قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی : (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبداللہ بیٹنگ کررہے ہیں اور بلے کو سرفراز کی طرح ہوا میں لہرا بھی رہے ہیں۔دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین نےعبداللہ کی اس وڈیو پر خوب تبصرے کئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے بھی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے عبداللہ کو کیوٹ قرار دیا ہے۔یاد رہے کچھ ماہ قبل بھی سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنے بیٹے عبد اللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان اپنے بیٹے کے پیچھے کھڑے ہوکر وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اعجاز احمد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ منتخب

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد کو تین سال کے لئے انڈر- 19 ٹیم کا کوچ تعینات کر دیا ہے۔اس ضمن میں پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اس سلسلے میں کئی کوچز کا انٹرویو کیا جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر اعجاز احمد کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے قومی انڈر 19 کی کوچنگ کی ذمہ داری دینے پر بہت خوش ہوں، پی سی بی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے قومی ٹیم کے مستقبل کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے مجھے منتخب کیا۔

مصباح پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی

لاہور: (ویب ڈیسک)سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔

ٹوئٹر دہشتگردی؟ کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاﺅنٹ بند

لاہو ر (ویب ڈیسک)ٹوئٹر دہشتگردی؟ کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاو¿نٹ بند،معطل کیے گئے نبیل قریشی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی ۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاو¿نٹ معطل کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ وادی گزشتہ 20 روز سے مکمل لاک ڈاو¿ن ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ غاصب فوج اِن اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر بھی تشدد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

ویڈیو اسکینڈل: جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرفی کیلئے شوکاز دینے کا فیصلہ

لاہور:(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل پر جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی زیرصدارت ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی 7 ججز پر مشتمل ہے جس میں سینئر جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا اجلاس میں یہ رائے بھی دی گئی کہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کے بعد رسمی انکوائری کی ضرورت نہیں۔واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

حکومت نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہو ابازی کے وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یا۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کی پابندی لگادی تو عالمی دنیا کے سامنے یہ جارحیت ہوگی۔کیبنٹ میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے ا?ئے اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میڈیا کشمیر کے معاملے مثبت کردار اد کرے۔ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن متوقع ہے،وزیر اعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر امریکہ جائیں گے۔26کو مودیکے خطاب کے دوران وہاں احتجاج ہوگا۔27کو وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریر کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں اتفاق ہوتا تو دنیا میں مسلمانوں کا خون نہ بہتا۔اس وقت بال ہندوستان کے کوٹ میں ہے اور سب مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت یہ کہہ کر جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہم ا?زاد کشمیر سے مداخلت کر رہے ہیں۔قومی ایشو پر میڈیا کو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔کوئی چیز بھی پہلے سے طے شدہ نہیں ہے۔یہ قومی ایشو ہے اس پر اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہے۔پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن متوقع ہے جس ہر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیر اعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر سلامتی کونسل میں جائیں گے۔ انکا یہ خطاب بھی ا?پ دیکھیں گے اس سے پہلے ایسا خطاب نہیں دیکھا گیا ہو گا۔مودی کو عمران خان خطاب میں ایسا جواب دیں گے کہ مودی بھی یاد رکھے گا۔پاکستان میں جمہوریت ہے اہم منتخب حکومت موجود ہے۔پوری قوم اپوزیشن تمام ادارے ایک پیج پر ہے یہ پاکستان کی طاقت ہے۔اپوزیشن کسی ایک شخص کا نام نہیں خواہ وہ نواز ہو یا شہباز ہو۔جس نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں تو درد ہونا ہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہبھارت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ مگر دنیا میں دہرا معیار پایا جاتاہے،1948میں بھارت سلامتی کونسل میں گیا اور وہاں قرارداد منظور ہوئی کے استصواب رائے دیا جائے۔کشمیر واضح اکثریتی مسلمان علاقہ جہاں ہندوستان نے قبضہ کیااقوام متحدہ سالوں گزرنے کے باجود اپنی قرارداد پر عمل نہ کرواسکا۔مشرقی تیمور کا مسئلہ 1999میں سامنے آیا اور 2002میں حل ہوگی۔

