ایک طرف شدید تنقید دوسری جا نب پی سی بی نے مصبا ح الحق کو بڑی خوشخبری دے دی

سلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹرز کے لئے لگائے جانے والے 17 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ اے لسٹ کرکٹرز کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب ترین سابق کپتان کے تجربے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں موجود کھلاڑیوں کے پاس فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے۔انگلینڈ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے پی سی بی کو قائداعظم ٹرافی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے 14 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے بلا لیا گیا ہے جبکہ آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد ، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی 19 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ جب کہ قومی اسمبلی کے رکن اقبال محمد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ حالات کو انتہائی بدترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس خبر پر شدید حیرانی ہوئی کہ مصباح الحق چیف سلیکٹر اور کوچ بیک وقت دونوں عہدوں پر کام کریں گے۔اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، پہلے وسیم خان کو برمنگھم سے لاکر بورڈ کے اہم فیصلوں میں عقل ک±ل کا درجہ دے دیا گیا، اب ٹیم کے معاملات مصباح الحق کو دینے کی بازگشت ہے۔لانڈھی (کراچی) این اے 240 سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کامیاب امیدوار اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پہلے محکمہ جاتی کرکٹ ختم کر کے کرکٹرز کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے، اب چیئرمین پی سی بی احسان مانی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیند میں ہیں، بورڈ وسیم خان چلا رہے ہیں۔اقبال محمد علی نے مینجنگ ڈائریکٹر کو مشورہ دیا کہ جہاں وہ دیگر بہت سے کام کر رہے ہیں انہیں چاہئیے کہ قومی ٹیم کے منیجر بھی بن جائیں کیوں کہ وہ 69 سال کے طلعت علی ملک سے 21 سال چھوٹے ہیں۔اقبال محمد علی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کرکٹ کے امور پر گفتگو کرنے کی درخواست کی تھی، انہیں وزیراعظم نے یقین دلایا کہ جلد اس حوالے سے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سربراہ آغا حسن سے کہا ہے کہ جلد اجلاس طلب کریں، ذرا وسیم خان سے پوچھیں کہ وہ آخر کرکیا رہے ہیں؟اقبال محمد علی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز راشد لطیف ، معین خان اور جلال الدین سے سوال کیا کہ آخر ان کی اکیڈمی کر کیا رہی ہے، کیا اکیڈمی میں صرف پیسے بنائے جا رہے ہیں؟ لگتا تو ایسا ہی ہے کیوں کہ ایشیا کپ انڈر 19 کیلئے منتخب ٹیم میں کراچی کے ایک لڑکے کا نہ ہونا ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔اقبال محمد علی نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان سے فون پر گفتگو کی ہے کہ لگتا ہے جونیئر چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی 56 سال کی عمر میں بینائی کمزور ہوگئی ہے تب ہی انہیں کراچی کا ایک لڑکا بھی نظر نہیں آیا۔

ہا کی فیڈریشن کا کلیم اللہ اور ناصر علی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلیم اللہ اور ناصر علی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کلیم اللہ اور ناصر علی کی شمولیت سے سلیکٹرز کی تعداد 4 سے بڑھ کر 6 ہوجائے گی۔ 1986 میں کھیل کو خیرباد کہنے والے کلیم اللہ نے پہلی بار فیڈریشن میں کسی عہدے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے معروف فارورڈ کو 176 میچوں میں 97 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کلیم اللہ نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل کے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔ وہ 1982 کے ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے فائنل میں بھی گول کرکے پاکستان کو کامیابی دلاچکے ہیں۔ ملک کے لیے شاندار خدمات پر 1984 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے سابق کپتان ناصرعلی نے 1981 سے 1988 تک ملک کی نمائندگی کی، فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 150 میچوں میں 19 گول اپنے نام کے آگے درج کروائے۔ ناصر علی اس سے پہلے ویمن ٹیم کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں اور اس دوران ان کا ایک اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا۔نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سے پہلے پی ایچ ایف نے منظور جونیئر کی سربراہی میں ایاز محمود، وسیم فیروز اور خالد حمید پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق جونیئر کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ستمبر،اکتوبر میں ملک بھر میں ٹرائلز لینے کا پلان ہے جس کے لیے سلیکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بی این پی کے مرکزی رہنماءسمیت 4 افراد قتل

خضدار:(ویب ڈیسک) زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی ” ایٹمی حملے “ کا اعلان کر دیا

پوکھران:(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دبے لفظوں میں ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فی الحال جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی دھماکا کرنے کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر دھماکے کے مقام پوکھران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے پالیسی تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔کسی بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نریندرا مودی کے ہی سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی نومبر 2016 میں ’نو فرسٹ یوز‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو ایٹمی ہتھیار کے جنگ کے دوران پہلی ترجیح کے طور استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی دھمکی کو ٹویٹر پر بھی دہراتے ہوئے لکھا کہ ہم ابھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی Not First Use پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ البتہ مستقبل میں کیا ہوگا، وہ حالات پر منحصر ہے۔ انڈیا کا جوہری صلاحیت کا ایک ذمہ دار ملک بننا ہر شہری کے لیے باعث فخر ہے اور سابق وزیراعظم اٹل واجپائی کا احسان کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔واضح رہے کہ پہلے 1974 میں اندرا گاندھی کے دور حکومت میں انڈیا نے پہلی بار جوہری تجربہ کیا گیا تھا جب کہ دوسری بار 1998 میں اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جوہری تجربے کیے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے ’نو فرسٹ یوز‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کو دوران جنگ پہلی ترجیح کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔

