امریکی صدر خود ڈالر کی قدر گرانے کے خواہاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈالر کی قدر میں بہتری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے امریکی صنعت سازی متاثر ہورہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو (وفاقی ذخائر) پر شرح سود بہت زیادہ رکھنے کا الزام عائد کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دہائیوں پرانی امریکی پالیسی کو توڑتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈالر کی قدر میں تنزلی سے امریکی ادارے مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھوں گا لیکن بطور صدر میں خوش نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ فیڈرل ریزرو نے دیگر ممالک کے مقابلے میں شرح سود بہت زیادہ رکھا جس سے ڈالر کی قدر بڑھی اور ہماری مینوفیکچرنگ کمپنیاں مثلا کیٹرپلر، بوئنگ، جان ڈگری، کار ساز اور دیگر اداروں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو کاروبار کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے مابین ’تجارتی جنگ‘ کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر بیجنگ نے اپنی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی کردی تاہم کئی دہائیوں سے امریکی انتظامیہ نے ہمیشہ ڈالر کی قدر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جس کی بدولت استحکام ممکن ہوا اور سستی درا?مدی مصنوعات بنا کر مہنگائی کا تناسب کم رکھا گیا لیکن ڈالر کی قدر مضبوط ہونے کی وجہ سے امریکی برا?مد مہنگی ہوجاتی ہیں۔علاوہ ازیں اس معاملے پر بتایا گیا کہ امریکا اور چین کے مابین ٹیرف میں اضافے کے بعد بیجنگ میں کیٹر پلر کی سیل بری طرح متاثر ہوئی اور کمپنی کو رواں سال کم ترین منافع ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر مسلسل دباو¿ ڈالا جارہا ہے کہ وہ شرح سود میں کمی لائے۔

کراچی نے پورا پاکستان کھڑا کیا لیکن اسے کوئی نہیں سنبھالتا، وسیم اختر

کراچی(ویب ڈیسک) مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی نے پورا پاکستان کھڑا کیا ہے لیکن جب کراچی کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں سب اپنے اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوں۔پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامرضیاءسے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہوں لیکن ان کے حل کے لیے اختیارات نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب تین سال پہلے میئر بنا تو اپنے لیے اہداف بھی مقرر کیے لیکن جب دفتر گیا تو پتہ چلا مسائل حل کرنے والے اختیارات ہمارے پاس ہیں ہی نہیں، وہ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام نہیں بنتا نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ چند ہفتوں میں پھر وہی صورتحال ہوجاتی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ دنیا کچرے سے بجلی بنا رہی ہے اور ہم قرض لے کر چین سے کچرا اٹھوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے بعد ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔ سالانہ آمدنی ایک ارب روپے کے قریب ہے جبکہ اخراجات دس ارب روپے سے زائد ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ختم کریں اور یہ اختیارات کے ایم سی کو منتقل کریں لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ اس بورڈ کو چار سال میں 24 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ذمہ داری کسی پر ڈالنے کے بجائے حقائق کا سامنا کرے اور مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد کراچی میں مسائل حل ہوئے ہیں، ہمیں وہ ملازمین ورثے میں ملے ہیں جو نہ کام کرتے ہیں اور نہ کوئی انہیں نکال سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مالی سال میں ہم کراچی پر 125 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت 12 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور قانونی طور نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانا شہری حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار بارشوں میں سب اداروں نے مل کر کام کیا جس کے نتیجے میں شہری بہت سارے نقصان سے بچے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ جب کراچی میں کچرے کا معاملہ سنگین ہو گیا تو ہم نے تعاون کے لیے سالڈ ویسٹ مینمجنٹ بورڈ بنایا لیکن پھر ساری ذمہ داری اسے دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر ہے جس کے سیوریج کے نظام کو خراب کرنے کی بھی کوشش ہوتی ہے، ہم نے اس کام میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی وجہ سے ہماری حکومت پر تنقید ہوتی ہے ہم چاہتے یہاں کے مسائل حل ہوں، ہم سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں کیونکہ کوئی بھی صوبائی حکومت کراچی جیسے شہر سے لاتعلق نہیں ہوسکتی۔

