بھارتی طیارے مار گرانے والے ہیروز کے لئے اعزازات کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینے پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں فورسز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ذرائع کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو ہرمحاذ پر شکست دینے پر صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں فورسز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا، انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مگ 21 گرایا تھا، جب کہ اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو بھی تمغہ جرات سے نوازا گیا، انہوں نے دوسرا بھارتی جہاز گرایا تھا جس کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو جرات و بہادری پر اعزازات سے نوازا گیا، 23 کو ہلا ل امتیاز ملٹری اور 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری کے اعزازات ملے، تینوں مسلح افواج کو تفویض کردہ اعزازات میں 8 ستارہ بسالت اور 88 تمغہ بسالت بھی شامل ہیں، جب کہ تینوں مسلح افواج کو 94 امتیازی اسناد اور 113 چیف آف آرمی اسٹاف تعارفی کارڈز بھی عطا کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ستارہ جرات اور 2 تمغہ جرات پاک فضائیہ کے ہیروز کے حصے میں آئے، قومی ہیرو ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے، گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات عطا کیا گیا ہے اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو بھی تمغہ جرات تفویض کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق ملک کو اعزازی سند سے نوازا گیا، جب کہ شہداءکے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

کشمیر پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔ا?رمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخو:(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں 5 نئے پولیو کیسز سامنے آئے جن میں 3 بچیوں اور 2 بچون میں پولیو وائرس پایا گیا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بنوں میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ چارسدہ اور شمالی وزیرستان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
خیبر پختونخوا سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کا شکار ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

گوشت کی زیادتی مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، طبی ماہرین

کراچی(ویب دیسک): طبی ماہرین نے عیدالاضحی پر شہریوں کو کم گوشت کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت میٹابولک ڈیسیز ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق طبی ماہرین گوشت کی زیادتی (بسیار خوری) کو مختلف بیماریوں کا باعث قرار دیا ہے اور ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت میٹابولک ڈیسیز ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے، جب کہ کھانے میں بے احتیاطی بلڈ پریشر اور دل کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔عباسی شہید اسپتال میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محسن علی عثمانی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں، عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ڈاکٹر موحسن علی عثمانی کا کہنا تھا کہ گوشت زیادہ دیر رکھ کر نہ کھانے، اچھی طرح دھو کر استعمال کرنے، صحیح پکا ہوا کھانے اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے جب کہ گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی خرابی اور معدے میں تکلیف ہی نہیں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گوشت مناسب مقدار سے زائد کھانے، ا?دھا کچا کھانے، مصنوعی مصالحوں کا استعمال ڈائریا، گیسٹرو جیسے امراض میں اضافہ کردیتا ہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقع پر اسپتالوں میں معدے کے امراض جیسے گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوجاتا ہے، صرف عید کے موقع پر ہماری ایمرجنسی میں یومیہ 25 سے 30 مریض روزانہ کی بنیاد پر ا?تے ہیں جن کی عمر 15 سے 90 سال تک کی ہوتی ہیں۔

آزادی عظیم نعمت، کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا جائے:فنکار

لاہور(صدف نعیم) 14اگست جشن آزادی کا تہوار جس کو سبھی مسلمان بہت جوش و خروش سے مناتے ہیں ، فنکاروں نے وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا، گلوکار شوکت علی نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وطن میں صدائیں گونجتی ہیں ساتھیو مجاہدو جاگ اٹھا ہے ساراوطن، استاد فتو خان قوال نے سوہنی دھرتی گاکر وطن کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ولی حامد علی خان نے چاند میری زمیں پھول میرا وطن گنگنایا اور کہا یہ پٹیالہ گھرانے کا گیت ہے و میرے تایا نے گایاہے مگر آج بھی بچوں کی زبان پر ہے ، شبنم مجید نے کہا کہ آزادی کا دن ہے جس کو بھرپور طریقے سے منایا جانا چاہیے اور جیوے جیوے پاکستان گنگنا کر منایا ، میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا کہناتھا کہ پاکستان میں جتنے لوگ رہتے ہیں ان سب کو جنش آزادی مبارک اور اس مشکل وقت میں ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، گلوکارہ ربیعہ نے دل دل پاکستان گاکر سنایا ، گلوکار جوجی علی خان نے بھی جشن آزادی کا گیت میرا پیغا م پاکستان گنگنا کر سنایا، گلوکار شیر میانداد کا کہناتھا کہ سب سے بڑی بات پاکستان ایک آزاد ملک ہے ہم اس وقت جس دور سے گزر رہے ہیں کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے اے پیارے وطن گنگنا کر سنایا۔

