یوم بحریہ ہمیں جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے کی یاددلاتاہے،آپریشن سومنات پاکستان کیلئے باعث فخرہے،نیول چیف

کراچی (ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم بحریہ ہمیں جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے کی یاددلاتاہے،آپریشن سومنات پاکستان کیلئے باعث فخرہے۔یوم بحریہ پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8ستمبرکوپاک نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کےساحل پرحملہ کیا،بحری جنگی جہازوں نے دوارکامیں بھارتی ریڈارسٹیشن کوتباہ کیا،نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کی آبدوزغازی کاخوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایارہا،آبدوزغازی نے سمندرپراپنی بالادستی قائم کئے رکھی، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا کہ 8ستمبرہماری بحری تاریخ کاسنہری باب ہے،پاک بحریہ مکمل طورپرچوکس ہے جس کاثبوت بھارتی آبدوزکاسراغ لگاناہے۔

ساڑھے 9 لاکھ ویب سائٹس بند لیکن وجہ کیا بنی ؟ بالآخر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر سے قابل اعتراض مواد کی حامل 9 لاکھ 41 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے،اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 8 لاکھ 30 ہزار فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان 50 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے جن میں عدلیہ مخالف مواد پایا جاتا ہے، جبکہ مذہب مخالف مواد رکھنے والی 50 ہزار ویب سائٹس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے ریاست کے خلاف مواد رکھنے والی گیارہ ہزار ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق الیکٹرونک کرائم ایکٹ کی شق 37 کے تحت پی ٹی اے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سماجی اور مذہبی معیار پر پوری نہ اترنے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دے۔یاد رہے پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے گزشتہ ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان میں فحش مواد پر مبنی 8لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں جن میں سے 2ہزار384 ویب سائٹس چائلڈ پرونوگرافی سے متعلق تھیں۔انہوں نے کہا کہ وی پی این اور پروکسیز کے ذریعے فحش مواد دیکھا جارہا ہے ،پی ٹی اے نے 11ہزار پراکسیز بھی بلاک کردی ہیں۔ پاکستان اس سلسلے میں انٹر پول سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں فحش مواد اپلوڈ ہونے کےشواہد نہیں ملے ، وی پی این کی مانیٹرنگ کے لئے پی ٹی اے نیا طریقہ کار لانے کی کوشش کررہا ہے ۔عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے فحش مواد کی مانیٹرنگ سے متعلق گوگل سے رائے مانگی تھی، گوگل نے پاکستان کے تمام ذرائع چیک کئے ہیں اور پاکستان میں فحش مواد کی مانیٹرنگ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ پاکستان کو جواب ملا کہ پی ٹی اے کی مانیٹرنگ سخت ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ گوگل نےفحش مواد کی روک تھام پرپاکستان اور خاص طور پر پی ٹی اے کی حوصلہ افزائی کی ہے،اب اس ٹرینڈ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پی ٹی اے فحش مواد سے متعلق یو آر ایل کی کوئی درخواست رد نہیں کرتا۔ عوام درخواست مت دیں صرف یو آر ایل دے دیں سائٹ بلاک ہوجائے گی۔موبائل فون رجسٹریشن سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 12 لاکھ موبائل فون رجسٹریشن کے بعد پی ٹی اے سسٹم میں آگئے ہیں۔ مارکیٹ میں موجود88 لاکھ فونز ابھی بھی پی ٹی اے کے سسٹم میں نہیں ہیں۔

ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

کراچی() جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کئے۔1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا معرکہ ”دوارکا“میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک 1965 کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

عثمان بزدار کب تک وزیراعلیٰ پنجاب ہیں؟ شیخ رشید نے واضح کردیا

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں مخاطب کر کے کہا ہے کہ جب تک وہ وزیرِ اعظم ہیں، تب تک عثمان بزدار وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید خصوصی ٹرین سے ڈی جی خان پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے دوست پلی بارگین کے لیے پیسہ جمع کر نا شروع کرچکے ہیں، امید ہے کہ محرم الحرام کے بعد نواز شریف بھی پیسے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سارا زور 27 ستمبر کی تقریر پر مرکوز ہے حالانکہ اقوام متحدہ نے ہمیں کچھ نہیں دینا، کشمیر کے لیے قوم کا بچہ بچہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے بھی طلوع ہو جائے لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینے والے۔وزیرِ ریلوے نے ڈی جی خان سے سکھر تک تیز ریل اور کوئٹہ کے لیے چلتن ایکسپریس ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔آخر میں شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے آٹھ نو سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، جو اعلانات کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد بھی ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماوئں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی۔امریکی صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر کابل پر حملہ کیا گیا، اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہو سکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں، طالبان وفد نے آج ملاقات کےلئے امریکا پہنچنا تھا۔

 

 

 

صدر ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان سے خفیہ میٹنگز بھی کینسل کر دیں۔ امریکی صدر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پرکابل پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ افغان حملے میں 11افراد کےساتھ ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا، افغان طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی، ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہو سکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں، انھوں نے یہ بھی لکھا یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کینسر ڈسپرین سے ٹھیک نہیں ہو گا:فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا ’کینسر‘ ڈسپرین سے ٹھیک نہیں ہوگا،اس کے لیے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔مشیر برائے اطلاعات نے آئی جی پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا پتا لگانے کے لیے ’منجی تلے ڈانگ پھیریں۔فردوس اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے کینسر کا علاج ڈسپرین سے نہیں ہوگا۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے یونیفارم میں ملبوس عورت کی طرف سے تحفظ مانگنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد معاشرتی رویوں کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل کے پیٹی بند بھائی نے وکیل کو ریلیف دینے کے لیے ایف آئی آر میں غلط نام کا اندراج کیا۔