ہندو برادری کا 14 اگست کو مندروں پر کشمیر کے پرچم لہرانے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) ہندو برادری کی جانب سے 14 اگست کو مندروں کے باہر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر پاکستانی ہندو برادری کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال، ڈاکٹر کھٹومل جیون، ویرجی کولھی، رانا ہمیر سنگھ، ڈاکٹر مھیش ملانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، مودی سرکار کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں باالخصوص اقوام متحدہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ہندو برادری کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور پاکستان میں بھی دراندازی کررہا ہے، لیکن مودی سرکار جان لے کہ سندھ میں بسنے والے 70 لاکھ ہندو اپنے وطن کی حفاظت اور دفاع کریں گے، اپنی دھرتی ماں کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔اقلیتی برادری کے رہنماو¿ں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 14 اگست کے دن مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سلامتی کے لئے مندروں میں پوجا پاٹ کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ہندو رہنماو¿ں نے مندروں کے باہر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرانے کا اعلان بھی کیا۔

چین اور روس نے بھارت پر دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا، بھارتی صحافی کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب حقائق سامنے لانے لگا ہے۔ بھارت کے سابق فوجی، مصنف اور بھارتی صحافی پراوین ساہنے نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے لیے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا اور ویسے بھی بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔بھارتی صحافی نے بھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے اور آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

آرمی چیف کی فوج کے شہداءکے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے گھر گئے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہداءکے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف نے شہیدوں کی قربانی کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا بڑی قربانی ہے۔ شہداءکے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتارسکتے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شہداءکے لواحقین سے رابطے میں رہنا اوران کی فلاح کے لیے کام کرنا ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

برائن برادرز کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) برائن برادرز راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں روبن ہاس اور ویسلے کولہوف پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، (10-8)، 7-6(7-5) اور 10-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

یوم آزادی14 اگست کا ”کشمیر بنے گا پاکستان“ قومی لوگو ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوم آزادی14 اگست کا قومی لوگو”کشمیر بنے گا پاکستان“ جاری کردیا گیا، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ”کشمیر“جدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکرتا ہے، کشمیرکی آزادی کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی14 اگست کشمیرسے منسوب کرنے کا قومی ”لوگو“سامنے آگیا، یوم آزادی کا قومی لوگو”کشمیر بنے گا پاکستان“ ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیرجدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکر رہا ہے۔کشمیرکی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے۔ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیرکشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم کوظاہرکرتی ہے۔ واضح رہے حکومت نے یوم آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوم آزادی پر تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے گھروں اور مدارس میں قران مجید پڑھانے والے آئمہ کرام کی ماہانہ معاونت کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔آزاد کشمیر بھر میں ایک ہزار کے قریب مدارس جن میں ضلع کوٹلی کے لیے دو سو مدارس کی منظوری کی گئی۔ علماءو مشائخ کونسل کے ممبر صاحبزادہ طاہر مسعود سمیت اے ڈی اوقاف ،تحصیل مفتی اور ضلعی مفتی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی نے تمام معاملات دیکھنے کے بعد نامزدگیاںکیں۔بارڈر لائن کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوںپر جبکہ معذوروں اور مہاجرین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا۔گھروں میں درس و تدوین دینے والی خواتین کو خود کفیل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام قاریہ اور قاری حضرات کو ماہانہ تنخوائیں دی جائیں گی۔اس سلسلہ میںگزشتہ روز بلدیہ حال میںمحکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ضلع مفتی حسین غزنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ70کی دہائی میں مخیر حضرات کے تعاون سے تجوید القرآن ٹرسٹ کا آغاز ایک پرائیویٹ ادارے کے طور پر ہوا۔محکمہ امور دینیہ کے قیام کے بعد اس ادارے کو حکومت آزاد کشمیر میں ضم کر نے کے بعد2014میں باضابطہ رولز و ایکٹ کے تحت حکومتی سرپرستی میں لیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی خصوصی دلچسپی اور وزیر مذہبی امور راجہ عبدالقیوم،سیکرٹری خواجہ طارق ،ڈائریکٹر امور دینیہ مفتی نذیر احمد قادری کی کاوشوں سے ایک ہزار مدرسوں کے ا?ئمہ کرام کو ماہوار 8ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی جبکہ کمیٹی کی طرف سے مزید 4ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے شرکاءکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قاریہ اور قاری حضرات مدرسوں کے اوقات کار کے حوالے سے مکمل تفصیل دیں تاکہ معائنہ کمیٹی کو آسانی ہو۔مدرسہ چھوڑنے کی صورت ایک ماہ قبل تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ متبادل کا بندوبست کیا جاسکے۔ آئمہ کرام درس و تدوین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بنیادی تربیت کا خاص طور پر اہتمام کریں۔ مدرسوں میں درس قرآن کے ساتھ ساتھ اذان ،اقامت اور نماز کی پریکٹس کروائیں۔ریاست کے آئین کے منافی سرگرمیوں،فرقہ واریت یاآئمہ کرام کے وقار کے منافی کسی بھی بے ضابطگی کی صورت سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔تقریب سے چیئر مین ضلع زکوٰة راجہ عزیز خان،مرزا خضر حیات،قاری سلیم نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ازاں بعد بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔تقریب کے آخر میں قاریہ اور قاری حضرات کو مختص شدہ رقم کی ا دائیگی کی گئی۔

