کچھ لوگ کبھی موٹے کیوں نہیں ہوتے ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک)کیا آپ نے غور کیا ہے کہ کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو بہت زیادہ کھاتے ہیں مگر پھر بھی موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے، ایسا کیوں ہوتا ہے؟تو سائنسدانوں نے آخرکار اس کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔درحقیقت قدرتی طور پر دبلے پتلے رہنے والے افراد کا وزن اس لیے معمول پر رہتا ہے کیونکہ ان کی چربی کے خلیات جینیاتی طور پر زیادہ موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔یہ بات سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے دوران محققین نے ایسے افراد کے گروپ کا جائزہ لیا جن کا جو دل کرتا کھاتے مگر ان کا وزن نہیں بڑھتا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کے معدے میں موجود چربی کے خلیات ایسے افراد کے مقابلے میں حجم میں 50 فیصد کم اور زیادہ متحرک ہوتے ہیں، جو اوسط جسمانی وزن کے حامل ہوتے ہیں۔نتائج سے اس خیال کو مزید تقویت ملتی ہے کہ دبلے پتےل افراد کو جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے حوالے سے دیگر لوگوں کے مقابلے میں کچھ جینیاتی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ پہلی بار یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اپنے جسمانی وزن کو ہمیشہ ایک سطح پر رکھنے والے افراد کو وائٹ ڈپازٹ ٹشو سے فائدہ ہوتا ہے۔وائٹ ڈپازٹ ٹشوز جسم میں چربی سے بنتے یں اور ان میں لپڈ اسٹور ہوتا ہے جو ہماری غذا میں موجود چربی کا جز ہوتا ہے۔نیسلے انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنز کی اس تھقیق میں 30 مردوں اور خواتین رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جن کا جسمانی وزن ہمیشہ سے ایک سطح پر رہتا تھا۔محققین نے دیکھا کہ یہ افراد غذا بھی مناسب مقدار میں کرتے ہیں جبکہ ورزش بھی زیادہ نہیں کرتے مگر پھر بھی ان کا جسمانی وزن ایک سطح پر برقرار رہتا ہے۔انہوں نے دریافت کیا کہ ان افراد کے معدوں سے چربی کے چھوٹے ٹکڑے، خون، پیشاب اور پاخانے کے نمونے لیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد کے چربی کے خلیات غیرمعمولی حد تک چربی گھلانے اور بنانے والے جینز کے تحت متحرک ہوتے ہیں۔جسمانی وزن کے حوالے سے 200 سے زائد جینز اثرات مرتب کرتے ہیں اور دبلے پتلے افراد کے ایسے چربی والے خلیات عام وزن رکھنے والوں کے مقابلے میں 40 فیصد چھوٹے ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے افراد کے یہ خلیات توانائی استعمال کرنے ک ھوالے سے بھی زیادہ متحرک ہوتے ہیں، جس کی بدولت خلیات کے بننے بگڑنے کا عمل بھی خودکار طریقے سے جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔اس سے قبل رواں سال جولائی میں ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح 1975 کے بعد سے 3 گنا بڑھ گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ لوگوں میں طرز زندگی کا ناقص انتخاب ہے۔تحقیق کے مطابق زیادہ کھانا نہیں بلکہ مضر صحت غذا کا انتخاب اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا موٹاپے کی وبا کی اصل وجہ ہے، تاہم اس حوالے سے جینز بھی ایک کردار ضرور ادا کرتے ہیں، تاہم وہ بہت زیاد اہم نہیں۔اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ 19 ہزار کے قریب افراد کے جسمانی وزن اور دیگر عوامل کا جائزہ 1963 سے 2008 کے درمیان لیا گیا۔ان افراد کو 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور جینز کے ساتھ ساتھ موٹاپے کے دیگر عوامل جیسے عمر، جنس، تمباکو نوشی اور ماحولیاتی عناصر کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 1980 کی دہائی کے وسط اور 1990 کی دہائی کے وسط مین جسمانی وزن میں اضافے کی شرح میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔محققین نے بتایا کہ موٹاپے میں جینز بھی کچھ کردار ادا کرتے ہیں مگر مرکزی وجہ لوگوں کا ورزش سے دوری، زیادہ وقت بیٹح کر گزارنا اور زیادہ چربی اور چینی والی غذا?ں کا استعمال ہے۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں جسمانی وزن میں اضافہ صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا بلکہ پیٹ اور کمر کے ارگرد جمع ہونے والی چربی جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔موٹاپے کے نتیجے میں کچھ امراض تو فوری سامنے آجاتے ہیں جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر سامنے آتے ہیں۔