نیمل خاور نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل ”انا“ ان کا پہلا اور ا?خری ڈرامہ ہو گا اس کے بعد وہ اداکاری نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا اداکاری کا تجربہ مختصر لیکن اچھا رہا اور اس شعبے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔نیمل خاور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ا?پ لوگوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پیار دیا تاہم میرا شوق مصوری ہے جسے میں شوبز کے ساتھ لے کر چلنے میں مشکل ہو گا اس لیے میں اپنی تمام تر توجہ مصوری پر رکھنا چاہتی ہوں اور اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کروں گی۔ و اضح رہے کہ نیمل خاور 25 اگست کو اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں، اقراء عزیز کا انکشاف

اسلام ا?باد (ویب ڈیسک) اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔اداکارہ اقرائ عزیز نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کو جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقرائ ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منوایا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی کاسٹ فلم کی کامیابی پر شائقین کا شکریہ ادا کرنے لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فلم ”سپر اسٹار“ کی کاسٹ لاہور پہنچ گئی۔ فلم ”سپر سٹار“ کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان مداحوں کا شکریہ ادا کرنے لاہور کے سینما گھر پہنچے گئے جس پر مداحوں نے بلال اشرف کی سینما گھر میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔اس موقع پر بلال اشرف نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے اور ہماری فلم کو کامیاب بنایا۔فلم کے گانے، پروڈکشن اور اداکاری خوب پسند کی جا رہی ہے۔ کبریٰ خان نے کہا کہ فلم سپر اسٹار کی کامیابی فلم انڈسٹری کی کامیابی ہے۔ سینما گھر میں موجود شائقین کا کہنا تھا کہ فلم کے فنکاروں کی شاندار اداکاری، کمال موسیقی اور اعلی معیار کی پروڈکشن نے ہی سپر اسٹار کو مکمل پیسہ وصول فلم بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم سپر اسٹار عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس نے اپنے ابتدائی تین روز میں ہی 11 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ فلم سپر اسٹار اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس ا?فس پر چھائی ہوئی ہے۔

جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، مریم نواز کے ویڈیو سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے ایف ا?ئی اے کو 41 سخت سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو اصلی ہے، اصل ا?ڈیو ریکارڈنگ ناصر بٹ کے پاس ہے، جج ارشد ملک کی ملاقاتوں کو ریکارڈ کرنے کی ہدایت کبھی نہیں کی، ججوں پر فیصلے دینے کیلئے دباو? ڈالنے والوں کا اشارہ ریکارڈنگ سے ملتا ہے مجھے بتانے کی ضرورت نہیں، ارشد ملک کی کوئی قابل اعتراض ویڈیو نہیں دیکھی جبکہ ناصر بٹ نے جج کی ویڈیو اپنی مرضی سے ریکارڈ کی۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے قیاس ا?رائیوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایف ا?ئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، ناہی اسے ایڈٹ کیا گیا ہے اور نا ہی اس کی ٹیمپرنگ کی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے اپنے تحریری جواب میں مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کو ایڈٹ نہیں کیابلکہ اسکرین پر ایک جانب ویڈیو چلائی گئی جب کہ باقی ا?دھی اسکرین پر اردو ٹرانسکرپٹ چلائی گئی، ناصر بٹ نے انہیں بتایا کہ ایک ا?ڈیو کم ویڈیو(audio-cum-video) ہے اور ایک ا?ڈیو ہے اور انہیں دو مختلف ڈیوائسز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ناصر بٹ نے یہ بھی بتایا کہ ا?ڈیو کم ویڈیو جس ڈیوائس میں ریکارڈ ہوئی وہ ناصر بٹ کے ساتھ والے شخص کی جیب میں تھی تاہم اس دوسرے شخص کا نام اور کوائف معلوم نہیں۔ مریم نواز نے ایف ا?ئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے 41 سخت سوالات کے جوابات دئیے جو جج ارشد ملک کی درخواست پر مریم نواز اور (ن) لیگ کے دیگر رہنماو?ں کے خلاف شکایت کی تحقیقات کر رہا ہے۔ مریم کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ نے ان سے رائیونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وہ ویڈیو دکھائی جسے پریس کانفرنس کے دوران چلایا گیا تھا۔ 10 مئی کو انہوں نے ایک بغیر سم کا موبائل بھیجا س میں مذکورہ ویڈیو کی نقل تھی۔ مریم نواز نے بتایا کہ ناصر بٹ کے مطابق ویڈیو ریکارڈ کرنے کا مقصد ان حقائق اور حالات کو ریکارڈ کرنا تھا جو نواز شریف کو مجرم ٹھہرانے اور سزا دلوانے کی بنیاد بنے جن کا انکشاف جج ارشد ملک نے کیا۔ 6 جولائی کو اپنی پریس کانفرنس کا مقصد بتاتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عوام کے نوٹس میں بڑی نا انصافی کو لانا تھا جس کا ارتکاب العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیتے وقت کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر مضبوطی سے یقین رکھتی ہیں کہ انصاف تک رسائی بنیادی حق ہے جس کی ضمانت پاکستان کے تمام شہریوں کو دی گئی اور کسی بھی شہری کو انصاف دینے سے انکار اس کی زندگی، ا?زادی، عظمت، مساوات وغیرہ کے حق سے انکار کے مترادف ہے۔ یہ تمام کے تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی ضمانت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 1973 کا ا?ئین دیتا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ناصر بٹ ان کی جماعت کے وفادار کارکن ہیں جنہوں نے جج ارشد ملک کے ساتھ ملاقاتیں ریکارڈ کی تھیں۔ انہو ں نے ایف ا?ئی اے ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ناصر بٹ کو جج ارشد ملک سے ملاقاتوں کو ریکارڈ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ مریم کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ کے مطابق ویڈیو کا مختصر سا حصہ گھر سے باہر ریکارڈ کیا گیا اور بقیہ حصہ جج کے گھر میں ریکارڈ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ نے اپنی مرضی سے وہ ویڈیو ریکارڈ کی اور اس کا منصوبہ بھی انہوں نے خود ہی بنایا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل ا?ڈیو ریکارڈنگ ناصر بٹ کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اصل ڈیوائس جس میں ویڈیو ہے وہ ان کے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے ملاقات کی ا?ڈیو ریکارڈنگ کیلئے کونسی ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔ مریم نے بتایا کہ وہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ جس پر ویڈیو دکھائی گئی تھی اسے ناصر بٹ کی جانب سے بھیجا گیا شخص پریزنٹیشن کے روز ہی لایا تھا۔ تاہم مذکورہ شخص پریس کانفرنس کے بعد وہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ واپس لے گیا تھا، لہٰذا میرے پاس وہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ نہیں۔ ایف ا?ئی اے ٹیم کی جانب سے مریم نواز کے اس دعوے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہ ’ادارے فیصلے دینے کیلئے ججوں کو بلیک میل نہ کریں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان اداروں کا اشارہ خود اس ریکارڈنگ کے مندرجات سے ملتا ہے، مجھے ا?پ کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ مریم نواز نے جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو حاصل کرنے کی تردید کی اور کہا کہ انہیں کسی نے بھی جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو فراہم نہیں کی اور نا ہی انہو ں نے ارشد ملک کی کوئی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر بٹ کی جانب سے فراہم کی گئی ا?ڈیو کم ویڈیو اور ا?ڈیو ریکارڈنگ میں جج ارشد ملک نے خود ہی اپنی قابل اعتراض ویڈیو کا تذکرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھائی گئی ارشد ملک کی ویڈیو نا تو انہوں نے ریکارڈ کی اور نا ہی ان کے کہنے پر ریکارڈ کی گئی بلکہ اسے ناصر بٹ نے اپنی مرضی سے ریکارڈ کیا۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کیلئے دباو? دالنے والوں کے نام بتانے والوں کی ویڈیوز کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیوز ان کے پاس نہیں۔