ڈر ہے کشمیر میں خون خرابہ نہ ہو، دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ کشمیر میں خون خرابہ نہ ہو، دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ افسران کا اجلاس جاری ہے، کشمیر کے معاملے پر چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈر ہے کہ کشمیر میں خون خرابہ ہو سکتا ہے، کرفیو میں نرمی کے دوران خون خرابے کا خدشہ ہے اس حوالے سے حالات پر پوری نظر ہے اور قانونی و سفارتی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے ساتھ بجے وہ وزیراعثم عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی جارہے ہیں جہاں کشمیر کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب غیور کشمیری عوام بھارتی سامراج کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن اب مظلوم عوام سڑکوں پر آگئی ہے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔جبکہ بھارتی قابض فورسز نے احتجاجکرنے والوں پر فائرنگ شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی افواج نے پیلٹ گن سے کشمیریوں کو بے نور کر نا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بدترین، ممنوعہ اور بد نام زمانہ پینٹس کا بہیمانہ استعمال ایک بار پھر شدت سے شروع کر دیا ہے۔روس نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی فیصلے کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت نے جو کیا وہ بھارتی آئین کے مطابق تھا، پاکستان اور بھارت کو معاملات مزید خراب نہیں کرنے چاہیے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پہ امریکہ اپنے پرانی رائے پر ہی قائم ہے اور کشمیر کا حل مذاکرات سے ہونا چاہیے۔

کشمیرمیں زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی، وزیراعلیٰ ہریانہ

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ اب کشمیر کی گوری لڑکیوں کو شادی کے لیے لایا جا سکتا ہے۔فتح باد میں ’بیٹی بچاﺅ مہم‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اکثر کہتے ہیں کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے، ان دنوں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب کشمیر کا راستہ صاف ہوگیا ہے، اب ہم لوگ وہاں سے بہو لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان مقبوضہ کشمیر میں زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی ملیں گی۔بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر کو حاصل نیم خودمختاری کو آئین میں تحفظ دینے والی شق 370 کے خاتمے کو چند گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں کہ جنونی ہندوو¿ں کے مکروہ عزائم سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی چنار سمیت مسلمانوں میں سخت خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کچھ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے اترپردیش کے رکن اسمبلی پارٹی کارکنان کو آئین کی شق 370 کے خاتمے کی نوید دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اب ان کے لیے گوری کشمیری لڑکیوں سے شادی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔وکرم سائنی نامی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کی جانے والی بات ویڈیو کیمرے کے ذریعے پورے بھارت میں گردش کررہی ہے۔رکن پارلیمنٹ نے حکمراں جماعت کے کارکنان سے کہا کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر جا کر پلاٹس خریدنے اور شادیاں رچانے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

کشمیر پر 45 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یو این سیکریٹری کو خط

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں انھیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیلئے کیے گئے غیرآئینی اقدام کو رکوانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر باقی ارکان کے دستخط ہیں۔خط میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