لاہور(ویب ڈیسک) سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں صرف ایک شخص کو مارنا چاہتے ہیں، وہ شخص حامد کرزئی یا اشرف غنی نہیں بلکہ وہ شخص سابق این ڈی ایس سربراہ امراللہ صالح ہے، یہ شخص سی آئی اے کے سب سے قریب اور نائن الیون کے بعد امریکا نے بھی اس پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا، گزشتہ روزطالبان کا حملہ کرنا چھوٹی بات نہیں، طالبان کہتے ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بین الاقوامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں مجھے کبھی جبرا اور جیومیٹری کی سمجھ نہیں آئی، مجھے نقطے کی کبھی سمجھ نہیں آئی، نقطہ ایک مقام ہے، اسی طرح مجھے لائن کی سمجھ نہیں آئی۔ایک لائن کی کوئی حد نہیں ہے،ماضی حال اور مستقبل کا مجھے نہیں پتا چلا۔ٹینس میں حال بھی بڑا مشکل مرحلہ ہے،مطلب حال ایک لمحے کا ہزارواں حصہ حال ہے۔اگر وہ گزر گیا تووہ ماضی ہوگیا۔ یہ بڑی فلسفانہ گفتگو ہے۔ حالات حاضرہ یہ ہے کہ عمران خان امریکا کے دورے سے واپس آئے۔اس تمام عمل میں افغانستان کی پوری بساط الٹ گئی ہے۔پاکستان میں آنے والا وقت میں جوبھی کچھ ہونے جارہا ہے،اس کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔افغانستا ن میں ایک شخص کون ہے، جس کو طالبان چاہتے ہیں کہ وہ مارا جائے۔وہ حامد کرزئی ، اشرف غنی یا وہ کوئی نہی ہے، وہ شخص امراللہ صالح ہے۔ان کا تعلق تاجک سے تعلق ہے، وہ نائن الیون ہوا تو امریکا نے سب سے زیادہ بھروسہ امراللہ صالح این ڈی ایس کا سربراہ رہا ہے حامد کرزئی کے ساتھ رہا ہے۔اشرف غنی بھی چاہے گا کہ امراللہ صالح نائب صدر ہو۔وہ وزیرداخلہ بھی ہیں۔سی آئی اے کے سب سے زیادہ قریب ہے۔آج امراللہ صالح پر حملہ ہوا ہے۔آج طالبان نے سب سے بڑا ٹارگٹ ہٹ کیا ہے،طالبان کاوہاں تک پہنچنا ہی بڑی بات ہے۔اسی لیے طالبان کہتے اب ہم امراللہ کو نہیں چھوڑیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے افغانستان میں امن ہوتا نظر نہیں آرہا، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوں گے، خطے میں بڑی جنگیں ہوں گی، زلمے خلیل زاد بھی کسی مرحلے میں استعفیٰ دے دیں گے، کہ مجھ سے مذاکرات نہیں چل رہے۔عالمی میڈیا ایک بات رپورٹ کررہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی افواج میں لائن آف کنٹرول پر اس وقت شدید کشیدگی ہے،ہمارا میڈیا رپورٹ نہیں کررہا ہے۔امراللہ صالح افغان مذاکرات کے شدید مخالف ہیں۔وزیراعظم سمیت کسی کو پتا نہیں ،عرفان صدیقی کا معاملہ کیا ہوا ہے، یہ الگ نیٹ ورک ہے جوکام کررہا ہے۔پورے نیٹ ورک الگ سے کام کررہے ، جن کا عمران خان کو علم بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی انتہائی بڑھ گئی ہے،سیاسی کشیدگی کے ساتھ مذہبی کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے،یکم اگست سے تاجروں کی ہڑتال کی کال اور اپوزیشن ایوان میں ارکان کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرے گی،چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہے،تحریک لبیک پر بڑا کریک ڈاو¿ن ہوا تھا، جس کے بعد ان پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اب تحریک لبیک پر پابندی ہٹا دی گئی ہے،انہوں نے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا،ان کے کارکنان نے کافی عرصہ جیلیں کاٹی ہیں، لیکن ابھی تحریک لبیک خاموش ہے۔
Yearly Archives: 2019

سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لئے نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت آج کے روز اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بھی سنجے دت اپنے مداحوں کو نہ بھولے۔ اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لئے آج ہی کے روز ان کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ہوم بیل فلم کی جانب سے سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کا
پوسٹر جاری کیا گیا۔ فلم کے پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کے ساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنجے دت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں فلم کے پوسٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔واضح رہے کہ پراشانتھ نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پارٹ گزشتہ سال ریلیز کی جا چکا ہے تاہم فلم کا دوسرا حصہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ ایک نئے انداز میں پیش ہونے جارہا ہے۔