گھریلو تشدد کے الزامات: انڈین کرکٹر محمد شامی کی سالگرہ پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

بھارت(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی انڈین ٹیم میں شامل فاسٹ بولر محمد شامی کو انڈین کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی یوم پیدائش کے موقعے پر منگل کی صبح مبارکباد دی گئی ہے لیکن ہزاروں میل دور کولکتہ میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔گذشتہ ڈیڑھ سال سے شامی خبروں میں نظر آئے ہیں اور زیادہ تر غلط وجوہات کے سبب ہی ایسا ہے۔پہلے ان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگے پھر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف گھریلو تشدد اور مار پیٹ کی شکایت درج کی۔اب اہلیہ کی جانب سے دائر گھریلو تشدد کے ایک معاملے میں کولکتہ کی علی پور عدالت نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔شامی کے انڈین ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہونے کی وجہ سے عدالت نے انھیں خود سپردگی اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے جبکہ ان کے بھائی کے خلاف وارنٹ پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ وہ چارج شیٹ دیکھنے کے بعد ہی اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایسا لگتا نہیں ہے کہ اس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہو۔ چارج شیٹ دیکھنے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا۔حسین جہاں کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کی ہدایت کے باوجود شامی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے اسی وجہ سے اس کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حسین کے وکیل انیروان گوہا ٹھاکرتا نے کہا: ‘اس معاملے میں شامی ایک بار بھی عدالت میں حاضری نہیں دی۔ لہذا ان کے اور ان کے بھائی ہاشب احمد کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ شامی کرکٹ کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں لہذا انھیں خود سپردگی کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ لیکن یہ قانون ان کے بھائی پر نافذ العمل نہیں۔’شامی کی مشکلاتاہلیہ حسین جہاں کی جانب سے دائر کیے جانے والے گھریلو ظلم و تشدد کے اس معاملے میں کولکتہ پولیس نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف رواں سال 14 مارچ کو علی پور کی میٹروپولس عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ حسین جہاں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس معاملے میں انصاف طلب کیا۔در اصل پچھلے سال مارچ کے بعد سے ہی تنازعات شامی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ ان کی اہلیہ نے پہلے ان پر میچ فکسنگ اور پھر گھریلو تشدد، مار پیٹ اور ریپ کا الزام لگایا۔ حسین جہاں کے الزامات کے بعد بی سی سی آئی نے محمد شامی کو گذشتہ سال مرکزی معاہدہ سے علیحدہ رکھا۔بعد میں انھیں گرین سگنل مل گیا۔ لیکن آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ پر جانے والی ہندوستانی ٹیم میں انھیں شامل نہیں کیاگیا۔ اسی دوران وہ ایک سڑک حادثے کا شکار بھی ہوئے۔بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد کے مقدمے مین کولکتہ پولیس نے گذشتہ سال آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹر محمد شامی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم شامی نے پہلے ہی اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس فیورٹ