راولاکوٹ، ہجیرہ اور پوٹھی چھپریاں میں لینڈسلائیڈنگ،4 مکانات تباہ،7 افراد جاں بحق

راولا کوٹ(ویب ڈیسک)ہجیرہ اورپوٹھی چھپریاں میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث4 مکانات تباہ اور 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولاکوٹ میں ہجیرہ اور پوٹھی چھپریاں میں موسلادھار بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث4 مکانات منہدم اور7 افراد جاں بحق ہو گئے ،امدادی ٹیموں نے ملبے سے 2 لاشیں نکال لیں ،دیگرافرادکوملبے سے نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ،علاقے میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

بابر اعظم کی بڑی خواہش،ڈھیروں رنز بنا کر اہلیت منوانے کے خوا ہاں

لاہور: (ویب دیسک)بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے فکرمند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کے میچز کا ریکارڈ تو اطمینان بخش ہے البتہ میں طویل فارمیٹ میں بھی ملک کیلیے رنز بنانا چاہتا ہوں۔ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں خوب رنز بنانے والے بابر اعظم نے اپنی کاو¿نٹی سمرسٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کیلیے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا ہوں، میرا ریکارڈ بھی اطمینان بخش ہے تاہم اب ٹیسٹ کرکٹ میں اہلیت منوانا چاہتا ہوں،میری کوشش ہوگی کہ ا?ئندہ میچز میں اپنی اننگز کو طول دیتے ہوئے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ رنز بناو¿ں۔انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی،میں چاہتا ہوں کہ اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروںبابر اعظم نے کہاکہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، انگلش سرزمین پر پاکستان ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے رنز بنانے میں کامیاب ہوا، ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا خواب بھی پورا ہوا، کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی فارم برقرار رہی،کاو¿نٹی کا کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ بڑی سپورٹ کررہی ہے۔ میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ سمرسٹ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے12سال کی عمر تک کرکٹ کا کوئی شوق نہیں تھا، اس کے بعد گلی محلے میں کھیلنا شروع کیا، والد نے ایک کلب کی جانب سے کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی،انڈر15سے انڈر 23اور ”اے“ ٹیم میں جگہ بنائی، میں خوش قسمت ہوں کہ ایک سال بعد ہی گرین شرٹ زیب تن کرنے کا موقع مل گیا اور اچھی کارکردگی بھی دکھانے میں کامیاب ہوا۔

”بلا وا آگیا“پی سی بی کا شر جیل خان کی سزا ختم ہو نے کے بعد بڑا اقدام

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی نے کرپشن کیس میں سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام ترتیب دینے کے لیے آئندہ ہفتے لاہور طلب کرلیا۔شرجیل خان کی پی ایس ایل 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی، اب انھیں غلطی کا اعتراف کرنا ہے،اس کے ساتھ مختلف لیکچرز بھی دینا ہوں گے، اس دوران وہ نوجوان کرکٹرزکو کرپشن سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے نقصانات سے آگاہ کریں گے، وہ ایسا کرنے پر ہی دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل بن سکتے ہیں، پہلے مرحلے میں شرجیل کی لیگل اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملاقات میں ری ہیب پروگرام کا طریقہ کارطے کیا جائیگا۔شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق کرکٹر پیر یا منگل کو پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ری ہیب پروگرام مکمل ہوتاکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کویقینی بنایا جاسکے۔

