مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت میں عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، اس پر توبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے مستقبل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو جو چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا اس پر توبہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعا کرنی چاہیے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی آئے، کیونکہ ہم انتقام نہیں لیتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حکومت مسلم لیگ (ن) کی آئی تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اگر حکومت مولانا فضل الرحمٰن کی آئی تو پھر جو عمران خان کے ساتھ ہوگا، اس پر توبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ایک بہادر سیاست دان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی ملاقات آصف علی زرداری سے ہوئی تو اس وقت انہوں نے اپنے کمرے کا ایئر کنڈیشن (اے سی) خود بند کیا ہوا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘پاکستان کے غریب عوام تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھارہے ہیں اور وہ سیلیکٹڈ حکومت اور اس کے نظام کو نہیں مانتے۔اپوزیشن کے یوم سیاہ کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کو پورے ملک میں شاندار جلسے ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتیں اپنے اپنے احتجاج بھی کر رہی ہیں۔کراچی میں احتجاج اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی حکومت کے دوران بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدور جنرل ضیا الحق اور جنرل (ر) پرویز مشرف کا مقابلہ کیا۔خیال رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عالمگیر خان اور ان کے حامیوں نے کراچی میں پانی اور سیوریج کے مسائل کے خلاف بطور احتجاج کیا۔اس دوران بھی مظاہرین پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی رہائش گاہ کی جانب بڑھنے لگے تو پی پی پی کارکنان نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں گروہوں کے درمیان تصادم ہوا۔دریں اثنا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے بعد ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 147، 148، 149، 337 اے، 353 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن عالمگیر خان اور ان کے دیگر گرفتار ساتھیوں کو کچھ دیر بعد ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔

بھارت: 15 سالہ مسلمان بچے کو ‘جے شری رام’ نہ کہنے پر ‘آگ’ لگادی گئی

چندولی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع چندولی میں 15 سالہ بچے کو جے شری رام نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر آگ لگادی گئی۔واقعے کے بعد علاج کے لیے بچے کو کبیر چوڑا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔بچے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں دھودھاری پل سے گزر رہا تھا کہ 4 افراد نے مجھے اغوا کیا، جن میں سے 2 افراد نے میرے ہاتھ باندھے اور تیسرے نے مجھ پر مٹی کا تیل ڈالا اور مجھے آگ لگا کر بھاگ گئے’۔بعد ازاں اس کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد نے مجھ سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا تھا’۔تاہم پولیس نے لڑکے سے ہندو مذہبی نعرہ لگانے پر زبردستی کرنے کے بیان کو مسترد کردیا۔چندولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ لڑکے نے مختلف لوگوں کو علیحدہ بیانات دیے ہیں۔پولیس افسر نے بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ‘بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کا 45 فیصد جسم آگ سے جھلس چکا ہے، اس نے مختلف لوگوں کو مختلف بیانات دیے ہیں جو تشویش ناک ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے، بچے نے جن جن جگہوں کا بتایا وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے کا معائنہ کیا گیا تاہم ان میں سے کسی بھی جگہ بچے کو نہیں دیکھا گیا’۔پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ عینی شاہد نے دیکھا ہے کہ بچے نے خود کو آگ لگائی تھی۔خیال رہے کہ بھارت میں جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مشتعل افراد کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔21 جولائی کو مہاراشٹرا ریاست کے شہر اورنگ آباد میں 2 مسلمان افراد کو مبینہ طور پر جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے نامعلوم افراد نے زبردستی کی تھی۔18 جون کو جھاڑکھنڈ میں تبریز انصاری نامی مسلمان کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل چوری کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہا تھا کہ مشتعل افراد نے جے شری رام اور جے ہنومان کا نعرہ لگانے کا کہا تھا جبکہ تبریز انصاری واقعے کے 4 روز بعد انتقال کرگیا تھا۔گزشتہ ہفتے متعدد سماجی رہنماو¿ں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس قسم کے واقعات کو روکنے پر زور دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت میں عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، اس پر توبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (ویب ڈیسک) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے مستقبل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو جو چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا اس پر توبہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعا کرنی چاہیے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی آئے، کیونکہ ہم انتقام نہیں لیتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حکومت مسلم لیگ (ن) کی آئی تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اگر حکومت مولانا فضل الرحمٰن کی آئی تو پھر جو عمران خان کے ساتھ ہوگا، اس پر توبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ایک بہادر سیاست دان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی ملاقات آصف علی زرداری سے ہوئی تو اس وقت انہوں نے اپنے کمرے کا ایئر کنڈیشن (اے سی) خود بند کیا ہوا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘پاکستان کے غریب عوام تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھارہے ہیں اور وہ سیلیکٹڈ حکومت اور اس کے نظام کو نہیں مانتے۔’اپوزیشن کے یوم سیاہ کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کو پورے ملک میں شاندار جلسے ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتیں اپنے اپنے احتجاج بھی کر رہی ہیں۔کراچی میں احتجاج اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی حکومت کے دوران بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدور جنرل ضیا الحق اور جنرل (ر) پرویز مشرف کا مقابلہ کیا۔خیال رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی ا?ئی کے رکن اسمبلی عالمگیر خان اور ان کے حامیوں نے کراچی میں پانی اور سیوریج کے مسائل کے خلاف بطور احتجاج کیا۔اس دوران بھی مظاہرین پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی رہائش گاہ کی جانب بڑھنے لگے تو پی پی پی کارکنان نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں گروہوں کے درمیان تصادم ہوا۔دریں اثنا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے بعد ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 147، 148، 149، 337 اے، 353 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن عالمگیر خان اور ان کے دیگر گرفتار ساتھیوں کو کچھ دیر بعد ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔

