وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانیں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گفتگو میں علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان امن عمل کے امور بھی زیر غور آئے جب کہ مسلسل رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے 5 میں سے 4 ارکان سے رابطہ ہوچکا ہے جب کہ فرانسیسی صدر سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا‘ریشم

لاہور(ویب ڈیسک) ناموراداکارہ ریشم نے عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تہوار پر پر ریلیز ہونے والی فلمو ں کے بہتر بزنس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیںبلا تعطل فلمیںبنانا ہوںگی اور عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر متعددفلموں کی نمائش سے ثابت ہوا ہے کہ اگر اچھی اسکرپٹ کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کی طرف آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ امسال بھارت کی فلموں کی ریلیز نہ ہونے سے بھی ہماری انڈسٹری کے مجموعی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فلمسازوںکو نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا چاہیے اور اسی سے ہماری انڈسٹری کو عروج حاصل ہوگا۔

بلند و بالا پہاڑ ایک اور کوہ پیما کی زندگی نگل گیا

گلگت(ویب ڈیسک) نگر کے علاقے مناپن میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جب کہ اس کے 3 ساتھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نگر حسن علی کے مطابق مقامی کوہ پیماﺅں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما پاﺅں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔کوہ پیماﺅں کی چار رکنی ٹیم میں طارق عباس، مسرور اور فدا شامل ہیں جب کہ ایک کوہ پیما کا نام تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا ہے۔ایس پی نگر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماﺅں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سے ریسکیوہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن علی نے کہا کہ کوہ پیما شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیچے نہیں اتر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مناسب ٹریننگ اور چوٹی پر چڑھنے کے راستوں سے واقفیت نہ ہونے کے باعث ان علاقو ں میں کو ہ پیماﺅں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ریسکیو کے وسائل نہ ہونے کے سبب مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔

