ایک سال کی حکمرانی میں ملک دس سال پیچھے چلا گیا:سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صلاح الدین کی گرفتاری اور گھر کا پتہ چلنے کے بعد اہلخانہ سے رابطہ نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔ لیڈی کا نسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا، حکومت اسے بھی تحفظ فراہم نہ کر سکی۔ ایک سال کی حکمرانی میں ملک دس سال پیچھے چلا گیا۔ حکمرانوں نے بند گلی میں ملک کھڑا کر دیا ہے جس سے نکلنے کا راستہ 2020 میں شفاف انتخابات ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں شمولیت کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائیگا۔صلاح الدین کی ہلاکت، لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ، احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال موضع گورالی میں رحیم یار خان پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے گھر پہنچے اور والد افضال احمد سے تعزیت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ صلاح الدین کی گرفتاری کے بعد گھر کا پتہ چلنے کے بعد اہلخانہ سے رابطہ نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔احسن اقبال نے کہا جس لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا، حکومت اسے بھی تحفظ فراہم نہ کر سکی۔ قانون اور انتظامیہ مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس پاکستان صلاح الدین اور لیڈی کا نسٹیبل کے واقعات کا از خود نوٹس لیں۔احسن اقبال نے کہا ایک سال کی حکمرانی میں ملک دس سال پیچھے چلا گیا، اناڑیوں سے بربادی ہو سکتی ہے ملک نہیں چلائے جا سکتے۔

مچھروں کا دشمن: جنگلی پودینے کا تیل اور مکئی کا نشاستہ،ڈینگی کا سستا ترین نسخہ

برازیل(ویب ڈیسک) مچھروں کو تلف کرنے اور بالخصوص اس کے لاروے مارنے والی کئی ادویہ سامنے آچکی ہیں لیکن اب ایک ماحول دوست، نامیاتی اور انتہائی مو¿ثر دوا تائم (جنگلی پودینے) کے تیل اور مکئی کے نشاستے (اسٹارچ) کو ملاکر بنائی گئی ہے جس سے ایڈس ایجپٹیائی مچھروں کے کیڑے (لاروے) فوری طور پر ختم کیے جاسکتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ایڈس ایجپٹیائی جان لیوا ڈینگی کے بخار کی مرکزی وجہ ہے اور جان لیوا وبا اب اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجنوں لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔ اگر جنگلی پودینے یعنی تائم کے تیل میں مکئی کا آٹا یا نشاستہ شامل کیا جائے اور اسے پانی پر چھڑکا جائے تو یہ مچھر کے لاروے کو تلف کرسکتی ہے۔برازیل میں یونیورسٹی آف ساو¿ پالو کے ماہرین نے جنگلی پودینے اور مکئی کے نشاستے کو ملاکر ایک کم خرچ مچھر مار دوا بنائی ہے جو بطورِ خاص ایڈس ایجپٹیائی مچھروں کو تباہ کرتی ہے۔ یہی مچھر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈینگی پھیلاتے ہیں اور اس کے علاوہ چکن گ±نیا اور زیکا وائرس پھیلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

ڈینگی سے مزید 62 شہری بخار کا شکار، متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 436 ہو گئی

راولپنڈی: (ویب ڈیسیک) راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 436 ہو گئی۔راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 62 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ابتک تعداد 1436 تک پہنچ گئی ہے، پوٹھوہار ٹاون علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ ائیر پورٹ ہاوسنگ سکیموں سے ملحقہ علاقوں میں مزید 29 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور بی بی ایچ کے شعبہ ایمرجنسی اورڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خصوصا ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو جدید طبی سہولہات کی فراہمی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

مقبوضہ وادی:کر فیو کا 36واں روز ، عزاداروں اورفوج میں جھڑپو ں کے بعد حالات تا حال کشیدہ

