بولڈ گلوکاری کے بعد وینا ملک کے وطن کی محبت کے نغمے

لاہور(ویب ڈیسک)وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں لیکن جلد ہی لوگ انہیں ایک گلوکارہ کے طور پر دیکھیں گے۔وینا ملک ان دنوں وطن سے محبت پر مجبور کرنے والے گیتوں کی تیاری میں مصروف ہیں اور جلد ہی پاکستانی شائقین ان کے ملی نغموں جیسے گیت سنیں گے۔وینا ملک نے ذرائع سے بات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن سے محبت کے لیے مجبور کرنے والے گیتوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ جلد ہی شائقین کو ان کا میوزک ایلبم دیکھنے کو ملے گا، جس میں نہ صرف وطن سے محبت کرنے پر مجبور کرنے والے گانے شامل ہوں گے بلکہ اس ایلبم میں مقبوضہ کشمیر کے افراد سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے والے گانا بھی شامل ہوگا۔وینا ملک کے مطابق میوزک ایلبم کا پہلا ہی گانا ’مقبوضہ کشمیر اور وہاں کے افراد‘ سے اظہار یکجہتی اور محبت سے متعلق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ موسیقارولکھاری عاصم رضا سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کر میوزک ایلبم پر کام کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ عاصم رضا نے کا شمار مقبول موسیقاروں میں ہوتا ہے اور گزشتہ برس ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ’بول‘ کے ڈرامے ’پارلر والی لڑکی‘ کے لیے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ گانا بنایا تھا۔’بول کفارہ کیا ہوگا‘ انتہائی مقبول ہوا تھا اور اب تک یوٹیوب پر اسے ڈھائی کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔وینا ملک نے پہلی بار 2013 میں ’رم رم‘ نامی میوزک ایلبم ریلیز کیا تھا، جس میں وہ انتہائی بولڈ انداز میں دکھائی دی تھیں۔وینا ملک کے 2013 میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم میں ان کے ساتھ بھارتی اداکاروں نے بھی کام کیا تھا اور ان کے بولڈ گانوں نے بھی کافی شہرت حاصل کی تھی۔اسی ایلبم میں ان کا گانا ’ڈرامہ کوئین‘ بہت مشہور ہوا تھا۔

40 کروڑ فیس بک صارفین کے فون نمبرز آن لائن لیک ،صارفین نے سر پکڑ لئے

لاہو ر (ویب ڈیسک) ویب سائٹ فیس بک کی پرائیویسی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا جس میں 40 کروڑ سے زائد اکاو¿نٹس سے منسلک فون نمبرز آن لائن جاری کردیے گئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آے والے سرور میں 41 کروڑ 90 لاکھ صارفین کے نمبر اور ڈیٹا بیس محفوظ تھا۔اس ڈیٹا بیس میں فیس بک صارفین کی آئی ڈیز، ہر اکاو¿نٹ سے منسلک اعداد، پروفائل میں استعمال ہونے والے نمبر، صارفین کی صنف، موجودگی کا مقام بھی شامل تھا۔اس میں سے 13 کروڑ 30 لاکھ اکاو¿نٹس امریکا، 5 کروڑ اکاو¿نٹس ویت نام، ایک کروڑ 80 لاکھ اکاو¿نٹس برطانیہ سے تعلق رکھتے تھے۔افشا ہونے والا سرور پاسورڈ سے محفوظ نہیں تھا جس کا مطلب ہر کوئی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرسکتا تھا اور یہ اس وقت تک آن لائن رہا جب تک ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔دوسری جانب فیس بک نے ان رپورٹس کے کچھ حصوں کی تصدیق کی لیکن منظر عام پر آئے اکاو¿نٹس کی تعداد کو کم بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک تصدیق ہونے والے اکاو¿نٹس کی تعداد 41 کروڑ 90 لاکھ سے نصف ہے۔

