مکہ مکرمہ کی پرانی ،نادر تصاویر دیکھ کر آپ کا ایما ن بھی تازہ ہو جائےگا

ریاض:(ویب ڈیسک) عرب ویب سائٹ ”العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کے مطابق، سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اپنے ریکارڈ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی چند مزید نایاب تصاویر شامل کی ہیں جو 1936 عیسوی (1354 ہجری) میں حج کے موقع پر کھینچی گئی تھیں۔ 

لائبریری کے ریکارڈ میں شامل ہونے والی نئی تصاویر 1936 میں مصری حج مشن نے لی تھیں۔ ان میں خانہ کعبہ کے علاوہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کے قیام، مصری حج مشن کے ارکان، حرم شریف کے ایک دروازے، مدینہ منورہ میں پانی کے متعدد چشموں، مسجد نبوی? کے ایک مینار، مدینہ منورہ کی کئی سڑکوں اور جدہ کی بندرگاہ پر بعض حجاج کرام کی تصاویر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں تاریخِ اسلام و عرب سے متعلق 5,564 نایاب تصاویر کا ایک ریکارڈ محفوظ رکھا گیا ہے جبکہ یہ تصویریں 280 سال تک پرانی ہیں۔ ان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات اور مذہبی نشانیوں کے علاوہ سعودی قومی ورثے اور سعودی عرب میں معروف ترین آثار قدیمہ کی مختلف ادوار میں منظر کشی کی گئی ہے۔

مودی تیرا ستیا ناس، عیدکے دوسرے روز بھی کشمیری قربانی نہ کر سکے

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،عید کے دوسرے روز بھی کشمیری عوام سنت ابراہیمی? ادا نہ کرسکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہری مسلسل کرفیو کے باعث اور اجازت نہ ملنے کےباعث عید کے دوسرے روز بھی قربانی سے محروم رہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض حکومت کے ظالمانہ اقدام سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، انہیں نہ گزشتہ روز نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت ملی اور نہ وہ قربانی کر سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مواصلاتی نظام کا بلیک ا?و?ٹ جاری ہے، انٹر نیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے۔اسی صورتِ حال کا مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو ا?ج بھی سامنا رہا اور وہ ا?ج عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا فریضہ انجام نہ دے سکے۔دوسری جانب مقبوضہ وادی کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے، دوائیں ناپید ہوگئی ہیں، جبکہ بیماروں کا ہسپتالوں تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔

گو گل بھی پیچھے نہ رہا ،یوم آزادی پر پاکستانی رنگ اپنا لیا

لاہور :(ویب ڈیسک)پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن ازادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر باب خیبر کی تصویر لگائی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

ایک اور انڈ ین سازش بے نقاب ، حمزہ عبا سی کو آئی ایس آئی ایجنٹ شو کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) بدبودار خبث سے بھرے بھارتی میڈیا کے اینکرز اور نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماءاداکار حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا، بوکھلاہٹ میں مبتلا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر کشمیری خوش ہیں جبکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے کٹھ پتلی ایجنٹوں کے ذریعے کشمیر سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ جس کو اب نہ نگلا جاسکتا ہے اور نہ ہی ا±گلا جا سکتا ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ہندوستا ن نے مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کرنے، امریکا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے فلسطین ماڈل نافذ کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کا جو اقدام اٹھایا ہے۔اس پر بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کہ کس طرح انتہاء پسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے پیروکار اپنے نظریے کی پیروی کررہے ہیں۔ مودی نے ایک طرف کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی تودوسری طرف کرفیونافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہا ہے،جس سے لوگوں کی زندگیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ لوگوں کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیائ کا قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لیکن کشمیری آج ان مظالم کے خلاف کرفیوکوتوڑ کرباہر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی۔کشمیری آبادی جو خود اپنے حقوق کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کررہی ہے ، کہ بھارت آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ کشمیریوں کو ان کاحق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیا جائے۔ جس پر بھارتی میڈیا واویلا اور پروپیگنڈا کررہا ہے کہ کشمیری تو خوش ہیں لیکن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سوشل میڈیا ٹویٹر پرحمزہ عباسی ور زید حامد جیسے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جومقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں۔
بھارتی میڈیا نے پس منظر میں حمزہ عباسی کی حافظ سعید کے ساتھ تصاویر کا بھی سہارا لیا۔لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی رہنمائ حمزہ عباسی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان کا 6 اگست کواپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری نے میری خامیوں پر درگزکیا اور مجھے سیدھے راستے پر لے آیا،میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے حج کی سعادت نصیب فرمائی ، انہوں نے کہا کہ میں 16اگست تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، جبکہ پاکستان اور کشمیر میں امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کروں گا۔
\

