کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، امریکا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر تحمل سے کام لیں، مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر نظر ہے اور مسئلہ کشمیر پر ہماری پالیسی بھی نہیں بدلی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل پر پیش رفت ہورہی ہے جب کہ عمران خان افغان مذاکرات کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

بھارت پلوامہ واقعہ جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد / بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم کا دور شروع ہوسکتا ہے اور اس کے ردعمل کو آڑ بنا کر بھارت پلوامہ واقعہ جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات رکھے، چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کی اور اتفاق کیا کہ بھارت کا یہ اقدام یک طرفہ ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور شناخت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے، ایسے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے، اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم کا دور شروع ہو سکتا ہے، جس سے مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے اور اس کا ردعمل بھی سامنے آ سکتا ہے، اس ردعمل کو آڑ بنا کر کوئی پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جا سکتی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین نے آج ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے، پاکستان نے سیکیورٹی کونسل میں جانے کا جو فیصلہ کیا ہے چین اس کی مکمل حمایت کرے گا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون رکھے گا۔

ندا یاسر کو شو میں یورپ سے کی گئی خریداری کو دکھانے پر سوشل میڈ یا پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے اپنے شو میں یورپ سے کی گئی خریداری کو دکھانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ندا یاسر گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ یورپ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے گئی ہوئی تھیں وہاں پر انہوں نے اپنے لئے خریداری کی اور پاکستان واپس آتے ہی وہ خریدی گئی چیزیں لے کر اپنے مارننگ شو میں پہنچ گئیں جہان پر انہوں نے قیمتوں اور برانڈ کے ساتھ وہ ساری چیزیں دکھائیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور شائقین نے ان کے اس عمل کو اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کر لی، مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی،انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئے لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔پاک فضائیہ کا IL-78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیر طعد ہی واپس چلا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی ارو بھارت کی جانب داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔ممکنہ طور پر پاکستان ایل او سی ہر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ جموں کشمیر میں صورتحال خراب ہو سکے۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پر بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباو¿ ہے۔اس لیے وہ ان اقدامات کے ذریعے سے عوام کا دباﺅ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کرنے کے لئے پاک فضائیہ کو استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون سازاسمبلی ہوگی۔یہی نہیں مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔اس اقدام کے لیے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بل پر دستخط کے لیے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 367 میں ترامیم لازمی درکار تھیں۔جب کہ دوسری جانن ان حالات میں پاکستان اور بھارت مابین حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔

سمیر کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں، بلال اشرف کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار بلال اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سمیر کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں۔بلال اشرف نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ فلم ”سپر سٹار“ میں سمیر کا کردارکرنا بہت ہی مشکل تھا اور انہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں یہاں تک کہ انہوں نے ڈانس کے لیے بھی کئی روز تک محنت کی، کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم ”سپر سٹار“ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو عیدالاضحیٰپر ریلیز کی جائے گی۔
\

حدیقہ کیانی اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹیاں منانے سپین پہنچ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بیٹے کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے سپین کا رخ کر لیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنے بیٹے ناد علی کے ساتھ چھٹیاں منانے سپین پہنچ گئیں، انہوں نے انسٹا گرام پر بیٹے کے ساتھ سپین کے مختلف تفریحی مقامات پر بنائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ترک فوج کا بڑا بیان سامنے آ گیا، ترک فوج کا پاکستانی فوج کے ساتھ کشمیر میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

انقرہ (ویب ڈیسک ) :ترکی وہ ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔مسئلہ کشمیر پر ترکی کا بیان دیا کے سامنے واضح ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں ترک سفرا کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا تذکرہ کیا تھا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر میں قریب سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس پر میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔اسی طرح ترک عوام بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔اس حوالے سے اردو ترکی نے ایک ٹویٹ کیا ہے ترک فوج کا پاکستانی فوج کے ساتھ کشمیر میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان۔ترک قوم اور فوج کی پاکستان اور کشمیر کے ساتھ محبت کا جذبہ قابل دید ہے۔ ترک فوج کا پاکستانی فوج کے ساتھ کشمیر میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان۔ ترک قوم اور فوج کی پاکستان اور کشمیر کے ساتھ محبت کا جذبہ قابل دید ہے.خیال رہے مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو بھی فون کر چکے ہیں۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔ ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرپاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اورسلامتی پرسنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اس ضمن میں ترکی کے مضبوط حمایت اورتعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔تاہم اہم ترین مسئلے پر ترک صدر کے ساتھ ساتھ ترک عوام نے بھی پاکستان کا دوست مالک ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا۔سوشل میڈیا پر ترک عوام نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم نہ صرف مسئلہ کشمیر پر بلکہ ہر مسئلے پر آپکو سپورٹ کریں گے۔ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔پاکستان نے جنگ میں ترکی کا جو ساتھ دیا تھا وہ ابھی بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے۔جب کہ ایک ترک صحافی نے کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں ہے۔ترکی کے لوگ کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ترکی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک صارف نے کہا چاہے کچھ بھی ہو ترکی پاکستانی بہن بھائیوں کو مسئلہ کشمیر پر اکیلا نہیں چھوڑے گا۔اس کے علاوہ بھی کئی ترک صارفین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاکستان جانے کے مطالبے پر ہماقریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کو کراراجواب

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے گزشتہ روز کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کی تھی جس پر ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا جس کے جواب میں ہماقریشی کے بھائی نے انتہا پسندوں کو کرارا جواب دیاہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔ہماقریشی نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اوراس سے پیداہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔ہماقریشی کے اس ٹوئٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی تھی اورپست ذہنیت ہندوﺅں نے انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو کھری کھری سناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا۔جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسند ہندوﺅں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنے پر ت±لے ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جہاں ہوں ٹھیک ہوں۔واضح رہے کہ صرف ہماقریشی اورثاقب سلیم نہیں بلکہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں پر ہونےو الے ظلم کی مذمت کرنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

