مریم نواز ، یوسف عباس گرفتار ،نیب حوالات میں بند

لاہور( نمائندہ خصوصی، آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کرلیا ، دونوں ابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا ، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز ، یوسف عباس اور عبد العزیز عباس کو 8اگست کو طلبی کے نوٹسزجاری کئے گئے تھے ۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کےلئے مختص دن کی مناسبت سے اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ۔ نیب نے کارکنوں کی مزاحمت سے بچنے کےلئے جیل کے اندرخواتین اہلکاروں کے ہمراہ وارنٹ دکھا کر مریم نواز کو حراست میں لے لیا ۔ نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے آنے والے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کے دوران تحویل میں لیا گیا ۔مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کےلئے آنے والے کارکنوںنے احتجاج شروع کر دیا او رحکومت او رنیب کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیل کی طرف جانے والے راستوںپر لگائی رکاوٹیں زبردستی پیچھے ہٹا دیں اور جیل او رپولیس اہلکاروںسے تلخ کلامی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے تاہم انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر زبردستی روک لیا گیا ۔کارکنوں کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر کچھ کارکنوں نے احتجاجاً اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے ۔لیگی رہنما او رکارکنان نیب ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور حکومت او رنیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی ۔ مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاءنے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ بعد ازاں نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے کر نیب ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی ۔کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر نیب ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ریمانڈ کے لئے آج ( جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لیگی نائب صدر کے تحویل میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یوسف عباس کو بھی گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہو ئے جس کے باعث ان کو گرفتار کیا گیا ۔ دونو ں کو نیب ہیڈ کو ارٹر لا ہور منتقل کیا گیا جہاں ان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کے اراکین منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چوہدری شوگر ملز میں مشتبہ شراکت دار کی حیثیت سے تفتیش کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ شوگر ملز کے مالکان کے خلاف شواہد مبینہ طور پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔نیب نے شریف خاندان اور اس سے فوائد حاصل کرنے والے افراد جس میں مریم نواز اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان بھی شامل ہیں، کی مبینہ طور پہ لاکھوں روپے کی ٹیلیگرافک ٹرانسفرز (ٹی ٹیز) کا سراغ لگایا ہے۔اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کا سامنا کرنے والے نواز شریف کے دو بھتیجوں یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو مدینہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا جو نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے ہیں۔ قومی احتساب بےورو( نےب ) کے اعلامیے کے مطابق مرےم نواز اور ےوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کےس مےں گرفتارکرلےا گےا ہے ۔ چےئرمےن نےب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹےم نے ان کا طبی معائنہ کےا ۔ مرےم نواز اور ےوسف عباس کو آج بروز ( جمعہ ) کو احتساب عدالت لاہور مےں رےمانڈ کےلئے پےش کےا جائے گا ۔ مریم نواز پر 2010ءمیں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے مریم نواز کی گرفتاری پر (ن) لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے گزشتہ روز مریم نواز کو طلب کررکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

”لبیک الہم لبیک “حج کا پہلا خطبہ آج ، فرزندان اسلام مسلسل 3 خطبے سنیں گے

مکہ (ویب ڈیسک )سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگی۔رواں برس 22 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا کے عازمین کی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عزام کا ہے۔ امسال انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ عازمین جب کہ پاکستان سے 2 لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔8 ذوالحج سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی، منیٰ میں قیام کے بعد عازمین کل صبح یعنی 9 ذی الحج کو میدان عرفات روانہ ہوں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے جب کہ اسی روز بعد نماز فجر غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ہر سال وقوف عرفہ کے دن پرانا غلاف اتار کر خانہ کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔رواں برس سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک 3 خطبے سنیں گے۔ ان میں پہلا خطبہ آج جمعہ کا خطبہ ہوگا، دوسرا خطبہ ہفتے کو حج کا خطبہ اور تیسرا خطبہ اتوار کو نماز عید الاضحٰی کا سنا جائے گا۔وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج کل ہوگا جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔بعدازاں عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشاءایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں دفتر امور حج پاکستان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ گرم موسم کے پیش نظروہ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لیے اپنے ساتھ چھتری رکھیں۔ دوران حج اپنے ساتھ کم سے کم سامان رکھیں اور کسی پریشانی کی صورت میں معاون حج سے مدد لیں یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر کال کریں۔

انڈیا ہوش کے ناخن لے ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر کسی بھی مہم کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت دینگے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

لاہور (ویب ڈیسک )ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے انڈین آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آوٹ ہے جب کہ آزاد کشمیر غیر ملکی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے لیے کھلا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟

لوکل گو رنمنٹ کی کلین اینڈ گرین مہم کے بینرز اور پوسٹرز پر جاری فائیو سٹار فوم والوں کی تشہیری مہم میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائب

لاہور( ویب دیسک)لوکل گو رنمنٹ کی کلین اینڈ گرین مہم کے بینرز اور پوسٹرز پر جاری تشہیری مہم میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائبتفصیلات کے مطابق مہم تو جاری ہے مگر اس کے اشتہارات میں موجود تصویر میں سے کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے غائب کر دیا گیا ہے جو بڑا لمحہ فکریہ ہے اس کو فائیو سٹار فوم والوں نے سپانسر کیا ہے ،