کپتان سرفراز احمد کا کشمیریوں کی مکمل حما یت کا اعلان

کراچی:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات فراہم کرے اورکشمیری بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جب کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پا کستان میں جلدانٹرنیشنل کر کٹ بحال ہو گی ایم سی سی کا دبنگ اعلان

لندن: ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔لارڈز لندن میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا،اس حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا اور اسی کی بنیاد پر ایم سی سی بھی اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کرے گا۔

وہاب ریاض کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ؟”خاص خبر“

لاہور:(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے لیے پی سی بی سے اجازت طلب کریں گے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کیا۔ ان کے اس اعلان کو حیرانگی سے نہیں دیکھا گیا تھا کیونکہ محمد عامر کچھ عرصہ سے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور اس حوالے سے خبریں بھی آئی تھیں اور پھر ورلڈکپ کے بعد محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس کا پی سی بی نے اعلان کیا۔محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت یہ خبریں سامنا آنا شروع ہوئیں کہ مزید فاسٹ بولر بھی ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں۔پہلا نام وہاب ریاض کا سامنے آیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے رہے ہیں۔27 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض عید کے بعد پی سی بی حکام سے بات کریں گے اور اپنے ارادے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔وہاب ریاض ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں اور لیگ کھیل رہے ہیں، وہاب ریاض اپنے کیرئیر کو طول دینے کے لیے مختصر دورانیے کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔وہاب ریاض کو پی سی بی نے گزشتہ روز ہی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی سے بی کیٹیگری میں شامل کیاہے، محمد عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے وہاب ریاض کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تجربہ کار بولر قرار دیا جا رہا ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے دل بھر گیا ہے۔وہاب ریاض نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا وہ 87 ایک روزہ میچوں میں 113 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہاب ریاض ابتدائی طور پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں تھے انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا، انہوں نے آخری ون ڈے میچ ورلڈکپ میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔ وہاب ریاض 27 ٹی ٹونٹی میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

۔کامن ویلتھ گیمز،اب ویمن کر کٹ ٹیمیں بھی اپنے جوہر دکھا سکیں گی

دبئی: ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کابڑا قدم ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطا لبہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پربڑا قدم اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر پارلیمانی اقدامات کو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل میں لے کر جانا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلوایا گیا، کابینہ نے فیصلے کی توثیق کی اور وزارتِ خارجہ کو حکم دیا کہ اس مسئلےکو سلامتی کونسل میں لے جانے کے اقدامات کیے جائیں،اسی فیصلے کے پیش نظر پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط بھی لکھ دیا تھا، جو انھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خط سلامتی کونسل کی صدر کو بھجوایا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کوبھی باور کرانا چاہتا ہوں کہ ا?پ کی جارحیت پر پاکستان کا خاموش رہنا ا?پ کی غلط فہمی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جاسکتا ہےاور بھارت کو اس کا اندازہ 27 فروری کے عملی مظاہرے سے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ کل 14 اگست کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کامو¿قف آزاد کشمیر نمائندوں کے سامنے رکھیں گے، کل پورے پاکستان میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کامظاہرہ ہوگا،15 اگست کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ ہو گا، دنیادیکھےگی، ہردار الخلافہ سے ان اقدامات کے خلاف آوازاٹھےگی، کشمیریوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

یوم آزادی پر پاک فضائیہ ،نیوی کے پرجوش ملی نغمات نے دھوم مچا دی

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ اور پاک نیوی نے جوش و جذبہ سے بھرپور ملی نغمات جاری کردیئے۔جشنِ آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ نے ” آزاد” کے ٹائٹل سے ملی نغمہ جاری کیا ہے اس نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔اسی ضمن میں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان نیوی نے بھی جوش و جذبے سے بھرپور ملی نغمہ “ہم ایک ہیں”جاری کردیا۔ پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے ملی نغمے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئے اور انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