”تیرے ہا تھ توڑ دینگے مگر کشمیر نہیں دینگے “شہباز شریف نے مودی کو دن میں تارے دکھا دیئے

لاہور:(ویب ڈیسک) میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں دلخراش واقعات ہو رہے ہیں، ہمارے کشمیری بھائی شہید ہو رہے ہیں، مودی نے 370 اور 35 اے ختم کرکے برا خواب دیکھا ہے، مودی کو پیغام دیتا ہوں اور عوام کو کہتا ہوں قربانیوں کا وقت آگیا ہے، مودی نے شہ رگ پر ہاتھ رکھا ہے، مودی کا جب تک شہ رگ سے ہاتھ چھڑوا نہ لیں یا توڑ نہ دیں ہم دم نہیں لیں گے، ہمیں کشمیریوں کوبتانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ظلم کی کبھی جیت نہیں ہوتی۔

ننکا نہ صا حب میں سکھ براد ری نے ایسا یوم آزادی منا یا کہ بھارتیوں کے دلوں پر چھریاں چل گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) ننکا نہ صا حب میں سکھ براد ری کی جانب سے بھر پور طریقہ سے پاکستان کا یوم آزادی منا یا جا رہا ہے ۔ سکھوں نے ہرے رنگ والی پگڑیاں اور پاکستانی جھنڈے جیسا لباس پہن کر کیک کاٹا ۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھا رت میں ایک بار پھر صف ما تم بچھ گئی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ،وزیراعظم کا یوم آزادی پر پیغام

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو¿اجداد نے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے قربانی دی، حالیہ بھارتی اقدامات سے ان کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں تاہم ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش چینلجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔آج پورے ملک میں یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے دن کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں اور ہر خاص و عام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔

ماحُور شہزاد: والد کا خواب پورا کرنے والی پاکستان کی بیڈمنٹن چیمپیئن

(ویب ڈیسک)بیڈمنٹن کے کھیل کی نگراں عالمی تنظیم بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے جب اِس سال جولائی میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی تو تاریخ میں پہلی بار ٹاپ 150 کھلاڑیوں میں ایک پاکستانی کھلاڑی ماح±ور شہزاد کا نام بھی شامل تھا۔ماح±ور گذشتہ چار برس سے پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جبکہ پچھلے تین سال سے وہ نیشنل چیمپیئن بھی ہیں۔ ماح±ور شہزاد کا کہنا تھا کہ فٹبال کے بعد بیڈمنٹن دنیا کا سب سے مقبول کھیل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اِس کھیل میں مقابلے کا رجحان انتہائی سخت ہوتا ہے۔’بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے تحت منقعد ہونے والا مقابلہ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے اور اگر کوئی اِن مقابلوں کے کوارٹر فائنلز تک بھی پہنچ جائے تو اِسے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔’اِسی طرح اگر کوئی کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ 150 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے تو ا±س کا شمار بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں کیا جانے لگتا ہے۔قومی اور بین الاقوامی بیڈمنٹن سرکٹ میں ماحور شہزاد کی اب تک کی کامیابیوں کی فہرست کافی طویل ہے۔

’کھلاڑیوں کو کوچ تک خود ڈھونڈنے پڑتے ہیں‘
انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017 کے سنگلز میں سونے اور ڈبلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ جنوری 2017 میں نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے سنگلز مقابلوں کی فاتح رہیں اور خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ماحور جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیئن گیمز 2014 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں جس کے بعد انھوں نے 2015 اور 2016 میں منعقد ہونے والے آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلے جیتے جبکہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2015 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ا±نھوں نے پاکستان انٹرنیشنل 2016 میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2017 میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی فاتح رہیں۔

