مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرسماعت کی۔اس دوران ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت میں بتانا چاہئے تھا کہ بیرسٹر ظفر اللہ پاکستان میں نہیں ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے وکیل سے آرٹیکل 62،63 کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق دلائل طلب کر رکھے تھے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوروں نے ایک ماہ میں تیسری واردات کر ڈالی

کراچی: (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوروں نے ایک ماہ میں تیسری بار واردات کی اور گھر سے مختلف اشیا لے اڑے۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے کراچی کے علاقے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان ا±ن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چ±را کر فرار ہوگئے۔تاج حیدر نے بتایا کہ ا±ن کے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جب کہ باقی چیزوں کو انہوں نے چیک نہیں کیا، وہ اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو ا±نھیں واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں ا±ن کے گھر یہ تیسری واردات ہے، ا±ن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ا±ن کے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیرسمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا۔امریکا کی جانب سے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ مفتی نور ولی کو 2018 میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا۔امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے حوالے سے اطلاع دیے جانے پر 5 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

پاک فوج کسی بھی خطرے اور چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، راحیل شریف

ریاض (ویب ڈیسک) : اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع اور یوم شہدا کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں دوران خطاب یہ سب کہا۔ انہوں نے مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کے دوران جوانوں کا جذبہ اور ا±ن کی حب الوطنی بے مثال تھی۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو جنگی میدان میں زبردست قابلیت حاصل ہے جبکہ پاک فوج کسی بھی خطرے اور چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل ک±شی پر بات کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر خطے میں پائیدا ر امن کے قیام اور تقسیم کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان ، پاک افواج اور پاکستان کی عوام کی کوششوںاور اقدامات کو بھی سراہا۔

جیسن ہولڈر کی چھٹی، ہر پاکستانی کے پسندیدہ کھلاڑی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا

بارباڈوس (ویب ڈیسک) جیسن ہولڈر کی چھٹی، پاکستانی کے پسندیدہ ترین کھلاڑی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا، کیرن پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا، کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو عہدے دے برطرف کر دیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی: (ویب ڈیسک) برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ، بانی پاکستان محمد علی جناح کی اکہترویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔کراچی کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر منشن میں 1876ءمیں گجراتی تاجر جناح بھائی پونجا کے گھر آنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو مسلمانان ہند دو صدیوں سے دیکھتے چلے آ رہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس خواب کی تعبیر ایک فرد واحد کی چشم کرشمہ ساز کا نتیجہ تھی اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔

ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

ممبئی: ( ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا۔بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشتہ ماہ اپنے اہلِخانہ سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو ا±ن کے مالک مکان نے گھر میں رکھنے سے منع کر دیا۔ عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور ا±ن کے اہلِخانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔عادل گریزی اپنے کیرئیر کی وجہ سے ممبئی میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ گلوکار عادل گریزی صوفی، پنجابی اور ہندی گیت گاتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی اِن کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے

وسطی ایشیا تک تجارت بڑھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریںگے۔پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے، تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ تمام عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ طورخم 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ بارڈر کھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان اور پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان میں غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی۔ محمود خان نے کہا سرحد کے دونوں اطراف میں ایک ہی لوگ ہیں افغانی دوسرے ممالک میں جانے کے بجائے یہاں آئیں۔

حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانیوں بارے دنیا بھر کی طرح پا کستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک): دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ملک بھر میں حضرت محمد مصطفیٰ کے نواسے حضرت امام  حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں سے جلوس نکالے گئے۔یوم عاشور کے موقع پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پہ روشنی ڈالی۔مختلف شہروں سے یوم عاشور کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس برآمد ہوئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہر کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔

کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ 50 سے زائد ممالک نے بھارت سے5 مطالبات کردیے

جنیوا: (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کونسل میں 50 سے زائد ممالک نے بھارت کے سامنے 5 مطالبات پیش کردیے۔اقوامِ متحدہ کے تحت عالمی ادارہ برائے پناہ گزین کے تحت (ہیومن رائٹس کونسل) کے غیرمعمولی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک نے مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 5 مطالبات پیش کئے ہیں۔مشترکہ اعلامیے میں پہلا مطالبہ ہے کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینے اور انہیں جینے دیا جائے۔ دوسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مسلسل 37 روز سے جاری کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔تیسرے مطالبے میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کشمیر میں مواصلات کے کریک ڈاو¿ن کی تصدیق کرچکا ہے اور کشمیر میں مواصلات کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔چوتھے مطالبے میں کئی ذیلی مطالبات رکھے گئے ہیں جن کے تحت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا تحفظ، ا?زادی اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن سمیت طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کیا جائے۔