عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے لندن میں مقیم بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کے سوالات تقریباً ہر پاکستانی کے ذہن میں اٹھتے ہیں۔عمران خان اگرچہ ان کے سیاست میں آنے کو بارہا مسترد کر چکے ہیں مگر ماضی کے عظیم پاکستانی کپتان کے بیٹوں کی کرکٹ میں

انٹری پر عمران خان یا ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے کبھی تبصرہ نہیں کیا۔لیکن اب سلیمان اور قاسم کی والدہ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر لگائی جانے والی اسٹوری میں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔ایک اور تصویر میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زیرِ قبضہ برطانوی تیل بردار جہاز کو جلد چھوڑا جاسکتا ہے، ایران

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی کا کہنا ہے کہ ایران کے قبضے میں موجود برطانوی تیل بردار جہاز کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چھوڑا جاسکتا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے تہران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا ’مجھے امید ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل ہوگی اور تیل بردار جہاز کو رہا کردیا جائے گا‘۔واضح رہے کہ 4 جولائی کو جبرالٹر پولیس اور برطانوی اسپیشل فورسز نے 21 لاکھ بیرل ایرانی تیل لے جانے والے جہاز گریس ون کو قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد ان ممالک کے درمیان سفارتی محاذ شروع ہوگیا تھا۔ایرانی جہاز کو مبینہ طور پر جنگ زدہ ملک شام میں خام تیل لے جانے کے شبہ میں قبضے میں لیا گیا تھا کیونکہ یہ عمل یورپی یونین اور امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔تاہم اس پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔دوسری جانب تہران نے اپنے جہاز کے قبضے کو ‘پائریسی’ قرار دیا تھا اور مسلسل گریس ون کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ساتھ ہی اس بات پر زور دیا جارہا تھا کہ یہ تیل بردار جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور یہ شام کی جانب نہیں جارہا تھا جبکہ حکام کا ماننا تھا کہ برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشارے پر جہاز کو قبضے میں لیا۔15 اگست کو جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے امریکی کوششوں کے باوجود ایران کے تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا تھا۔برطانیہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کے بعد ایران برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کے عملے کے 23 افراد میں سے 7 کو رہا کرچکا ہے جن میں ایک روسی ، ایک لٹویا کا شہری اور 5 بھارتی شہری شامل ہیں۔تہران میں واقع روسی سفارت خانے کے عہدیدار نے کہا کہ ’ عملے کے دیگر 16 افراد اس وقت تک جہاز پر رہیں گے جب تک اس کی قسمت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔اس حوالے سے ایران کی سرکاری خبر ایجنسی اِرنا نے کہا تھا کہ رہا کیا گیا ایرانی تیل بردار جہاز بحیرہ روم میں کسی مقام پر تیل پہنچا چکا ہے۔تاہم سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئل ٹینکر ایڈریان دریا ون گزشتہ ہفتے شام کی بندرگاہ طرطوس پر موجود تھا جسے جبرالٹر میں مبینہ طور پر شام پر عائد پابندیاں توڑنے کے الزام میں تحویل میں لیا گیا تھا۔ایران نے اگست کے اواخر میں کہا تھا کہ ٹینکر پر موجود تیل کو بیچ دیا گیا تھا اور اب خریدار کارگو کی منزل کا فیصلہ کرے گا۔