باپ کا خواب جو بیٹی نے پورا کیا
اس سوال پر کہ کھیل تو بے شمار ہیں لیکن انھیں بیڈمنٹن کھیلنے کا ہی خیال کیوں آیا تو ا±نھوں نے بتایا کہ اِس کھیل کی طرف راغب کرنے میں گھر کے ماحول کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔’میرے پاپا نے جونیئر لیول تک بیڈمنٹن کھیلا تھا اور ا±ن کی خواہش تھی کہ ا±ن کی بیٹیاں بھی یہ کھیل کھیلیں۔ بچپن میں جب پاپا پریکٹس کیا کرتے تھے تب میں بھی دیکھا دیکھی ا±ن کی نقل کیا کرتی تھی۔ پھر میں نے دوسرے بچوں کی طرح گلی میں بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔’ا±س وقت میرے والدین کو میری صلاحیت کا درست اندازہ ہوا۔ ا±نھیں لگا کہ کہ اگر مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہوں اور بیڈمنٹن میں اپنا مقام بنا سکتی ہوں۔

‘میرے پاپا ہی میرے کوچ ہیں’
ماحور شہزاد کہتی ہیں کہ ا±ن کی کامیابیوں کے پیچھے والدین کی برسوں کی محنت ہے۔’شروع ہی سے پاپا مجھے روز صبح پریکٹس کراتے ہیں۔ ابتدا میں وہ میرے لیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منتخب کیا کرتے تھے۔ اب بھی بیرونِ ملک دوروں کے لیے ویزے کی بھاگ دوڑ کے ساتھ ساتھ سفر اور رہائش کے اخراجات بھی وہی برداشت کرتے ہیں۔ماحور کا کہنا ہے کہ ہر مقابلے کے بعد ا±ن کے والد ساتھ بیٹھ کر میچ کی ویڈیو دیکھتے ہیں اور خامیوں کی نشاندہی اور ا±ن کو دور کرنے کے لیے مشورے بھی دیتے ہیں۔ماحور شہزاد: ایک شٹل ڈیڑھ سو سے دو سو روپے کی آتی ہے
لڑکی ہونا آسان نہیں
ماحور کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی حمایت اور مدد کی وجہ سے ا±ن کے لیے کھیلوں کی طرف آنا اِتنا مشکل نہیں تھا لیکن دیگر لڑکیوں کے لیے صورتحال کافی مختلف ہے۔’اکثر والدین سمجھتے ہیں کہ کھیل وقت کا زیاں ہے اور اس کے ذریعے باعزت روزگار کا حصول ممکن نہیں۔’ماں باپ کا نظریہ یہ ہوتا ہے کہ لڑکیوں کی شادی ہو جانی ہے تو اِس لیے انھیں صرف گھر پر توجہ دینی چاہیے۔ اِسی لیے لوگ اپنی بیٹیوں کو کھیلوں کی طرف نہیں بھیجتے اور اس شعبے میں صرف وہی لڑکیاں کامیاب ہوتی ہیں جن کے والدین ا±ن کا ساتھ دیتے ہیں۔’

کوئی اکیڈمی نہیں
ماحور شہزاد کہتی ہیں کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے فروغ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ملک میں بیڈمنٹن اکیڈمیوں کا نہ ہونا ہے۔’میرے پاپا خود بیڈمنٹن کے کھلاڑی رہ چکے ہیں تو وہ مجھے ٹریننگ کرا دیتے ہیں لیکن دیگر کھلاڑیوں کے لیے کوچز ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے بہت کم کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔’یہاں کھلاڑیوں کو خود ہی کوچ ڈھونڈنے پڑتے ہیں اور نجی کلبوں میں فیس ادا کر کے بیڈمنٹن کورٹس استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے۔ کوئی ایسا نظام نہیں ہے جو کھلاڑیوں کو بتائے کہ ا±نھیں کس طرح ٹریننگ کرنی ہے اور دن بھر کا شیڈول کس طرح ترتیب دینا ہے۔’اپنی ٹریننگ کا نظام الاوقات مجھے خود ہی تیار کرنا پڑتا ہے۔ اگر اکیڈمیاں ہوں تو کھلاڑیوں کے لیے بہت سہولت ہو جائے گی۔