محسن عباس ”گڈیوانگ“سے بھی آوٹ مزید کیا کیا ہو گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے محسن عباس حیدر کو فیشن مہم سے منسلک ویڈیو”گڈی وانگ“ سے آﺅٹ کردیا۔اداکار محسن عباس حیدر ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کافی تنقید کا شکار ہیں ، فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے ان کو فیشن مہم پر بنائی گئی ویڈیو”گڈی وانگ“ میں ان پر فلمائے گئے مناظر ختم کر دیے ہیں۔ فہد حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے انسان کو اپنے کام حصہ بنانا مناسب نہیں سمجھتے جو خواتین کی عزت نہ کرتا ہو۔

ظالم زمیندار کا روائتی ظلم اور پولیس کی ازلی خاموشی ، غریب کسان کی دنیا اجڑ گئی

کہروڑپکا (عامر شبیر سے) ظالم زمینداروں نے رشتہ کرنے پر چار غریب کسان بھائیوں پر زمین تنگ کر دی۔ چار بھائیوں کے چاروں مکانوں کو آگ لگا کر گھروں کا تمام سامان جلا دیا۔ قرآن پاک بھی جلا دیا۔ گھروں کی دیواریں گرا کر مکان مسمار کر دیئے۔ مچھلی کے تالاب میں زہر ڈال کر مچھلیاں مار دیں۔ غریب کسانوں کی دس کینال زمین پر قبضہ کرلیا۔ گن پوائنٹ پر گھروں میں محصور کرکے جانوروں اور انسانوں کا پانی بند کر دیا۔ انسانوں اور جانور فصلوں میں گیا ہوا پانی پی کر گزارنے لگے۔ تھانہ صدر اور تھانہ سٹی نے ظالم زمینداروں سے رقم لیکر غائب کسانوں کو تھانے سے دھمکے دیکر بھگا دیا مقدمہ درج کرنے کے ایک لاکھ مانگ لئے۔ غریب کسانوں احتجاج کرتے ہوئے تھانہ صدر سٹی اور ظالم زمینداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حق نہ ملنے پر آئی جی آفس اور پی آر او آفس کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا کے علاقے موضع اسماعیل پور بستی ھورے والی کے غریب کسان نواب ارائیں نے اپنا رشتہ برادری کی بجائے عارف والہ کی ارائیاں برادری میں کرنے کے رنج میں علاقے کے ظالم زمیندار صدیق اقبال‘ شہاب‘ شبیر‘ محمد بخش نے چیلنج دیکر غریب کسان چار بھائی نواب احمد‘ شہباز احمد‘ مشتاق احمد اور آصف کے گھر بستی ڈھورے والا اور موضع ٹبی وڈاں میں چاروں گھروں کو آگ لگا دی۔ تمام گھر مسمار کر دیئے۔ گھروں کا سارا سامان جلا دیا اور مبینہ طور پر قرآن پاک کو بھی آگ لگا دی۔ گھروں میں آگ لگی دیکھ کر تمام گھر والے بسترے چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ تھانوں کے ٹا?ٹ زمیندار بستی لپ والا موضع اسماعیل پور کے مہر مرتضیٰ‘ مہر مصطفی اور اقبال ارائیں موضع سیکراں نے ظالم زمینداروں سے مل کر مچھلی کے تالاب میں مبینہ طور پر زہر ملا کر تالاب کی تمام مچھلیاں مار دیں اور غریب کسانوں کی رات کو بکریاں چوری کروا کو جھونگہ طلب کرتے ہیں۔ غریب کسانوں نواب ‘ شہباز‘ مشتاق‘ آصف نے ”خبریں“ کو بتایا کہ ان ظالم بدمعاش زمینداروں میں صدیق اقبال‘ شہاب‘ شبیر‘ محمد بخش‘ مہر مرتضیٰ‘ مہر مصطفی‘ اقبال ارائیں نے ہمارے چاروں گھروں کا ٹیوب ویل جانوروں اور ہمارے پینے کا پانی بند کرکے کرلا بنا دیا اور ہماری10 کنال اراضی پر بھی قبضہ کرلیا۔ ہمیں گھر بدر کرکے روز ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ غریب کسان نواب اور اس کے چاروں بھائیوں نے تھانہ سٹی مقدمہ کی درخواست دی تو تھانیدار منظور ریحان نے 11 ہزار رشوت لیکر ہمارا معمولی مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول دے کر اپنے کمرے میں بیڈ پر سلا دیا جبکہ دوسرے تھانے صدر میں رابطہ کیا تو انہوں نے تھانہ سے دھکے دے کر باہر نکال دیا اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ یہ بدمعاش زمیندار تھانوں کے ٹا?ٹ ہیں اور تھانے کے عملے ایس ایچ او سمیت صرف اور صرف پیسے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ظالم زمینداروں کو پروٹو کول ہمیں دھمکے دے رہے ہیں۔ غریب کسان نواب ارائیں نے کہا کہ ظالم زمینداروں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے ہمیں گھر بدر کر دیا اب ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ غریب کسان نواب ارائیں اہل علاقہ اور عورتوں نے بدمعاشی ظالم زمینداروں اور پولیس تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بمعہ عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی آر او ملتان سے مطالبہ کیا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پی آر او آفس آئی جی آفس یا وزیراعلیٰ آفس کے باہر تیل چھڑک کر آگ لگالیں گے۔ غریب کسانوں نے کہا کہ پولیس ہم سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب رہی ہے۔

طیفا ان ٹربل بازی لے گئی مبارک باد کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر کی کامیڈی و ایکشن فلم ”طیفا ان ٹربل“ جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد کی گئی ہے۔حامد میر نے ٹویٹر پر علی ظفر کو مبارک باد پیش کی جس پر علی ظفر نے شکریہ ادا کیا۔ فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے لئے نہ صرف ان کی فلم کا انتخاب کیا گیا ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم، بہترین ایکشن ہدایت کاراوربہترین ایکشن ہیرو کے طور پر انہیں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش ہورہی ہے اور دنیا بھر سے بہترین فلم سازوں اور فلموں کو ”آئرن مین ایوارڈز“سے نوازا جارہا ہے۔