لیگی قیادت پھر نیب کے ریڈار پر ،مریم نواز اورنواز شریف کابھتیجاگرفتار ،والد سے ملنے جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا ، کارکن سراپا احتجاج

لاہور( نمائندہ خصوصی، آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کرلیا ، دونوں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا ، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز ، یوسف عباس اور عبد العزیز عباس کو 8اگست کو طلبی کے نوٹسزجاری کئے گئے تھے ۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کےلئے مختص دن کی مناسبت سے اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ۔ نیب نے کارکنوں کی مزاحمت سے بچنے کےلئے جیل کے اندرخواتین اہلکاروں کے ہمراہ وارنٹ دکھا کر مریم نواز کو حراست میں لے لیا ۔ نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے آنے والے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کے دوران تحویل میں لیا گیا ۔مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کےلئے آنے والے کارکنوںنے احتجاج شروع کر دیا او رحکومت او رنیب کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیل کی طرف جانے والے راستوںپر لگائی رکاوٹیں زبردستی پیچھے ہٹا دیں اور جیل او رپولیس اہلکاروںسے تلخ کلامی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے تاہم انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر زبردستی روک لیا گیا ۔کارکنوں کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر کچھ کارکنوں نے احتجاجاً اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے ۔لیگی رہنما او رکارکنان نیب ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور حکومت او رنیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی ۔ مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاءنے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ بعد ازاں نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے کر نیب ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی ۔کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر نیب ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ریمانڈ کے لئے آج ( جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لیگی نائب صدر کے تحویل میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یوسف عباس کو بھی گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہو ئے جس کے باعث ان کو گرفتار کیا گیا ۔ دونو ں کو نیب ہیڈ کو ارٹر لا ہور منتقل کیا گیا جہاں ان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کے اراکین منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چوہدری شوگر ملز میں مشتبہ شراکت دار کی حیثیت سے تفتیش کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ شوگر ملز کے مالکان کے خلاف شواہد مبینہ طور پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔نیب نے شریف خاندان اور اس سے فوائد حاصل کرنے والے افراد جس میں مریم نواز اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان بھی شامل ہیں، کی مبینہ طور پہ لاکھوں روپے کی ٹیلیگرافک ٹرانسفرز (ٹی ٹیز) کا سراغ لگایا ہے۔اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کا سامنا کرنے والے نواز شریف کے دو بھتیجوں یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو مدینہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا جو نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے ہیں۔ قومی احتساب بےورو( نےب ) کے اعلامیے کے مطابق مرےم نواز اور ےوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کےس مےں گرفتارکرلےا گےا ہے ۔ چےئرمےن نےب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹےم نے ان کا طبی معائنہ کےا ۔ مرےم نواز اور ےوسف عباس کو آج بروز ( جمعہ ) کو احتساب عدالت لاہور مےں رےمانڈ کےلئے پےش کےا جائے گا ۔ مریم نواز پر 2010ءمیں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے مریم نواز کی گرفتاری پر (ن) لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے گزشتہ روز مریم نواز کو طلب کررکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں

.کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایسا نام سامنے آگیا جسے پاکستانی شائقین کرکٹ جانتے تک نہیں، نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی، پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔اکتوبر 2018 میں مائیک ہیسن نے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کیلئے دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے معاہدہ کو ختم کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کے سابق کوچ نے کنگز الیون سے ناطہ توڑنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق ان کی نظریں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا یا بنگلادیش ٹیم کی خالی ہونے والی کوچنگ پوزیشنز پر ہیں۔پاکستان میں ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ مائیک ہیسن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام تاحال خاموش ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔معاملے پر غیر ملکی میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ میں بہت مایوس اور دکھی ہوں، میں نے پاکستان کرکٹ کو اٹھانے کے لیے دلی و جان سے کوشش کی۔انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو ان سے جوڑنے سے متعلق مکی ا?رتھر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی گا مظاہرہ کیا تاہم یہاں واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔گزشتہ ماہ ختم ہونے والے ورلڈکپ کے بعد ہی مکی آرتھر کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن وہ اس میں 2 سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے نظرآئے تھے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے مئی 2016 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا، جس کے بعد اسی عرصے میں پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں اول درجے پر آگئی تھی اس کے بعد پاکستان نے جون 2017 میں انگلینڈ میں چمپیئنز ٹرافی جیتی اور محدود اوور کی کرکٹ میں بھی اپنی پوزیشن میں بہتری کی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم گزشتہ 2 سال میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی اور 2017 میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست ہوئی۔مجموعی طور پر دیکھیں تو پاکستان نے مکی آرتھر کی ہیڈ کوچنگ میں 28 میں 10 ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ 17 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا ہوا اس کے علاوہ گزشتہ 2 سال میں ایک روزہ میچز میں بھی قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا اور ٹیم نے 66 ون ڈے انٹرنیشنل میں سے 29 جیتے اور 34 میں شکست دیکھی جبکہ 3 میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ہمارے ہاں دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے‘ مہوش حیات