سائنسدانوں کا جسم میں نیا عضو دریافت کرنے کا دعویٰ

سوئیڈن (ویب ڈیسک)یہ عام نہیں جب سائنسدان جسم کا بالکل نیا عضو دریافت کرلیں مگر سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک تحقیقی ٹیم نے جلد کے نیچے ایک نیا حصہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔درحقیقت یہ جلد کے نیچے خلیات کا ایسا نیٹ ورک ہے جو درد کے احساس دلاتا ہے جو کہ صدیوں سے آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا۔ویسے 2017 تک مانا جاتا تھا کہ انسانی جسم میں 78 اعضا ہیں مگر پھر میسینٹری (آنتوں کو معدے کے بیرونی حصے سے جوڑنے والی جھلی) کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد 79 ہوگئی جبکہ گزشتہ سال بھی ایک عضو دریافت کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا تاہم ابھی تک اسے آفیشل حیثیت نہیں دی گئی۔کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کے محققین نے اس نئے عضو کو دریافت کیا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسے خصوصی خلیات ہیں جو درد کا احساس کرنے والے اعصابی خلیات کے گرد ہوتے ہیں جو جلد کی اوپری تہہ میں تک درد کا احساس دلاتے ہیں۔آسان الفاظ میں چوٹ لگنے پر جب آپ کے تکلیف سے بھری آواز نکلتی ہے تو اس کے پیچھے یہ نیا عضو ہوتا ہے۔محققین کے مطبق اس نئی دریافت سے درد کے بارے میں نئی تفصیلات جاننے کا موقع ملے گا اور اس سوال کا جواب جاننے میں مدد ملے گی کہ کیا یہ خلیات ہی دائمی درد کا باعث بننے والے امراض کی اصل وجہ تو نہیں۔اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ جلد پر تکلیف دہ احساس کی وجہ مخصوص اعصابی خلیات کے حساس حصوں کی موجودگی ہے کیونکہ ان پر وہ حفاظتی تہہ نہیں ہوتی جو دیگر خلیات میں ہوتی ہے۔اب طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع مقالے میں محققین نے بتایا کہ انہوں نے لیبارٹری میں جلد کی سطح کے قریب موجود خلیات کا تجزیہ کیا تو انہیں کچھ عجیب محسوس ہوا کیونکہ یہ شوان (Schwann) نامی خلیات ایسا لگتا تھا جیسے اعصابی خلیات کے ساتھ ایک نیٹ ورک بناتے ہیں جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں موجود اعصابی خلیات سے بالکل مختلف عمل ہے۔جب چوہوں پر مزید تجربات کیے گئے تو محققین نے دریافت کیا کہ یہ شوان خلیات درد کے احساس میں براہ راست اور اضافی کردار ادا کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ خلیات کسی چیز سے ٹکرانے یا کچھ چبھنے پر درد کا احساس دلاتے ہیں مگر سردی یا گرمی پر حرکت میں نہیں آتے، چونکہ یہ خلیات جلد کے نیچے ہر جگہ پھیل کر ایک نظام سے منسلک ہیں تو سائنسدانوں نے زور دیا ہے کہ یہ نظام ایک عضو تصور کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ درد کی حساسیت کا احساس دلانے والا عضو ہے جسے ہم نے حال ہی میں دریافت کیا ہے، جو آکٹوپس کی شکل کا ہوتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے انٹرسٹیٹیم نامی نیا عضو دریافت کرنے کا جو دعویٰ کیا تھا وہ بھی جلد کے نیچے موجود ہے۔انٹرسٹیٹیم بنیادی طور پر مختلف تہوں میں پھیلا ہوا ٹھوس اور کنکٹیو ٹشو ہے جس میں سیال بھرنے والے خانے موجود ہیں۔جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ ٹشو پورے جسم میں پھیلا ہوا ہے اور مضبوط، لچکدار پروٹین کے جال کی مدد سے ایک نیٹ ورک تشکیل دیتا ہے اور اسے سائنسدانوں نے انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو قرار دیا تھا۔تاہم انسانی جسم کے اعضا کی فہرست میں اضافے کے لیے اکثر کئی برس لگ جاتے ہیں کیونکہ اس کے لیے فیصلہ کئی مراحل کے بعد ہوتا ہے، جبہ انٹرسٹیٹیم کے بارے میں کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ اسے عضو قرار نہیں دیا جاسکتا۔فی الحال جس نئے عضو کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کے انسانی جسم میں کردار کے بارے میں سائسندانوں نے ابھی تک تجربات نہیں کیے بلکہ چوہوں پر ہی تحقیق ہوئی ہے، تو ایسا بھی ممکن ہے انسانوں میں یہ نظام موجود ہی نہ ہو یا اس طریقے سے کام نہ کرتا ہو۔محققین کے مطابق ہم نے انسانوں پر تحقیق نہیں کی مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ سنسر جیسے اعضا جو چوہے میں دریافت ہوئے وہ انسانوں میں بھی موجود ہیں، تو انسانی جسم میں ان خلیات کے نیٹ ورک کی موجودگی کا امکان قوی ہے۔

پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے والا افغان شہری گرفتار

خیبر پختونخوا(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور کے بورڈ بازار میں بل بورڈ پر افغانستان کا قومی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں ایک افغان شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔علاقہ پولیس کے مطابق افغان شہری پشاور کے علاقے تاج آباد میں رہائش پذیر تھا جسے 12 اگست کو افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مطابق پرچم آویزاں کرنے کے پسِ پردہ کوئی مذموم مقصد نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس کے ساتھ تصویر کھینچنا چاہتا تھا۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس طرح تصویر کھینچنے کے فوراً بعد اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔ملزم اب بھی پولیس کی حراست میں موجود ہے جسے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 ‘اے’ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کا پرچم آویزان کرنے والا نوجوان بورڈ بازار میں سبزیاں فروخت کرتا ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2016 میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاو¿ں میں ہندوستانی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم گرفتاری کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں عمومی طور پر تقریباً ہر احتجاج کے دوران پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،

گال (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔آئی لینڈرز کی طرف سے نیروشن ڈکویلا 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لیستھ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔جمعہ کو گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 227 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈکویلا 39 اور لکمل 28 پر کھیل رہے تھے، سرنگا لکمل سری لنکا کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ نیروشن ڈکویلا اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔لیستھ ایمبولڈنیا سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅ ٹ ہوگئے۔ کمارا بغیرکوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں آئی لینڈرز کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ اعجاز پٹیل نے پانچ، سومر ویلی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز جیت روال ٹام لیتھم نے کیا۔ جیت روال 4 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکو لیستھ نے پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ راس ٹیلر 3 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر دوسلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ٹام لیتھم 45 رنز بناکر اکیلا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولس کیویز ٹیم کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل سانٹنر 12 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹم ساﺅتھی کیویز ٹیم کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بنانے کے بعد لیستھ کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔تیسرے روز کے ابھی 6 اوورز باقی تھے کے بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ لیستھ نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا

کرکٹ میں جدت لانے کے لیے اہم اقدام،اب گیند میں چپ نصب ہوگی

سڈنی(ویب ڈیسک) کرکٹ میں جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں سمارٹ بال دکھائی دے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹونٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے،اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی۔یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی اور یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا۔اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی سپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا۔آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے۔ماہرین اس پر مزید ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں جس کے بعد شاید اسے بگ بیش کے اگلے سیزن میں متعارف کروایا جائے۔توقع کی جارہی ہے کہ اس سے کرکٹ کا کھیل مزید دل چسپ اور سنسنی خیز ہوجائے گا۔

”سپر اسٹار“ نے 4 روز میں 11 کروڑ سے زائد کمالیے

کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف کی فلم ”سپر اسٹار“ نے ریلیز کے 4 دنوں میں دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد کمالیے۔ہدایت کار احتشام الدین کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ”سپر اسٹار“ پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم شائقین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم نے پاکستان میں 6 کروڑ 3 لاکھ اور بیرون ممالک 5 کروڑ ایک لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح ”سپراسٹار“ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 4 لاکھ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔”سپراسٹار“میں اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ سینئر اداکار جاوید شیخ اورندیم بیگ نے بھی فلم میں اہم کرداراداکیے ہیں۔فلم میں ایک فنکار کی جدوجہد کی کہانی دکھائی گئی ہے اور یہ کردار ماہرہ خان نےبخوبی اداکیا ہے۔ فلم میں ماہرہ نے نہ صرف بہترین اداکاری کی ہے بلکہ بے حد خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔ جب کہ فلم کے گانے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے دینے پر غور

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے متعارف کردہ نئے ماڈل کے تحت چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے دہرے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت اس وقت دیکھی گئی جب پی سی بی نے 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو کمانڈنٹ مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی خود کیا اور اب وہ ہی ان کی کوچنگ بھی کریں گے لہٰذا اب یہ کیمپ ان کے کے لیے ان دو عہدوں کے لیے اپنی قابلیت ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے انکشاف کیا تھا کہ بورڈ سینئر ٹیم کے سلیکشن پینل کے لیے تین ماڈلز پر غور کر رہا ہے جس میں پہلا ماڈل سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور تین سے چار اراکین پر مشتمل ہے، دوسرے ماڈل کے تحت صرف چیف سلیکٹر کو تعینات کر کے ڈومیسٹک سیزن میں چھ صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز کو اضافی ذمے داریاں دی جائیں اور ان سے کہا جائے کہ وہ سلیکٹرز کا کردار ادا کرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے نام چیف سلیکٹر کو تجویز کریں۔تیسرے ماڈل کے تحت صرف ایک ہی شخص کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا دہرا عہدہ دیا جائے جسے ڈومیسٹک سیزن کی تمام چھ صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رپورت کریں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے نام تجویز کریں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تیسرے ماڈل کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کی بدولت قومی ٹیم کی شکست کی صورت میں کسی ایک فرد کا احتساب کرنا آسان ہو گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں متعدد کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا لیکن انہیں ایک بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا کیونکہ فائنل الیون کے انتخاب کا ہیڈ کوچ اور کپتان کے پاس ہوتی تھی اور وہ انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جبکہ شکستوں کی صورت میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے کیونکہ کوئی بھی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمے داری لینے کا تیار نہیں لیتا تھا۔اس طرح کی ایک مثال سابق سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے نوجوان محمد حسنین کا انتخاب تھا جہاں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حسنین کو خفیہ ہتھیار قرار دیا تھا لیکن انگلینڈ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں انہیں ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا اور وہ صرف سیر کر کے وطن واپس لوٹ گئے۔

جہلم میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

جہلم(ویب ڈیسک) پنڈ دادن خان میں 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں چوک خواجگان کے قریب گلی سے گزرتی مزدور کی 6 سالہ بچی کو ہرن پور کے رہائشی ثقلین نے پکڑ لیا اور بوسیدہ مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی اور ملزم کو کھیوڑہ سے گرفتار کرلیا، ملزم ہرن کا رہائشی اور مستری ہے۔