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کی عقیدت میں نکالے گئے جلوسوں کے دوران عزاداروں اور بھارتی فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محرم کا ایک روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک بھارتی دستوں نے عزاداروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ان کی انڈین فوجیوں کیساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ان جھڑپوں میں سینکڑوں کشمیری زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی فورسز نے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ بھارتی فوجی دستے جلوس کے شرکا کو کسی صورت شہر میں نکلنے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہ تھے۔ان جھڑپوں کے دوران کشمیریوں نے بھارتی فوجیوں پر پتھراو¿ بھی کیا۔ ایک حکومتی اہکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ جھڑہوں کے دوران انڈین فوج کی جانب سے مسلسل آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی جاتی رہی۔ڈوئچے ویلے کے مطابق آج اتوار کو پولیس کی گاڑیوں پر نصب لاو¿ڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ عام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں“۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے کشمیری اہلکار بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پھٹ پڑے اور کہا کہ ہمیں غدار سمجھا جاتا ہے۔ مودی سرکار کی نوکری کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی عزت نہیں، پانچ اگست کے بعد اپنے ہی خاندان والوں سے آنکھ نہیں ملا پاتے۔ایک سرکاری ملازم راشد نے بتایا کہ انہیں دفتر جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کشمیری جوان سڑک پر نہ روک لیں۔ تبریز نامی کشمیری پولیس اہلکار نے اپنا حال بتاتے ہوئے کہا کہ خوف کی وجہ سے سرکاری ملازم محکمے کا کارڈ ساتھ نہیں رکھتے۔ ایک نے تو اپنے گھر والوں سے یہاں تک کہہ دیا کہ مقبوضہ وادی میں جب کوئی احتجاج ہو تو مظاہرین میں شامل ہو جاو¿۔

تشدد کی فوٹیجز لیک ہونے کے بعدتھانوں میں موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عا ئد کر دی گئی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پولیس تھانوں میں تشدد کی فوٹیجز لیک ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے تھانوں میں سائلین کے موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی، صرف ایس ایچ او اور محرر ہی جدید فون استعمال کر سکیں گے۔سٹی پولیس افسر راولپنڈی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام تھانوں میں آنے والے سائلین کے موبائل فونز گیٹ پر ہی جمع کر لیے جائیں اور تھانے کے اندر ایس ایچ او اور محرر کے سوا کوئی بھی دوسرا اہلکار جدید موبائل فون استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔مراسلے میں اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر تھانے میں حراست میں نہ رکھا جائے اور کسی پر بھی تشدد نہ کیا جائے۔

شکست کا خوف ہو تو کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ،وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے ٹویٹر پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست کا خوف ہو تو کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سابق امریکی صدر تھیوڈ ورروزو یلیٹ کے اقوال کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر شکست یا تنقید کا خوف ہو تو کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے یہ بہترین نصیحت ہے۔

9 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس عزا کا انعقاد ، سبیلیں، نذر نیاز کا سلسلہ بھی جاری

اسلام آباد( ویب ڈیسک): 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہروں سے برا?ٓد ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جلوس و مجالس عزا کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔مجالس کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پہ اسکاو¿ٹس بچے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور شرکائے جلوس کو مخصوص راستوں سے گزرنے میں رہنمائی بھی مہیا کررہے ہیں۔حضرت محمد مصطفیٰ کے نواسے حضرت امام حسین ? اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں دی جانے والی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہدائے کربلا کی سیرت و کردار پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام روشنی ڈال رہے ہیں۔ شہروں میں آج کی مناسبت سے جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئی ہیں جہاں ٹھنڈے مشروبات و ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ عزاداران کے لیے نذر نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جمعیت علماء اسلام کا حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آ با د (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیاہے جس کے لئے ملک گیر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعیت کی مجلسِ عاملہ کی جانب سے صوبہ بھر میں کارکنوں اور عوام کو منظم و متحرک کرنے کے لیے دوروں کا سلسلہ مکمل کرلیاگیا ہے،دھرنے کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قا سم کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل

لندن( ویب ڈیسک)موجودہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو کون نہیں جانتا تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کھیل کے لیے ان کی محبت ان کے بچوں میں بھی منتقل ہورہی ہے۔عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو حال ہی میں انگلینڈ کے انگلینڈ کے ایک میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔سلیمان ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھنے آئے تھے۔اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ عمران خان کے بیٹے کرکٹ کی دنیا میں ویسی ہی کامیابی کرتے ہیں کہ جیسی ان کے والد نے حاصل کی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ اور نکیال سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ز لزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