صدف کنول کے متنازع بیان پر منشا پاشا کا جواب

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا اور ماڈل صدف کنول کے درمیان گزشتہ سال ایک ٹوئٹ کے بعد چھوٹا سا جھگڑا ہوا تھا۔اس تنازع کی وجہ منشا پاشا کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کچھ خواتین کو ٹھیک طرح سے بات کرنے کا مشورہ دینا بنا تھا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں نے شوہر سے شادی کرنے کے لیے ایک دوست اور منگیتر کو دھوکا دیا سے لے کر جب ‘می ٹو’ ہوتا ہے اسی وقت کیوں نہیں بولا جاتا اور انکل بین اور اسپائیڈر مین ‘تک انڈسٹری کی خواتین کو ٹھیک طرح سے بات کرنی چاہیے’۔اگرچہ انہوں نے اس ٹوئٹ میں بھی کسی کا نام نہیں لیا لیکن بظاہر منشا پاشا کا اشارہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حرا مانی کے اس اعتراف کی جانب تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اداکار سلیم مانی سے شادی کرنے کے لیے سابق منگیتر اور دوست کو 8 ماہ تک دھوکا دیا۔منشا پاشا کا دوسرا اشارہ صدف کنول کی جانب تھا، جنہوں نے بھی اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اب بات کرنے والی خواتین نے اس وقت بات کیوں نہیں کی، جب انہیں ہراساں کیا جا رہا تھا۔جس پر صدف کنول نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں بولنا سکھادو’۔اس کے بعد منشا پاشا کی جانب سے کوئی ردعمل تو نہیں دیا گیا مگر لگتا ہے کہ وہ کشیدگی ختم نہیں ہوسکی کیونکہ احسن خان کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران جب صدف کنول سے پوچھا گیا کہ کون انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتا تو انہوں نے کہا منشا پاشا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ویسے ہی، وہ بہت خوبصورت ہے تو اسے گھر میں رہنا چاہیے’۔جب احسن خان نے کہا کہ وہ تو اچھی اداکارہ ہیں تو صدف کنول نے جواب میں کہا کہ ‘میں بھی ایک اچھی اداکارہ ہوں، تو؟ یہ میری اپنی رائے ہے’۔اس پر منشا پاشا نے اپنا ردعمل انسٹاگرام اسٹوری میں کیا اور انہوں نے لکھا کہ ‘خوش قسمتی سے اللہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کہاں ہونا چاہیے، وہی آپ کو پہنچاتے ہیں جہاں ا?پ کو پہنچنا چاہیے، باقی سب کے لیے تھینک یو نیکسٹ’۔اداکارہ نے اپنے جواب میں کوئی نفرت انگیز یا ذاتی بات نہیں کی، بس پرمزاح انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔3

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی 24 گھنٹوں میں دوسری بار دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائز کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو 24 گھنٹوں میں دوسری بار دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو طلب کیا اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ دیا۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 6 ستمبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں میں شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری پر شہری آبادی کو مسلسل بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے 2017 سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور عالمی انسانی حقوق و قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ڈی جی جنوبی ایشیاءنے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اپنی فوج کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی ہدایت کرے، ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن کیلئے سیز فائر پر من و عن عمل کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر کو دفترخارجہ طلب کیا تھا۔

مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کیساتھ تصویر وائرل

نیو یارک(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی کامیاب ترین اداکارہ مہوش حیات ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور ایسے میں وہ نیویارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن دیکھنے پہنچ گئیں جہاں ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے ہوئی۔مہوش حیات نے امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ’یو ایس اوپن مینس سیمی فائنل‘ کے دوران نک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔واضح رہے مہوش حیات وقتاً فوقتاً مودی حکومت اور بالی ووڈ کو مختلف طریقوں سے تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران یونیسف کے امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہیک ہونے والی سرکاری ریڈیو کی ویب سائٹ کچھ ہی دیر بعد بحال

لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری براڈکاسٹر ادارے ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے بحال بھی کروالیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ہیکرز نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے ویب سائٹ کے منتظم کے لیے ایک پیغام جاری کیا جس میں اس نے لکھا کہ ‘ہیلو ایڈمن، آپ بہت محفوظ ہیں اور ہم آپ کی سیکیورٹی کے معترف ہیں‘۔ہیکرز نے ویب سائٹ کے منتظم کو پیغام دیا اور خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا گیا کہ ’ہماری ا?پ پر نظر پڑی، ہم سے توقع رکھیں‘۔ہیکرز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کرش رولرز کے نام سے ایک گروپ ہے جس نے ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے جبکہ اس نے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی تحریر کیا۔تاہم ٹوئٹر پر جاری پیغام اور ویب سائٹ کے ہیکرز کے درمیان تعلق کی تصدیق نہیں ہوتی۔مذکورہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ماضی کے پیغامات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ گروہ بڑی کاروباری اور سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرنے میں ملوث رہا ہے۔اس گروہ نے جن ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا، ان میں پبلک پروکرومنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان، پاکستان کرکٹ بورڈ، بہاالدین زکریا یونیورسٹی، زوم پیٹرولیم پاکستان اور دیگر شامل ہیں۔تاہم مذکورہ اکاو¿نٹ سے جاری بیان کے باوجود ان ہیکنگ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد دوبارہ بحالی کروالی گئی۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی بہتر صورتحال کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

±مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال معمول کے مطابق بحال دکھانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی بدستور دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ‘پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کی حالیہ بریفنگ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال کو معمول کے مطابق دکھانے کے جھوٹے تاثر اور بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا ہے’۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مقبوضہ جموں و کشمیر بدستور دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بنا ہوا ہے جہاں 5 اگست کو یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے’۔بھارتی اقدامات کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘اس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو ختم کرنا اور اس کی جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘بھارتی دعووں کے باوجود کرفیو جاری ہے، کشمیری قیادت بالخصوص حریت قیادت بدستور نظر بند یا گرفتار ہیں’۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بدستور انسانی تذلیل کو نمایاں کرری ہیں آوازیں اٹھارہی ہیں، بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری، بھارتی فورسز کی جانب سے سیکڑوں نوجوانوں کا اغوا، مواصلاتی رابطے منقطع کرنے اور میڈیا کی آزادی کو صلب کیا گیا ہے’۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘دکانیں بدستور بند ہیں، کشمیری مساجد میں نماز نہیں پڑھ پارہے ہیں اس کے علاوہ غذائی اجناس کی شدید قلت سمیت بچوں کی خوراک اور ضروری ادویات کی کمی کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں’۔بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ‘قابض فورسز معصوم کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی کررہی ہیں ہیں اور پیلٹ گنز کا استعمال جاری ہے اور بھارت اس بات کی وضاحت دینے میں ناکام ہوا ہے کہ کشمیری اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے کرنے میں کیوں ناکام ہیں اور 5 اگست 2019 سے 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کا رابطہ غیر انسانی انداز میں دیگر دنیا سے منقطع ہے’۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسان حقوق کی تنظمیں بھارت کے معمول کے حالات کے دعووں سمیت بھارت کے اپوزیشن رہنماو¿ں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے روکنے کے معاملے پر سوال کرے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے اطلاعات کو مکمل طور پر جابرانہ اور آمرانہ طرز قابو کررہی ہے، سچ کو دھندلا کر اور حقائق کو مسخ کر کے اپنے بیانیے کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ زمینی صورت حال یکسر مختلف ہے جس کی عالمی میڈیا کی رپورٹ سے مسلسل تصدیق ہورہی ہے’۔بھارتی حکومت کے الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘حال ہی میں بھارت نے ایک جھوٹی اور من گھڑت خبر جاری کرنے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ 4 ستمبر 2019 کو بھارتی فوج کے بیان میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد پاکستان پر الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ بھارتی قومی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی جواز پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے’۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج سچ کو تبدیل کرتے ہوئے دو پاکستانیوں محمد عظیم اور خلیل احمد کو کو انتہاپسند ظاہر کرنے کی کوشش کی حالانکہ انہوں نے 21 اگست 2019 کو غلطی سے ایل او سی عبور کی تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بوجود اس کے کہ یہ معاملہ 27 اگست 2019 کو دونوں جانب کی ملیٹری ہاٹ لائن رابطے میں زیر بحث آیا تھا جہاں بھارتی حکام نے اعتراف کیا تھا کہ وہ غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری ہیں اور پاکستان کو آگاہ کیا تھا کہ معمول کی کارروائی ہورہی ہے جس کے بعد وہ واپس آجائیں گے’۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے دوشہریوں کے حوالے سے جاری بیان پر دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘اس طرح کے حربے ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے’۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان عالمی برادری کی توجہ مسلسل اس سنگینی طرف دلارہا ہے کہ بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے اور پاکستان پر الزام عائد کرنے کے لیے جھوٹی کارروائی کرسکتا ہے’۔

وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی پولیس کانسٹیبل نے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

