کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامر خان اسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی نڑادبرطانوی باکسرعامر خان اسلام آبادپہنچ گئے،عامرخان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے،باکسر عامر خان مقبوضہ وادی میں امن کیلئے آواز اٹھائیں گے۔عامر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے اور امن کیلئے آواز اٹھاو¿ں گا۔

سرگودھا،خاندانی رنجش پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی سمیت 8 افراد جاں بحق

سرگودھا(ویب ڈیسک)سرگودھا میں خاندانی رنجش 8 جانیں لے گئی،سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پربھائی نے سگے بھائی کے گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 8 افراد کوقتل کردیا، فائرنگ کرنے والے شخص نے قتل کر نے کے بعد خود کشی کرلی،جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ کی وجہ دونوں خاندانوں میں رنجش بتائی جاتی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرگودھا کے قریب سیال موڑ میں پیش آیا جہاں خاندانی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص دوران خان شدید زخمی ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا،زخمی شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی،مرنے والوں میں 3خواتین اور5 مرد شامل ہیں ہیں،قاتل کی شناخت نور دین کے نام سے ہوئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیال موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیدیا۔

مریم نواز کے پاس پارٹی نائب صدارت برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نواز کے پاس پارٹی نائب صدارت برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو عہدے سے ہٹانے کےلئے پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے،تحریک انصاف نے مریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔

”اب میں اپنے باس وسیم اختر کو بھی نہیں سونے دوں گا “مصطفی کمال نے چیلنج قبول کر لیا ،کراچی کی سیاست میں نیا میلہ لگ گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن رات کام کرنے والا آدمی ہوں،میں اپنی پوری صلاحیت سے کام کروں گا لیکن اگر کسی اور نے کام نہ کرنے دیا تو پھر یہ سب کراچی کی عوام کے سامنے ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ اب میئر کراچی وسیم اختر میرے باس ہیں اور میں کے ایم سی کا باس ہوں ،مجھے کام کرنا بھی آتا ہے اور کام لینا بھی آتا ہے ،اب میں جن کا باس ہوںان کو بھی جگا?ں گا اور جو میرے باس ہیں انہیں بھی رات کو جگا کر رپورٹ کیا کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی کا چیلنج قبول کرلیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے یوسی ناظمین کی چھٹی کا وقت آگیا ہے، میں نے شہر کی خدمت 24، 24 گھنٹے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دن رات کام کرنے والا آدمی ہوں، چیلنج دیا ہے تو کراچی کو صاف کرکے بھی دکھاوں گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تین ماہ کے لیے ٹرک دے دیں پورا کراچی صاف کردوں گا، پہلے ان کا ادارہ کے ایم سی کا تھا، اب وہ میرے ہاتھ آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کا انچارج اب صرف میں ہوں، جو بھی بریفنگ ہوگی ابھی میونسپل کمشنر سے بات کروں گا، مجھے ساری چیزوں کی تفصیلات چاہئے جو کام کے لیے ضروری ہیں۔پی ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی میں مجھ پر اب کسی کا حکم نہیں چلے گا، آج سے میئر کراچی میرے باس اور میں ان کا باس ہوں، کراچی کے لوگوں کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کچرے میں کھڑا ہونا ہوا تو وہاں بھی بریفنگ دوں گا، کراچی کی صفائی کے لیے دن رات کام کروں گا آپ مجھے دیکھ لینا، میئر کراچی سے اپیل کرتا ہوں آپ کے ذریعے سے میری کال اٹھائی جائے، میری تینوں کمشنرز نے کال نہیں اٹھائی، میں یہاں کام کرنے آیا ہوں۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ: 313 مصنوعات کی برآمد سے 9 ارب ڈالرملیں گے

لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی وترقی کنول شوزب نے کہا ہے کہ پاک چین ری ٹریڈ معاہدے سے 313 مصنوعات کی برآمد سے سالانہ 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں سال 701 ارب اور یوتھ پروگرام کے لیے 10 ارب، زرعی شعبہ کو بہتر بنانےکے لیے 12 ارب اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا اس کے ثمرات کافی بہترن نظر آ رہے ہیں۔

