکٹ کی تحقیقات کی ہدایت کرے، سپریم جوڈیشل کونسل اس طرز کی آئینی ہدایات سے صرف نظر نہیں کرسکتی، صدر مملکت کی کسی جج کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے پر اثر انداز نہیں ہوتی، کونسل اپنی کارروائی میں آزاد اور بااختیارہے، صدرمملکت کی جانب سے بھجوائے گئے دونوں ریفرنسز پر کونسل اپنی کارروائی کررہی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران اور چیرمین اپنے حلف پر قائم ہیں، کونسل کسی بھی قسم کے خوف، بدنیتی یا دباو¿ کے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی، قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے علاوہ کونسل سے کوئی بھی توقع نہ رکھی جائے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اختلافی آواز کو دبانے کے حوالے سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، کسی کی آواز یا رائے کو دبانا بد اعتمادی کو جنم دیتا ہے اور بداعتمادی سے پیدا ہونے والی بےچینی جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بطور ادارہ اس تاثر کو کہ ملک میں جاری احتساب سیاسی انجنیئرنگ ہے بہت خطرناک سمجھ رہے ہیں، اس تاثر کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تحائف کی صورت میں نوازشریف اور انکی بیٹی کو اربوں منتقل ہونے کی دستاویزات سامنے آگئیں

لاہور: (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد کو اربوں روپے منتقل کیے گئے۔نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب سے زائد منتقل کئے گئے۔حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو کی مد میں اپنے والد نواز شریف کو دئیے۔’مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ سے زائد کے تحائف ملے‘سابق وزیراعظم کو ڈالرز کی صورت میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار، 755 تحفے کی طور پر دئیے گیے۔حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔نواز شریف کو 2010-2011 میں 21 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار سے زائد کی رقم تحفے میں دی گئی۔دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو 2014-2015 میں 38 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار کی رقم حسن نواز نے تحفے کی صورت میں منتقل کی۔2015، 2016 اور 2017 میں نواز شریف کو تحائف کی صورت میں 56 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کی رقم منتقل ہوئی۔

بدبخت بیٹے نے موبائل فون پر گیم کھیلنے سے روکنے پر باپ کا سر تن سے جدا کر دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) یہ افسوسناک واقعہ انڈیا کی ریاست کرناٹک بیل گاوی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موبائل پر ایک گیم ’پابجی‘ کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ لڑکے کی ماں کے شور مچانے پر محلے داروں نے پولیس کو بلایا لیا جس نے رگھو ویر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ لڑکے کے باپ نے اسے موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے کو گیم کی لت لگی ہوئی تھی جس سے اس کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔ لڑکا چاہتا تھا کہ اس کا باپ اسے گیم کھلنے سے نہ روکے۔بدبخت نے گیم کھیلنے سے روکنے پر باپ کو قتل کرکے سر تن سے جدا کر دیا۔ لڑکے کا والد پولیس سے ریٹائرڈ تھا۔ والد نے ایک دن پہلے ہی اس کی عادت سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

پاک بھارت کشیدہ تعلقات: ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں تناو¿ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار ہو گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئین شپ کا حصہ ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک ہونی ہے۔سیریز کی میزبانی کی اجازت بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے طلب کی ہوئی ہے لیکن بھارتی حکومت نے اجازت دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری 7 برس بیت گئے: زندہ جلنے والے ڈھائی سو افراد کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بلدیہ فیکٹری کو آگ کی لپیٹ میں آئے 7 برس بیت گئے، زندہ جل جانے والے ڈھائی سو افراد کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔سانحہ بلدیہ فیکڑی میں سیکڑوں انسان آگ کی نظر ہوئے، المناک سانحہ کو بیتے 7 برس ہوگئے لیکن جھلسنے والوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کی تلاش میں ہیں۔ کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہے، اب تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوسکی۔متاثرین کے زخم اس وقت مزید گہرے ہوگئے تھے جب 2015 میں یہ معلوم ہوا کہ فیکڑی میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ عدالت میں جمع کروائی جانے والی رینجرز رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر سیاسی جماعت نے فیکڑی میں آگ لگوائی تھی۔مقدمہ میں 3 دسمبر 2016 کو اس وقت اہم موڑ آیا جب اہم ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کیا گیا۔ مقدمے میں پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کے مطابق اب تک 396 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں جبکہ مالکان سمیت 5 گواہوں کی باری آنا باقی ہے۔مقدمے کے مرکزی ملزمان ایم کیو ایم لندن کے رحمان بھولا اور زبیر چریا گرفتار ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق کیس آخری مراحل میں ہے اور اب جب ملزمان کو لگ رہا ہے کہ مقدمہ ان کے خلاف جا رہا ہے تو وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

’ایپل‘ نے اسٹریمنگ سروس کے ساتھ جدید تین کیمروں پر مشتمل آئی فون صارفین کے لئے پیش کر دیئے