فیروزوالا (ویب ڈیسک)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی کچہری میں وکیل کے مبینہ تشدد کا شکار لیڈی پولیس کانسٹیبل فائزہ نواز نے انصاف نہ ملنے پر نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ دنوں فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہلکار نے احمد مختار نامی وکیل کو لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وکیل احمد مختار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا تھا۔ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔اگلے روز اسی خاتون پولیس اہلکار نے تھپڑمارنے والے وکیل کو ہتھکڑیوں میں عدالت میں پیش کیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ اب اسی خاتون پولیس اہلکار فائزہ نواز نے انصاف نہ ملنے پر نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں فائزہ کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف ملتا دکھائی نہیں دے رہا، میرے وکیل بھائی میری کردار کشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اپنے ہی محکمے کے لوگوں کی وجہ سے ایف آئی آر کمزور ہوئی، طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلاءنے پہلے تو بدکلامی کی لیکن اب تو انتہا کردی اور میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اور خوفزدہ ہوں۔فائزہ نواز کا کہنا تھا کہ میں اس غیر منصفانہ اور ظالم نظام سے دلبرداشتہ ہو چکی ہوں، پاور فل مافیا کا سامنا نہیں کرسکتی لہٰذا نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری کے مصداق شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی حمایت میں سامنے آگئے تھے۔فیروز والا کچہری میں خاتون اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی حمایت میں ریلی نکالی گئی تھی۔ فیروز والا کچہری میں ہڑتال کی گئی اور عدالت میں پولیس کا داخلہ ممنوع ہونے کے بینر بھی لگائے گئے۔صدر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار رانا زاہد نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی حمایت میں بیان دیا تھا کہ پولیس نے جس طرح ان کے وکیل ساتھی کو عدالت میں پیش کیا وہ غنڈہ گردی ہے، وکیل اپنی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔دوران ملاقات وزیراعظم نے چینی وفد کومقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے آگاہ گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں

ہورہی ہیں، مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو اور دیگر پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ خطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وانگ ای نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدام کی مخالفت جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کا تنازع تاریخ کا حل طلب تنازع ہے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں: صدر مملکت۔علاوہ ازیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بدلنے کے اقدامات غیرقانونی ہیں جو کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی سازش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال شدید تشویش ناک ہے، مقبوضہ وادی میں کرفیو کا خاتمہ کیا جائے۔اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ چین نے ان تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی ہے جنہوں نے حالات کو مزید پیچیدہ کیا۔

اسلام آباد میں9، محرم الحرام کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان تشکیل ،3ڈی ایس پیز17انسپکٹرز سمیت698افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں9، محرم الحرام کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان تشکیل ،3ڈی ایس پیز17انسپکٹرز سمیت698افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدکے مطابق آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4خصوصی نشریات کے ذریعے صورت حال سے شہریوں کو باخبر رکھے گا،شرکائکی گاڑیوں کے لئے خصوصی پارکنگ ایریا مقرر،اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا،مزید معلومات کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 0519261992-93اور1915سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس G-6/2امام بارگاہ سے برآمد ہو گا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران مقرر کردہ روٹ پر فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ،پوسٹ آفس سروس روڈ ،صدر روڈاقبال ہال سے میلوڈی چوک تک ،مونسپل روڈ لال مسجد سے شہدائ چوک جی پی او ،لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال ہال تک صبح آٹھ تا رات آٹھ بجے عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رہے گا جبکہ شہری کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک 7thایونیو چوک ون وے استعمال کریں،کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو ،7thایونیو،آبپارہ سہروردی روڈ،شہید ملت روڈمتبادل راستے کے طور پر استعمال کئے جائیں گے۔نویں محرم الحرام کا دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ امام موسی کاظم I-10/1سے رات 12بجے برآمد ہو گا،جو مقرر کردہ روٹ سے ہوتا ہوا وہیں اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران مقرر کردہ روٹ پر I-10مرکز سائیڈ،سی ڈی اے چوک نمبر 1، کٹاریاں پل،مین آئی جے پی روڈ پیر ودہائی سائیڈ،آئی جےیپی روڈ فیض آباد سائیڈ نزد سی ڈی اے چوک عام ٹریفککے لئے بند رہیں گے اور ا?ئی ٹین سبزی منڈی سے فیض آباد،مری روڈ،بہارہ کہو،کھنہ پلپرانا ائر پورٹ جانیوالے آئی جے پی روڈ استعمال کریں،کٹاریاں فیض آبادI-8,I-9کے رہائشی آئی جے پی روڈ پیر ودہائی روڈ بیرونی استعما ل کریں گے۔