لاہور:‌ (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس فیورٹ ہیں، انٹرویو ینے والے لیجنڈری کورٹنی واش اور آل راؤنڈر یاسر عرفات بھی دوڑ میں شامل ہیں۔پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے بولنگ کوچ کے امیدواروں کا بھی انٹرویو کر لیا، سفارشات بھی چیئرمین احسان مانی کو بھجوا دیں، بس اب رزلٹ کا انتظار ہے، بوریوالا ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر کا آج بھی بڑا شہرہ ہے، 2006ء میں بطور بولنگ کوچ مقرر ہوئے، آسٹریلیا سے ناکامی کے بعد فارغ ہو گئے تھے۔بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ تجربہ رکھنے والے وقار یونس 2014ء اور پھر 2016ء میں گرین کیپس کے ہیڈ کوچ بنے،تنازعات کا شکار وقار یونس نے عہدے کی تنزلی کرتے ہوئے پی سی بی میں بولنگ کوچ کے امیدوار بنے جس کے لیے وہ فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ محمد اکرم کے میدان چھوڑ دینے بعد وقار یونس کی تقرری یقینی سی ہے،برطانیہ میں مقیم پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کی خالی سیٹ پر اب یاسر عرفات بیٹھنا چاہ رہے ہیں، پاکستان کی طرف سے تین ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے میچ کھیلنے والے یاسر عرفات کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف رہتے ہیں، کوچنگ میں انٹری ڈالنا چاہتے ہیں۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کورٹنی واش تین نے تین سال پہلے کوچنگ کیرئر شروع کیا، بنگلادیش میں خدمات دینے والے پاکستان آنے خواہشمند ہیں۔

قائداعظم ٹرافی: شیڈول جاری، 11 سال بعد میچز کی میزبانی کیلئے کوئٹہ تیار

کراچی: (ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹکسیزن2019-20ءکے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔دنیا نیوز کے مطابق ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے۔سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر تا 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے سٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔ نیشنل سٹیڈیم اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ اور سٹیٹ بینک گراو¿نڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا۔

لندن میں آج کشمیریوں کے حق میں بڑے آزادی مارچ کا پلان

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں آج کشمیریوں کے حق میں بڑا ا?زادی مارچ کیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود مارچ میں شریک ہوں گے۔منتظمین نے کہا ہے کہ ہائیڈ پارک سے ریلی شروع کرنے کی اجازت نہیں ملی، ریلی پارلیمنٹ سکوائر سے شروع ہو کر انڈین ہائی کمیشن تک جائے گی، ریلی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور ٹریفالگر سکوائر سے گزرے گی۔راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے آزادی مارچ انڈین ہائی کمیشن کی جانب مارچ کرے گا، آزادی مارچ کے اختتام پر انڈین ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ ہو گا، ریلی میں برطانیہ بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔

‘جوہری ریاستوں پر وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹویٹ میں میں کہا دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی نیوکلیئرپالیسی تبدیل نہیں ہوئی، جوہری ریاستوں پر وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم اور وزیر ریلویز شیخ رشید کے ویڑن کے مطابق ریلوے لاہور ڈویڑن میں قرعہ اندازی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین لائٹنگ معاون، خاکروب مکینیکل اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی، تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چودھری نے کی۔ قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواروں اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفافیت کے تمام تقاضے احسن طریقے سے سر انجام دیئے گئے۔ مزید برا?ں کامیاب امیدواروں کی فہرستیں فوراً نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں۔یاد رہے ریلوے لاہور ڈویڑن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق 4 ستمبر کو گیٹ مین، کال مین، آرآر کک، بکس پورٹر، لگج پورٹر، ڈبلیو آر بیئرر، خاکروب کمرشل، سگنل معاون، ٹرالی مین، پمپ معاون، معاون الیکٹریکل ، جبکہ 5 ستمبر کو گیٹ کیپر، معاون سول انجینئرنگ، خاکروب سول انجینئرنگ، ریسٹ ہاو¿س چوکیدار، آل معاون ٹیلی کام، اسی طرح 6 ستمبر کو کارپینٹر، میسن، سٹور اشور، بلیک سمتھ، معاون آئل انجن، پوائنٹس مین، کال مین لوکو، جیپ ڈرائیور، چوکیدار الیکٹریکل انجینئرنگ، مالی، ٹریفک معاون، لیمپ مین، آرآر بیئرر ٹرانسپورٹیشن، کرین معاون، سٹور معاون کی بھرتی بذریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔اس کے علاوہ جی ایم ایم اینڈ ایس اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے امیدواروں کی فہرستوں کی شفافیت کے ساتھ تیاری اور دیگر عمدہ انتظامات پر ڈویڑنل پرسانل آفیسر بشریٰ رحمن کی تعریف کی۔