سندھ میں بارش، کراچی میں بجلی کا نظام درہم برہم، 8 افراد جاں بحق
کراچی( ویب ڈیسک)سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کراچی میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوا جبکہ بارش کے باعث 4 نوجوانوں سمیت 8 شہری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش کی وجہ سے اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی جبکہ دفاتر اور کام پر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش صدر میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں 21، لانڈھی میں 12 اور کیماڑی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمے کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل کے اطراف میں 35ملی میٹر، موسمیات میں 34 ملی میٹر، مسرور بیس میں 32 ملی میٹر، ناظم آبادمیں 39، ایئرپورٹ کے علاقے میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی کے دیگر علاقوں میں سرجانی میں 50ملی میٹر، فیصل بیس میں 45 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 42 ملی میٹر اور سب سے زیادہ 60 ملی میٹربارش صدرمیں ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب لیاری ایکسپریس وے پر جگہ جگہ پانی بھر گیا، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ تاخیر سے دفاتر پہنچے۔آئی جی سندھ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس اہلکاروں کو فوراً پہنچنے اور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پولیس اور امدادی تنظیموں کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران 4 نوجوانوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے اکثریت کرنٹ لگنے دم توڑ گئے۔کراچی کے علاقے اختر کالونی کے سیکٹر ای کے گھر کے باہر کرنٹ لگنے سے 8 سالہ فرزانہ جاں بحق ہوئیں۔پولیس افسر سندر خان کا کہنا تھا کہ اخترکالونی میں بچے کھیل رہے تھے اس دوران 8 سالہ فرزانہ نے بجلی کے کھمبے کو چھوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئی تھیں اور انہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔جناح ہسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جالی کا کہنا تھا کہ بچی کو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انتقال کی تصدیق کردی۔بوٹ بیسن پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شہری دم توڑ گیا جن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔گلبہار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ہدایت حسین کا کہنا تھا کہ ناظم آباد نمبر 2 میں کرنٹ لگنے سے 39 سالہ کاظم ضیا لقمہ اجل بن گئے۔چھیپا کے ترجمان کے مطابق ڈیفنس کے فیز 5 میں خیابان تنظیم کی گلی نمبر 17 میں واقع ایک گھر کے اندر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شرافت جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں پارک ایونیو اپارٹمنٹ بلاک 19 میں کرنٹ لگنے 19 سالہ نوجوان غلام رسول جاں بحق ہوگئے۔ملیر سٹی میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ مہراب جبران اور 9 سالہ عمر رضا اورپاپوش نگر پولیس کی حدود میں صرافہ بازار میں 30 سالہ سعد احمد جاں بحق ہوئے۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس سے قبل برسات کے پیشِ نظر کے الیکٹرک کی جانب سے تنبیہہ جاری کی گئی تھی جس میں بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹے ہوئے تاروں کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔مون سون سیزن کے پیشِ نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا انتباہ جاری کر رکھا ہے جس میں بارش کے دوران گیلے ہاتھوں سے برقی آلات نہ چھونے، بجلی کے کھمبے، درختوں یا پی ایم ٹی کے قریب نہ جانے جبکہ بچوں کو بجلی کے ساکٹ سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے ساتھ کسی بھی شکایت کی صورت میں کے الیکٹرک کے نمبر 118 اور بجلی جانے کی صورت میں غیر قانونی ذرائع سے بجلی نہ حاصل کرنے کی تنبیہہ بھی کی گئی۔

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتانی کی تبدیلی کا معاملہ موخر کرنے کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتانی کی تبدیلی کا معاملہ موخر کرنے کا اعلان، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے یا نیا کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ 2 اگست کے اجلاس میں نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 اگست کو بورڈ آف گورنرز اور کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے یا ان سے کپتانی واپس لے لیے جانے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اگلی سیریز ستمبر میں ہوگی ، اس سیریز میں کافی وقت ہے اس لیے کپتان کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ کرنے کی کوئی جلد بازی نہیں ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی کو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش لاحق ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈکھلاڑیوں کے کھیل میں تسلسل اور مستقل مزاجی دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان کا اگلا امتحان چند ماہ بعد ہے۔مصروف شیڈول اور ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کیاگیا ہے تاکہ وہ تازہ دم اور ذہنی طور پر مطمئن ہو کر انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔گرین شرٹس کو نومبر ، دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جبکہ آئندہ سال ایشیائ کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل صرف تین ون ڈے اور نو ،دس ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت ممکن ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہے تاہم کپتان سرفرازا حمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی موجودگی میں قومی ٹیم گزشتہ ڈھائی سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اس وقت پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کیخلاف8 ٹیسٹ میچز کھیلے گی لہٰذا پی سی بی کو یہ فکر لاحق ہے کہ کس طرح پانچ روزہ فارمیٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے علیحدہ کپتا ن اور کوچز مقرر کر دیئے جائیں تاہم اس معاملے کو اس ماہ کے اواخر میں کرکٹ کمیٹی کے سامنے اجلاس میں اٹھایا جائےگا۔