غیرمقبول کھیل
اس سوال پر کہ ہر چھوٹے بڑے شہر کے گلی محلوں میں نوجوان اور بچے بیڈمنٹن کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن اِس کے باوجود پاکستان میں یہ ایک غیر مقبول کھیل کیوں ہے، ماحور کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن کے بارے میں آگہی کی کمی ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ میڈیا بیڈمنٹن کے قومی مقابلے ٹی وی پر براہِ راست دِکھائے کیونکہ اِس طرح لوگوں کو اِس کھیل کے بارے میں معلومات ملیں گی اور وہ قومی کھلاڑیوں کے بارے میں جانیں گے۔’جب میری ورلڈ رینکنگ بہتر ہوئی اور میڈیا پر میرا ذکر ہوا تو لوگوں کی اِس کھیل میں دلچسپی خودبخود بڑھ گئی۔ اب نوجوان لڑکے لڑکیاں مجھ سے رابطہ کرتے ہیں کہ وہ بھی یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔‘

مہنگا کھیل
ماحور نے یہ بھی کہا کہ بیڈمنٹن ایک مہنگا کھیل ہے اور اِس کے اخراجات ا±ٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔’ایک شٹل ڈیڑھ سو سے دو سو روپے کی آتی ہے اور ایک ٹریننگ سیشن میں کم از کم تین سے چار شٹل استعمال ہو جاتی ہیں، اِس طرح صرف شٹل کا ہی روزانہ کا خرچ پانچ سے چھ سو روپے ہے۔ اس کے علاوہ اچھی کوالٹی کا ریکٹ تقریباً چالیس سے پچاس ہزار روپے کا آتا ہے۔’یہی نہیں بیڈمنٹن کورٹ اور کوچ کی فیس بھی کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے ادا کرنی پڑتی ہے، اس لیے بیڈمنٹن سستا کھیل ہرگز نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیڈمنٹن فیڈریشن کو بھی مناسب فنڈز فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کھلاڑی بہت کم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر پاتے ہیں۔اولمپکس کھیلنے کی خواہش
اب ماحور شہزاد کی نظریں اولمپکس پر ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ قومی سطح پر کامیابی کے بعد اب ا±ن کا ہدف بین الاقوامی بیڈمنٹن سرکٹ میں نام پیدا کرنا ہے۔’میرا ارادہ ہے کہ میں ٹوکیو اولمپکس سے پہلے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لوں تاکہ میری ورلڈ رینکننگ بہتر ہو۔ اِس طرح اگر میں ٹاپ 70 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تو 2020 میں جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کر سکوں گی۔’

کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم بہت ضروری
ماحور شہزاد کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیڈمنٹن کریئر میں ا±ن کے تعلیمی اداروں نے بہت ساتھ دیا۔’سکول اور یونیورسٹی والوں کو معلوم تھا کہ میں ایک نیشنل لیول کی کھلاڑی ہوں، اس لیے اگر کبھی امتحانات کے دوران مقابلے ہوتے تو وہ میرا دوبارہ امتحان لے لیا کرتے تھے۔ ٹیچرز بھی اکثر کلاسز کے بعد مجھے پڑھایا کرتے تھے۔’جب میں نے آئی بی اے میں داخلہ لیا تو انھوں نے بھی میرا ساتھ دیا اور غیر حاضریوں کے باوجود میرا تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہونے دیا۔

”سبحان اللہ“واہگہ بارڈر پر بادلوں سے بنا پاکستان کا نقشہ، بھارت حیران و پر یشان

لاہور: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق گز شتہ روز واہگہ باڈر پر بادلوں کے درمیان پاکستانی نقشے کو دیکھ کر بھارت تلمیلا اٹھا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سر حد پر گز شتہ روز بادل چھائے ہوئے تھے۔ جبکہ اس دوران ایک منظر بادلوں پر ایسا ابھعا کہ ہندو ستان اسے دےکھ کر پر یشان ہو گئے اور منظر تھا با دلوں سے بنا ہوا پا کستان کا نقشہ ۔ لاکھو ں لوگو ں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کر لیا۔