”یہ میری پارٹی ہے“ معروف گلوکارہ جینیفر لوپز کی فحش پرفارمنس

قاہرہ (ویب ڈیسک) ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری جینیفر لوپیز پر مصر کے ایک وکیل نے فحش پرفارمنس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جینیفر لوپیز نے حال ہی میں اپنی 50 ویں سالگرہ کے جشن منانے کے طور پر مصر، اسرائیل، اٹلی اور روس میں خصوصی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا۔خاص ممالک میں منعقد کیے جانے والے ان میوزک کنسرٹ میں اگرچہ لاکھوں افراد کو ٹکٹ نہیں دیئے گئے، تاہم ان کنسرٹ میں 5 سے 10 ہزار افراد شامل رہے۔ان میوزک کنسرٹ میں جہاں گلوکارہ کے عام مداح شامل رہے، وہیں ان کنسرٹ میں گلوکارہ کے متعلقہ ممالک کی حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔جینیفر لوپیز نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے کنسرٹس کو ’ یہ میری پارٹی‘ ہے کا نام دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے سب سے زیادہ مشہور گانوں پر بولڈ، نیم عریاں اور جذباتی پرفارمنس کی۔جینیفر لوپیز نے تل ابیب، ماسکو، اناطولیہ اور مصر کے شہر الامین میں بھی پرفارمنس کی۔مصری شہر الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس میں حکومتی وزرائ ، مصری شوبز، موسیقی، فیشن و میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار افراد شریک ہوئے۔ الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس کے بعد مصر کے معروف وکیل سمیر صابری نے امریکی گلوکارہ پر فحش پرفارمنس کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے اٹارنی جنرل کے پاس شکایت درج کروادی۔ سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل کے ہاں شکایت درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین میں منعقد کنسرٹ میں انتہائی نازیبا اور نیم عریاں پرفارمنس کی جو مصر کے اسلامی اقدار کے خلاف تھی۔شکایت میں مزید لکھا گیا گیا کہ جینیفر لوپیز کا میوزک کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ کچھ دن قبل ہی مصر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا اور اس میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور ایسے میں فحش پرفارمنس کے کنسرٹ میں حکومتی وزیروں کی شرکت ملک کے لیے باعث شرم ہے۔مصری وکیل نے اپنی شکایت میں یہ بھی لکھا کہ امریکی گلوکارہ کا فحش کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات میں فریضہ حج کی ادائیگی کر رہے تھے اور ایسے موقع پر جینیفر لوپیز کی عریاں پرفارمنس قابل مذمت ہے۔اطلاعات کے مطابق مصری وکیل سمیر صابری نے اپنی شکایت میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین شہر میں کنسرٹ میں کپڑوں کے بغیر بھی پرفارمنس کی۔تاہم میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنے والے چند افراد کے مطابق جینیفر لوپیز نے برہنہ پرفارمنس نہیں کی تھی البتہ ان کا لباس اس طرح تھا کہ وہ نیم عریاں دکھائی دے رہی تھیں۔سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل سے شکایت میں مطالبہ کیا کہ جینیفر لوپیز پر مصر میں پابندی عائد کی جائے اور ا?ئندہ ان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد نہ کیا جائے۔

فضل الرحمان کی زیر صدارت اے پی سی 19 اگست کوہوگی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) 19 اگست کو منعقد ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح گیارہ بجے ہونے والی اے پی سی کی صدارت جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی اور سینیٹ میں ناکام ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے اثرات کا جائزہ لیں گی۔اے پی سی میں موجودہ حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو عددی اکثریت رکھنے کے باوجود ناکامی سے دوچار ہوگئی تھی۔ہم نیوز نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اے پی سی میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان گزشتہ سال منعقد ہونے والےعام انتخابات کے بعد سے ہی موجودہ حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے سابق صدر پاکستان ا?صف علی زرداری، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں لیکن تاحال وہ تمام جماعتوں کو ایک صفحے پر اکھٹا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ماضی میں تجویز دی گئی تھی کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں اسمبلیوں میں حلف ہی نہ اٹھائیں لیکن ان کی اس بات سے بڑی جماعتوں نے اختلاف کیا تھا۔جے یو ا?ئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے خبردار کرچکے ہیں کہ وہ جب اکتوبر میں اسلام ا?باد میں دھرنا دیں گے تو وہ حکومت کے خاتمے پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔سیاسی مبصرین کے مطابق اسلام ا?باد میں ہونے والی ا?ل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ بطور خاص پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنے احتجاجی دھرنے میں پوری سیاسی قوت سے شرکت پر ا?مادہ کرلیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے عہد میں ہی کشمیر آزاد ہو گا ،معروف ماہر علم نجوم کی پشینگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹر وپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوکر ایک درجن سے زائد حصوں تقسیم ہوجائے گا ،زائچہ کے مطابق نریندر مودی کے ستارے بھارت سے میل نہیں رکھتے جس کا دور اقتدار بھارت کیلئے منحوس ثابت ہوا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور کشمیر کیلئے نیک فال ثابت ہوئے ہیں اوروزیر اعظم عمران خان کے عہد میں ہی کشمیر کو آزادی حاصل ہوگی۔ایک انٹرویو میں پروفیسر فضل کریم نے کہا کہ نریندر مودی کے ستاروں کو گرہن لگ چکا ہے وہ جو بھی چال چلے گا وہ الٹی اسی پر ہی پڑے گی۔ستاروں کی چال کے مطابق کشمیر کی آزادی کے بعد سکھوں کا علیحدہ وطن خالصتان بنے ، ناگا لینڈ بھی بھارتی قبضے سے نجات حاصل کرلے گا۔ا س دوران بھارت کی دیگر ریاستوں میں علیحدگی اور آزادی کی تحریکیں مزید زور پکڑیںگی جس پر نریندر مودی ذہنی طور پر پاگل ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 2022کا سال بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کی نوید لیکر طلو ع ہوگا۔ زائچہ کے مطابق اس سال میں دوکے تین ہندسے نریندر مودی کے بھارت کو بالکل زیرو بنا دیں گے۔