شعیب اختر سابق کرکٹرز کو کوچ بنانے کے مخالف
لاہور(ویب ڈیسک) شعیب اختر نے سابق کرکٹرز کو کوچ بنانے کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق وہ صرف اپنے نام کی بدولت عہدہ پانا چاہتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کئی سینئر کرکٹرز سے میری بات ہوئی، ان میں سے بیشتر کو جدید کرکٹ کے بارے میں ٹکے کا پتہ نہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں نے 4 سابق کرکٹرز سے پوچھا کہ ون ڈے میچز میں تیسرے دائرے میں کتنے فیلڈرز ہوتے ہیں،چاروں کو کچھ معلوم نہیں تھا، کئی سابق کرکٹرز سے یہ بھی پوچھا کہ پہلے پاور پلے میں سٹرائیک ریٹ کتنا ہونا چاہیے،روہت ، جونی بیئرسٹو، بٹلر اور روٹ وغیرہ کس سٹرائیک سے رنز بناتے ہیں،کسی کوکچھ معلوم نہیں تھا،سارے اپنے بڑے نام کی بدولت کوچ بننا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی کرکٹ میں سفارشی آجاتے ہیں، جب تک جدید کرکٹ سے شناسائی رکھنے والوں کو نہیں لایا جاتا معاملات میں بہتری نہیں آسکتی،محمد یوسف، سعید انوراور محمد وسیم کو جدید تقاضوں کی سمجھ بوجھ ہے،یونس خان سے جونیئر سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحتیں نکھارنے کیلئے کام لینا چاہیے،مجھ سے کہیں کہ 20فاسٹ بولرز تلاش کرکے دیں، موزوں افراد کا ایک گروپ مل کر کام کرے تو کرکٹ کی معاملات میں بہتری آنا شروع ہوجائیگی۔شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز احمد کو کسی بھی فارمیٹ میں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انھیں صرف وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر موقع دیا جائے، ٹیسٹ ٹیم قیادت بابر اعظم، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی حارث سہیل کے سپرد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیراعظم ہاﺅس میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور بھی شریک تھے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دورہ امریکا پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

اداکارہ نور شوبز انڈسٹری میں سب کو مات دے گئیں
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر شادی کی افواہوں کی زد میں آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق نور بخاری جو اس سے پہلے متعدد شادیاں کر کے طلاق حاصل کر چکی ہیں۔ ایک بار پھر اپنے سابق خاوند سے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ نور کے موجودہ شوہر جن سے نور بخاری کی ایک بیٹی بھی ہے وہ وزیراعظم عمران کے قریبی دوست اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نور بخاری ان دنوں ملک سے باہر ہیں جہاں پر وہ جلد ہی اپنے سابق شوہر کے بچے کو جنم دیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور اور ان کے موجودہ شوہر نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔ مذکورہ بالا دلائل کی روشنی میں خیال کیا جا رہا ہے کہ نور اپنے سابق شوہر سے شادی کر چکی ہیں تاہم اس حقیقت کا اعتراف کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کنارہ کشی کے باوجود شوبز حلقوں کی تقریبات میں شرکت کرتی رہی ہیں جبکہ دنیا اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی دبئی میں ایک ہندو تاجر سے ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق کی تھی جس پر ان کے والد اور والدہ نے ان سے قطع تعلق ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے ہم نے ان کے سابقہ شوہر ولی خان سے دو سال پہلے سے ہونے والی شادی کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کی لائف ہے‘ وہ جو مرضی کریں اور وہ جو کر رہی ہیں کرتی رہیں‘ وہ زیادہ بہتر سمجھتی ہیں اور ولی خان نے اس بارے میں اپنے کمنٹس دینے سے گریز کیا۔