ارمینا خان ،دھماکہ کر دیااداکار ہ کی شادی کس سے ہورہی ہے؟

کراچی: (ویب ڈیسک)معروف پاکستانی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے اپنے کزن فیصل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کردیا۔ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سفید رنگ کا شادی کا لباس زیب تن کئے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کھڑی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ذرا اندازہ لگائیں کہ کس کی شادی ہونے جا رہی ہے۔ارمینا خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ خوبصورت ترین لباس ایک ویڈنگ کلب کی جانب سے ملا ہے۔ میں اپنے خوابوں کے اس لباس کو ا?پ لوگوں سے شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔ بالکل! یہ (عروسی) لباس نہیں ہے لیکن میں دوسرا ڈریس ہی آزماو¿ں گی اور اپنی خوشی نہیں چھپا سکتی۔فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا شکریہ جو مجھ سے اور ہم سے خوش ہیں۔ خدا ا?پ کو بھی ایسی خوشیاں دکھائے۔ نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ جو میرے متعلق باتیں کرتے ہیں۔ کیونکہ میں اس سے مزید ضروری ہوجاتی ہوں۔

عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کے مفت اعلیٰ طبی انتظامات

ریاض(ویب ڈیسک) دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج فرض کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور وہ ’لبیک الٰھم لبیک‘ کا ورد کرکے منی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔حج کے موقع پردنیا کے مختلف ممالک سے ہرعمر، نسل، رنگ اور صنف کے لاکھوں عازمین کی آمد سے جہاں سعودی عرب میں اعلیٰ سطح کے انتطامات کیے جاتے ہیں، وہیں کوشش کی جاتی ہے کہ اس اہم ترین موقع پر لوگوں کو صحت کی بھی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔اس برس سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہوئے پہلی بار جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کی طبی سہولیات متعارف کرائی ہیں، وہیں حکومت رواں برس ہر طرح کا علاج اور دوائیاں بھی مفت فراہم کر رہی ہے۔سعودی حکومت نے رواں برس منیٰ کی 16 مختلف ہسپتالوں میں ایسے جدید روبوٹ رکھے ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کے وقت میں مریضوں کا بر وقت علاج کر سکیں گے۔العربیہ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کی مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والی منیٰ کی 16 ہسپتالوں میں جدید فور جی ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹس کو تعینات کیا ہے جو ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج کریں گے۔یہ روبوٹس دارالحکومت ریاض اور جدہ کے ماہرین ڈاکٹرز سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک ہوں گے اور ان کی ہدایات اور اشاروں کے مطابق ہی مریضوں کا علاج کریں گے۔یہ روبوٹ دل کے امراض سمیت کینسر جیسے امراض کے مریضوں کا بر وقت علاج کرنے سمیت ہر طرح کے مریضوں کو بر وقت طبی امداد دینے کے اہل ہیں۔علاوہ ازیں سعودی حکومت کی وزارت صحت نے پہلی بار عازمین حج کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو ایک ایسا آلہ دیا ہے جو گوگل ٹرانسلیٹ کی طرح دوسری زبانوں کو ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ آلہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گا اور اس آلے کی مدد سے ڈاکٹرز مختلف زبانیں بولنے والے عازمین سے ا?سانی سے رابطہ کر سکیں گے۔مختلف زبانیں بولنے والے مریضوں سے بات کے وقت ڈاکٹرز اس آلے کو سامنے رکھ کر بات کریں گے، تاکہ وہ مریضوں کے مسائل آسانی سے سمجھ سکیں۔یہی نہیں بلکہ رواں برس سعودی عرب کے محکمہ صحت نے عازمین حج کے لیے ہسپتالوں میں جہاں ہر طرح کے مفت علاج اور دوائیاں دینے کا بندوبست کیا ہے، وہیں حکومت نے اس بار ہسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی چند دن قبل خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے آنے والے ایک عازم کا دل کا آپریشن کیا گیا تھا۔ شام سے آنے والے دل کے مریض شخص کا تھری ڈی امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب دل کا آپریشن کیا گیا تھا۔اسی طرح سعودی حکومت رواں برس مدینہ منورہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج دنیا بھر کے 30 مریضوں کو جدید سہولیات کے ساتھ فریضہ حج کی ادائگی کے لیے خدمات فراہم کر رہی ہے۔سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج مرد و خواتین مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منیٰ پہنچایا، جہاں سے انہیں جدید ایمبولینسز اور نرس کے ساتھ فریضے کی ادائگی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق حج کے حالیہ سیزن میں 3 اگست تک دنیا بھر سے آنے والے 2 لاکھ قریب عازمین حج کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔مفت طبی سہولیات حاصل کرنے والے 2 لاکھ عازمین حج میں 250 سے زائد عازمین ایسے تھے جن کا ا?پریشن کیا گیا تھا۔اسی عرصے کے دوران تین درجن سے زائد زچگیوں کے کیس بھی نمٹائے گئے۔سعودی وزارت صحت نے رواں برس 30 ہزار افراد پر مشتمل عملے کو عازمین حج کی طبی سہولیات اور خدمات کے لیے تعینات کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق رواں حج سیزن میں 7 ہزار کے قریب خواتین ارکان کو بھی طبی عملے میں شامل کیا گیا ہے جب کہ 1200 کے قریب افراد ایمبولینس سروسز کو دیکھیں گے۔وزارت صحت نے منیٰ میں 16 ہسپتالوں سمیت ہنگامی طبی امدادی مرکز، کیمپ، موبائل کیمپ اور دیگر طرح کے عارضی طبی مراکز قائم کیے ہیں۔