کراچی میں بارش، ٹریفک کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقوں میں بجلی غائب

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے بیشتر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئے اور اس کا خمیازہ شہریوں کو اذیت ناک ٹریفک جام کی شکل میں برداشت کرنا پڑا۔بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، عیسیٰ نگری ، اسٹیڈیم روڈ، مین کورنگی روڈ، کالا پل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایم اے جناح روڈ، نیو پریڈی اسٹریٹ اور نیو ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی دکھائی دیں، مین کورنگی روڈ پر قیوم ا?باد چورنگی اور کے پی ٹی انٹر چینج فلائی اوور پر بدترین ٹریفک جام میں شہری ا?ٹھ سے دس گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس دوران شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار مسافروں میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے وہ پیدل ہی اپنی منزل کی جانب چل پڑے سیکڑوں افراد موٹر سائیکلیں بند کر کے سڑک کے کنارے ٹریفک کھلنے کا انتظار کرتے رہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔قیوم ا?باد چورنگی سے کورنگی جام صادق پل کی جانب جانے والا راستہ شہریوں کے لیے اعصاب شکن بن گیا جبکہ کورنگی بروکس چورنگی سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔شہریوں کی ایک بڑی تعداد جو کورنگی کی رہائشی تھی وہ کئی گھنٹے تاخیر کے بعد اپنے اپنے گھروں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی تاہم اس سفر کے دوران انھیں جس اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اس اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو اعصاب شکن ٹریفک جام سے گزر کر گھروں تک پہنچے تاہم اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر دکھائی تو ضرور دیئے تاہم وہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دیئے اور شہری اپنی مدد ا?پ کے تحت ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے دکھائی دیے۔مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اطلاعات کے مطابق بارش کے بعد شاہ فیصل کالونی، کورنگی، اورنگی ٹاو¿ن ، فیڈرل بی ایریا ، لائنز ایریا ، لیاری ، سرجانی ، شیر شاہ ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، بہادر آباد ، پی ای سی ایچ ایس ، ملیر ، گڈاپ ، اسکیم 33 ، گلشن معمار اور بلدیہ ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی عدم فراہمی سے مکینوں انتہائی مشلات کا سامنا کرنا۔اطلاعات کے مطابق بارش کے بعد کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے اور رات گئے تک کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم تھے۔

حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دے دی۔وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کا حکم جاری کر دیا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایس آر او جاری کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے بعد پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اقدام کے بعد قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے 7 اگست کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان نے سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی پڑوسی ملک سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔ساتھ ہی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت تجارت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔وزارت تجارت سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت فوی طور پر معطل کی جاتی ہے جو تاحکمِ ثانی معطل رہے گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دو طرفہ تجارت کی معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کابل: خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات کابل کے رہائشی علاقے گرین ولیج کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود فیول اسٹیشن میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کے فوراً بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی جو پیٹرول پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا تھا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق اس حملے میں 5 افراد شامل تھے جنہیں اسپیشل فورسز نے ہلاک کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ علاقے میں کچھ دیر کے لیے اندھیرا چھا گیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کے مرکزی ٹی وی اسٹیشن ٹولو نیوز پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا انٹرویو نشر ہو رہا تھا جس میں وہ طالبان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کررہے تھے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور اور مسلح افراد آپس میں مسلسل رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ مسلسل تیسرا حملہ ہے اس سے قبل افغان طالبان نے شمالی افغانستان کے شہر قندوز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بعدازاں صوبہ بغلان کے شہر پل خمری پر حملہ کیا جس میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