نصیر آباد میں سابق خاتون ایم پی اے کا گھر میں یہمانہ قتل،لرزہ خیز وا ر دا ت

لا ہو ر (ویب ڈیسک)پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں سابق خاتون ایم پی اے پروین سکندر کی لاش گھر کی دوسری منزل سے ملی۔پولیس کا کہنا ہےکہ پروین سکندر کی لاش کرسیوں سے باندھا گیا تھا۔پروین سکندر 2002 سے 2007 تک (ق) لیگ کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں جب کہ وہ 2001 میں ڈپٹی اسپیکر سٹی ڈسٹرکٹ لاہور رہ چکی ہیں۔

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس : 3 مجرموں کو عمر قید ، 5 بری

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک ) کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفی اللہ کی عدالت میں سنایا گیا۔ عدالت نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں ساحر ، سبیر اور عمر خان کو عمر قید کی سزائیں دیں جبکہ ویڈیو اسکینڈل کے 5 ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔خیال رہے کہ کوہستان ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2012ءمیں ایک ویڈیو منظر عام پر ا?ئی تھی جس میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لڑکیوں کو رقص کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو میں کئی لڑکوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان لڑکیوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا تعلق کوہستان سے ہے اور انہیں ویڈیو سامنے آنے کے بعد غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا جس پر بعد ازاں سپریم کورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کوہستان کو لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے فی الفور مقدمہ کی تفتیش شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمے کی حقیقت جاننے کے لیے 3 جے آئی ٹیز بنائی گئیں لیکن ہر مرتبہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی کیونکہ ہمیشہ دوسری رشتہ دار لڑکیوں کو ویڈیو والی بنا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔سماجی کارکن فرزانہ باری اور کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی مقدمہ کے مدعی اور مرکزی کردار تھے۔ویڈیو بنانے پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے لیے سپریم کورٹ میں افضل کوہستانی نے درخواست دائر کی تھی،اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔ افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

آرمی چیف سے سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اہم گفتگو

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال کے حل کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔

ایک فون میں دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں تو سیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایک فون میں دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ بڑھادی۔پی ٹی اے کے مطابق دو آئی ایم ای آئی والے فونز 15 ستمبر 2019 تک رجسٹر ہوسکیں گے اور مقررہ تاریخ کے بعد دوسرے آئی ایم ای آئی کی سلاٹ بلاک کردی جائے گی۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ ہو اور دوسرا نا ہو تو موبائل بند نہیں ہوگا تاہم دونوں آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

بھارت کے نئے قانون میں مسعود اظہر، حافظ سعید دہشت گرد قرار

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت نے اپنے نئے قوانین میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور جماعت الدعو ہ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے دونوں شخصیات کے نام ’غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ‘ میں شامل کیے ہیں۔بھارت کے نئے قانون کے مطابق حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد، اس کی تیاری کرنے یا پھر اس کے فروغ کے لیے کام کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے سکے۔دہشت گرد قرار دینے کے بعد ان افراد کے اثاثوں اور بینک اکاو¿نٹس کو منجمد کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔

جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے: شہزاد رائے

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار شہزاد رائے نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا اور بچوں سے ان کے کمروں میں جا کر ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد رائے نے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے۔بیورو حکام کا کہنا تھاکہ وہ شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کیساتھ مل کرکام کرینگے ، بیورو کی جانب سے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1121 پر شکایت درج کرانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 32 واں روز ، رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا ، ادویات کی قلت

سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 32 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود سری نگر اور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماو¿ں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپین کی لاپتا ہونے والی سابق خاتون اولمپیئن بلانکا فرنینڈز کی لاش برآمدہوگئی

لندن (ویب ڈیسک) بی بی سی کے مطابق اسپین کی سابق خاتون میڈلسٹ اولمپیئن 23 اگست سے لاپتا تھیں جن کی لاش پہاڑی علاقے سے ملی جس کے بعد تفتیشی حکام نے خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاپتا ہونے کی رپورٹ ان کی بیٹی نے گزشتہ ماہ درج کرائی تھی، خاتون کی گاڑی کو یکم ستمبر کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔بلانکا فرنینڈس اسپین کی پہلی خاتون اولمپئن تھیں جنہوں نے 1992 ہونے والے ونٹر اولمپکس میں میڈل حاصل کیا۔