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بغیر کسی وجہ سے کے دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے ، تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس میں اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے۔ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب سے مجھے تمغہ امتیاز ملا ہے اس کے بعد سے میرے مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتا بغیر کسی جواز کے تنقید کی جاتی ہے جسے میں کسی خاطر میں نہیں لاتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس کا مثبت پہلو ہونا چاہیے تاکہ دوسرا اس سے اس اپنی اصلاح کر سکے۔ اصلاح کی غرض سے سو بار تنقید کی جائے میں اس کا خیر مقدم کروں گی۔ مہوش حیات نے کہا کہ ہمارے ہا ں یہ رواج عام ہو گیا ہے کہ اپنی مقبولیت اور لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کے لئے دوسروں پر تنقید کی جائے جسے کسی طرح بھی خوش آئند قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کشمیر کشیدگی پر پاک بھارت تنازع ،امریکہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی سینیٹر لِنزے گراہم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق بھارتی فیصلے پر فوری توجہ دینا ہوگی۔ری پبلکن سینیٹر لِنزے گراہم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر بات کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون کرے گی۔سینئر سینیٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘کشمیر میں بڑھتے ہوئے بحران سے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی، کشیدگی میں مزید اضافے سے قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے پر فوری توجہ دینا ہوگی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت دونوں کو موجودہ بحران سے نکلنے کے حل میں معاونت فراہم کرے گی‘۔لِنزے گراہم نے کہا کہ ’ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی محاذ آرائی آخری آپشن ہونا چاہیے‘۔خیال رہے کہ امریکی سینیٹر کا مذکورہ بیان پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ 7اگست کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان نے تمام سفارتی چینلز کو فعال کرنے اور پاک فوج کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی گئی تھی، جسے بھارت کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جولائی کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے کہا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کریں۔تاہم بھارت نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا تھا لیکن بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے موقف کو دہرایا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان درخواست کرتے ہیں تو وہ ثالثی کے لیے تیار ہیں۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکیش کی، بھارتی فورسز کی جانب سے جس طرح مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر صورتحال بگڑرہی ہے اب وقت ہے کہ اسے روکنے کے لیے کیا جائے ورنہ خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے’۔یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کو آرٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر رام ناتھ کووند نے منسوخی کے بل پر دستخط کردیے ہیں، اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں 4 اگست کو کرفیو نافذ کردیا تھا اور کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا تھا۔

ہما قریشی کو بھائی سمیت پاکستان جانے کا مشورہ

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کیے جانے کے بعد جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔وہیں اس تنازع پر پاکستانی سیاسی قائدین، شوبز شخصیات، سماجی رہنماﺅں اور عام عوام کی جانب سے بھی بھارتی اقدام کی مخالفت اور کشمیری افراد سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔صرف پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات ہی نہیں بلکہ بولی وڈ کی مسلم شوبز شخصیات بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر سراپا احتجاج پذیر ہیں اور انہوں نے مودی سرکار کے اس ظلم کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کر رکھی ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر جہاں دیا مرزا، زائرہ وسیم اور دیگر شوبز شخصیات نے اپنا رد عمل کا اظہار کیا تھا، اب وہیں اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی اداکار ثاقب سلیم نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔ہما قریشی اور ثاقب سلیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے کرفیو، وہاں کی سیاسی قیادت کو نظر بند کیے جانے اور وہاں پر بھاری مقدار میں فوج تعینات کیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا

۔ہما قریشی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا سنگین مسئلہ ہے اور اس معاملے پر رائے دینے والے افراد کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی کو کچھ سوچے سمجھے بغیر دوسرے کی سیکیورٹی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنے چاہئیں۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بے جا بات کرنے والے افراد کو درخواست کی کہ وہ وہاں پر لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے باخبر ہیں، اس لیے وہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

بھارت پلوامہ جیسے مزید واقعات کرائے گا، سرحد پر صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا.تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق بھارت کے غاضبانہ اقدام پر کہا کہ بی جے پی نازی سوچ رکھنے والی جماعت ہے، نریندر مودی بھارت کے ہٹلر بننا چاہتے ہیں.وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے، کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھانے کے لئے قانونی جائزہ لے رہے ہیں.بھارت نے ماضی میں پلوامہ واقعے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، ہمارے لئے افغانستان میں کردارادا کرنا مشکل بنایا جارہا ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسے واقعات کرائے گا، پاک بھارت سرحدوں پر صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، عالمی رائے عامہ سفارتی طریقے سے بدلنے کی کوشش کریں گے.انھوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کشمیرکےمعاملےمیں ثالثی کے لئے سنجیدہ ہیں، افغانستان میں پائیدارامن کے لئے مثبت کردار جاری رکھیں گے،پاکستان کی سلامتی کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں.یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