سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس کی بندش پر بھارت بلبلا اُٹھا

نئی دلی:(ویب دیسک) پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن قانون سازی پر احتجاجاً سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس کی بندش پر بھارت دہائیاں دینے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس ٹرین سروس بند کرنے کو یک طرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی ہے۔ترجمان وزرات خارجہ رویش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کیے بغیر بند کر دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بھارتی ترجمان نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کو کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قانون ساز اسمبلیوں کی قانون سازی پر پاکستان کا اعتراض درست نہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان نے لاہور سے دہلی چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور کھوکھرا پار سے جودھ پور چلنے والی تھر ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دونوں ٹرین سروسز بالترتیب 22 جولائی 1976ئ اور 18 فروری 2006ئ سے چلنا شروع ہوئی تھیں۔

امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے: پاکستانی سفیر

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔ پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اس کا مو¿قف تبدیل نہیں ہوا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دیاسد مجید خان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔اسد مجید خان نے کہا کہ کسی بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مو¿ثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا جو خطے میں امن کے لیے خطرہ بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارت پر مذاکرات کے لیے دباو¿ ڈالے۔بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا نہ پہلے بتایا نہ مشاورت کی، امریکاخیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا اور ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماو¿ں سمیت 600 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار یا گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔پاکستان اور چین نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ حکومت پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

عیدپر گھر وں کو جانیوالے پر دیسیوں سے اضا فی کرایہ وصول کر نیوالی گاڑیو ں کو بھاری جر مانے

کراچی: (ویب ڈیسک)سندھ حکومت کاعیدالاضحی کے موقع پرمسافروںسے اضافی کرایہ لینے والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو3لاکھ 80 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایاگیا ہے ,اضافی کرایہ لینے والی400مسافر گاڑیوں پرایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ کیا گیا،اضافی کرایہ لینے والی 10 مسافر گاڑیوں کے روٹ پر مٹ بھی منسوخ کردیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف عید تک کارروائیان جاری رہیں گی، وفاقی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران، موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کو شکایت کریں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں نجات کا راستہ ہے، خطبہ حج

(ویب ڈیسک)مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں۔الشیخ محمد بن حسن آل شیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا و آخرت کے خوف سے نجات دیتا ہے، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے اور جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔

دہشت کی علا مت مشہور ڈان کی خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ نا معلوم مقام پر شادی

گریٹر نوئیڈا: (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں جرائم کے بادشاہ راہول تھسرانا اور خاتون پولیس اہلکار نے طویل رفاقت کے بعد نامعلوم مقام پر شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے بدنام زمانہ گینگسٹر 30 سالہ راہول تھسرانا نامعلوم مقام پر خاتون پولیس اہلکار پائل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ تقریب میں گینگ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔راہول اور پائل کی پہلی ملاقات سورج پور کورٹ میں ہوئی تھی جہاں راہول کو ایک تاجر کے قتل کیس میں پیشی کے لیے لایا جاتا تھا اور پائل کی ڈیوٹی بھی اسی عدالت میں تھی جہاں دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی۔راہول تھسرانا کو 2014ء میں ایک تاجر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے اس نے بھتہ نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا تاہم تین سال بعد وہ ضمانت پر رہا ہوگیا تھا اور تاحال مفرور ہے۔پائل بھی اپنے گھر سے غائب ہے اور تھانے سے بھی غیر حاضر ہے جب کہ پولیس نے شادی کی اطلاع پر راہول تھسرانا کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نوازشریف کو جیل میں اے سی، ہیٹر اورٹی وی، سمیت دیگر سہولیات کی دستیابی

لاہور:(ویب ڈسک) پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب دے دیا۔شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہےکہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کی صحت کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔

بر سات کی انو کھی سو غات پکوڑے نام لیتے ہی منہ میں پانی آجائے

کراچی:(ویب ڈیسک)اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ بارش کا موسم پکوڑوں کے بغیر ادھورا ہے۔ہم سب کو ہی ایسے موسم میں بھلے کچھ ملے یا نہ ملے لیکن پکوڑے کھانا ضرور پسند ہوں گے۔لیکن ہر بار ایک جیسے پکوڑے کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ نئے نئے انداز کے لذیذ پکوڑے کھانے کو ملیں۔اسی لیے یہاں کچھ نئے انداز کے پکوڑے بنانے کے آئیڈیاز شیئر کیے جارہے ہیں، جس سے آپ وہی آلو پیاز والے پکوڑوں سے ہٹ کر بھی کچھ نیا بنا سکتے ہیں۔
انڈے کے پکوڑے

انڈے کو ابالیں اور اسے اپنے پکوڑے بنانے کے مصالحے میں شامل کرکے فرائی کرلیں، کیا پتہ ا?پ کے گھر والوں کو یہ نئے انداز کے پکوڑے پسند آجائیں۔
گوبھی کے پکوڑے

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ گوبھی کے پکوڑے گھر میں کسی کو پسند نہیں آئیں گے، تو یہ ا?پ کی غلط فہمی ہے، پکوڑوں کے مصالحے کے ساتھ چند من پسند مصالحے شامل کرکے گوبھی ملا کر بنائے گئے پکوڑے یقیناً سب کو نہایت لذیذ لگیں گے۔
حلومی پنیر کے پکوڑے

اس انداز کی پنیر کو پکوڑوں کے مصالحے میں شامل کرکے گھر والوں کو پیش کرنے کا خیال برا نہیں ہے۔
کدو کے پکوڑے

س±ننے میں تو کدو کے پکوڑے کسی کو بھی بہت زیادہ متاثر نہیں کریں گے، لیکن اگر آپ اسے گرم گرم پیش کریں تو یہ یقیناً سب کی پہلی پسند ہوگی۔
شکر قندی کے پکوڑے

شکر قندی کے پکوڑوں کے لیے وہی ترکیب اپنائیں جو ا?پ ا?لو کے پکوڑوں کے لیے استعمال کرتی ہیں، بس فرق صرف اتنا ہوگا کہ اس کا ذائقہ یقیناً بچوں کو ضرور پسند ا?ئے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحد علاقہ تھا،زلزلے کے جھٹکے مری،سوات، غذر،مالاکنڈاور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے ،ایبٹ آباد،صوابی ،مردانشانگلہ ،اپردیر ،لوئر دیراور بونیرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جا ری، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

ملتان:(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاءکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ )، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جب کہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔
\

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش؛ 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث منگھوپیر کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ رئیس نواب کے نام سے ہوئی ہے۔رئیس نواب گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ادھر سولجر بازار کے علاقے لال فلیٹ کے قریب پارکنگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور اس میں کرنٹ موجود تھا۔ 17 سالہ کیف نے مردہ گائے کو ہاتھ لگایا تو خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مختلف علاقوں میں بجلی کا تار گرنے اور کرنٹ لگنے سے قربانی کے 6 جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ سولجر بازار میں بجلی کا تار گرنے سے 3 اور ملیر ا?سو گوٹھ میں بھی قربانی کی 3 گائیں ہلاک ہوگئیں۔ابرِ رحمت کراچی والوں کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ کورنگی اور لانڈھی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، انڈسٹریل ایریا کورنگی نالہ اوور فلو کرنے کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا۔بلدیاتی اداروں کے نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب کہ نکاسی آب کے کام کے لئے بلدیاتی اداروں کا عملہ بھی غائب ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔کے الیکٹرک ایک بار پھر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، گرومندر، سرجانی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے، جب کہ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، محمودآباد، گڈاپ، کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کوبارش کے موسم میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات ننگے پاو¿ں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سب زیادہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارشوں کا سلسلہ عید کے پہلے روز پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