انہار افسر نے بھتیجے کو ٹھیکیدار بنا کر نہر سے مٹی نکال کر چیک دے دیا

خان بیلہ (نمائندہ خبریں) محکمہ انہار سب ڈویڑن ملکانی اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کےلئے جنت بن گئی، سابق ایس ڈی اوملکانی اور موجودہ ایکسین انہار چودھری عبدالستار نے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ اپنے بھتیجے کو دے دیا، بھتیجے نے سرکاری نہر اسکیب سے مٹی نکال کر بند پر ڈال دی اور کروڑوں روپے غبن کا پروگرام بنا لیا، محکمہ انہار نے 2چیک جاری کر دیئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فی ٹرالی 800روپے منظور ہے۔ مٹی نکالنے کی وجہ سے نہر کے پشتے کمزور ہوگئے اور نہر ٹوٹنے کا خطرہ ہے اس کام میں ایس ڈی او انہار ملکانی اور سب انجینئر رانا عبدالرزاق بھی ملوث ہیں اور جان بوجھ کر سرکاری مٹی اٹھانے دی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایکسین انہار کا ٹھیکہ انہار ہوتے ہوئے کوئی سرکاری اہلکار اس طرف ر±خ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی اہلکار زبان کھولتا ہے، ”خبریں“ ٹیم جب موقع پر پہنچی تو اس وقت ٹھیکیدار سرکاری نہر اسکیب سے مٹی اٹھا رہے تھے، ٹیم کو دیکھتے ہی رات کو نہر میں زیادہ پانی ڈال دیا اور 6فٹ کے گڑھے کو چھپا دیا۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیب سے سرکاری نہر سے مٹی اٹھانے اور خزانے کو کروڑوں روپے نقصان دینے پر ایکسین عبدالستار ایس ڈی او ملکانی، سب انجینئر کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رابطہ پر رانا عبدالرزاق نے بتایا کہ ہم مجبور ہیں افسران ان کاموں میں خود ملوث ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں؟

سی پیک کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے استعمال پر راغب کیا جا رہا ہے، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے استعمال پر راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری کو نا کافی قرار دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے تحت مزید سرمایہ کاری کی امید ظاہر کر دی ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیشل اکناملک زونز میں سرمایہ کاری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے لیئے مقامی انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان صنعتی شعبہ کی ترقی میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ کی ٹیم تمام تر معاون فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مقامی صنعتوں کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل ہو گی اور مشترکہ منصوبوں کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی متوجہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پرسوں مدمقابل ہوں گی

برسٹول (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان جاری ایشز سیریز کے سلسلے میں تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں بدھ کو برسٹول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے اور وہ پہلے ہی ون ڈے سیریز جیت کر اور ٹیسٹ میچ ڈرا کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کر چکی ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ا?سٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 91 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور ا?خری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

ڈھونگ کا پول کھو ل گیاسٹیزن پورٹل میںسٹیزن ہی خوار

ملتان (ویب ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے متعارف کروائے جانے والے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا پول ک±ھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے والے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس نے اداروں کی نا اہلی اور ان کا جھوٹ بے نقاب کر کے رکھ دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تنویر نانڈلہ نامی شہری نے ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کے کچھ مناظر دکھائے جہاں سڑک کنارے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ناردرن بائی پاس روڑ فیض عام چوک کی جانب میونسپیلیٹی والے شہر کا سارا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے لاتے ہیں ، پھینکتے ہیں اور جلاتے ہیں۔میں نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی لیکن مقامی سطح پر میونسپلٹی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہیں ملا۔جب میں نے سیٹیزن پورٹل پر منفی فیڈ بیک دیا تو وزیراعظم کے شکایت سیل نے اس شکایت کو ری اوپن کیا۔ مجھے بتایا گیا کہ اس شکایت کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بتایا گیا تھا کہ یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہے اور آپ جا کر اس شکایت کا ازالہ کریں ورنہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لیکن ان کی دیدہ دلیری اور اکڑ کا یہ عالم ہے کہ اب تک یہاں یہ کام ہو رہا ، کوڑا لایا جاتا ہے اور ا±س کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ جات میں رہائش پذیر بچے اور شہری آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ شکایت وزیراعظم عمران خان کے ڈیسک پر نمایاں ہونے کے باوجود حل نہیں کی جاسکی تو میں حیران ہوں کہ دیگر شکایات کا کیا حال ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے تنویر نانڈلہ نامی شہری نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کو کی جانے والی شکایت اور اس پر آنے والے رد عمل کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شئیر کیے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ”پاکستان سیٹیزن پورٹل“ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم ا?فس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم ا?فس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی ا?واز پہنچاتے ہیں۔