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں محرم الحرام کے پیش نظرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظرکراچی میں موٹر سائیکل سواری کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی تین روز کیلئے ہوگی جبکہ صحافی اورخواتین پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اس سے قبل ہی محرم الحرام میں عاشورہ کے تین دنوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شمعون عباسی کی سسپنس تھرلر فلم ”دُرج“ 18 اکتوبر کو سینماﺅں کی زینت بنے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم”درج“18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم”درج“کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔”د±رج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں جبکہ سسپنس سے بھرپور فلم کا میوزک معروف موسیقار آصف نورانی نے ترتیب دیا ہے۔فلم کے ریلیز کردہ ابتدائی ٹریلرز کو اب تک یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ”د±رج“ 18 اکتوبر کو آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب)کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سرکٹ کے تمام سنیماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اسے بین الاقوامی ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

پاک۔ چین۔ افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس: 5 نکاتی معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت افغان اور چین کے وزرائے خارجہ پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں 5 نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔اس ضمن میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان اور چینی ہم منصب وزرائے خارجہ کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ چین ہمارا دیرینہ ہمسایہ اور آزمودہ دوست ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون پر بات ہوئی تاہم ہم افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں‘۔شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی وہ اگلے مرحلے میں افغانستان اور پورے خطے میں پائیدار امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی جانب پیشرفت کریں گے۔سہ فریقی اجلاس میں آئندہ مذاکرات بیجنگ میں کرنے پر بھی اتفاق کیا ہوا۔اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ ’تینوں ممالک کے درمیان دوستانہ کرکٹ میجز بھی ہوں گے‘۔علاوہ ازیں وزیرخارجہ نے تورخم سرحد کو 24گھنٹے کھولے رکھنے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے افغان صدر اشرف غنی کو دوبارہ دعوت دی۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں افغان امن عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا‘۔افغان امن عمل کے حوالے سے 5 نکات پر اتفاق ہوا، چینی وزیر خارجہ۔چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے پریس کانفرنس میں کہا افغان امن عمل کے حوالے سے تینوں ممالک میں 5 نکات پر اتفاق ہوا ہےانہوں نے اجلاس کے انعقاد اور بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’امن وا مان کے لیے علاقائی رابطوں کا فروغ ضروری ہے پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے چینی اور افغان وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچے تھے۔تینوں ممالک کے درمیان سہ ملکی وزرائے خارجہ مذاکرات کا تیسرا دور آج (7 ستمبر کو) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا جبکہ پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم بھی کیا، اس دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس کے ساتھ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے اور ان کا استقبال بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔خیال رہے کہ سہ فریقی مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کے امور بالخصوص معاشی ترقی اور امن و سلامتی پر تینوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ہے‘۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی اعتماد سازی، ترقی و تعاون اور روابط کے فروغ کے حوالے سے یہ سہ ملکی مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں تینوں ممالک کے مابین، یکساں مفاد کے امور پر زیادہ بہتر ہم آہنگی سامنے آئے گی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے چینی اور افغان ہم منصب کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیر کارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں ہم چین کے ساتھ اپنی مشرقی سرحد اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے ہوں گے وہیں ہمیں مغربی سرحد، افغانستان کی صورتحال اور پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات کے اس فورم کی اہمیت آئندہ وقت میں مزید بڑھ جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کی تجارت سے فائدہ حاصل کرسکے گا، تاہم خواہش ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر سے مستفید ہوسکے۔خیال رہے کہ ان مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں بیجنگ جبکہ دوسرا دور دسمبر 2018 میں کابل میں منعقد ہوا تھا۔

‘معصوم شہریوں کو دہشتگرد قرار دے کر بھارت جھوٹے آپریشن کا ماحول بنا رہا ہے’،آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور میڈیا 2 معصوم پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی فلیگ آپریشن کے لیے ماحول بنا رہا ہے۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ 21 اگست کو غلطی سے سرحد عبور کرنے والے شہریوں کو بھارتی میڈیا میں دہشت گرد قرار دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ 21 اگست کو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد نظیم کھوکھر ولد عارف حسین کھوکھر اور 30 سالہ خلیل احمد کیانی ولد عبدالعزیز کیانی حاجی پیر سیکٹر میں گھاس کی کٹائی کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر گئے تھے۔بعد ازاں 27 اگست کو ہاٹ لائن پر ہفتہ وار رابطے کے دوران بھارتی عسکری حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا جبکہ سرحد عبور کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام نے اس کا اعتراف کیا تھا جبکہ پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ اس وقت معمول کی قانونی کارروائی جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں چلائیں اور معصوم شہریوں کو کالعدم تنظیم کا کارکن کہتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا۔بعد ازاں 3 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر ہاٹ لائن رابطے پر بھارتی حکام کو آگاہ کیا گیا کہ حقائق اور معلومات کی فراہمی کے باوجود بھارتی میڈیا غلط خبریں چلا رہا ہے۔تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ قانونی کارروائی جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی نتائج پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمام تر معلومات کی فراہمی اور حقائق سے قطع نظر بھارتی فوج نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد کہانی بنائی اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں سے بھارتی فوج نے دباﺅ ڈال کر اعترافی بیان بھی دینے کا کہا کہ ان لوگوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی اور ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں افراد معصوم شہری ہیں جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے جبکہ ان کا تعلق راولپنڈی سے نہیں بلکہ تیرہ بند گاو¿ں سے ہے۔پاک فوج کے مطابق اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے جعلی فلیگ آپریشن کے بارے میں پاکستان کے خلاف ماحول پیدا کرنا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘پاکستان اس بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے اس معاملے کو قانونی طریقے سے دیکھ رہا ہے۔‘