کراچی سمیت سندھ میں بارشیں، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے جل تھل ہو گیا۔ جس کے بعد سندھ حکومت نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے صوبے بھر میں کل سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری تعلیم سندھ نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں جا کر اسکولوں سے نکاسی آب کروائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے باعث صبح سے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جن میں شاہ فیصل کالونی، بلوچ کلونی، کورنگی ، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا ، صدر،آئی آئی چندریگرروڈ، ایم اے جناح روڈ ، ملیر، ائرپورٹ،شارع فیصل شامل ہیں۔کراچی میں ٹھنڈی ہواﺅں کا بھی راج ہے۔ بارش برستے ہی ڈیفنس فیز8 ، لسبیلہ ، نارتھ ناظم آباد ، گارڈن ، صدر گرومندر، لائنزایریا ، پی ای سی ایچ ایس اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ اگلے دوروزتک جاری رہے گا۔ شہر میں بارش سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی جا سکی۔حیدرآباد میں بھی مون سون کی بارش کا سلسلہ گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے۔ جامشورو میں بھی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ضلع بھرکے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں آج اور کل مزید بارشوں کا امکان ہے۔ برسات کے باعث آج بھی طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر متعدد نجی اسکولوں کے انتظامیہ نے اپنے اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا جبکہ دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی۔شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا اور موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

تعلیمی اداروں میں ناچ گانا کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک)جو ادارہ اب ناچ گانا کرائے گا اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی، ادارے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا،تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اعلی تعلیم کا بیان نجی تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما کنول پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات سے عربی اور دیگر گانوں پر رکھ کر ان افسوسناک ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اعلی تعلیم سبطین رضا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلے ہی ناچ گانے پر پابندی ہے۔تاہم اب مزید سختی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ادارہ اب ناچ گانا کرائے گا اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اور اس ادارے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔سبطین رضا نے مزید کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں اور پڑھائی کے نام پر فحاشی نہیں چلے گی۔تاہم ن لیگ کی رہنما کنول پرویز چوہدری اس جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط بیانی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی منظور کی گئی تھی جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں رات گئے ہونے والے رقص کی محفلوں اور ڈی جے نائٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں میں تعلیمی اداروں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں پڑھائی کی غرض سے سکول جانے والے بچوں سے رقص بھی کروایا جاتا ہے۔اس حوالے سے کئی تعلیمی اداروں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس میں بچوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کے سربراہان پر خاصی تنقید کی گئی اور حکومت سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

‘محبت میں دوسرا موقع ہر کسی کا حق ہے’
بولی وڈ(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے طلاق کے بعد خود سے کئی سال چھوٹے اداکار ارجن کپور سے تعلق رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔کوئی اداکارہ پر ارباز خان سے علیحدہ ہونے کے باعث تنقید کرتا جبکہ کوئی اداکارہ کو خود سے کم عمر اداکار سے تعلقات رکھنے پر برا بھلا کہتا۔تاہم ملائیکا اروڑا کے مطابق انہیں لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کا ماننا ہے کہ محبت میں سب کو دوسرا موقع ضرور ملنا چاہیے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘محبت میں دوسرا موقع ہر کسی کا حق ہے اور لوگوں کو کھلے ذہن سے اسے قبول کرنا چاہیے’۔45 سالہ ملائیکا کا 34 سالہ ارجن کپور سے تعلق کو خفیہ رکھنے پر کہنا تھا کہ ‘ایسے تعلق کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوگوں کو اب ہر بات کو سمجھنا چاہیے، ہمارے ملک میں ایسے رشتوں کو نہ جانے کیوں غلط سمجھا جاتا ہے، سب کو اپنی سوچ وسیع رکھنی چاہیے’۔اداکارہ کے مطابق بھارت میں آج بھی کسی خاتون کا دوسری مرتبہ محبت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ملائیکا نے مزید بتایا کہ انہیں خود سے چھوٹے اداکار سے تعلق رکھنے پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جبکہ اپنے اسٹائل پر کی جانے والی باتوں کو بھی وہ نظر انداز کردیتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنا مذاق اڑانے والوں اور تنقید کرنے والوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی’۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا نے ایک ویڈیو جوکی کے طور پر اپنے کیریئر کے آغاز کیا تھا، تاہم انہیں سب سے زیادہ مقبولیت شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ میں چھئیاں چھئیاں گانے پر رقص کرنے کے ساتھ ملی۔ملائیکا کی ارباز خان سے 1998 میں شادی ہوئی تھی، تاہم 2017 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