‘یکے بعد دیگرے بھارتی سیاستدانوں کی موت کے پیچھے کالا جادو’

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایوان زیریں (لوک سبھا) کی رکن پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے یکے بعد دیگرے پارٹی رہنماﺅں کی موت کی وجہ کالے جادو کو قرار دے دیا۔گزشتہ چند دنوں میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق یونین وزراءسشما سوراج اور ارون جیٹلی کا انتقال ہوگیا تھا، دونوں رہنماﺅں کا شمار حکمران جماعت کے سرکردہ افراد میں ہوتا تھا۔ان دونوں کی طبعی موت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھوپال سے رکنِ لوک سبھا پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے انوکھا بیان دیا ہے اور ان کی موت کا الزام بھی اپوزیشن پر لگادیا ہے۔پھوپال میں ارون جیٹلی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں پراگیہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے دوران ایک مہاراج یعنی سادھو سے ملاقات ہوئی تھی جنہوں نے کہا تھا کہ سادھنا اور پوچا پاٹ کم مت کرنا کیوں کہ اپوزیشن والے بی جے پی پر کالا جادو کررہے ہیں۔پراگیہ نے بتایا کہ سادھو نے مزید کہا کہ جادو اور نادیدہ قووتوں سے بی جے پی اور ان کے قائدین پر اثر ہوگا اور نقصان پہنچے گا، آپ بھی ان کا ٹارگٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سادھو کی بات سنی اور پھر بھول گئی لیکن اب دیکھتی ہوں کہ سشما سوراج، بابو لال گور اور ارون جیٹلی آگے پیچھے دنیا سے چلے گئے اور اب ان کی موت پر میرے دل میں خیال آیا کہ کہیں سادھو نے سچ تو نہیں کہا تھا؟ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں سشما سوراج وزیرخارجہ اور ارون جیٹلی وزیرخزانہ رہے ہیں جبکہ بابو لال گور ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں جن کا انتقال 21 اگست کو ہوا تھا۔

مصر کا خصوصی فوجی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مصر کا خصوصی فوجی وفد پاکستان پہنچ گیا، جنرل طارق کی سربراہی میں وفد بذریعہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچا ہے، عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مصر کا خصوصی دفاعی وفد پاکستان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مصری فوج کے جنرل طارق کی سربراہی میں خصوصی وفد پاکستان میں سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔مصری فوجی وفد نے ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا جب پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کے باعث جنگ کے دھانے پر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مصر کا خصوصی فوجی وفد پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی پہنچا تھا اور پھر وہاں سے اسلام آباد آیا۔ پاکستان میں ایک ہی روز کے 2 ممالک کے خصوصی فوجی وفود کی آماد ہے۔پیر کے روز ہی چین کا فوجی وفد بھی پاکستان پہنچا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل ڑو نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔ چینی جنرل ڑو اور معزز مہمانوں کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔چینی جنرل نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کشمیر اور اہم معاملات پرچین کی حمایت کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی جنرل کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پرچین کے وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل ڑو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ چین پاکستان اور اس کی فوج کے ساتھ اپنے آزمودہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں منگل سے تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواو¿ں کا کم دباﺅ شمال مغربی اڑیسہ سے مغرب، شمال مغرب کی سمت جا چکا ہے جو اب مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواو¿ں کا کم دباﺅ منگل تک بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہوگا جس کے باعث منگل کی رات سے جمعرات کے دوران کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ڑوب، قلات اور سبی ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، ان بارشوں کے باعث شہر میں اب تک گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر ہی الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں گندگی کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

عماد وسیم کے ولیمے میں سیاستدانوں اور قومی کرکٹرز کی شرکت

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب میں سیاستدانوں اور قومی کرکٹرز نے شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔عماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں

سادگی سے انجام پائی جس کے بعد آج تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور بابر اعوان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل، اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد، لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز رہے۔خیال رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے تقریب ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

آئی سی سی نے میچ فکسنگ پر دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگادی

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر تاحیات اور ایک پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی لگادی ہے اور اب یہ دونوں کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔ عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا۔