نیویارک(ویب ڈیسک): اسمارٹ فونز بنانے والی سب سے مقبول کمپنی ’ایپل‘ نے اسٹریمنگ سروس کے ساتھ جدید تین کیمروں پر مشتمل آئی فون صارفین کے لئے پیش کر دیئے ہیں۔نئے موبائل پیش کرنے کا اعلان ایپل کے سب سے بڑے مارکیٹنگ ایونٹ کے دوران کیا گیا جہاں کمپنی نے اپنی نت نئی مصنوعات بھی پیش کیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ ان کا نیا موبائل اسمارٹ فون 11 دو الٹرا وائڈ اینگل لینز بیک کیمروں کے ساتھ دستیاب ہے جس میں نیکسٹ جنریشن مائیکروچِپ اے 13 چسپا کی گئی ہے۔اس موبائل کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ گزشتہ سال پیش کیے گئے آئی فون کے نئے موبائل کی قیمت 749 ڈالر تھی۔مارکیٹ میں پیش کئے گئے موبائلز میں آئی فون 11 پرو سب سے مہنگا موبائل ہے جس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔اس میں تین وائڈ اینگل ٹیلی فوٹو بیک کیمرے موجود ہیں جبکہ اس کی اسکرین کا سائز بھی دوسرے ماڈلز سے بڑا ہے۔

‘میں کشمیر ہوں’ گانا جاری ،پاکستانی شوبز ستاروں کا کشمیریوں کو بھر پو رخراج تحسین

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز ستاروں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’میں کشمیر ہوں’ گانا جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔’میں کشمیر ہوں’ ابھرتے گلوکار ریحان ناظم اور نمرہ رفیق کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے جس میں نامور شوبز شخصیات وادی میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔گانے کی ویڈیو 3 منٹ 55 سیکنڈ پر مشتمل ہے، اس کے لیریکس ریحان ناظم اور احسن گوہر نے تحریر کیے ہیں۔’میں کشمیر ہوں’ گیت کے درمیانی حصے میں نامور اداکار شکیل یوسف اور قوی خان سمیت دیگر ستاروں نے شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کو بیان کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔کشمیریوں کے لیے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے گانے میں اداکار فیصل قریشی، حنا دلپزیر، پروین اکبر، اسماء عباس اور دیگر نئے ستارے بھی دکھائی دیے۔

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے کیلئے سیلری سلپ دکھانا لازمی ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں لوگ کام کی غرض سے جاتے ہیں لہٰذا جن کے پاس شہریت نہیں ہوتی وہ اپارٹمنٹ کرائے پر لیتے اور ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ کئی مقامی لوگ بھی اتنے غریب ہوتے ہیں کہ وہ اپنا گھر خرید نہیں سکتے لہٰذا وہ بھی کرائے کے مکان پر رہتے ہیں۔کرائے پر اپارٹمنٹ لینے کے لیے ہمیشہ سے چند ایک شرائط رہی ہیں جس میں ایڈوانس سکیورٹی کی مد میں کچھ پیسے رکھنے کے علاوہ آئی ڈی کارڈ کی کاپی دینا بھی لازم ہے۔جب کہ بیرون ملک کے لوگوں کو اپنے پاسپورٹ اور جس آفس میں ملازمت کرتے ہیں وہاں کا کارڈ دینا بھی لازمی ہوتا ہے۔تاہم آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یواے ای میں اب اگر آپ نے اپارٹمنٹ کرائے پر لینا ہے تو آپ کو سیلری سلپ دکھانا ہو گی بلکہ تین ماہ تک بینک میں اپنی سیلری بھی شو کرنا ہو گی کہ آپ کو باقاعدہ ہر ماہ تنخواہ بھی ملتی ہے۔

پاکستانی انجینئرزکا کا رنا مہ ، معذوروں کیلئے مصنوعی روبوٹک ہاتھ تیارکر کے دنیا کو حیرا ن کر دیا

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستانی انجینئرز اویس حسن قریشی اور انس نیاز نے ایسے مصنوعی روبوٹک ہاتھ تیار کیے ہیں جو ہاتھوں سے معذور بچوں کو سپر ہیرو بنا دیتے ہیں۔اویس اور انس کے تیار کردہ مصنوعی ہاتھوں کو دماغ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔دونوں انجینئرز نے بائیونکس کی شروعات تین سال قبل اپنی یونیورسٹی کے پروجیکٹ کے طور پر کی تھی۔ انہوں نے میر بیان بلوچ کے لیے مصنوعی ہاتھ بنایا جو مارول کامکس کے مشہور کردار آئرن مین پر مبنی تھا۔انس نے تیار کردہ مصنوعی ہاتھ کے بارے میں بتایا کہ ہمارے جسم میں دماغ مستقل سگنلز بھیج رہا ہوتا ہے تو مصنوعی ہاتھ میں اس جگہ سینسرز لگاتے ہیں جہاں دماغ سے بھیجے گئے سگنلز کی مدد سے ہاتھ حرکت کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے 38 روز ،دکانیں، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس مسلسل بند

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 38 روز ہوگئے، وادی میں کاروبار زندگی، دکانیں، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس مسلسل بند ہیں، کشمیریوں تک ضروریات زندگی کی رسائی ناممکن بنا دی گئی۔کشمیری 5 اگست سے گھروں میں بند ہیں۔ مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیائ تک رسائی بھی ممکن نہ رہی، گھروں میں بند کشمیری کھانے پینے کوترس گئے، ہر گلی اور سڑک پر تعینا ت بھارتی فوج نے مقامی افراد کا باہر نکلنا مشکل کر دیا۔ٹی وی چینلز اور اخبارات بند ہونے کی وجہ سے کشمیری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت رہنما 5 اگست سے گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک 11 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے