Yearly Archives: 2019
طالبان سے بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر وتشدد اور کرفیو کا 35واں روز
وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی مسائل پر اہم اجلاس
پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتا ہے
لاہور میں عامر مسیح کی ہلاکت
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی 24گھنٹے میں دوسری بار طلبی
لاہور میں عامر مسیح کی ہلاکت
بھارت کیلئے فضائی حدود مکمل بند کرنا زیر غور ہے

صبا قمرنے ماہرہ سے دوستی نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی
کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے ماہرہ خان سے دوستی نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی۔صبا قمر نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان اور میں آپس میں دوست نہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مس آلہ ہے، درحقیقت ماہرہ اور میرا کسی بھی طرح سے ملنا جلنا نہیں ہوا کیوں کہ ہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام ہی نہیں کیا، لوگ بس بغیر کسی وجہ کے بات کا بتنگڑ بناتے ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا، ماہرہ خان اپنی جگہ پر رہتے ہوئے بہترین کام کر رہی ہیں اور مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں اچھا کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مس آلہ نہیں۔